Baaghi TV

Tag: Pakistan vs india

  • کیا آئی سی سی یوکرینی بچوں کی منتقلی کیخلاف فرمان جاری کرے گا؟

    کیا آئی سی سی یوکرینی بچوں کی منتقلی کیخلاف فرمان جاری کرے گا؟

    بین الاقوامی فوجداری عدالت میں پراسیکیوٹر جنگی جرائم کے دو مقدمات کو باضابطہ طور پر کھولتے ہوئے یوکرین کے بچوں کے بڑے پیمانے پر اغوا اور یوکرین کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے ذمہ دار سمجھے جانے والے متعدد روسیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گا۔ گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر کریم خان پری ٹرائل ججوں سے کہے گا کہ وہ اب تک جمع ہونے والے شواہد کی بنیاد پر وارنٹ گرفتاری منظور کریں جبکہ کامیاب ہونے کی صورت میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ یوکرین پر روسی حملے کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کی طرف سے وارنٹ جاری ہوں.

    تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وارنٹ سیل کر دیے جائیں گے جس سے مشتبہ افراد کو یہ اندازہ ہو جائے گا کہ آیا وہ ملوث تھے یا نہیں لیکن اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وارنٹ ٹرائل کا باعث بنیں گے کیونکہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ مدعا علیہان کی غیر حاضری میں مقدمہ نہیں چلائے گا اور روس، جو کہ آئی سی سی کا رکن نہیں لہذا انہیں دی ہیگ میں واقع عدالت کے حوالے کرنے کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جلد ہی گرفتاری کے وارنٹ کی اطلاعات کریم خان کی جانب سے یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات شروع کرنے کے ایک سال بعد سامنے آئے جبکہ پچھلے 12 مہینوں میں انہوں نے یوکرین کے تین دورے کیے اور مبینہ جنگی جرائم کے مقامات کا دورہ بھی کیا۔ اخبار نے مزید لکھا کہ روس یوکرین کے بچوں اور نوعمر کو روس لے جانے اور روسی خاندانوں کو دے رہا جبکہ وہ اس طرح انسانی حقوق کے نام پر کھلے عام قانون شکنی کررہا ہے. ادھر پیوٹن کے معاونین میں سے ایک، بچوں کے حقوق کی صدارتی کمشنر ماریہ لووا بلووا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 350 بچوں کو روسی خاندانوں نے گود لیا ہے اور 1000 سے زیادہ بچے گود لینے کے منتظر ہیں۔

    باغی ٹی وی کی ریسرچ کے مطابق فروری کے اوائل میں شائع ہونے والی ایک امریکی حمایت یافتہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ روس نے کم از کم 6,000 یوکرینی بچوں کو روس کے زیر قبضہ کریمیا اور روس کے دیگر مقامات پر رکھا ہوا ہے جس کا بنیادی مقصد سیاسی طور پر ان کی نئے سرے سے ذہن سازی کرنا ہے۔ جبکہ ایئل یونیورسٹی کے محققین نے کم از کم 43 کیمپوں اور ایسی دیگر سہولیات کی نشاندہی کی تھی جہاں یوکرین کے بچوں کو رکھا گیا ہے جو فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے ماسکو کے چلائے جانے والے ”بڑے پیمانے پر منظم نیٹ ورک” کا حصہ ہے۔

    لیکن ماسکو نے شہریوں کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی تردید کی ہے اور ماسکو کے وزارت دفاع نے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ جبکہ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ روسی افواج نے شہری علاقوں، ہسپتالوں اور اسکولوں پر "اندھا دھند اور غیر متناسب” بمباری اور گولہ باری کی ہے۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے 2 مارچ 2022 کو تحقیقات شروع کرنے کے بارے کریم خان کے فیصلے کی طرف اشارہ کرنے کے علاوہ گزشتہ پیر کو تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا جبکہ یوکرین نے دو بار آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرے۔ تاہم اس حوالے سے آئی سی سی کے تینتالیس رکن ممالک نے صورتحال کو عدالت میں بھیج دیا جس سے تحقیقات کا راستہ کھل گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    گارڈین نے مزید لکھا کہ "حالانکہ امریکہ عدالت کا رکن نہیں ہے لیکن بائیڈن انتظامیہ اس بات پر منقسم ہے کہ آیا تفتیش اور استغاثہ میں مدد کے لیے آئی سی سی کے ساتھ انٹیلی جنس کا اشتراک کرنا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ بڑی حد تک تعاون کے حق میں ہیں مگر پینٹاگون اس بنیاد پر مخالفت کر رہا ہے کہ غیر رکن ریاست کی مسلح افواج کی تحقیقات کے لیے مثال قائم کرنا بالآخر جنگی جرائم پر امریکی فوجیوں کی قانونی تعاقب کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وکیلوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہونے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات موجود ہیں اور عدالت کے دائرہ اختیار کو ان مقدمات تک محدود کرنا جن میں جنگی جرائم کے مشتبہ شخص کا اصل ملک مقدمہ چلانے کے لیے تیار نہیں یا ناکام ہے۔

  • پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں،تحقیق

    ایک نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل اور سبزیاں ذیابیطس کے مریضوں کو امراض سے بچا سکتے ہیں-

    ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین نے ایک تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ ذیابیطس کے شکار افراد پھل اور سبزیاں کھاکر خود کو ذیابیطس، بلڈ پریشر اور کینسر جیسے جان لیوا امراض سے بچاکر عرصہ حیات بڑھا سکتے ہیں۔

    شوگر اور خون میں کمی کے مریضوں کیلئے کتنی کھجوریں کھانا مفید

    ذیابیطس کے مریض گوشت ک یجائے کم کاربوہائیڈریٹس کی غذائیں، پھل اور سبزیاں کھا کر کئی امراض کا خطرہ کم کرسکتے ہیں اور اپنی عمر بڑھا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں ذیابیطس کے لگ بھگ 10 ہزار مریضوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    اس دوران کل 900 افراد کو کینسر ہوا اور 1400 افراد امراضِ قلب کے شکار ہوئے۔ ان میں سے جن افراد نے کم کاربوہائیڈریٹس کو اپنایا ان میں موت کی کم وجہ سامنے آئی جو ایک اہم بات ہے۔

    ماہرین کے مطابق سروے میں شامل تمام افراد ذیابیطس کے مریض تھے اور کیلوریز کا 30 تا 40 فیصد حصہ کاربوہائڈریٹس سے حاصل کررہے تھے۔ جن میں سفید ڈبل روٹی اور سفید چاول اور آٹا وغیرہ شامل ہے۔

    اسٹربیری پھل کی حقیقت جسے جان کر دنگ رہ جائیں

    دوسری جانب ایک طویل عرصے سے ذیابیطس کے شکار مریضوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی تھی جو مکمل اناج، پھل اور سبزیاں کثرت سے کھارہی تھیں اور ان میں امراضِ قلب اور سرطان کے آثار نہ تھے۔

    ماہرین کے مطابق تحقیق سے ثابت ہوا کہ ذیابیطس کے مریض پھل اور سبزیاں کھا کر اپنی صحت بہتر بناسکتے ہیں اور یوں زندگی بڑھا سکتے ہیں۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

  • ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ایران گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا اور وہاں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی-

    ایران کا پاکستان کیساتھ مزید بجلی کے منصوبوں میں اظہار دلچسپی

    ملاقات میں دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں نئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

    بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں جانب سے تکنیکی ٹیموں کے درمیان تین سیشن ہو چکے ہیں۔

    پاکستان کی وزارت توانائی نے کہا کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کے درمیان پیر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے دونوں وزرا نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر بات کی۔

    امریکا نے ماحولیاتی خطرات کے باوجود تیل اور گیس کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    خرم دستگیر کے دورے کا مقصد گوادر کو بجلی کی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا تھا، جس کا آغاز وزیر کے پہلے دورہ جون 2022 میں ہوا تھا، 9 ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی ہے۔

