Baaghi TV

Tag: Pakistan cities

  • سمندری طوفان  کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار دے دیا گیا ہے.

    سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن کی 40 عمارتیں مکمل مخدوش قرار دے دی ہیں، جنہیں خالی کروایا جارہا ہے جبکہ 450 عمارتوں کو خطرناک قراردیا گیا ہے۔

    یاسین شر بلوچ نےبتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر ادارے مخدوش عمارتیں خالی کروارہے ہیں جبکہ ایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔ یاسین شربلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایس بی سی اے کےافسران و ملازمین کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خطرناک عمارتوں کے قریب نہ جائیں اور نہ ہی وہاں اپنی گاڑیاں کھڑی کریں.

    دوسری جانب گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سمندری طوفان کے پیش نظر ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے،گورنرسندھ نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اداروں میں ہنگامی حالات نافذ کریں ضلعی سطح پر مربوط اور موئثر اقدامات انتہائی نا گزیر ہیں شہر بھر میں رین ایمرجنسی سینٹرزفعال کئے جائیں ۔ گورنرسندھ نے ہدایت کی کہ ریلیف سینٹرز اور ہنگامی اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں وفاقی و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی متحرک رہیں اسپتالوں میں ہنگامی حالات کے تحت کام یقینی بنائے جائیں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے آگاہی فراہم کریں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں سے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب سے 600کلو میٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے 580 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے سبب سمندر میں ہوا کی رفتار 180سے 220 کلو میٹرفی گھنٹہ کے درمیان ہے-

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے کی کمی

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جب کہ مقامی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1963 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو ایک تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1750 روپے اور 1500روپے کی کمی واقع ہوئی۔ کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1750 روپے کی کمی سے دو لاکھ 25 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    اسی طرح دس گرام قیمت 1500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 93 ہزار 330 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد شرح سود موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق شرح سود 21 فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جون کے بعد ملک میں مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں کمی آنے کی توقع ہے۔

  • "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق  عون چودھری کی وضاحت

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری نے سیاسی جماعت کا نام استحکام پاکستان پارٹی رکھنے سے متعلق وضاحت کردی ہے جبکہ چند روز قبل جہانگیر ترین نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھی تھی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل زیادہ تر رہنما وہ ہیں جو یا تو ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ رہے ہیں یا پھر انہوں نے 9 مئی 2023 کو ہونے والے واقعات کے بعد پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کی ہیں۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا جو پاکستان کے موجودہ حالات ہیں بڑی بدقسمتی ہے کہ ملک میں پچھلے کچھ مہینوں سے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بے یقینی کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے۔ عون چوہدری کا مزید کہنا تھا جو سیاسی جماعت ہم نے خود بنائی تھی اور پھر بعد میں ہم اس سے اسی لیے نکل بھی گئے کیونکہ اس میں حقیقی لوگوں کی مزید گنجائش باقی نہیں رہی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ان کا کہنا تھا ہماری سیاسی جماعت کا نام بھی اسی لیے استحکام پاکستان پارٹی رکھا گیا کیونکہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، بس کر دیا جائے اب اس نفرت کی سیاست کو اور جس طرح سے گزشتہ ایک سال میں ذاتیات اور دشمنیوں کا ماحول بن گیا ہے، سیاست میں ایسا پہلے تو کبھی نہیں دیکھا تھا۔ جبکہ رہنما استحکام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا عوامی مقامات پر آپ کیسے لوگوں کو برا بھلا کہہ سکتے ہیں، بچوں اور نوجوانوں کو ایسا سکھا دیا گیا ہے، ایسا ہم نے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

  • سمندری طوفان؛ وزیراعلیٰ سندھ نے  غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کردیا

    سمندری طوفان؛ وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے منع کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ”بِپرجوئے“ 13 سے 17 جون کے درمیان ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے، جس کے باعث بدین، سجاول، عمرکوٹ، تھرپارکر اور کراچی میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان میٹ آفس کی وارننگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرکے ایک انتہائی خطرناک طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، جو گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال کی جانب بڑھ گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طوفان جنوب میں کراچی سے تقریباً 760 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 740 کلومیٹر اور اورماڑہ سے 840 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ہوائیں 150-160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل ہی ہیں جبکہ سسٹم سینٹر کے ارد گرد ہوا کی 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہے اور سمندر کی لہروں کی اونچائی 35-40 فٹ ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ طوفان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھنے کا امکان ہے، پھر شمال مشرق کی طرف مڑے گا اور 15 جون کی سہ پہر کو کیٹی بندر، (جنوب مشرقی سندھ) اور بھارت کے گجرات کے ساحل کے درمیان سے گذرے گا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ سمندری طوفان کے جنوب مشرقی سندھ کے ساحل تک پہنچنے کے بعد ٹھٹھہ، سجاول، میں 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں 13-17 جون کے دوران 80-100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13، 14 اور 16 جون سے کراچی، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، میرپورخاص کے اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مزید کہا کہ تیز رفتار ہوائیں کچے گھروں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ کیٹی بندرمیں طوفان کی آمد متوقع ہے، بحیرہ عرب کے حالات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں اور ساحل کے ساتھ ساتھ اونچی لہریں بھی آسکتی ہیں، اس لیے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کو خطرات ہیں، اس لیے انہوں نے کمشنر حیدرآباد کو بھیجا ہے کہ اگر ضرورت ہو تو لوگوں کو نکالیں، انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کو بِل بورڈز کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔آخر میں وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں سے اپیل کی کہ جب طوفان ساحل سے ٹکرائے تو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاط کریں۔ مزید کہا کہ وہ کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور جی او سی حیدرآباد کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

  • ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار رہا. مریم نواز شریف

    ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار رہا. مریم نواز شریف

    ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار رہا. مریم نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات منصوبے کا ماسٹر مائنڈز زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے۔ اس نے سوچا ان کو کو جھکا لے گا، مگر چال اُلٹی پڑ گئی، اداروں کے خلاف بغاوت کے لیے نکلا تھا اب ان سے بھیک مانگ رہا ہے۔ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیگی نائب صدر نے کہا کہ شجاع آباد کی عوام کو نوازشریف کا سلام ، 12اکتوبر1999کوبھی نوازشریف شجاع آبادمیں تھے، پہلی بار شجاع آباد آئی ہوں ، نوازشریف 7باریہاں آئے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اس لئے خود یہاں آئی ہوں، دوتہائی اکثریت والاوزیراعظم شجاع آباد سے اسلام آباد پہنچا تو مسنگ پرسن ہو گیا، نواز شریف کو دوبار عمرقیدہوئی، جلاوطنی ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کیانوازشریف نےایک باربھی کہایہ املاک جلادو؟،جوملک بناتاہوں وہ ملک جلاسکتا ہے؟ درد تو اسی کو ہوگاجو اس مٹی کا بیٹا ہے،جس نےایک ایک اینٹ سےملک تعمیرکیااسی کوملک کادردہوگا،بڑی دفعہ ظلم کاسامناکیالیکن جلاؤگھیراؤکی ترغیب نہیں دی،ہمیشہ جمہوری جدوجہد سے انتقام کا سامنا کیا،جن ہاتھوں نےمیٹروبس بنائی ہوکیاوہ میٹروبس جلاسکتےہیں؟جن ہاتھوں نےسڑکیں تعمیرکی ہوں کیاوہ سڑکیں توڑسکتےہیں؟جنہوں نےدہشت گردی ختم کی کیاوہ ملک کےساتھ دہشت گردی کرسکتےہیں؟جوہاتھ ملک تعمیرکر سکتے ہیں وہ ملک نہیں توڑسکتے۔

    مسلم لیگ نائب صدر کا کہنا تھا کہ کرنل شیرخان کے بھائی نےکہایادگارہمارااثاثہ تھی اسےبھی جلادیا،جنہوں نےشہداءکی بےحرمتی کی کیاوہ کسی رحم کے مستحق ہیں؟شہداءکی توہین کرنے والے سن لیں قوم آخرتک تمہارا پیچھاکرےگی، یہ قوم شہداء کی تذلیل کرنے والوں چین سے نہیں رہنے دے گی، منصوبے کاماسٹرمائنڈزمان پارک میں چھپ کربیٹھا ہے۔فتنہ دفن ہو گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ماسٹرمائنڈ کہتا ہے کارکنوں نے کردیاہوگامجھے نہیں پتا، لیڈر اپنےسینوں پرمشکلات سہتےہیں کارکنوں پرآنچ نہیں آنےدیتے، کہتاہےاس ملک میں میرے بچوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہے، اس ملک کوغیرمحفوظ بنانے والے سب سے بڑے فتنہ تم خود ہو، تکلیفیں میری قوم کیلئے،اپنے بچے محفوظ جگہ پر رکھے ہیں۔

    مرکزی چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اس نےنوجوانوں کامستقبل چھین کران کےہاتھوں میں پیٹرول بم پکڑا دیے، تکبر میں دو دعوے کیے، کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، ن لیگ کو رلانے والا باجماعت دھاڑیں مار کر رورہا ہے. اس نے سوچا افواج پاکستان کوجھکالوں گا،اس کی واہ واہ ہو جائےگی، نوازشریف حقیقی سیاسی قیادت ہے،ملک کی خدمت کی ہے، کہتا تھا 26سال محنت کرکےجماعت بنائی ہے،26منٹ میں یہ جماعت کرچی کرچی ہوگئی ، جس کےجہازمیں جماعت بنی تھی اسی کے جہاز میں چلی گئی۔یہ فتنہ دفن ہوگیا ، اب بات کریں ملک کی ترقی کی۔جب نوازشریف واپس آئے گا تو ملک ترقی کیلیے ٹیک آف کرے گا۔

  • اسلام آباد؛  کیپیٹل سٹی پولیس  آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر 3 روزہ کھیلوں کا انعقاد

    اسلام آباد؛ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر 3 روزہ کھیلوں کا انعقاد

    اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر 3 روزہ کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے.

    اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی ہدایت پر 3 روزہ کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے.جس میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے. گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کرکٹ،فٹبال اور والی بال کے وارم اپ میچز کھیلے گئیے۔ اور ان کھیلوں کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    آئی سی سی پی او اسلام آباد کے مطابق کھیلوں میں اسلام آباد پولیس کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں بشمول مرد و خواتین اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی حصہ لےرہی ہیں۔ آئی سی سی پی او اسلام آباد کے مطابق کھیلوں کے انعقاد کا مقصد صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ اور اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانا اور جوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

  • پاکستان ریلویز کے انجینئرز کا وی ایچ ایف انٹینا تیار

    پاکستان ریلویز کے انجینئرز کا وی ایچ ایف انٹینا تیار

    پاکستان ریلویز کے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا تیار کر لیا ہے.

    پاکستان ریلویز کے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا تیار کر لی اہے.جس کےبعد ریلوے پرزوں کی درآمد کے خرچے میں تقریباً 3 کروڑ روپے کمی آئے گی۔ اس حوالے ریلوے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل یہ انٹینے دوسرے ممالک سے درآمد کیے جاتے تھے، ریلوے انجینئرز نے وی ایچ ایف انٹینا سگنل شاپ میں تیار کیا ہے اور اس کی کامیاب ٹیسٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے انتظامیہ کو اس ماہ کے آغاز میں امپورٹ ہونے والے پرزوں کی مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ پر ورکنگ تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے کی ہدایات پر انجینئرز کی جانب سے مقامی سطح پر پارٹس کی تیاری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے دوسرے ممالک میں تیار ہونے والے پرزوں پر انحصار میں کمی آئے گی۔

  • روس سے خام تیل کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

    روس سے خام تیل کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

    روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

    روس سے خام تیل لے کر پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق روس کا پہلا تیل بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ 45 ہزار ایک سو بیالس میٹرک ٹن خام تیل لیکر کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے، روسی آئل ٹینکر پیور پوائنٹ کو OP2 پر برتھ کیا گیا ہے۔ خیال رہے چند دن قبل پاکستان کے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے روسی خام تیل کی امپورٹ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کے سستا ہونے کی خوشخبری دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
    پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    یاد رہے کہ وزیر مملکت مصدق ملک نے چند روز قبل کہا تھا کہ بحری جہاز عمان پہنچ چکے ہیں اور پاکستان کو سستے تیل کی سپلائی ایک ہفتے میں شروع ہو جائے گی۔روس سے سستا تیل پاکستان آنے والا ہے۔ جیسے ہی روس سے تیل آئے گا، قیمتیں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔پاکستان میں توانائی کے شعبے کا زیادہ تر دار و مدار درآمد ہو کر آنے والے ایندھن پر ہے جبکہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیتمیں ابھی تک کافی زیادہ تصور کی جا رہی ہیں۔

    جبکہ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے روسی خام تیل بردار جہاز کے کراچی بندرگاہ پہنچنے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور روس سے رعایتی خام تیل لے کر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیا جائے گا، آج ایک انقلابی دن ہے۔

    علاوہ ازیں ان کا کہنا تھاکہ خوشحالی، اقتصادی ترقی اور انرجی سکیورٹی کی جانب ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، یہ پاکستان کیلئے روسی تیل کا پہلا کارگو اور نئے پاک روس تعلقات کا آغاز ہے۔ وزیراعظم کا کہناتھاکہ ان تمام لوگوں کوسراہتا ہوں جو اس قومی کوشش کا حصہ رہے اور روسی تیل کی درآمد کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

  • بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت کیماڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم نے کہا ہے کہ کراچی مسائل کے انبار تلے دب چکا ہے ۔ الیکشن کے دنوں میں نظر آنے والے سیاست دان منتخب ہونے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔ بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے پر نہیں بلکہ اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے۔ عوام کو اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ بغیر اختیار اور وسائل کےہر شعبے میں عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔اختیار ملنے کے بعد عوام کےوسائل عوام کے مسائل حل کرنے پر لگائیں گے۔ کیماڑی جلسہ عام سے سندھ کے صدر عقیل احمد لغاری،کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان،جنرل سیکٹری اکرم عادل،شہباز عبدالجبار،امجد اسلام امجد،عبدالرحیم سالار،سجاداعوان،فضیل عباس،عبدالحمید،عمر نعیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔جلسہ عام میں کیماڑی سے مرد و خواتین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

    ترجمان کے مطابق شرکا کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ جلسے کے دوران شرکا نے پارٹی پرچم تھام رکھے تھے اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی مسائل کے انبار تلے دب چکا ہے۔امن وامان، صحت وصفائی کے مسائل پانی بجلی و گیس کی عدم دستیابی کراچی کے ہر شہری کا مسئلہ بن چکا ہے۔ وفاق میں حکومت کرنے والی عوامی جماعت ہونے کا دعوی توکرتے ہیں۔ لیکن عوامی مسائل حل نہیں کرتے۔بدقسمتی سے لوگ چاند تک پہنچ چکےہیں۔ لیکن کراچی کےعوام اپنے مسائل لیے دردر پھر رہے ہیں۔دنیا جس رفتار سے ترقی کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام اسی رفتار سے پستی کا شکار ہوتے جارہےہیں ۔ الیکشن کا دنگل بجتے ہی عوام میں نظر آنے والے منتخب ہونے کے بعد غائب کیوں ہو جاتے ہیں ۔حالیہ پیش کیا جانے والا بجٹ مسائل میں دھنسی عوام کی جیب سے نکالا جائے گا ۔ بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے پر نہیں بلکہ اشرافیہ کے نظر ہوجاتا ہے۔ الیکشن کے موقع پر عوام کے خزانے پر ڈاکہ ڈال کر جمع کیا جانے والا پیسہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے۔عوام کو روشن خواب دکھا کر بار بار دھوکہ دینے کی کوشش کی جاتی ہے ۔لیکن اب عوام ان کے دھوکہ میں نہیں آئیں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سیاست میں آنے سے اشرافیہ بے چین ہے۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم نہ خود کھائیں گے نہ کسی اور کو کھانے دیں گے۔بغیر اختیار اور وسائل کےہر شعبے میں عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔اختیار ملنے کے بعد عوام کےوسائل عوام کے مسائل حل کرنے پر لگائیں گے۔

    جبکہ سندھ کے صدرعقیل احمد لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی عوامی خدمت کا پورا پاکستان گواہ ہے۔ہم خدمت انسانیت کرکےلوٹ مار اور دھوکے کی سیاست کا رخ تبدیل کریں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ منتخب ہو کر مایوسیوں کا خاتمہ کرے گی۔عوام پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ کراچی کے صدراحمد ندیم اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےعوام کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر سستی روٹی، سستی سبزی بازار ، پانی کی فراہمی تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بلدیاتی انتخابات میں دھونس اور دھاندلی کر کے عوام کا فیصلہ نہیں مانا گیا۔ہم اپوزیشن کر کے آپ کو بتائیں گے کہ کام کیسے ہوتا ہے۔ نہ خود بیٹھیں گے نہ آپ کو بیٹھنے دیں گے۔ہم پاکستان کی خاطر کھڑے رہیں گے۔قوم پرانے چہروں کو دھوکہ دینے والے کو مسترد کریں گے۔بجٹ نئے ٹیکسوں کے ساتھ عوام میں خوف کی علامت بن چکا ہے۔عوام کی خاطر منظور ہونے والا بجٹ لٹیروں کے نظر ہوجاتا ہے۔لیکن اب ایسا نہیں چلے گا۔کراچی کا بجٹ کراچی میں لگنا چاہیے۔پانی کے لیے کراچی کی عوام ترس چکی ہے۔نلوں میں پانی نہیں معلوم نہیں ٹینکروں کے لیے پانی کہاں سے آجاتا ہے۔ پاکستان کو چلانےوالا کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی روشنیوں کو واپس لائے گی۔

    سندھ کےجنرل سیکٹری اکرم عادل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں ایسی جماعت اور قیادت کی ضرورت ہے ۔جوپاکستان کو مسائل سے نکال سکے ۔روایتی سیاستدانوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔الیکشن کے دنوں میں نظر آنے والے سیاست دان منتخب ہونے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔پاکستان کی عوام کو اب اپنے مستقبل کے بارے میں سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے قائدین کا ماضی عوام کے سامنے ہے۔ عوام خدمت گزار قیادت کو منتخب کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔

    سندھ کے نائب صدرشہباز عبدالجبارنے کہا کہ ہم پاکستان کو بنانے والے تھے ان شاءاللہ بچانے والے بنیں گے۔پاکستان امت مسلمہ کا نمائندہ ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نے سستے سبزی بازار ، عوامی سہولت بازار ، صحت کے شعبے سستی روٹی اور صفائی کے پروجیکٹ کیماڑی سے شروع کیے۔کیماڑی کی ٹیم گھر گھر جا کر وسائل مہیا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کیماڑی کے عوام اپنے درمیان سے نمائندے منتخب کریں گے جو ان کے حقوق دلا سکے ۔عوام کو وسائل عوام کا حق سمجھ کر لوٹائیں گے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کام کرنے پر یقین رکھتی ہے اور روایتی سیاستدانوں کو کام کرنے پر مجبور کر دیں گے۔

    ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ امجد اسلام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان کیماڑی اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو روایتی سیاستدانوں سے جان چھڑانا ہوگی۔ ٹوٹی سڑکیں، تعلیم و صحت اور پانی و بجلی کی عدم موجودگی پر اہلیان کیماڑی اب پیشہ ورانہ لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کی آواز بن کر آئی ہے۔کیماڑی کے صدرعبدالرحیم نے کہاکہ کیماڑی کے عوام کے مسائل دیکھتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔حکمران عوام میں جائیں تو انہیں مسائل نظر آئیں۔عوام ووٹ دیتے وقت روایتی سیاستدانوں کا ماضی بھی ضرور دیکھا کریں۔ کیماڑی کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اگر روایتی حکمران عوام کی خدمت کریں تو انہیں ووٹ خریدنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

    سجاد اعوان نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے لیے امید کی کرن ہے۔ہماری قیادت خود خدمت کے کاموں میں پیش پیش رہتی ہے۔پہلے ووٹ پھر کام کرنے کا وعدہ کرنے والے کبھی مخلص نہیں ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ بغیر اقتدار اور وسائل کے عوام کی خدمت کرکے اپنا لوہا منوایا ہے۔ مسلم سٹوڈنٹ لیگ کراچی کے صدرمحمد فضیل عباس نے کہا کہ تحریک پاکستان میں طلبہ کا نمایاں کردار رہا۔ طلبہ معاشرے کے اصل معمار ہیں۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔طلبہ کو ملک کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

    کیماڑی کے جنرل سیکڑی عبدالحمید نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست روایتی سیاستدانوں سے الگ ہے۔ہم نے کیماڑی عوام کے لیے سستی روٹی پروگرام شروع کیا ۔آر او پلانٹ کیماڑی کی عوام کے لیے لگا رہے ہیں ۔ اسٹریٹ لائٹ اور22 سال سے بند نالہ کمیلہ چوک والا ٹھیک کرایا۔سیاستدانوں کو فنڈز ملتے ہیں لیکن عوام کو سہولت نہیں مل پاتی ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کیماڑی کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ مسلم یوتھ لیگ کے رہنماعمر نعیم نے کہا کہ نوجوان قوموں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔آج پاکستان کا نوجوان محرومیوں کا شکار ہے۔نوجوان قیادت کو آگے آکر ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہوگی۔ مسلم یوتھ لیگ نوجوانوں میں شعور بیدار کرے گی۔

