Baaghi TV

Tag: Pakistan vs india

  • ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نےمنشیات اسمگلنگ کی کوشش بنادی

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نےمنشیات اسمگلنگ کی کوشش بنادی

    ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر بنادی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    فواد چوہدری ضمانت پراڈیالہ جیل سے رہا

    مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز جی ایف 771کے ذریعے بحرین جانا چاہتا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے دوران تلاشی مسافر کے بیگ سے دو کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کی۔اعلامیے کے مطابق مسافر کو ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔ ملزم سے برآمد ہیروئن کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈھائی کروڑ روپے ہے۔

    چینی خاتون ایک دہائی تک روس سے متعلق جعلی اور فرضی تاریخ لکھتی رہی

    دوسری جانب سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران بحرین جانے والے مسافر سے 6 کروڑروپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    شام :داعش نے سینکڑوں بچوں کو اپنی ڈھال کیلئے یرغمال بنا لیا

    ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے ہمراہ بحرین کےلیے سفر کرنے والے محمد اسلم نے 5 کلو گرام منشیات دو بیگ میں خفیہ طریقے سے چھپا رکھی تھی۔مسافر خاندان کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید کارروائی کےلیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

  • ڈینئل پرل امریکی صحافی

    ڈینئل پرل امریکی صحافی

    پیدائش:10 اکتوبر 1963ء
    پرنسٹن، نیو جرسی
    ریاستہائے متحدہ امریکا
    وفات:01 فروری 2002ء
    ۔ (عمر 38 سال)
    ۔ کراچی، سندھ، پاکستان
    وجہ وفات:سر قلم
    طرز وفات:قتل
    دریافت نعش:16 مئی 2002ء
    رہائش:واشنگٹن ڈی سی
    ریاستہائے متحدہ
    قومیت:ریاستہائے متحدہ
    اسرائیل
    دیگر نام:ڈینی
    نسل:یہودی
    آبائی علاقہ:اینسینو، لاس اینجلس
    کیلی فورنیا، ریاستہائے متحدہ
    مذہب:یہودیت
    رکن:فی بیٹا کاپا سوسائٹی
    زوجہ:میرئین پرل
    ۔ (1999-2002ء
    ۔ اس کے سانحۂ انتقال تک)
    اولاد:ایڈم ڈانئیل پرل
    ولادت:28 مئی 2002ء
    والدین:جوڈیا پرل (والد)
    روتھ پرل (ماں)
    رشتے دار:میشیل اینڈ تمارا (بہنیں)
    تعلیم:مواصلات میں بی اے
    مادر علمی:اسٹینفورڈ یونیورسٹی
    پیشہ:صحافت
    زبان:انگریزی
    ملازمت:وال اسٹریٹ جرنل
    وجہ شہرت:وال اسٹریٹ صحافت

    ڈینئل پرل ایک امریکی صحافی تھے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ڈانئیل پرل کا اغوا اس وقت کیا گیا تھا جب وہ 2002ء میں ایک کہانی کی تحقیق کے لیے کراچی میں تھے۔ اغوا کے بعد ان کا قتل کر دیا گیا۔ ان کی لاش کراچی کے باہری علاقے میں ملی تھی۔ اس وقت پولیس نے قتل کی تحقیقات کے بعد اس میں انتہا پسند مذہبی عناصر کے شامل ہونے کا شک ظاہر کیا تھا جسے بعد میں سچ پایا گیا تھا۔

  • پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن

    پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے پر پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز ڈی گریڈ کردیں۔

    ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید اضافہ کیوں کیا گیا؟

    پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔

    1965 کی جنگ چونڈہ کا محاذ اور یوم دفاع منانے کا مقصد — نعمان سلطان

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹایا اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔ جان بوجھ کر عدم تعمیل کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

     

    گوگل و وکی پیڈیا نے حلیمہ سلطان کو یاسر حسین کی والدہ بنا دیا

    ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق ہدایات پر جان بوجھ کر عمل نہ کرنے کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کیلئے محدود کردیا گیا ہے۔ یہ تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ محدود پابندی کے ساتھ پلیٹ فارم کو رپورٹ کردہ مواد کو بلاک / ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے، تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔

    پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق رپورٹ کردہ غیرقانونی مواد کو بلاک کرنے، ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندی اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب نے دنیا بھرسےآنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی

    سعودی عرب نے دنیا بھرسےآنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی

    ریاض:سعودی عرب نے دنیا بھرسے آنے والوں کےلیے ویزہ فری سروس شروع کردی،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے تمام مقاصد کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے مملکت میں آنے والوں کے لیے الیکٹرانک اسٹاپ اوور ٹرانزٹ ویزا جاری کرنے کی سروس کا آغاز کیا، جو پیر 30 جنوری سے نافذ العمل ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ویزا رکھنے والے مملکت میں چار دن رہ سکتے ہیں اور ویزا کی مدت تین ماہ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ویزا مفت ہے اور اسے فلائٹ ٹکٹ کے ساتھ فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔سعودی وزارت خارجہ نے یہ سروس متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اور سعودی قومی ایئر لائنز کے تعاون سے شروع کی۔

    ٹرانزٹ ویزا ٹرانزٹ مسافروں کو اجازت دیتا ہے، جو سعودی عرب میں عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی کی زیارت کے علاوہ مملکت کے اندر سفر کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحتی پروگراموں میں شرکت کے لیے بھی داخل ہونا چاہتے ہیں۔وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرانزٹ ویزا کے لیے درخواستیں سعودی عربین ایئرلائنز اور فلائناس کے الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

    یہ خود بخود وزارت خارجہ کے یونیفائیڈ نیشنل ویزا پلیٹ فارم کو بھیج دیا جائے گا، تاکہ ڈیجیٹل ویزا کو فوری طور پر پروسیس کیا جا سکے اور اسے ای میل کے ذریعے فائدہ اٹھانے والے کو بھیج دیا جا سکے۔

    وزارت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ڈیجیٹل ٹرانزٹ ویزا سروس کنگڈم کی پوزیشن کو مضبوط بنا کر اور مختلف براعظموں کو جوڑنے والے اس کے ممتاز اسٹریٹجک مقام، اور ٹرانزٹ مسافروں کے لیے پرکشش اسٹیشن کے ساتھ ساتھ ایک عالمی سیاحتی مقام سے مستفید ہو کر کنگڈم کے وژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

  • اسلحہ ڈیلر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کر لی

    اسلحہ ڈیلر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کر لی

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسلحے کے ایک ڈیلر نے فیس بک پر لائیو آکر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فیس بک لائیو آکر خودکشی کرنے والے شخص نند لال گپتا کی اترپردیش میں اسٹیشن ملگودام روڈ پر اسلحہ کی دکان تھی فیس بک پر نند لال گپتا نے کہا کہ قرض لوٹانے کے باوجود کچھ افراد ہراساں کر رہے ہیں۔

    ہمسائےملک میں کثیرمنزلہ عمارت میں بھیانک آگ،15 افراد جل گئے

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیشن روڈ کے رہنے والے نند لال گپتا کا اسی علاقے میں گن ہاؤس تھا فیس بک لائیو پر خودکشی کرنے سے قبل 45 سالہ نند لال گپتا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی سے اہل خانہ کی کفالت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔

    سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک لائیو پوسٹ پر کمنٹس میں اسلحہ ڈیلر کو خودکشی کرنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن نند لال گپتا نے خود کو گولی مارلی۔ انھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    معروف بزنس مین محمد لاکھانی کی گاڑی پر فائرنگ

    پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی،اے ایس پی درگا پرساد تیواری نے بتایا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے خاندان کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے بعد قانونی کاروائی کی جائے گی،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے گا جبکہ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہیں،رپورٹ کے مطابق کاروائی کی جائے گی-

    پشاور دھماکا:صوبے میں ایک روزہ سوگ ،قومی پرچم سرنگوں

  • امریکی سینیٹر کی ترک صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

    امریکی سینیٹر کی ترک صدر پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

    امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے منگل کے روز ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پر تنقید کرتے ہوئے انقرہ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ وہ فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت کو روک رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ” کے مطابق ڈیموکریٹک سینیٹر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کے لیے نیٹو کی رکنیت روکنے اور شام میں داعش کے خلاف جنگ میں ترکی کے منفی کردار پر تنقید کی-

    امریکا کا یوکرین کوطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھیجنے کا فیصلہ

