Baaghi TV

Tag: Pakistan crimes

  • لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    رینجرز کی مواچھ گوٹھ میں کارروائی ،لیاری گینگ وار کے دو انتہائی مطلوب ملزم گرفتارکر لئے گئے

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ،قتل اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور مطلوب تھے ،ملزم نوید عرف چھوٹو سال2005 میں لیاری گینگ وار کے ساجد گولیمار گروپ میں شامل ہوا، ملزم نوروز سال 2019 میں لیاری گینگ وار گروپ کا حصہ بنا ملزم نوید عر ف چھوٹو سیاسی جماعت کے کارکنان اور مخالف گروپ کی 50سے زائد ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں ملزم سال 2014 میں کراچی آپریشن کے دوران اندرون سندھ ایران میں روپوش ہوگیا تھا ،ملزموں نے سال 2011 اور 2012 میں کلفٹن اور سولجر بازار ست تین تاجروں کواغواء کرکے 20 لاکھ تاوان وصول کیا ملزموں نے 18جنوری کو بھی پرانا گولیمار میں زمین پر قبضے کے لئے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف وہراس پھیلا تھا ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ،قانونی کارروائی کےلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے انٹیلیجنس ٹیکنیکل بیسڈ مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کی اور پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزم سے 1 ہینڈ گرینیڈ برآمد کر لیا گیا، ملزم کی شناخت محمد اویس ولد محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے. ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے. ملزم لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر ہے, اور عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے, کراچی: ملزم انتہائی پیشہ ور ہے اور اس سے قبل کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدرگرنے لگی ہے:عمران خان

    بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدرگرنے لگی ہے:عمران خان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ بینکوں میں رکھے گئے پیسوں کی قدر گرنے لگی ہے۔ پاکستانیوں کی دولت میں کمی ہورہی ہے جبکہ چوری کرنے والوں کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے بعد پتہ تھا معیشت خراب ہوگئی تو پھر سنبھالنا مشکل ہوگامجھے پتہ تھا کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا تو معیشت گر جائے گی،کورونا کے بعد دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا،انرجی پراڈکٹس کی سپلائی ٹوٹی تو ایک دم قیمتیں بڑھیں، ہم بڑی مشکل سے بیلنس کر رہے تھے،جب عدم اعتماد آئی تو پیٹرول 110ڈالر فی بیرل سے اوپر تھا پاکستان کی معیشت پر آرٹیکلز لکھے جارہے ہیں،میں نے پہلے کہا تھا سازش کامیاب ہونے دی تو حالات خراب ہونگے، انکے 9 مہینوں کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 84 روپے تک گرا،2دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 33روپے نیچے گیا ہے،جب عدم اعتماد جمع ہوئی تھی اس وقت 16.4 ارب ڈالر کے ریزرو تھے، جن کاجینا مرنا پاکستان میں ہے ان کے بینک بلینس میں کمی واقع ہوگئی،جن کے ڈالرز باہر پڑے ہوئے ان کی دولت اوپر جاری ہےاس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہوں آصف زرداری اور نوازشریف کے پیسے باہر کی بینکوں میں پڑے ہوئے ہیں،روپیہ کے ڈی ویلو ہونے سے عام پاکستان کی زندگی متاثر ہوتی ہے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وقت میں پیٹرول 150 روپے لیٹر تھا، حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 50،50 روپے اضافہ کرے گی،یہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے کیلئے اقتدارمیں آئے تھے،ہمارے دور میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد تھی روپے کی قدرگرنے سے مہنگائی کی شرح 35فیصد تک جائے گی، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہونے جا رہی ہے، سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ متاثر ہوگا، تنخواہ دار طبقے کیسے  مہنگائی میں گزارا کریں گے،ایک آدمی کیسے اس مہنگائی میں گزارا کرے گا؟ ہمارے دورمیں آٹا 60 روپے کلو اوراب 150سے اوپر چلا گیا،ہمارے دور میں پیاز کی قیمت 44 روپے تھی اور آج 230 روپے ہے، حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کرنے جارہی ہے،مہنگائی کاسب سے زیادہ اثر ملکی گروتھ پر ہوگا، یوریا کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے 60 ارب روپے کسانوں کو اضافی دینا پڑا، ہمارے دور میں 18لاکھ نوکریاں ہر سال پیدا کیں ہم نے تین سال میں 55لاکھ نوکریاں پیدا کیں،ہمارے دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو مزدور نہیں ملتے تھے،ہمارے دور میں زراعت اوپر گئی، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا،اسحاق ڈار99 میں چھوڑ کرگیا تھا تب بھی معیشت لائف سپورٹ مشین پر تھی، 2018میں بھی اسحاق ڈار نے معیشت کو بر ی طرح چھوڑ کر گیا تھا،
    اب پاکستانی معیشت کو وہاں لیکر گیا پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کو خطرہ ہے، ہم جس سے مدد مانگنے جائیں گے، انہوں نے اپنے مطالبات منوانے ہیں، سری لنکا کیساتھ یہی کیا قرض دینے کے بعد ان سے 50 فیصد فوج کم کرنے کا مطالبہ کیا،

