Baaghi TV

Tag: Pakistan cities

  • معروف  صحافی، دانشور اور کالم نویس ارشاد حقانی

    معروف صحافی، دانشور اور کالم نویس ارشاد حقانی

    پاکستانی صحافی، دانشور اور کالم نویس ارشاد حقانی 06 ستمبر 1928ء کو قصور میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنی نوجوانی میں جماعت اسلامی سے وابستہ رہے اور پچاس کی دہائی میں انھوں نے جماعت اسلامی کے جریدے ’تسنیم‘ کے لیے بھی کام کیا1956ء ماچھی گوٹھ میں ہونے والے اجتماع میں ارشاد احمد حقانی امین احسن اصلاحی کے ہمراہ جماعت اسلامی سے الگ ہوگئے تھے۔

    انھوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز گورنمنٹ کالج قصور میں بحیثیت لیکچرار کیا۔ 1981ء میں جب لاہور سے جنگ اخبار کی اشاعت شروع ہوئی تو وہ اس کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ ارشاد احمد حقانی روزنامہ جنگ کے سینئر مدیر رہے اور ان کا کالم ”حرف تمنا“ کے عنوان سے شائع ہوتا رہا۔

    1996ء میں جب صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کی تو ملک معراج خالد کی نگراں کابینہ میں وزیر اطلاعات بھی رہےموصوف طویل عرصے سے عارضۂ قلب میں مبتلاء تھے۔ ارشاد احمد حقانی کا انتقال 24 جنوری 2010ء کو ہوا۔ مرحوم کو قصور میں موجود ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

  • اداکار مرحوم ننھا کے بیٹے امریکا میں انتقال کر گئے

    اداکار مرحوم ننھا کے بیٹے امریکا میں انتقال کر گئے

    مشہور مزاحیہ فلمی اداکار رفیع خاور المعروف ننھا مرحوم کے بڑے صاحبزادے محمد رضی امریکا میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا مرحوم 2 برس تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔

    پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

    رپورٹس کے مطابق مرحوم امریکی ریاست فلوریڈا کی برواڈ کاؤنٹی کے محکمہ پولیس میں سارجنٹ کے عہدے پرفائز تھے محمد رضی کی نماز جنازہ میں کمیونٹی کے افراد اور پولیس حکام نے شرکت کی-

    مرحوم کی تدفین مقامی مسلم قبرستان میں کی گئی برواڈ پولیس و شیرف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

  • پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

    پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

    انسداد ِ دہشتگردی، انتہا پسندی اور نفرت انگیزی کے حوالے سے پیغام پاکستان قومی کانفرنس میثاق واحدت کانفرنس بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی : کانفرنس میں مُلک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء نے کانفرنس میں شرکت کی علماء نےٹی ٹی پی کے بیانیے کے حوالے سے اپنا متفقہ فیصلہ جاری کر دیا-

    علماء نے کہا کہ اجتماع یہ اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے پاکستان کا دستور پاکستان کے اسلامی ہونے کی گواہی دیتا ہے۔پاکستان کا دستور ایک ایسا دستور ہے جو کسی اور ملک میں نہیں پا یا جاتا پاکستان کے خلاف کوئی مسلح کارروائی کھلی بغاوت ہے، ناجائز ہے، حرام ہے تقریباََ 45 منٹ مفتی نور ولی اور اُن کے دیگر ساتھیوں سے بات کی مفتی نور ولی کا پاکستان مخالف فتوی/موقف بالکل غلط ہے مفتی نور ولی اور اُن کے ساتھیوں کو پاکستان کو اسلامی ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

    مفتی نور ولی اورٹی ٹی پی نے پچھلے20سال سے بچوں، عورتوں اور علماء کو نہیں بخشا نو ر ولی نے کہا تھا کہ ہم ہتھیار نہیں اٹھائیں گے۔
    ہم نے نور ولی اور ٹی ٹی پی کو راہنمائی فراہم کر دی ہے ہم نے جب آپ کو راہنمائی فراہم کر دی ہے تو پھر مطالبہ کیسا؟-

    نور ولی اورٹی ٹی پی کے پاس کوئی جواز نہیں کہ اُن کو راہنمائی فراہم نہیں کی گئی عُلماء پہلے ہی فتویٰ جاری کر چکے ہیں پیغامِ پاکستان کی صورت میں نور ولی نے فاٹا کے انضمام پر بہت زور دیا کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا ہم نے انہیں کہا کہ فاٹا کا انضمام ایک سیاسی معاملہ ہے نور ولی اور ساتھیوں کے سامنے دین کا معاملہ پیچھے تھا اور فاٹا کا مسئلہ زیادہ اہم تھا۔

  • بنوں میں بم پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید

    بنوں میں بم پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید

    ضلع بنوں کے جانی خیل کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا –

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے جانی خیل کے علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے کے باعث‌ ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی گل شیر نے شہادت قبول کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے صفایا کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔

  • آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے راولپنڈی کی وکٹ سے متعلق پاکستان کا مؤقف مان لیا اورڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کے بعد راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا تھا تاہم نجم سیٹھی نےعہدہ سنبھالنے کے بعد آئی سی سی کے فیصلے پر اپیل کی تھی۔

    آئی سی سی بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہو گیا

    تاہم اب آئی سی سی نے راولپنڈی وکٹ کا ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا اور کہا کہ اپیل پر جائزے کے بعد طے ہوا کہ وکٹ ’بیلو ایوریج‘ نہیں تھی آئی سی سی کا کہنا تھاکہ میچ کا نتیجہ نکلا، 39 میں سے37 وکٹیں لی گئیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جب کہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی جبکہ گز شتہ برس آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

    ون ڈے رینکنگ: نیوزی لینڈ سےنمبر ون پوزیشن چھن گئی،پاکستان پانچویں نمبر

  • پاکستان تحریک انصاف کیلئے مکمل راستے بند

    پاکستان تحریک انصاف کیلئے مکمل راستے بند

    پاکستان تحریک انصاف کیلئے مکمل راستے بند

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پرپہلے اسپیکر ہاوس احتجاج کیا اور اب الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اسپیکر کی عدم دستیابی کے باعث تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کی رہائش گاہ جانے کا فیصلہ کیا، تمام اراکین اکٹھے مل کر اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائشگاہ پہنچے لیکن انہیں اسپیکر ہاوس جانے سے بھی روک دیا گیا۔

    اسپیکر ہاؤس کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن آف پاکستان پہنچ گئے لیکن وہاں بھی انہیں دروازے بند ملے، پی ٹی آئی اراکین کو مین گیٹ پر روک لیا گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے باہر تعینات ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے اپنے استعفے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو بھی ای میل کردیئے ہیں، اسلام آباد میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہے، منسٹر انکلیو ، خیبرپختونخوا ہاوس ، پنجاب ہاوس ، سندھ اور بلوچستان ہاوس کو جانے والے بھی راستہ بند ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے 44 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ استعفے واپس لینے کا فیصلے سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دی گئی ہے۔ اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی.


    دوسری جانب پیر کی صبح تحریک انصاف کے وہ ارکان جنکے اب تک استعفے منظور نہیں کئے، وہ واپسی کے لیے قومی اسمبلی بھی پہنچے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے اب تک مجموعی طور پی ٹی آئی کے 79 ارکان اور شیخ رشید سمیت 80 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جاچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے عمران خان نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے قومی اسمبلی میں واپسی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد قومی اسپیکر نے تحریک انصاف کے 34 اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید کے استعفے منظور کئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    20 جنوری کو اسپیکر نے مزید 35 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کئے تھے۔
    17 جنوری کو بھی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 34 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے، اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے واپڈا بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

    وزیراعظم نے وزیر انرجی خرم دستگیر سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ بجلی کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت جاری اور زیراعظم شہبازشریف نے حکم دیا کہ وجوہات سے وزیراعظم آفس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے. خیال رہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا بتانا ہے کہ لاہور سمیت تمام بڑے،چھوٹے شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق جنوبی و شمالی مین لائینوں میں بیک وقت فالٹ آیا۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث اورنج لائن ٹرین کو بند کر دیا گیا۔

    فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ، سرگودھا، شور کوٹ، پیر محل اور ملتان ریجن سمیت دیگر کئی شہروں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جبکہ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے 117 گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، ریجن کنٹرول سینٹر کی جانب سے ابھی تک کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی، متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ذرائع نیشنل پاور کنٹرول کا کہنا ہے کہ اس وقت سسٹم مکمل طور پر بند ہے، مین لائنوں میں فالٹ کی وجہ سے پورا سسٹم بیٹھ گیا، بجلی کی بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
    بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک بھر میں بجلی غائب ہو گئی. اسلام آ باد ، کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی معطل ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملتان ریجن میں بھی سسٹم ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے، آئیسکو کے 117گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی غائب ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22اضلاع میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

    کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکّام کے مطابق گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہے۔ لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہے جبکہ لاہور ہی میں شادمان، باغبان پورہ، حسن ٹاون، اعوان ٹاون، اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔ پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ذرائع کے مطابق گدو سے کوئٹہ جانیوالے بڑی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث بریک ڈاؤن ہوا ہے، ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہو گئی ہے، بجلی کی فریکوئینسی متعلقہ سطح سے کم ہونے پر کیسکیڈنگ ہوئی، کیسکیڈنگ کے باعث ایک کے بعد دوسرے پاور پلانٹ ٹرپ کرتے گئے تاہم دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے۔

  • سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک مرتبہ پھر اظہار برہمی

    سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک مرتبہ پھر اظہار برہمی

    سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر ایک مرتبہ پھر اظہار برہمی

    سپریم کورٹ کے سینیئر جج ضسٹس قاضی فاےئز عیسٰی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل نہیں لگا سکتی؟۔ سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ٹمپرڈ گاڑی سے متعلق کیس میں معاونت نہ ملنے پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ملک میں اس وقت اٹارنی جنرل کون ہے؟

    ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ آں آں ایسے کر رہے ہیں جیسے بہت مشکل سوال پوچھ لیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ حکومت اتنی نااہل ہے کہ ایک اٹارنی جنرل تک نہیں لگاسکتی؟، کیا اٹارنی جنرل تعیناتی پر حکومت کسی سے بارگین کر رہی ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے ساڑھے 5ہزار وکیل ہیں حکومت کو ایک نہیں مل رہا، اٹارنی جنرل تعینات نہ کرکے حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی پاسداری نہیں کی گئی، پیار سے کہہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل تعینات کر دیں، ایڈیشنل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل صرف اٹارنی جنرل سے ہدایات لینے کے پابند ہیں، اٹارنی جنرل کی ہدایات کے بغیر ماتحت وکلاء کا پیش ہونا خلاف قانون ہے

  • وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر پنجاب کیلیے26 ہزار ٹن گندم یومیہ کوٹہ بحال

    وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر پنجاب کیلیے26 ہزار ٹن گندم یومیہ کوٹہ بحال

    وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر پنجاب کیلیے26 ہزار ٹن گندم یومیہ کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو غذائی بحران سے بچانے کیلیے محکمہ خوراک پنجاب کی جانب سے چند روز قبل26 ہزار ٹن سے کم کر کے 24 ہزار ٹن کیا جانے والا فلورملز کا یومیہ گندم کوٹہ دوبارہ بحال کرو ا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے چاروں صوبائی محکمہ خوراک سمیت وفاقی محکمہ پاسکو کو درپیش باردانہ بحران کے خاتمے کیلئے بھی وفاقی وزارتوں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے باردانہ کے خام مال کی امپورٹ کیلئے ایل سیز کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    مزید برآں وزیراعظم کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے پنجاب بھر میں سرکاری آٹا کی فروخت کے ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد بڑھا دی ہے، لاہور میں ٹرکنگ پوائنٹس کی تعداد95 سے بڑھا کر145 جبکہ راولپنڈی میں240 کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سامان کے درمیان چھپا کر سرکاری آٹا سمگل کرنے والے گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں سینکڑوں تھیلے آٹا برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ بند روڈ پر سرکاری آٹا کو ریفائن کر کے اسمگل کرنے والی خفیہ آٹا فیکٹری پکڑی گئی ہے۔

  • دنیا کے سمندروں کی سطح بلند کرنے میں گرین لینڈ  کا بڑا کردار

    دنیا کے سمندروں کی سطح بلند کرنے میں گرین لینڈ کا بڑا کردار

    گرین لینڈ کی تیزی سے پگھلتی برف، سطح سمندر میں ہوشربا اضافے کا انتباہ

    سائنس دانوں نے خبردارا کیا ہے کہ گرین لینڈ کی برف کی چادر اب تک کے سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت سے گزر رہی ہے اور اگر یہ درجہ حرارت اس ہی رفتار سے بڑھتا رہا تو 2100 تک دنیا بھر کے سمندر 20 انچ تک بلند ہو جائیں گے۔2001 سے 2011 تک گرین لینڈ کا درجہ حرارت 20 ویں صدی کی نسبت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ یہ دہائی گزشتہ ہزار سالوں میں سب سے گرم دہائی تھی۔ الفریڈ ویگنر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے یہ ڈیٹا 1100 سے 2011 تک شمالی وسطی گرین لینڈ کے درجہ حرارت کو دوبارہ تشکیل دے کر حاصل کیا۔

    گزشتہ 30 سال سے زائد کے عرصے میں دنیا کے سمندروں کی سطح بلند کرنے میں گرین لینڈ نے بڑا کردار ادا کیا ہے کیوں کہ وہاں برف پگھلنے میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک حالیہ اہم رپورٹ کے مطابق اس خطہ میں 1990 کی دہائی کے مقابلے میں سات گُنا زیادہ تیزی سے برف پگھل رہی ہے۔ ماہرین کی جانب سے اس خدشے کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر برف کی چادر کے معاملات ایسی نہج تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ یہ بتایا گیا ہے کہ کاربن اخراج کے سبب عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں گرین لینڈ کی تمام برف پگھل جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    برف کی اس چادر کے کنارے پر موجود موسمیاتی اسٹیشن کئی سالوں سے علاقے کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کر رہےہیں لیکن سائنس دانوں پر اب تک یہ بات واضح نہیں ہے کہ گلوبل وارمنگ کس طرح 3000 میٹر بلند علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔گرین لینڈ کی برف کی چادر کا عالمی موسم کے لیے ایک اہم کردار رکھتی ہے اور اس میں تقریباً 30 لاکھ کیوبک کلومیٹر تازہ پانی ذخیرہ ہے۔