Baaghi TV

Tag: Pakistan latest

  • غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم

    غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم

    غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں غریب عوام کے لیے جدید اورمفت علاج کی سہولتوں سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پی کے ایل آئی کی طرف سے قائم کردہ ہیپاٹائٹس پروینشن اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام کوفوری طور پر دوبارہ پی کے ایل آئی کی زیر نگرانی لینے کی ہدایت کی ہے.

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی کے ایل آئی میں غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں 50 فیصد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غریب مریضوں کے علاج کے لئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کی ہدایت کی اور اس میں مخصوص رقم فوری طور پر مختص کرنےکی بھی ہدایت کی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نئے مقرر کردہ بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر کی طرف سے بریفنگ دی گئی۔ جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی کے ایل آئی میں پیچیدہ سرجری کی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اور فی الوقت 41 فیصد مریضوں کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جا رہا ہے۔ پی کے ایل آئی میں کی جانے والے علاج کا کامیابی کا تناسب پچانوے فیصد سے بھی زیادہ ہے
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی، سابق ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب احمد جاوید قاضی، پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر سعید اختر، مجیب الرحمن شامی اور دیگر بورڈ ممبران، اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

  • پی ایس ایل 8؛  لاہور قلندرز اور کراچی کنگز تھوڑی دیر بعد مدمقابل

    پی ایس ایل 8؛ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز تھوڑی دیر بعد مدمقابل

    پی ایس ایل 8؛ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز تھوڑی دیر بعد مدمقابل ہون گے.

    پی ایس ایل 8 میں آج روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز تھوڑی دیر بعد مدمقابل ہوں گے۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے۔ کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے اور تینوں ہی میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ لاہور قلندرز نے اب تک ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتنا سلطانز کو ایک رن سے ہرایا تھا۔

    جبکہ دوسری جانب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ رہا، پال اسٹرلنگ 5، حسن نواز 21، کولن منرو 31 جبکہ کپتان شاداب خان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد رسی وین ڈر ڈوسن نے تھوڑی مزاحمت کی کوشش کی مگر دوسرے اینڈ پر وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 191 رنز ہدف کے تعاقب میں 17.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ اسلام آباد کی طرف سے وان ڈر ڈوسن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ملتان کی طرف سے عباس آفریدی نے چار، محمد الیاس، احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود جلد وکٹ گنوا بیٹھے تھے تاہم کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

  • کراچی پولیس آفس حملےکی تحقیقات میں پیشرفت ،مشتبہ گرفتارافراد کی تعداد10 سے زائد

    کراچی پولیس آفس حملےکی تحقیقات میں پیشرفت ،مشتبہ گرفتارافراد کی تعداد10 سے زائد

    کراچی:پولیس آفس حملے کی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 10سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا,تحقیقاتی ادارے کراچی، ملتان اور پشاور میں پولیس پر ہونے والے حملوں کی کڑیاں جوڑنے لگے، قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پشاور پولیس لائن پر حملہ جمعہ کو کیا، کراچی پولیس پر حملے کیلئے بھی جمعہ کے روز کا انتخاب کیا گیا، دہشت گردوں کا ہدف صرف پولیس تھی۔

     

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر کے علاقے میں کارروائی اور حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ایک سہولت کار کو حراست میں لے لیادہشت گردوں کے سہولت کار سے تفتیش کی جاری ہے۔

    کے پی او حملہ:ملک کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری

    قبل ازیں کراچی پولیس آفس پر حملے کے معاملے پرکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی ٹیم سہولت کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر جامشورو پہنچ گئی، سہولت کاروں کے حوالے سے ٹیکنیکل بنیادوں سے ملنے والی معلومات پر جامشورو میں کارروائی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران مارے گئے مزید 2 دہشت گردوں کے خاندانوں کی تلاش شروع کردی گئی شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں دہشت گردوں کا اسٹیٹس آئی ڈی پیز کا ہے-

    پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد زالے نور کا تعلق مداخیل تحصیل دتہ خیل، شمالی وزیرستان سے تھا، خودکش حملہ آور مجید نظامی کا تعلق بھی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل سے تھا، پولیس آفس حملے میں ہلاک تیسرے دہشت گرد کفایت اللہ کا تعلق لکی مروت سےتھا۔

    دریں اثنا آپریشن میں ہلاک دہشت گرد کفایت اللہ کے لکی مروت میں واقع گھر پر چھاپا مارا گیا تھا، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وانڈا امیر خان تھانہ صدر کی حدود میں چھاپا مارا اور کفایت اللہ سے متعلق تفتیش کی۔

     

    دہشتگرد کفایت اللہ کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ کفایت اللہ کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔کفایت اللہ گھر سے 5 ماہ قبل فرار ہوگیا تھا، ہمارا خیال تھا کہ کفایت اللہ افغانستان فرار ہوا ہے، حملےکے بعد پتہ چلا کہ کفایت اللہ پاکستان میں ہی تھا۔

     

    پولیس ذرائع کے مطابق کفایت اللہ کی عمر 22 سے23 سال تھی، دہشتگرد کفایت اللہ تربیت یافتہ اورافغانستان آتا جاتا رہا، کفایت اللہ افغانستان میں بھی لڑتا رہا، ہلاک دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپوگل گروپ سے تھا، کفایت اللہ خیبرپختونخوا میں بھی پولیس پرحملوں میں ملوث تھا۔

     

    واضح رہے کہ جمعہ 17 فروری کو کراچی میں پولیس چیف آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ حملے میں تین دہشت گرد ہلاک کیے گئےسیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے جبکہ ایک خود کش جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہواڈی ایس پی ایس ایس یو سمیت 19 زخمی ہوئے، جن میں 7 رینجرز اہلکار اور ایک ایدھی کا رضاکار بھی شامل ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

    ملتان:پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرلی ہے۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقرر 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔

    جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 138 رنز ہی بناسکی، اس طرح ملتان سلطانز نے52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

     

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔

    سلطانز کی جانب سے اوپنر شان مسعود جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کپتان محمد رضوان اور رائلی روسو نے 91 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، رضوان 38 گیندوں پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روسو 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

     

     

    چوتھی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملر اور کیرون پولارڈ نے 78 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملر 52 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار بنے، دیگر کھلاڑیوں میں پولارڈ 32 جبکہ خوشدل شاہ 3 رنز بناکر نمایاں رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن، فہیم اشرف، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈرز مقابلے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کا چیلنج درپیش ہوگا۔لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل 3 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

    ملتان: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سلطانز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کریں۔

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کمبنیشن اچھا ہے بڑا ٹارگٹ دیکر میچ میں کامیابی سمیٹنا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز نے ایک میچ کھیلا جس میں فتح سمیٹی ہے جبکہ کراچی کنگز کو مسلسل تین میچزمیں شکست کا سامنا رہا-

  • نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی درخواست پر گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستانی شہریوں کی معلومات کی خلاف ورزی کا معاملہ الفابیٹ کی زیر ملکیت امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اٹھایا تھا نادرا نے’گوگل پلے اسٹورز پر موجود ایپلیکیشنز کی جانب سے شہریوں کی ذاتی معلومات اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر‘ گوگل کو خط لکھا۔

    کے پی او حملہ:ملک کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری

    خط میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا آپ کے پلیٹ فارم اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے غیر قانونی طور پر فروخت یا شیئر کیا جا رہا ہے،جس سے پاکستان کے باشندوں کی رازداری کو نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ ڈیٹا چوری ہو رہا ہے جو پاکستان کی وفاقی حکومت کا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ ایپلیکیشنز نادرا کے نام اور پروڈکٹس کو غیر قانونی اور دھوکا دہی سے استعمال کر کے صارفین کو یہ تاثر دے کر فریب دے رہی ہیں کہ ایپیلیکشنز کسی نہ کسی طریقے سے نادرا سے باضابطہ طور پر منسلک، مجاز یا آپریٹ ہو رہی ہیں۔

    ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کررہا،ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں،شاہد خاقان

    یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ گوگل کی نقالی سے متعلق پالیسی صارفین کو کسی اور کی نقالی کرنے کی اجازت نہیں دیتی، نادرا نے کمپنی کو آگاہ کیا کہ ’کچھ ایپس نادرا کی نقالی کر رہی ہیں یا یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو نادرا کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی اجازت رکھتی ہیں‘ اور یوں پاکستانی شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کررہی ہیں،ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جائے، جس سے پاکستان کے لیے سنگین سیکیورٹی مضمرات ہو سکتے ہیں-

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ نادرا کے خط کے جواب میں گوگل نے ایپ سٹور سے 14 ایپلیکیشنز کو ہٹا دیا ہے،2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک ’سپر رسائی‘ کو ترک کر دیا تھا اور اسے نادرا کے ملازمین کے لیے بھی ناقابل رسائی بنا دیا تھا۔

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا بیس اتھارٹی نے اپنے انفارمیشن سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی بحال کردیا تھا، جو اس سے قبل 2014 میں ان کے ادارہ چھوڑنے کے بعد غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب نادرا کے اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کیلیے صارفین کا موبائل نمبر ریکارڈ میں لازمی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا-

  • کراچی:دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی،3 گاڑی میں سوار ہو کر آئے:مقدمہ درج ہوگیا

    کراچی:دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی،3 گاڑی میں سوار ہو کر آئے:مقدمہ درج ہوگیا

    کراچی:پولیس آفس پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد پانچ تھی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں شارع فیصل پر واقع پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

    حملے کا مقدمہ صدر انسپکٹر خالد حسین میمن کی مدعیت میں سی ٹی ڈی سول لائنز تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 3 ہلاک سمیت کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کے 5 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، دہشت گردوں کو غیر ملکی قوتوں کی مدد بھی حاصل تھی، حملے میں کراچی پولیس آفس کو شدید نقصان پہنچا۔

    درج ایف آئی آر میں 2 سہولت کار بھی نامزد کیے گئے ہیں، جب کہ مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کے انسپکٹر عرفان احمد کریں گے۔ ایف آئی آر میں 2 دہشت گردوں کی نشاہدی کی گئی ہے، جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور جنہوں نے کے پی او کی نشاندہی کی۔ دہشت گردوں کی تعداد 5 تھی، جب کہ 3 گاڑی میں سوار ہو کر آئے تھے۔

    مقدمے کے مطابق شام 7 بج کر 15 منٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ، 7 بج کر 20 منٹ پر قانون نافذ کرنے والے اہل کار موقع پر پہنچے، ڈی آئی جی جنوبی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیا گیا۔ایک دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑایا جب کہ ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارا گیا اور تیسرا دہشت گرد چھت پر فورسز کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

    مقدمے کے مطابق دہشت گرد صدر پولیس لائن کے قریب بنے فیملی کوارٹر کی عقبی دیوار پر لگی تار کو کاٹ کر داخل ہوئے، تین دہشت گرد ایک گاڑی میں پولیس صدر لائن پہنچے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے سوشل میڈیا کے ذریعے قبول کی۔مقدمے کے مطابق حملے میں رینجرز اور پولیس کے چار جوان شہید ہوئے جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ 17 فروری کی شام شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس چیف کے دفتر پر ہونے والے حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جب کہ حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور پولیس کا خاکروب بھی شہید ہوا تھا۔

  • پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور: آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرد یا۔

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کےمطابق کیپٹن ریٹائرڈ عامرخان نیازی کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی جبکہ محمدعمران کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات کردیا گیا جبکہ عزیز احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یارخان اور ضیا اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ جبکہ انعم فریال کو ایس پی انویسٹی گیشن سرگودھا تعینات کیا گیا۔

    آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خالد محمود تبسم کو ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ اور سید علی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے اسی طرح ارسلان زاہد کو ایس پی صدر ملتان، محمد نبی کو ایس پی صدر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے تحت ایس پی سکیورٹی فیصل سلیم کو ایس پی راول ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے جبکہ عثمان منیر سیفی کو ایس پی سول لائنز گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ غیور احمد کو ایس پی سٹی گوجرانوالہ اور رضوان طارق کو ایس پی صدرگوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ خالد رشید کو سی ٹی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

  • دبئی سےڈھاکاجانیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنےسےانتقال کرگیا

    دبئی سےڈھاکاجانیوالی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنےسےانتقال کرگیا

    کراچی:دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیر ملکی ایئر لائنز کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا، جس کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، کپتان نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تاہم مسافر کو بچایا نہ جاسکا۔سی اے اے حکام کے مطابق دبئی سے ڈھاکا جانیوالی غیر ملکی ایئرلائنز کی پرواز میں ایک مسافر کی طبعیت خراب ہوئی جس کے باعث کپتان نے کراچی ایئرپورٹ کے ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں:امریکا

    سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی اور مسافر کیلئے ڈاکٹرز اور ایمبولینس کا بھی انتظام کیا گیا تاہم لینڈنگ کے دوران ہی مسافر انتقال کرگیا۔

    مسافر

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹرز نے مسافر کی جانچ کی اور بتایا کہ متوفی کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے باعث اس کا انتقال ہوگیا۔سی سی اے کے مطابق انتقال کرنے والے مسافر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، جس کا جان شاب شیخ اور عمر 48 سال تھی۔

    کراچی پولیس آفس پرحملہ:تمام شہدا کے نمازجنازہ ادا،عمارت بھی کلیئرقراردی گئی

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آنیوالا مسافر امیگریشن کاؤنٹر پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ:تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    کراچی پولیس آفس حملہ:تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

    کراچی: کراچی پولیس آفس پر ہونے کی حملے کی تحقیقات کیلیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار لاڑک کریں گے۔

    علاوہ ازیں تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی طارق نواز اور انچارج سی ٹی ڈی عمرخطاب بھی شامل ہیں ۔اعلامیےکےمطابق کمیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشاندہی کرے گے۔اُدھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’کراچی پولیس آفس پر حملے میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے، تحقیقات میں اس نقطے پر بھی غور کیا جائے گا‘۔

    دوسری جانب کراچی پولیس آفس میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور خودکش جیکٹس برآمد ہوئی ہیں۔ اجلاس میں کراچی پولیس آفس میں نصب سی سی وی کیمروں کی فوٹیجز میں دہشت گردوں کے حملے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ٹارگٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو تھے، دہشت گرد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے اور انہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر کا بھی معلوم تھا ، دہشت گردوں نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کو ٹارگٹ کیا اور دفتر کے باہر ہی خودکش دھماکا کیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گرد ایک ماہ تک کے پی او کی ریکی کرتے رہے اور کام مکمل کرنے کے بعد بھرپور تیاری کے ساتھ حملہ کیا۔ دہشت گرد صدر کے علاقےسے آئے اور عقبی دروازے پر گاڑی کھڑی کر کے فائرنگ کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس میں داخل ہوئے۔

    اجلاس میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ کے پی او حملے میں تحریک طالبان ملوث ہے ، دہشت گردوں کی شناخت ہوچکی ہے، دہشت گرد جس گاڑی میں آئے اس کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور سہولت کاروں کے حوالے سے جلد پیش رفت ہوگی۔اس موقع پر کے پی او کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر کے باہر پاک فوج اور سندھ رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا جبکہ دفتر کی چھت پر بھی اسنائپرز تعینات کیے گئے۔

    واضح رہے کہ کے پی او حملے میں دہشت گرد جس گاڑی میں آئے تھے وہ گاڑی لانڈھی کے رہائشی کامران کے نام پر تھی، جس سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کو چند سال قبل شوروم پر فروخت کر چکا تھا، جس پر تفتیشی ٹیم کار شوروم کا سراغ لگانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ تفتشی ٹیموں نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے متعدد مقامات پر بھی چھاپے مارے جس میں کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