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چودھری کو رات کے اندھیرےمیں اٹھایا گیا، اعظم سواتی کو اندھیرے میں اٹھایا گیا،یہ چاہتے ہیں کہ عوام میں اپنا خوف پھیلائیں، کوشش کی جارہی ہے کہ ہم ڈرکے انکی بات مان لیں،یہ جو معیشت کے ساتھ انہوں نے کیا ہے، قوم چپ نہیں بیٹھے گی، چن چن کر ملکی اداروں کو تباہ کیا جارہا ہے پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے جہاں راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہو، اداروں کو تباہ کر دیا ، ایف آئی کو تباہ کیا اوروہاں اپنے بندے بٹھا دیے،شہبازشریف نے ایف آئی اے میں اپنے بندے بھرتی کیے،اپنی چوری کو چھپانے کیلئے انہوں نے نیب کو ختم کردیا،انہوں نے قانون پاس کروا کر وائٹ کالر کرائم کو لائسنس دے دیا،ہمارے بدترین مخالف کو نگران حکومت میں بٹھا دیا گیا، ہمارے بدترین مخالف کو نگران وزیرعلیٰ پنجاب بنادیا،آتے ہی انہوں نے انتقامی کارروائی کی، فواد چودھری کو اٹھا لیا،محسن نقوی نےآتے ہی فوادچودھری کیخلاف انتقامی کارروائی کی سابق وزیراعظم کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، تحقیقات کیو ں بند کی گئیں، مجھے پتہ چلا مجھے قتل کرنے کی سازش کی گئی ہے تو میں نے ویڈیو بنائی، 4لوگ تھے جنہوں نے بند کمرے میں مجھے قتل کرنے کی سازش کی،

  • علی امین گنڈا پور نے امریکی شخصت سے مدد مانگ لی،آڈیو لیک

    علی امین گنڈا پور نے امریکی شخصت سے مدد مانگ لی،آڈیو لیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے

    علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے امریکی اہم شخصیت سے مدد مانگ لی، نئی لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈا پور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین جاوید انورکے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، اس آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ عمران خان نے اسمبلیاں تڑوا دی ہیں اب الیکشن ہونے ہیں اور میں نے مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنا ہے،

    علی امین گنڈا پور امریکی نژاد بزنس مین سے مدد طلب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے میری مدد کریں، میں آپ کے چھوٹا بھائیوں جیسا ہوں الیکشن لڑنے کے لیے آپ نے مجھے پیسے عاطف نامی شخص کے ذریعے دینے ہیں جس پر جاوید انور نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ میں جتنا کر سکا کروں گا۔

    علی امین گنڈاپور اس پر اپنا موقف اب کیا دیتے ہیں کیونکہ بلکل عیاں ہو رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن سے الیکشن لڑنے کے لیے خوفذدہ ہیں ان معاملات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ علی امین گنڈا پور پیسوں سے ووٹ خریدنے کے لیے تیاریاں پکڑ رہے ہیں کیونکہ کشمیر میں الیکشن کمپین کے دوران پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے لیڈر عمران خان کی طرح اب پیسے مانگنا شروع کر دیئے جو الیکشن میں تقسیم ہوں گے،

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

  • دولہا گیا نکاح کیلئے مسجد وزیر خان،نوکرانیوں نے کیا اپنا گھناؤنا کام

    دولہا گیا نکاح کیلئے مسجد وزیر خان،نوکرانیوں نے کیا اپنا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    لاہور میں شادی کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، دولہا نکاح کے لئے مسجد گیا گھر میں موجود نوکرانیاں 60 تولے سونا لے کر فرار ہو گئیں، دولہا نکاح کے بعد رشتے داروں اور اہلخانہ کے ہمراہ مسجد سے واپس آیا تو سونا غائب، پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق تھانہ سبزہ زار کی حدود میں شادی والے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے، گھریلو ملازمین نے نکاح والے دن گھر کا صفایا کر دیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ دو نوکرانیاں گھر سے پجھتر لاکھ روپے مالیت کا 60 تولے سونا لے اڑیں