    وان ہولن نے کہا کہ اردوان نے ترکی کو ایک بہت ہی برے راستے پر گامزن کیا ہے، جیسے جیسے ہم مئی میں ہونے والے انتخابات کی طرف بڑھ رہے ہیں ہم اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں گذشتہ ہفتے اردوآن نے ترکیہ میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مئی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    وان ہولن نے استنبول کے میئر اور اردوان کے سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ واضح طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصول نہیں اپنا رہے۔

    واضح رہے کہ استنبول کے میئر اکریم امام اوغلو پر گذشتہ سال ترکی کے سپریم الیکٹورل بورڈ کی جانب سے تنقید کے باعث اس وقت پابندی عائد کر دی گئی تھی جب انہوں نے اردوآن کی پارٹی پر بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد دوسرے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکی سینیٹر کی ناراضی کی ایک وجہ یہ ہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے خلاف زمینی حملے کی دھمکی دی ہے جو داعش کے خلاف جنگ میں امریکہ کے لیے اہم شراکت دار ثابت ہوئے ہیں،تاہم بائیڈن انتظامیہ اور پینٹاگون کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد ترکی نے آپریشن کو فی الحال روک دیا ہے۔

    امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن

    گذشتہ سال نومبر میں ترکی نے شام میں ایک اڈے پر بھی بمباری کی تھی جس پر امریکہ کا کہنا تھا کہ اس سے امریکی افواج کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے مغرب نے دونوں نورڈک ممالک کو نیٹو کی رکنیت کے لینے پر آمادہ کیا ہے۔ لیکن ترکی نے کچھ شرائط رکھی ہیں جن میں سے ایک ان افراد کو ترکی کے حوالے کرنا ہے جن کے بارے میں ترکی دعویٰ کرتا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں۔

    ترکی کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے بارے میں امریکی سینیٹر، جو سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ اگر اردوآن فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں داخلے کی مخالفت جاری رکھتے ہیں تو "ممکنہ طور پر مختلف قسم کی پابندیوں” پر غور کرنے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

    امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار…

    انہوں نے ترکی کی جانب سے امریکی لڑاکا طیارے ایف سولہ کے حصول کی درخواست کے حوالے سے کہا کہ ترکی کو اس سے قبل ایف 35 مشترکہ اسٹرائیک فائٹر پروگرام سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ اس نے روسی فضائی دفاعی نظام خریدا تھا جس کے بارے میں نیٹو کے اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ان کی سلامتی کو خطرہ ہو گا اس کے بعد سے ترکی نے ایف سولہ حاصل کرنے کے لیے لابنگ کی ہے۔

    بائیڈن انتظامیہ نے ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی حمایت کا اظہار کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 20 بلین ڈالر ہے۔ تاہم، کانگریس کے دونوں ایوانوں میں مخالفت کے باعث اس کا امکان کم ہےاس صورت میں کہ بائیڈن انتظامیہ صدارتی حکم کے ذریعے طیاروں کی فروخت کا فیصلہ کرتی ہے-

    وان ہولن نے کہا کہ کانگریس میں نامنظوری کی قرارداد دائر کی جائے گی ظاہر ہے، صدر اسے ویٹو کر سکتے ہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ صدر اس نوٹیفکیشن کو اپنی منظوری کے تحت جاری کرنا چاہتے ہیں۔

    50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا سبز دم دار ستارہ آج آسمان پر دیکھ سکتے ہیں

  • بلڈ شوگر کاعلاج کچن میں موجود عام سی سبزی سے ممکن

    بلڈ شوگر کاعلاج کچن میں موجود عام سی سبزی سے ممکن

    ماہرین کے مطابق ذیابیطس ٹائپ ٹو یا بلڈ شوگر کاعلاج پیاز سےممکن ہے پیاز خون میں شوگر کو 50 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی :ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پیاز کا عرق، اینٹی ذیابیطس دوا میٹفارمین کے ساتھ ملا کر دینے سے ہائی بلڈ شوگر اور مجموعی کولیسٹرول کی سطح کوتیزی سے کم کر سکتا ہے۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

    محققین نے چوہوں پر اس نظریے کا تجربہ کیا طبی طورپرذیابیطس کے شکار چوہوں کے تین گروپوں کو پیاز کے عرق کی مختلف خوراکیں دی گئیں خوراک 200، 400 اور 600 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی وزن تھی-

    جن چوہوں کو 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام فی کلوگرام جسمانی وزن خوراک دی گئی، ان کے خون میں شوگر کی سطح بنیادی سطح کے مقابلے میں بالترتیب 50 فیصد اور 35 فیصد تک تیزی سے کم ہو جاتی ہے۔

    پیاز کے عرق نے ذیابیطس کے چوہوں میں کولیسٹرول کی کل سطح کو بھی کم کردیا 400 ملی گرام اور 600 ملی گرام کے سب سے زیادہ اثرات مرتب ہوئے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ پیاز کا استعمال خون میں شوگر کی مقدارکو کنٹرول کر سکتا ہے تاہم اس کے استعمال کے طریقہ کار اور مقدار سے متعلق کوئی جواب موجود نہیں ۔ اس معاملے پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    واضح رہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مریض کے خون میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے جسے بلڈ شوگر کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد بلڈ شوگر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اپنے لبلبے سے مناسب انسولین نہیں پیدا کرسکتے،جس کا مطلب ہے کہ ان کا بلڈ شوگر خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔

    پاکستان میں ذیابیطس کےمریضوں کی تعداد تقریباً 3 کروڑ 30 لاکھ سےزائد ہےجن میں سےلاکھوں مریض روزانہ ادویات لینے اور انسولین لگانے پر مجبور ہیں۔ پاکستان میں جس رفتار سےذیابیطس کا مرض پھیل رہا ہے اس سے خدشہ یہ ہے کہ 2045 تک پاکستان میں اس مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

    روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا اوردہی کھانا ٹائپ 2 ذیا بیطس کیلئے مفید ہے،تحقیق

  • قرآن مجید کی بے حرمتی:او آئی سی نے اجلاس بلاکربڑامطالبہ کردیا

    قرآن مجید کی بے حرمتی:او آئی سی نے اجلاس بلاکربڑامطالبہ کردیا

    ریاض:اسلامی تعاون تنظیم کی عاملہ کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ان عناصر کے خلاف ممکنہ اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے اس اجلاس میں جو جدہ میں منعقد ہوا یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی اور ان عناصر کے اس طرح کے اقدام کو اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا۔

    ننکانہ :قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا ہے

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے اقدامات کا مقصد دین اسلام اور مسلمانون کے مقدسات کی توہین کرنا اور مسلمانوں کو اشتعال دلانا ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے متعلقہ ملکوں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں

    پاکستان کی ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

    او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی توہین کی گئی ہے اور یہ مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اور ایسا کر کے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں سوئیڈن ، ڈینمارک اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی اہانت کی گئی تھی جس پر پوری دنیاکے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے

  • 50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا سبز دم دار ستارہ آج آسمان پر دیکھ سکتے ہیں

    50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا سبز دم دار ستارہ آج آسمان پر دیکھ سکتے ہیں

    آج رات آسمان پر سبز دم دار ستارہ 50 ہزار سال بعد پہلی بار زمین کے قریب سے گزرنے والا ہے-

    باغی ٹی وی:سی 2002 ای 3 (ZTF) نامی اس دم دار ستارے کو آج دیکھ سکیں گے یہ دم دار ستارہ زمین کے شمالی نصف کرے کے اوپر 2 کروڑ 60 لاکھ سے 2 کروڑ 70 لاکھ میل کے فاصلے سے گزرے گا،اتنے قریب ہونے کے باوجود یہ دم دار ستارہ زمین سے چاند کے مقابلے میں 100 گنا سے زیادہ دور ہوگا۔

    سبز دم دار ستارہ زمین کے قریب سے 50 ہزار سال بعد دوبارہ گزرے گا

    زمین کے کچھ مقامات (جہاں روشنی کی آلودگی نہ ہو اور آسمان مکمل تاریک ہو) پر اس کا نظارہ آنکھوں سے بھی کرنا ممکن ہوگا اور قطبی ستارے کے قریب اس کی مدھم سبز جگمگاہٹ نظر آئے گی یہ دم دار ستارہ دور بین اور ٹیلی اسکوپ پر زیادہ واضح نظر آئے گا۔