  • پی ٹی آئی کے چار سالہ دورمیں ترقی کو ختم کیا گیا. وزیر اعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تصفیہ پر پہنچنے کی کوشش کی اور پی ٹی آئی کے ساتھ رائے ہو گیا تھا لیکن عمران خان نے ویٹو کر دیا، الیکشن کے انعقاد کا سوال توقعات نہیں بلکہ آئینی تقاضا ہے، انتخابات کا بروقت انعقاد ہونا چاہئے یہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے تاہم یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے اور ہم اس کی پابندی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، اس انٹرویو کے دوران پاک ترک اور بھارت کے ساتھ تعلقات ، ملکی اقتصادی بحران سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    انٹرویو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر زبردست کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کسی شک و شبہ کے بغیر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک زبردست مقابلہ کرنے والی شخصیت ہیں، وہ ایک عظیم سیاستدان اور رہنما ہیں، ترکیہ کی عوام نے ان پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عوام، میری حکومت اور مجھ سمیت ہم سب بہت خوش اور اس شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں، میں اپنے بھائی رجب طیب اردوان کے ساتھ بہت قربت سے مل کر کام کرنے کا متمنی ہوں تاکہ ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی روابط میں اضافہ کریں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی اتفاق کرچکے ہیں کہ آنے والے تین سالوں میں ہم اپنی باہمی تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش کریں گے، یہ کوئی مشکل ہدف نہیں ہے، ہمیں امید ہے کہ ہم مل کر یہ ہدف حاصل کرلیں گے۔ ترکیہ اور پاکستان دو برادر ملک ہیں، یہ یک جان دوقالب کی مانند ہیں جن کے تعلقات کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، ترکیہ کی جنگ آزادی سے اس سے بہت پہلے سے ان تعلقات کی تاریخ ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ترکیہ امن، سیلاب، زلزلہ سمیت ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، صدر طیب اردوان، ان کی حکومت اور ترکیہ کی عوام نے ہمیشہ آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی ہے۔ اس طرح پاکستانی عوام اور ہر حکومت ترکیہ کے ساتھ تعلقات کے حوالہ سے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ سفر ہے جسے ہم نے اختیار کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم محنت اور مقصد سے وابستگی کے ساتھ مل کر اپنی خواہشات کہ پایئہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنا باہمی تجارتی حجم بڑھائیں گے، ہم شمسی توانائی کے شعبہ میں ترک سرمایہ کاروں کے تعاون کے خواہشمند ہیں کیونکہ ترکیہ شمسی توانائی کا زبردست تجربہ رکھتا ہے، ہم ترک سرمایہ کاروں کو پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھی دعوت دیں گے۔ ترکیہ نے نہ صرف اپنے ملک بلکہ دنیا بھر میں پن بجلی کے منصوبے مکمل کئے ہیں، دیامر بھاشا جیسے منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں، ترک سرمایہ کاروں سے اس پر بات ہوئی اور انہوں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ترک سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے تاکہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ پاکستان اورترکیہ میں اساتذہ، طلبا اور تاریخ دانوں کے وفود کے تبادلے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے دعوت دی باہمی تعلقات کے اس زبردست سفر سے آگاہی کیلئے سیمیناروں کا انعقاد کریں، اس حوالہ سے ہماری خواہشات اور مقاصد کی تکمیل صدر طیب اردوان کے موجودہ دور میں ہوگی، طیب اردوان ایک دوراندیش اور صاحب بصیرت رہنما ہیں جن کا بڑا احترام ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا تعلق برادرانہ ہے اور ہر اچھے برے وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ صدر اردوان کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کیلئے پاکستانی آموں کا تحفہ لایا، پاکستان کے سندھڑی آم بہت مشہور ہیں۔ پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس نیٹ ورک میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اس سے سفری لاگت میں کمی آئے گی۔ ہماری پیداوار اور مصنوعات کو ان منڈیوں میں مقابلے کا موقع ملے گا اور وہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ میرا مقصد ہوگا کہ اس ریل نیٹ ورک کو جدید ترین اور بہترین کارکردگی کا حامل بنایا جائے۔ پاکستان کی افرادی قوت زیادہ مہارت اور سستی ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ہے۔ اگر ترکیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے اور پاکستانی سرمایہ کار ترکیہ میں سرمایہ کاری کریں، ترکیہ کی ٹیکنالوجی اور پاکستان کی افرادی قوت میسر ہو تو یہ ایک زبردست مجموعہ ہوگا جس سے ہم زیادہ قیمتی اشیاء مقابلتا انتہائی بہتر قیمت پر تیار کرسکیں گے۔ اس سے ہمارے باہمی تعاون اور باہمی منصوبوں میں مواقع کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    شہباز شریف نے کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ یہی ہے، پاکستان اگرچہ مشکل چیلنجوں سے گزر رہا ہے، بین الاقوامی منڈیوں میں اشیائے خورددونوش کی قیمتیں آسمانوں کو پہنچ گئیں، درآمدی اشیا مہنگی ہوگئی ہیں، ہمیں گزشتہ برس بدترین سیلابوں کا سامنا رہا جو ہماری تاریخ کے سب سے زیادہ تباہ کن تھے، 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، ہماری فصلیں تباہ ہوئیں، ہمارا انفراسٹرکچر تباہ اور 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، اس کے باوجود ہماری قوم ہمہ گیر صلاحیتوں کی حامل، مضبوط اور بہادر ہے، اس لئے ہم ان چیلنجوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور ہماری ہر طرح سے یہ کوشش ہے کہ چیلنجوں سے نمٹیں۔ سخت محنت اور باہمی تعاون سے ہم قابل فخر انداز میں لگن کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ پاکستان اور ترکیہ قریبی دفاعی تعلقات کے حامل ہیں، دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان اب تک بہت سے دفاعی معاہدے ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکتداری قائم ہے، پاکستان ترکیہ کی بحری جہاز بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبہ کا حصہ بن چکا ہے، اس پر ترکیہ میں کام ہو رہا اور کچھ حصہ کراچی شپ یارڈ پاکستان میں پایہ تکمیل کو پہنچ رہا ہے، یہ باہمی اشتراک کی ایک زبردست مثال ہے۔ اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کے مفاد میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پاکستان کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے، ترکیہ نے کشمیر کاز پر ہمیشہ پاکستان کی غیرمشروط حمایت کی ہے جس کیلئے ہم ان کے مشکور ہیں۔ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، بھارتی مظالم سے پوری دنیا آگاہ ہے اور کشمیری عوام کی قربانیوں سے بھی پوری دنیا آگاہ ہے اس کے باوجود بھارت ضد پر اڑا ہوا ہے، بھارت کا کشمیریوں کا زیرتسلط رکھنے کا طرزعمل بہت بڑا منفی پہلو ہے، دنیا کو سمجھنا چاہئے کہ جس طرح شمالی آئرلینڈ کا مسئلہ حل کیا گیا تھا، جس طرح سوڈان، بلقان کے مسائل حل کئے گئے اسی طرح وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات مزید تاخیر بغیر پوری ہوں، بصورت دیگر ہمارے خطے میں امن قائم نہیں ہوسکے گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے لوگوں کو تعلیم، خوراک ، روزگار مہیا کرنے اور جہالت اور غربت کا خاتمہ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے محدود وسائل کو ان شعبوں میں استعمال میں لانے کی ضرورت ہے، ہمیں مزید اسلحہ اور جنگی جہاز خریدنے سے فائدہ نہیں ہوگا، تنازعات کے حل کا واحد راستہ پرامن مذاکرات ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے پاکستان میں اتحادی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلابوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور کاوشیں کی ہیں، عالمی برادری کو متحد کیا اور جینوا میں کامیاب ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا، جہاں دوست ممالک اورعالمی برادری نے امداد کے وعدے کئے، اتحادی حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے سنگین خطرے سے بچایا۔گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کی پاسداری نہیں کی اس کے نتیجہ میں پاکستان کو سنگین معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالا جس کا کریڈٹ مشترکہ طور پر حکومت اور فوجی قیادت کو جاتا ہے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ان مشکلات کے باوجود ہم اپنی معیشت کی بہتری پر توجہ دے سکے ہیں، ہمارے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے اس سال گندم کی ریکارڈ فصل ہوئی، اس سے گندم کی درآمد میں صرف ہونے والے اربوں ڈالر کی بچت ہوگی، ہمیں امید ہے کہ اس جیسے بہت سے اچھے اقدامات کی وجہ سے ہماری کپاس کی فصل بھی بہت اچھی ہوگی۔ پاکستان ٹیکسٹائل کی صنعت کا مرکز ہے، گزشتہ سالوں میں ہمیں کپاس درآمد کرنا پڑتی تھی مجھے امید ہے کہ اس سال ہم اپنی طلب کا ایک بڑا حصہ اپنی مقامی پیداوار سے پورا کر سکیں گے، ہمیں ان اقدامات پر فخر ہے لیکن ابھی ہم نے طویل سفر طے کرنا ہے، ہم نے ابھی آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزہ کی تکمیل کرنا ہے، ہماری طرف سے تمام شرائط اور مطالبات پورے کردیئے گئے ہیں، امید ہے کہ جلد یا بدیر آئی ایم ایف بورڈ نویں جائزہ کی منظوری دیدے گا۔ اس طرح معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے ہمارا کثیرجہتی اور دو طرفہ اداروں کے ساتھ مذاکرات کا راستہ ہموار ہوجائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو مکمل ہو رہی ہے لیکن بغیر کسی ٹھوس وجوہات کے پی ٹی آئی قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے دبائو ڈال رہی تھی اگر انہیں قومی اسمبلی کی تحلیل میں اتنی دلچسپی تھی تو انہوں نے اپنی مدت کے دوران ایسا کیوں نہیں کیا۔ ان کے پاس موقع موجود تھا، پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تاکہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے پرامن تصفیہ پر پہنچ سکیں کیونکہ پی ٹی آئی نے دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہمیشہ قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن ہوئے ہیں، اب انہوں نے دو اسمبلیاں تحلیل کیں، پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور ماضی میں کچھ عناصر کی جانب سے یہ بے بنیاد الزام تراشی ہوتی رہی کہ پنجاب نے اقتدار پر اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ پنجاب کا دیگر تینوں صوبوں کے ساتھ برابری کا تعلق ہے، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، یہ ہماری اقدار ہیں ،اگر ہم نے ایک خاندان کی طرح آگے بڑھنا ہے تو ہم سب نے مشترکہ طور پر کردار ادا کرنا ہے اور نفع نقصان میں حصہ دار بننا ہے، اگر پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کرانے ہیں تو آنے والے وقتوں میں ایک نظیر قائم ہوجاتی کہ سب سے پہلے بڑے صوبے میں اور دیگر صوبوں میں بعد میں انتخابات ہوتے تو ایک سنجیدہ عنصر وقت پر فیصلہ کرنے والے ووٹر کا ہے، اگر وہ دیکھتے ہیں کہ پنجاب میں ایک خاص پارٹی کامیاب ہوئی ہے تو اس کے دوسرے صوبوں میں قدرتی اثرات ہوں گے جو ناانصافی اور جمہوری اقدار کے برعکس ہے، ہم نے عام انتخابات کے حوالے سے کسی تصفیہ پر پہنچنے کی بھرپور کوشش کی، ہماری اور تحریک انصاف کی کمیٹی میں اتفاق رائے بھی ہوگیا تھا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے اسے ویٹو کردیا۔ عام انتخابات کے انعقاد کا سوال توقعات کا نہیں بلکہ آئینی تقاضا ہے، انتخابات کا بروقت انعقاد ہونا چاہئے یہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے تاہم یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے اور ہم اس کی پابندی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے چیئرمین کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے اقدامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    انہوں نے اپنے چار سالہ اقتدار میں نوازشریف سے لے کر پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں تک کو بے بنیاد الزامات کے تحت ساری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا، لیکن تشدد کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، کوئی احتجاج نہیں ہوا، ہم نے مہذب انداز میں پارلیمنٹ میں اس پر آواز اٹھائی لیکن عمران خان کی گرفتاری پر ان کی ہدایت پر شرپسند جتھوں نے ملک کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں فوجی تنصیبات بھی شامل تھیں۔ 6 جنوری 2021 کو اس کو کیپیٹل ہل میں جو ہوا، ان حملہ آوروں کو قانون کے مطابق عدالتوں کی طرف سے سزائیں دی جارہی ہیں۔ کیا پاکستان میں ایسے عناصر کے خلاف کوئی الگ سلسلہ ہونا چاہئے اگر ایک سنگین جرم ہوا ہے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔


    جبکہ دوسری وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی 14 ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے قازقستان کے جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی 14 ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قازقستان کے جنگلات میں آگ لگنے سے 14 افراد کی ہلاکت پر دکھ ہوا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اورعوام کی طرف سے قازقستان کے صدر اور ہلاک شدگان کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔


    اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاکی۔ خیال رہے کہ قازقستان کے شمال مشرقی علاقے میں جنگلات میں خطرناک آتشزدگی کے باعث 14 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ قازقستان کے محکمہ دفاع کے مطابق علاقے میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور آتشزدگی پر کنٹرول کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