    تھانہ سبزہ زار میں درج مقدمہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اہلخانہ نکاح کے لئے مسجد وزیر خان میں موجود تھے، نوکرانیاں بہانہ بنا کر نکلیں، گھر جا کر چوری کی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی فرانزک ٹیموں نے گھر سے شواہد جمع کر لئے، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ملزمان تک پہنچنے میں مدد لے گی، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد نوکرانیوں کو گرفتار کر لیا جائے گا،

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

  • اسلام آباد کےنواح میں ڈاکومرغیاں اغوا کرکے لےگئے

    اسلام آباد کےنواح میں ڈاکومرغیاں اغوا کرکے لےگئے

    راولپنڈی:اسلام آباد کےنواح میں ڈاکومرغیاں اغوا کرکے لےگئے ،اطلاعات کے مطابق مہنگی مرغی ڈاکوؤں کیلئے سونا بن گئی، راولپنڈی میں پولٹری فارم لوٹ لیا، پولیس کودرج کرائی گئی رپورٹ میں‌ کہا گیاہے کہ ڈاکو مالک اور ملازمین کو واش روم میں بند کرکے 5 ہزار مرغیاں لے گئے

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی ڈاکوؤں کیلئے سونا بن گئی، ڈاکوؤں نے مہنگی مرغی کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔راولپنڈی کے علاقے ٹبی سیداں میں پولٹری فارم پر ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے پروٹوکول افسر کینیڈا سے آئے اپنے مہمانوں سمیت ڈاکوؤں کے ہاتھوں…

    پولٹری فارم مالک کے مطابق 12 نقاب پوش ڈاکو تین گاڑیوں اور دو موٹرسائیکلز پر سوارہوکر آئے تھے اورہمیں واش روم میں بند کرکے 5000 مرغیاں نکالیں اور فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق فارم مالک کے بیان پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار

    واضح رہے کہ ملک بھر میں برائلر مرغی کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد چکن عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں قیمتوں میں اضافے کے بعد دکاندار من مانے ریٹ پر چکن فروخت کررہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو غریب آدمی خصوصاً دیہاڑی والوں کے لیے مرغی کا گوشت کھانا مشکل ہوگیا ہے۔

  • فرح حبیب کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    فرح حبیب کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    فرخ حبیب کی 16 فروری تک عبوری ضمانت منظورکر لی گئی ہے

    فرخ حبیب کی عبوری ضمانت فیروزوالا کورٹ سے منظورہوئی ہے،کچہری فیروزوالا میں رائے نعیم احمد ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے ہوئی،فرح حبیب پر گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر فرح حبیب نے درخواست ضمانت دائر کی تھی، فرح حبیب خود عدالت میں پیش ہوئے، عدالت کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد فرح حبیب کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان جھوٹے مقدمات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،اس طرح کے جھوٹے مقدمات سے ہمارے دلوں سے عمران خان کی محبت کم نہیں ہوگی،

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے فرخ حبیب کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے میں بندوق بردار اہلکاروں سے ڈکیتی کی کوشش کا متن انتہائی مضحکہ خیز اور بھونڈا ہے ،اوچھے ہتھکنڈوں اوربوکھلاہٹ سے واضح ہے ان کی سیاست کا چراغ بجھنے کے قریب ہے

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش در حقیقت ملک کے خلاف گھنائونی سازش کے مترادف ہے اور اس سے ملک کمزور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی قومی لیڈر ہونے کا دعویدار ہے تو چاروں صوبوں سے بیک وقت انتخاب لڑکے دیکھ لے ،13جماعتیں ملک نہیں چلا رہیں بغیر کال کے عوام اپنے لیڈر کی حفاظت کیلئے رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں، ان شااللہ عمران خان مکمل روبصحت ہوتے ہی بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گے ۔ مریم صفدر کے استقبال کیلئے لیگی رہنمائوں کو زبردستی ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں ،قوم یہ سوال کر رہی ہے ،پانامہ رانی لندن سے کیا فتح کر کے آرہی ہیں جو استقبال ناگزیر ہو گیا ۔ ڈالر اسحاق ڈار کو ہی نہیں سارے امپورٹڈ ٹولے کو منہ چڑھا رہا ہے

  • برطانیہ پاکستان کےبعدامریکہ کےحالات بگڑگئے:مونس الٰہی لندن اور25 ملین پاؤنڈ کے فلیٹ

    برطانیہ پاکستان کےبعدامریکہ کےحالات بگڑگئے:مونس الٰہی لندن اور25 ملین پاؤنڈ کے فلیٹ