    ویسے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے اسے زیادہ آسانی سے دیکھنا ممکن ہے جبکہ آن لائن بھی ورچوئل ٹیلی اسکوپ پراجیکٹ کے یوٹیوب چینل پر اسے دیکھا جاسکتا ہے مگر اسے دیکھنے کا وقت زیادہ طویل نہیں، فروری کے وسط میں یہ مدھم ہونا شروع ہوجائے گا اور پھر دوبارہ واپسی کے سفر پر روانہ ہوجائے گا۔

    2 فروری کے بعد یہ ایک بار پھر زمین سے دور ہونے لگے گا اور پھر اس کی واپسی ایک تخمینے کے مطابق لاکھوں سال سے قبل ممکن نہیں ہوگی 10 فروری کو یہ مریخ کے قریب ہوگا۔

    زمین جیسا سیارہ دریافت

    اس دم دار ستارے کو مارچ 2022 میں امریکا کے کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دریافت کیا تھا، اس وقت وہ سورج سے 37 کروڑ 70 لاکھ میل کی دوری پر موجود تھا۔

    ماہرین کے تخمینے کے مطابق یہ دم دار ستارہ ہمارے سورج کے مدار میں ہر 50 ہزار سال بعد داخل ہوتا ہے، یعنی یہ آخری بار زمین کے قریب سے اس وقت گزرا تھا جب ہمارے سیارے میں پتھر کا عہد چل رہا تھا۔

    دم دار ستارے گرد اور برف کی ایسی گیندوں کو کہا جاتا ہے جو سورج کے بڑے بیضوی مداروں کے گرد گھومتی رہتی ہیں جب دم دار ستارے سورج کے قریب آتے ہیں تو ان کے جسم گرم ہوجاتے ہیں جبکہ برفانی سطح گیس میں تبدیل ہوجاتی ہے اور گرد پھیل جاتی ہے ان سب عناصر سے بادل سا بنتا ہے جس کے پیچھے گرد کی دم ہوتی ہے۔

    C/2022 E3 کی تصاویر پہلے ہی سامنے آچکی ہیں جس میں اس کے اردگرد سبز جگمگاہٹ نظر آئی ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اس رنگت کی وجہ diatomic کاربن نامی مالیکیول ہے یہ مالیکیول شمسی ریڈی ایشن کی الٹرا وائلٹ شعاعوں میں سبز روشنی خارج کرتا ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر جاری کردی

  • چاکلیٹس کے زیورات پہننے اور بالوں میں چاکلیٹس سجانے والی دلہن کی ویڈٰیو وائرل

    چاکلیٹس کے زیورات پہننے اور بالوں میں چاکلیٹس سجانے والی دلہن کی ویڈٰیو وائرل

    ممبئی: بھارتی دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے بالوں پرمختلف چاکلیٹس دیکھی جا سکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی : خاتون اور خود میک اپ آرٹسٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں مل سکی ہیں البتہ انسٹاگرام پر سب سے پہلے یہ ویڈیو _chitras_makeup_artist_28 نے شیئر کی ہے،بھارت کی اس دلہن کا دلچسپ انداز پوری دنیا میں مشہور ہو رہا ہے-

    اس کے بال چترا نامی میک اپ آرٹسٹ نے بنائے ہیں اور ان میں ٹافیاں اور چاکلیٹ کو بہت مہارت سے لگایا گیا ہے کہ وہ آرائش کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ اس خاتون نے جھومر، جھمکے اور گلے کا ہار بھی چاکلیٹ اور ٹافیوں سے بنا ہوا پہنا ہے جبکہ دلہن کا لباس پیلا ہے۔

    انسٹاگرام پر مشہور ہونے کے بعد اب تک 67 لاکھ لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے ہیں اور3لاکھ سے زائد افراد نے اسے پسند کیا ہےاس کے نیچے لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں ردِ عمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’بچوں سے بچ کر‘ جبکہ ایک خاتو نےکہا کہ بچپن میں ہم بالوں کو پھولوں سے بھرتے تھے لیکن چاکلیٹ یا ٹافی کا کبھی نہیں سوچا۔

    کچھ افراد نے اس عمل پر تنقید بھی کی ہے جس کے جواب میں ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا ہے کہ ’یہ کسی کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت ہے جسے تنقید کی بجائے سراہا جانا چاہیے-