    منصوبے کا جلد از جلد افتتاح کیا جائے گا، منصوبہ گوادر کو بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا اور ایک خوشحال گوادر کی بنیاد رکھے گا۔

    یو اے ای نے الیکٹرک کمپنی ٹیسلا کی گاڑیوں کو بطور ٹیکسی متعارف کروادیا

  • شہد کی بچہ مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص‌ سیکھتی ہیں،رپورٹ

    شہد کی بچہ مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص‌ سیکھتی ہیں،رپورٹ

    ماہرین کے مطابق شہد کی مکھیاں چھتے کے پاس 8 کی شکل میں رقص کرتی ہیں جس سے وہ رس سے بھرے پھول کی نشاندہی کرتی ہے۔ مکھیوں کے رقص سے وہ نہ صرف پھولوں کا رخ، فاصلہ اور دیگر تفصیلات ظاہر کرتی ہیں بلکہ رس کے لذیذ ہونے کی اطلاع بھی دیتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: "سائنس” اور "نیچر”نامی جرنلز میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق مکھیاں پیدائشی طور پر رقص نہیں جانتیں بلکہ بچہ مکھیاں پہلے شہد کی بڑی مکھیوں کو دیکھ کر یہ ہنرسیکھتی ہیں۔

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    جامعہ کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کے پروفیسرجیمز سی نائہی نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ غلطیوں سے بچنے کے لیے نئی مکھیاں اپنے بڑوں سے سیکھتی ہیں اگرچہ مکھیوں کا دماغ چھوٹا ہوتا ہے لیکن ساتھ مل کر وہ غیرمعمولی کام انجام دیتی ہیں۔ جن میں رقص جیسا پیچیدہ عمل بھی شامل ہے۔

    ماہرین نے یورپی شہد کی مکھیوں کی دس کالونیوں یا چھتوں کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ چھتے میں بڑی عمر کی مکھیاں ناچ رہی ہیں اور چھوٹی مکھیاں انہیں دیکھ رہی ہیں کبھی وہ آگےاور پیچھے حرکت کرتی ہیں تو کبھی چلتے ہوئے 8 کا ہندسہ بناتی ہیں اس سے وہ بتاتی ہے کہ کس رخ پر اڑنا ہےجبکہ دائرے کی گنتی سے ظاہر ہوتا ہے رس کا ذخیرہ کتنی دور ہے۔

    خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

    ماہرین کے مطابق دس روز کی عمر والی شہد کی مکھیاں بڑی مکھیوں سے رقص سیکھتی ہیں اور اس کے بعد خود رقص کی ماہر بن جاتی ہیں۔

  • مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت برطانیہ میں سرد ماحول میں پنپنے والے پودوں کی اقسام کی افزائش کو متاثر کرکے ان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فی صد مقامی پودے تنزلی کا شکار ہیں اور انہیں کئی خطرات لاحق ہیں۔

    باغی ٹی وی: بوٹانیکل سوسائٹی آف بریٹن اینڈ آئرلینڈ(بی ایس بی آئی) کی جانب سے شائع کی جانے والی رپورٹ ’پلانٹ اٹلس 2020‘ میں ملک میں پودوں کی زندگی پر کی جانے والی 20 سالہ تحقیق ہیش کی گئی-

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    ماہرین نے برطانیہ اور آئرلینڈ میں 3 ہزار 445 اقسام کے پودوں، فرناور الگئی کا سروے کیا اس سروے میں انہوں نے 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد ایام کےعرصے میں تقریباً 9 ہزار بوٹنسٹ کی جانب سے اکٹھا کیے گئے 3 کروڑ پودوں کے ریکارڈ کا استعمال کیا۔

    گھر کے باغیچوں اور فصلوں میں موجود پودوں کو شمار کیے بغیر یہ جان کر محققین حیران رہ گئے کہ مطالعہ کی گئی اقسام کے 1 ہزار 753 غیر مقامی پودوں پر مشتمل تھی یہ غیر مقامی پودے مقامی پودوں کی جگہ لینے صلاحیت رکھتے ہیں کیوںکہ یہ تیزی سے بڑھتے ہیں، ان کو کھانے والے کم ہوتے ہیں یا ان کو بیماریاں کم لگتی ہیں اور یہ ماحول کے مطابق ڈھل جاتے ہیں۔

    1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری

    آئرش سمندر میں ماہرین نے دیکھا کہ آئرلینڈ کے 56 فی صد مقامی پودے اقسام اور بہتات یا دونوں اعتبار سے تنزلی کا شکار ہیں محققین کا کہنا تھا کہ تیزی سے پھیلنے والے غیر مقام پودوں اور انتہائی نوعیت کی زرعی سرگرمیوں نے بھی مقامی پودوں کے وجود کو خطرے میں ڈالا ہے۔

    بی ایس بی آئی میں ہیڈ آف سائنس اور تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر کیون واکر کا کہنا تھا کہ ان پودوں کے وجود کو لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں لیکن سب سے ضروری چیز ان پودوں کو میسر تحفظ میں اضافہ، دستیاب مسکنوں کو بڑھانا اور ان کی ضروریات کو قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دینا ہوگا اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ زمین، پانی اور مٹی زیادہ پائیدار ہو تاکہ ان عوامل پر منحصر پودے اور ان کی اقسام باآسانی نشونما کر سکیں۔

    سمندروں کی بلند ہوتی سطح 90 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خطرے کا سبب ہے

  • آئی فون کی جگہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا فیصلہ

    آئی فون کی جگہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا فیصلہ

    آئی فون کی جگہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا فیصلہ
    موبائل فون بنانے والی امریکی کمپنی اپیل نے آئی فون کی جگہ لینے والی جدید ٹیکنالوجی سے لیس نئی ڈیوائس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایپل کمپنی جون 2023 میں ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) اور ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ٹیکنالوجی سے لیس ہیڈ سیٹ متعارکرانے جارہی ہے، اس مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کو رئیلٹی پرو کا نام دیئے جانے کا امکان ہے۔

    ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک اور آپریشنز ہیڈ جیف ولیمز جلد از جلد اے آر،وی آر ہیڈ سیٹ متعارف کرانا چاہتے ہیں جبکہ ڈیزائنرز ٹیم کی جانب سے اعتراضات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیوائس کو اس وقت تک لانچ نہ کرایا جائے جب تک اسے زیادہ بہتر نہ بنا لیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ بہتر مکسڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ کی تیاری میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں، جس کے باعث ایپل کو اس مارکیٹ میں داخل ہونےکیلئے انتظار کرنا پڑے گا، اوریہی وجہ ہے کہ ٹم کک رئیلٹی پرو کو جلد از جلد متعارف کرانا چاہتے ہیں جو کافی بڑی اور مہنگی ڈیوائس ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز تک ہو سکتی ہے اور اس سے ایپل کو ہیڈ سیٹ مارکیٹ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا،یہ 2015 میں ایپل واچ کے بعد امریکی کمپنی کی پہلی نئی ٹیکنالوجی ڈیوائس ہوگی،آئندہ برسوں میں اس کو آئی فون کا متبادل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 2022 میں ایک بیان میں اے آر ٹیکنالوجی کے حوالے سےکہا تھا کہ ٹیکنالوجی انڈسٹری اس نئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے اور ہمیں اس میں بہت زیادہ مواقع نظر آرہے ہیں، آپ انتظار کریں اور دیکھیں کہ ہم اس حوالے سے آپ کو کیا پیش کرتے ہیں۔

  • آئی فونز میں اردو نستعلیق  کس نے شامل کروایا تھا؟

    آئی فونز میں اردو نستعلیق کس نے شامل کروایا تھا؟

    آئی فونز میں اردو نستعلیق کس نے شامل کروایا تھا؟

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آئی فونز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور کئی برسوں سے ایپل کی ان ڈیوائسز میں اردو ٹائپنگ کے لیے کی بورڈ بھی موجود ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایپل کو آئی او ایس 11 میں اردو نستعلیق فونٹ شامل کرنے کے لیے ایک پاکستانی نے راضی کیا تھا۔

    نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پیدا ہونے والے مدثر عظیمی طویل عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان کی کوششوں سے آئی فونز کے آپریٹنگ سسٹم کے لیے اردو نستعلیق فونٹ کا اضافہ ہوا۔ جبکہ مدثر عظیمی نے 2010 میں بچوں کے لیے اردو سے متعلق ایک ایپ تیار کی تو انہوں نے محسوس کیا کہ آئی فونز میں اردو کو تحریر کرنا کتنا مشکل ہے۔

    لہذا انہوں نے دیکھا کہ لوگ آئی فونز میں اردو لکھنے کے لیے عربی کی بورڈ استعمال کرتے ہیں اور یہ کی بورڈ اردو بولنے والوں کو مدنظر رکھ کر تیار نہیں کیا گیا تھا۔عرصے سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ڈیوائسز میں اردو کے لیے نقش ٹائپ فیس کا استعمال کیا جا رہا تھا جو نستعلیق سے کافی مختلف ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    خیال رہے کہ کئی عرصے تک آئی فونز میں نستعلیق فونٹ کو تحریر کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کا سہارا لیا جاتا تھا۔ اس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے خود آئی فونز کے لیے اردو کی بورڈ کی ایک ایپ تیار کی مگر پھر بھی انہیں لگتا تھا کہ ایپل کو اس حوالے سے اقدامات کرنے چاہیے۔

  • بیوی کی وفات کے بعد کئی سال سے ننگے پاؤں رہنے والا شوہر

    بیوی کی وفات کے بعد کئی سال سے ننگے پاؤں رہنے والا شوہر

    بیوی کی وفات کے بعد کئی سال سے ننگے پاؤں رہنے والا شوہر

    برطانیہ میں ایک شخص کو میکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ سے اس لیے نکال دیا گیا کہ وہ ننگے پاؤں تھا اور جوتے نہیں پہنتا تھا۔ معلوم ہوا کہ یہ شخص اپنی زندگی اسی طرح گذارتا ہے اور جوتے بالکل استعمال نہیں کرتا۔ لندن کے اخبار "میٹرو” کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ "العربیہ ڈاٹ نیٹ” کےمطالعے سے گذری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے جیمز گراہم کو کھانا کھانے کے انتظار میں ایک میز پر بیٹھنے کے فوراً بعد جگہ چھوڑنے کو کہا۔میکڈونلڈز کی یہ برانچ کاؤنٹی کے مشرق میں "بیکس ہل” کے علاقے میں واقع ہے۔

    جب گراہم سے ملازموں میں سے ایک نے پوچھا کہ اسے جانے کے لیے کیوں کہا جا رہا ہے، تو ایک ملازم نے جواب دیا کہ "نہ جوتے نہ شرٹ کا مطلب کوئی سروس نہیں۔” جیمز نے گذشتہ ماہ کی 23 تاریخ کو پیش آنے والے واقعے کو قدرے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پلے ایریا کے پاس بیٹھا تھا جو اکثر ننگے پاؤں بچوں سے بھرا ہوتا ہے۔

    العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ "میں نے مرکزی دفتر سے بات کی اور انہیں ایک ای میل بھیجا”۔ گراہم کے مطابق "میکڈونلڈز” کی انتظامیہ نے انہیں جواب دیا کہ یہ معاملہ برانچ مینیجر پر منحصر ہے۔اس نے کہا کہ "میرے خیال میں جب میں کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا ہوں تو اس طرح کے فیصلے ایک سیکنڈ میں کرنا عجیب بات ہے۔”

    اس نے مزید کہا کہ 2013ء میں مجھے ایک حادثہ ہوا جس نے میری زندگی بدل دی۔ میری بیوی کا انتقال ہو گیا اور اس کے بعد سے میں زندگی ایسے ہی گذار رہا ہو۔ زندگی بہت چھوٹی ہے وہ کام کرنے کے لیے جو آپ سوچتے ہیں کہ آپ کرنا چاہتے ہیں۔” اس المناک واقعے کے بعد سے جو کہ اپنی بیوی کی موت کے ساتھ ختم ہوا جیمز نے20 بار میراتھن میں ننگے پاؤں حصہ لیا۔ حال ہی میں ایسٹبورن ہاف میراتھن مکمل کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    جیمز گراہم نے اعتراف کیا کہ اس کا ننگے پاؤں طرز زندگی دوسرے لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل پیدا کر رہا تھا۔ جبکہ گراہم نے کہا ، "کچھ مکمل طور پر خوفزدہ ہیں اور نہیں سمجھتے ہیں۔” دوسرے لوگ مکمل طور پر بورڈ پر ہیں اور کہتے ہیں کہ کاش ان میں ایسا کرنے کی ہمت اور آزادی ہوتی۔” میٹرو نے رپورٹ کیا گراہم کو جواب دیتے ہوئے میک ڈونلڈز کے ترجمان نے کہا کہ ملازمین کے لیے جیمز کی حفاظت ایک اہم ترجیح تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ”میکڈونلڈز میں ہم اپنے تمام صارفین کے لیے اپنے تجربے سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک خوش آئند ماحول بنانا چاہتے ہیں”۔

  • ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات، امن کی فتح ہے. چین

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات، امن کی فتح ہے. چین

    ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات، امن کی فتح ہے. چین

    بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کامیاب مذاکرات ، مذاکرات اور امن کی فتح ہے. جبکہ چین کے اعلی سفارت کار وانگ یی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اپنے ملک کی ثالثی کی کامیابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ایران اور سعودی عرب نے جمعے کے روز سات سال کی سرمہری کے بعد تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ ایران، سعودی عرب اور چین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران اور ریاض نے "اپنے درمیان سفارتی تعلقات بحال کرنے اور زیادہ سے زیادہ دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔”

    چین کے اعلیٰ سفارت کار نے مزید کہا کہ چین تمام ممالک کی خواہشات کے مطابق ، دنیا کے کانٹے دار مسائل سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت اس وقت پریشان حال دنیا کے لیے بہت "اچھی خبر” لے کر آئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب اور ایران کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں سفارتخانے کھولیں گے۔ جبکہ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کویہ پیش رفت عوامی جمہوریہ چین کے صدر محترم شی جن پنگ کے شاندار اقدام اور سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ کے لیے چین کی حمایت کے جواب میں ہوئی ہے۔


    رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ایک معاہدہ ہو گیا ہے،اس میں ان کے درمیان سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کی مدت کے اندر اپنے سفارت خانے اور مشن دوبارہ کھولنے کا معاہدہ شامل ہے، اور اس معاہدے میں ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کےاندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی تصدیق شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
    معاہدے کے مطابق ریاض اور تہران سنہ 2001 میں ہونے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے اور سنہ 1998 میں ہونے والے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے معاہدے کو بھی فعال کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے کہ دونوں کے وزرائے خارجہ اس معاہدے پر عمل درآمد، اپنے سفیروں کی واپسی کے انتظامات اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ملیں گے،معاہدے پر ایران کی جانب سے اعلٰی سکیورٹی عہدیدار علی شمخانی اور سعودی عرب کے مشیر قومی سلامتی مساعد بن محمد العيبان نے دستخط کیے۔

  • ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات

    ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات

    ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات
    دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن ہوگئی، صارفین نے شکایات کے انبار لگادیئے۔ رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی اور ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سیکڑوں افراد نے ٹوئٹر ٹھیک طوع پر نہ چلنے کی شکایت کی۔


    رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین کو کسی لنک پر کلک کرکے دوسری ویب سائٹس پر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کئی افراد نے ’code 467‘ ایرر سائٹ پر آنے کی شکایت کی ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر نے تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
    جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے سروس ڈاؤن ہونے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوئیٹر ڈؤن ہوا تھا اور پاکستان میں بھی کافی صارفین کو مشکلات شکار ہوا تھا کیونکہ تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ نہیں ہورہی تھیں جبکہ اب بھی ایسا ہی معاملہ ہے تاہم اس پر صارفین کافی خفا ہیں اور ایلون مسک پر تنقید کررہے ہیں.