    لندن :باہرنکلتے ہی اولے پڑے کہ کہاوت بیان کرتے ہوئے لندن سے سینئرصحافی مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت لندن کی شدید تری سردی میں محصور ہیں ، بارش بھی ہوتی ہے اورپھرپاکستان میں تو لوگ باہر نہیں نکلتے اور زیادہ بھی کریں تو چھتری لے کرباہرنکلتے ہیں‌، لیکن لندن میں‌ لوگ کافی کا کپ پی کراپنی سردی اتارلیتے ہیں‌

    پاکستان کی معاشی اور سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے اوراس وقت پاکستان کے پاس ساڑھے تین بلین کے ذخائر رہ گئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ لندن میں گورے بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ برطانیہ ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے معاشی حالات بہت ابترہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ بھی سخت ترین مشکل میں ہے اور کہا جارہا ہےکہ اس وقت امریکہ کے ذمے 41 ٹریلین ڈالر کا قرض واجب الادا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ امریکہ کے لیے تو یہ کوئی قرض نہیں ہے ،اس وقت دنیا میں ڈالر کی بادشاہی ہے اور وہ ڈالر چھاپ کر یہ قرض اتار لے گا ہم کیسے اس بحران سے نکلیں گے ہمارے پاس تو پہلے ہی ڈالر نہیں ہیں

     

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو برطانوی پونڈ بھی اپنے برے تین دور سے گزر رہا ہے اورامریکی ڈالر سے پٹ گیا ہے ، عرب ممالک تیل کی خرید وفروخت پیٹرڈالر میں کررہے ہیں ، ان کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ،امریکہ ایک سپر پاور ہے وہ اپنے مسائل حل کرلے گا مگرہمارا کیا بنے گا ،مبشرلقمان کا کہناتھا کہ ٹرمپ نے امریکی حکومت کو یرغمال بنا رکھا تھا ایسے ہی عمران خان بھی پاکستان میں ٹرمپ بنا ہواہے وہ بھی کہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام پیدا ہو ، باہر کے ممالک سے پاکستان کوڈالر نہ ملیں ، پہلے آئی ایم ایف کو کہا ک ہ پاکستان کو قرض نہ دیں‌ اب وہ بیرون ملک پاکستانیوں سے کہہ رہا ہےکہ پاکستان میں پیسے نہ بھیجیں‌، دوسری طرف مونس الٰہی اس وقت ملک سے باہر ہیں‌اور بتایئں کہ 25 ملین کے فلیٹس کس ملک میں‌ ہیں‌

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عارف علوی عمران خان کو حوصلے دے رہے ہیں‌کہ گرفتاری ہوگی مگرگھبرانا نہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عارف علوی ملک کا صدر نہیں بلکہ پارٹی کا رکن ہے اس کو ایسا نہں کرنا چاہیے ، مبشرلقمان نے مزیدکہا کہ عمران خان کی گرفتاری ہوگی اورپھراس کے بعد باقی معاملات بھی حل ہوں گے ،لیکن اس وقت مسئلہ پاکستان کی معیشت کا ہے جو کہ بہت ہی کمزور ہوچکی ہے

  • شراب کی بوتلوں سمیت ملزمان گرفتار

    شراب کی بوتلوں سمیت ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    ضلع ویسٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو دورانِ اسنیپ چیکنگ گرفتار کرلیا۔تھانہ پاکستان بازار پولیس نے مین روڈ جرمن اسکول کے قریب چیکنگ کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے زیر استعمال اسلحے کے زور پر چھینی گئی 125 موٹرسائیکل نمبری HED-5171 برآمد کر لی گئی، برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عزیز آباد کے علاقے سے چھینی گئی تھی۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1011/2022 بجرم دفعہ 392/397/34 درج ہے۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزمان میں عثمان ولد رحمٰن اور یٰسین ولد فقیر محمد شامل ہیں۔

    دوسری جانب حیدرآباد کے علاقے فورٹ پولیس کی کاروائی میں 2 ملزمان شراب کی بوتلوں سمیت گرفتارکر لئے گئے ،ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ڈی ایس پی غلام شبیر کی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپیکٹر عزیز اللہ سینھڑو نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کی، دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے ٹائر مارکیٹ کے قریب سے 2 ملزمان کو روک کر چیک کیا گیا دوران تلاشی گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فیصل شیخ اور علی ملک کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے فورٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا

    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

  • بچوں کی مزید قبریں دریافت ہونے پرہرطرف خوف کی فضا

    بچوں کی مزید قبریں دریافت ہونے پرہرطرف خوف کی فضا

    ٹورنٹو: غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزید چھیاسٹھ قبریں کینیڈا کے صوبے بریٹش کولمبیا میں اُس مقام سے دریافت ہوئی ہیں جہاں ماضی میں ان کا اسکول ہوا کرتا تھا۔

    اٹھارہ سو انیس میں سرخ فام قبائلی باشندوں (ریڈ انڈینز) کو متمدن بنانے کے نام پر کینیڈا میں کچھ اسکولوں کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر کینیڈا کے مقامی سرخ فام قبائلی باشندوں کے بچوں کو زبردستی انکے ماں باپ سے جدا کر کے ان اسکولوں میں تعلیم کے نام پر لاکر قید کر دیا جاتا اور انکی مادری تہذیب و ثقافت اور زبان کا گلا گھونٹ کر انہیں مغربی آداب و رسوم اور زبان کی تعلیم دی جاتی۔

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے ان رہائشی اسکولوں میں تعلیم و تربیت کے نام پر اپنے ماں باپ سے دور قید میں رکھے گئے جن میں سے کم از کم تین ہزار دوسو بچے بیماریوں اور جسمانی ایذاؤں کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے بچوں کو جنسی استحصال کا بھی سامنا رہا۔یہ اسکول اکثر و بیشتر کیتھولک چرچ کی نگرانی میں کام کیا کرتے تھے۔

    کینیڈا میں منشیات سے بھرا بیگ لے جانے والا کبوتر گرفتار

    اس سے قبل سنہ دو ہزار اکیس میں ماہِ مئی کے دوران بھی تین سال سے اوپر کی عمر والے دو سو پندرہ بچوں کے باقیات کینیڈا کے اسی صوبے بریٹش کولمبیا کے ایک اسکول سے دریافت ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران کینیڈا میں اس قسم کے اسکولوں میں پڑھنے اور وہاں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے سیکڑوں بچوں کی قبریں دریافت ہو چکی ہیں جن میں بعض اجتماعی بھی تھیں۔

    حال ہی میں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی ہے کہ کینیڈا کی حکومت ماضی میں اپنے متاثرہ قبائل کے پسماندگان کو دو ارب سے زائد کی رقم تاوان کے بطور ادا کرے گی۔ یہ فیصلہ کینیڈا کے مقامی قبائل کی جانب سے تین سو پچیس شکایات درج کرانے کے بعد کیا گیا۔

  • سیاسی جماعت کے رہنما نے اہلیہ اور دو بچوں سمیت کی خود کشی

    سیاسی جماعت کے رہنما نے اہلیہ اور دو بچوں سمیت کی خود کشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچوں کے علاج سے پریشان ، سیاسی جماعت کے رہنما نے اہلیہ اور بچوں سمیت خود کشی کر لی

    خود کشی کرنے سے قبل فیس بک پر بھی خود کشی کرنے کی اطلاع دی، لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچا، جب پولیس پہنچی تو دیر ہو چکی تھی ، واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ودیشا میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ ملکر اجتماعی خود کشی ہے، مبینہ اطلاع کے مطابق بی جے پی رہنما اپنے دو بیٹوں کے علاج کی وجہ سے پریشان تھے،

    خود کشی کے حوالہ سے فیس بک پر بھی بی جے پی رہنما سنجیو مشرا نے پوسٹ کی تھی جس میں کہا تھا کہ میرے بیٹوں کو لاعلاج بیماری ہے، میں بہت پریشان ہوں، اب مزید زندہ نہیں رہنا چاہتا، اس پوسٹ کے بعد مشرا نے خود بھی زہر کھائی، بیوی اور بچوں کو بھی زہر کھلا دی، پولیس موقع پر پہنچی تو بچوں کی موت ہو چکی تھی جبکہ مشرا اور اسکی اہلیہ کی سانسیں چل رہی تھیں تا ہم ہسپتال منتقلی کے دوران دونوں کی موت ہو گئی،پولیس کے مطابق مشرا بی جے پی کے درگا نگر کے نائب صدر اور سابق کونسلر تھے،

    بی جے پی رہنما کی موت پر کانگریس کے مقامی رہنماؤں نے مودی سرکار پر تنقید کی اور کہا کہ مودی سرکار کو چاہئے تھا کہ مشرا کے بچوں کا علاج کرواتے، بھارت سے نہیں ہو رہا تھا تو بیرون ملک سے کرواتے اس طرح جانیں تو بچ جاتیں، اس موت کی ذمہ دار بی جے پی ہی ہے

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی