Baaghi TV

Tag: Pakistan vs india

  • مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،گزشتہ 50 برسوں میں فاسٹ فوڈ پوری دنیا میں خوب بڑھا ہے اور اب بھی لوگ طرح طرح کے امراض کےشکار بن رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں واقع کیک اسکول آف میڈیسن کی جانب سے شائع کرائی گئی تحقیق میں کہا گیا کہ فاسٹ فوڈ کھانے کی طویل عادت جگر میں چربی چڑھا سکتی ہے اس صورت میں ’نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز‘ (این اے ایف ایل ڈی) نہ صرف ظاہر ہوسکتی ہے بلکہ مزید پیچیدہ بن کر جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

    تحقیق سے وابستہ سائنسدان ڈاکٹر عینی کرداشیئن کہتی ہیں کہ اگر کوئی اپنے روزمرہ حراروں (کیلوریز) کا پانچواں حصہ فاسٹ فوڈ سے لیتا ہےتو جلد یا بدیر ان کے جگر کو مختلف چکنائیاں گھیرلیتی ہیں۔

    اس ضمن میں 2017 اور 2018 کے صحت و غذائیت کے سروے کا جائزہ بھی لیا گیا ہے امریکہ میں ہر سال اس موزوں پر سب سے بڑا عوامی سروے بھی ہوتا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ جگرمیں چکنائیوں کا جمع ہونا، ہیپاٹائٹس، جگر کی ناکاکردگی بلکہ سرطان کی وجہ بھی بن رہا ہے یا بن سکتا ہے۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    ماہرین نے اس فہرست میں برگر کے علاوہ میٹھی اشیا، ڈونٹس اور پیزا وغیرہ کو بھی شامل کیا ہے۔ اس تحقیقی سروے میں کل 4000 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا ہے ان میں سے 52 فیصد افراد فاسٹ فوڈ کھانے کے عادی تھےجو افراد اپنے ضروری غذائی حراروں کی صرف 20 سے 29 فیصد مقدار فاسٹ فوڈ سے حاصل کررہے تھے وہ سب جگر پر اضافی چربی میں متبلا پائے گئے جسے این اے ایف ایل ڈی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جو فربہ افراد میں جگر پر چربی کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کی مقدار اور عادت میں کسی بھی طرح کمی کریں۔ فربہ افراد کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شکایت بھی کرتے نظرآئےیہی وجہ ہے کہ ماہرین نے عوام کو فاسٹ فوڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے

  • برطانیہ:پولیس افسر کا 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

    برطانیہ:پولیس افسر کا 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

    لندن: برطانیہ میں میٹرو پولیٹن پولیس کے افسر ڈیوڈ کیرک پر 18 سالہ ملازمت کے دوران 80 سے زائد جنسی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے جس میں ملزم نے 24 خواتین کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرلیا۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارے"بی بی سی” کے مطابق برطانوی فوج میں ملازمت کے بعد میٹرو پولیٹن پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والے افسر کو متعدد شکایات سامنے آنے پر اکتوبر 2001 میں معطل کردیا گیا تھا۔

    سسلین مافیا کا "آخری گاڈ فادر” گرفتار

    48 سالہ ڈیوڈ نامی افسر نے سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے خواتین سے تعلق بنایا اور پولیس عہدیدار ہونے کی وجہ سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور پھر اعتماد حاصل کرنے کے بعد انھیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالتا دو دہائیوں میں 49 جرائم کا اعتراف کیا۔

    سابق فوجی صرف خواتین کو زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا بلکہ تشدد بھی کرتا اور کئی خواتین پر پیشاب بھی کیا۔ جن خواتین نے اس عمل سے منع کیا انھیں مارا پیٹا اور جیل میں بند کرنے کی دھمکی دی۔

    جنسی تعلق استوار کرنے کے بعد ڈیوڈ ان خواتین کو الگ مقام پر رکھتا اور انھیں نہ تو گھر والوں سے ملنے دیتا اور نہ بچوں سے بات کرنے کی اجازت ہوتی تھی وہ ان خواتین پر بیلٹ کوڑے کی طرح برساتا تھا۔

    عدالت نے 80 سے زائد جنسی جرائم کے الزامات پر جرح جاری رکھی تو ملزم نے 24 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا جس پر عدالت نے مزید خواتین کو سامنے آنے کی دعوت دی ہے۔

    یوکرین میں روس کا عمارت پر حملہ،بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی

    کیرک، جس نے عصمت دری کی 24 گنتی کا اعتراف کیا تھا، کو اکتوبر 2021 میں گرفتار ہونے پر ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا تھا اس کے جرائم 2003 سے 2020 تک پھیلے ہوئے تھے اور زیادہ تر ہرٹ فورڈ شائر میں ہوئے، جہاں وہ رہتا تھا۔

    آخر کار اسے روک دیا گیا جب ایک عورت نے اس کی اطلاع دینے کا فیصلہ کیا۔ اکتوبر 2021 میں، بدنام میٹروپولیٹن پولیس آفیسر پی سی وین کوزینز کے بارے میں پبلسٹی کے بعد، اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔

    کراؤن پراسیکیوشن سروس کے چیف کراؤن پراسیکیوٹر جسونت ناروال نے کہا کہ کیرک نے ایک ایسا کردار ادا کیا جہاں عوام کی حفاظت کی ذمہ داری کے ساتھ ان پر بھروسہ کیا گیا تھا، لیکن پھر بھی 17 سال سے زیادہ، اپنی نجی زندگی میں، اس نے بالکل برعکس کیا یہ ایک ایسا آدمی ہے جس نے خواتین کی بے عزتی، تحقیر اور جنسی زیادتی کی اور ان کی عصمت دری کی جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، اس کے جرم کی شدت میں شدت آتی گئی-

    امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام خاتون ہلاک

    دوسری جانب میٹ پولیس نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے افسر کی حرکتوں پر شرمندہ ہیں جنھیں کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کو یقینی بنائیں گے۔

  • بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کے بہانےتاریخی مسجد شہید

    بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کے بہانےتاریخی مسجد شہید

    بھارتی ریاست اترپردیش میں قائم تاریخی مسجد کو سڑک چوڑی کرنے کے بہانے شہید کردیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    باغی ٹی وی: اترپردیش میں الہٰ آباد کے علاقے ہندیا میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا۔ ٹوئٹر پر بھارتی پروفیسر اور یونیسکو کے چیئرپرسن اشوک سوائیں کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں یوپی کی ایک سڑک پر قائم مسجد کو ہیوی مشینری کے ذریعے شہید کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام خاتون ہلاک


    اشوک سوائیں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ مسجد کو بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک سڑک چوڑی کرنے کے لیے شہید کیا گیا ہے۔


    دوسری جانب مسلم اسپیس نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتا یا گیا کہ یو پی کے شہر الہ آباد کے ہنڈیا نامی گاؤں میں واقع شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا ہے، مسجد شیر شاہ سوری کے دور سے قائم تھی۔

    بھارت؛120خواتین کیساتھ جنسی زیادتی کرنےوالے’جلیبی بابا‘کو14سال قید:پیروکاروں کا…

    اس حوالے سے امام مسجد کا کہنا ہے کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا اور 16 جنوری کو کیس کی سماعت ہونی تھی۔

    مقامی مسلم تنظیم کے عہدیدار نے بتایا کہ عدالت میں سماعت کے لیے تاریخ مقرر ہونے کے باوجود گزشتہ روز پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ نے اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ذریعے مسجد کو سڑک چوڑا کرنے کے بہانے شہید کردیا۔

    پیپلز یونین فار ہیومن رائٹس کی رپورٹ کے مطابق صرف گجرات میں 500 کے قریب مساجد اور عبادت گاہوں کو مسمار کیا گیا جس سے بھارت کے سیکولر اسٹیٹ ہونے کا نام نہاد دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔

    معاشی بحران سےنکلنےکےلیےسری لنکا کافوج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ

  • زمین جیسا سیارہ دریافت

    زمین جیسا سیارہ دریافت

    واشنگٹن: ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے اپنا پہلا سیارہ دریافت کر لیا اور اس چٹانی سیارے کا حجم تقریباً ہماری زمین جیسا ہی ہے۔

    باغی ٹی وی : LHS 475 b نامی یہ ایگزو پلینٹ 99 فیصد زمین کے قطر کے برابر ہےتاہم، زمینی سطح ہونے کے باوجود سائنسدانوں کو یہ نہیں معلوم کہ آیا اس کا کوئی ماحول ہے کہ نہیں۔ ایگزو پلینٹ ان سیاروں کو کہا جاتا ہے جو نظامِ شمسی سے باہر موجود ہوتے ہیں۔

    شُترمُرغ کے 4000 سال قدیم انڈے دریافت


    اگرچہ ماہرین کی ٹیم یہ نہیں بتاسکتی کہ وہاں کیاموجودہےلیکن اس بات کی نشاندہی ضرورکرسکتی ہےکہ وہاں کیاموجودنہیں ہے سائنسدانوں نے اس سیارے میں میتھین کی موٹی تہہ کی موجودگی نہ ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔


    زمین سے 41 نوری سال کے فاصلے پر موجود اس سیارے کا درجہ حرارت زمین کے مقابلے میں کچھ سو ڈگری زیادہ ہے اور یہ اپنے مرکزی ستارے کے گرد دو دن میں چکر مکمل کر لیتا ہے۔


    ایسے ایگزو پلینٹ خلائی دور بینوں سے اب تک چھپے ہوئے تھے لیکن اس کی دریافت کے بعد یہ بات ایک بار پھر ثابت ہوگئی کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی ٹیکنالوجی کتنی جاندار ہے۔

    تین سیکنڈ میں آواز نقل کرنے ولا سوفٹ ویئر


    واشنگٹن میں ناسا ہیڈکوارٹرز کے آسٹروفزکس ڈویژن کے ڈائریکٹر مارک کلیمپِن نے ایک بیان میں کہا کہ زمین کے حجم کے چٹانی سیارے سے ملنے والے ان ابتدائی مشاہداتی نتائج سے مستقبل میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے چٹانی سیاروں کے ماحول کے مطالعے کے متعدد امکانات کا باب کھلتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ٹیلی اسکوپ ہمیں ہمارے نظامِ شمسی سے باہر موجود زمین کے جیسے سیاروں کے متعلق نئے فہم سے قریب سے قریب تر لے جارہی ہے، زمین کے سائز کے، چٹانی سیارے کے یہ پہلے مشاہداتی نتائج ویب کے ساتھ چٹانی سیارے کے ماحول کا مطالعہ کرنے کے لیے مستقبل کے بہت سے امکانات کے دروازے کھولتے ہیں ویب ہمیں ہمارے نظام شمسی سے باہر زمین جیسی دنیا کی نئی تفہیم کے قریب اور قریب لا رہا ہے، اور مشن ابھی ابھی شروع ہو رہا ہے۔

    جیمز ویب ٹیلی سکوپ نے کائنات کے ابتدائی دور میں بنتے ستاروں کی تصویر جاری کردی

  • سو کمار سین بنگالی زبان کے مشہور ماہر لسانیات اور ادبی تاریخ داں

    سو کمار سین بنگالی زبان کے مشہور ماہر لسانیات اور ادبی تاریخ داں

    سو کمار سین (16 جنوری 1900ء-3 مارچ 1992ء) بنگالی زبان کے مشہور ماہر لسانیات اور ادبی تاریخ داں ہیں۔ بنگالی زبان کی طرح وہ پالی، پراکرت اور سنسکرت میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔

    تعارف
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سو کمار سین کی ولادت 1900ء میں ہوئی۔ ان کے والد ہریندر ناتھ سین ایک وکیل تھے اور والدہ کا نام نبانالینی دیوی تھا۔ ان کا تعلق مشرقی بردھامن ضلع سے ہے۔ ان کی ابتدائی تعلیم بردھامن میونسپل ہائی اسکول ہوئی۔ انہوں نے 1917ء میں ہائی اسکول کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد ایف اے کی ڈگری 1919ء میں بردھامن راج کالج سے حاصل کی اور بعد ازاں کلکتہ یونیورسٹی سے ملحق ہو گئے۔

    1921ء میں گورنمنٹ سنسکرت کالج سے سنسکرت میں اول درجہ سے کامیابی حاصل کی اور انہیں اسکالرشپ ملی۔ انہوں نے فلولوجی کا تقابلی مطالعہ کیا اور اس کی ڈگری لی۔ انہوں نے 1923ء میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ان کے استاد مشہور ماہر لسانیات سنیتی کمار چٹرجی اور ایراچ جہانگیر سوربجی تراپوریوالا تھے۔ انہیں پریم چند رائے چند فیلوشپ ملی اور پی ایچ ڈی کی ڈگری سے بھی نوازا گیا۔ وہ 1964ء میں یونیورسٹی سے فارغ ہوئے۔

    کیرئر
    ۔۔۔۔۔
    وہ 1930ء میں یونیورسٹی آف کلکتہ میں بحیثت معلم مقرر ہوئے اور یہاں وہ 34 برس تک تدریسی خدمت انجام دیتے رہے۔ 1954ء میں سنیتی کمار چٹرجی کے بعد اور فلولوجی کے دوسرے پروفیسر بنے۔ سین اپنی کتاب میں قدیم ہند آریائی زبان کا حوالہ دینے والے پہلے مصنف ہیں۔ انہوں نے یوز آف کیسی ان ویدک پروز (1958ء) اور بدھشٹ ہائیبرڈ سنسکرت (1928ء) میں اس مضمون پر مفصل بحث کی ہے۔ انہوں نے وسطی ہند آریائی زبانوں کا مطالعہ کیا اس کا مفصل تجزیہ لکھا۔ انہوں نے بنگالی زبان میں ادبی تخلیقات بھی دی ہیں اور بالخصوص دیو مالائی کہانی اور پران کو موضوع سخن بنایا ہے۔

    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    1984ء میں لندن ایشیاٹک سوسائٹی نے انہیں گولڈن جوبلی میڈل سے نوازا۔ وہ اس اعزاز کے حاصل کرنے والے پہلے ایشائی تھے۔ 1963ء میں رابندر پرسکار، 1966ء اور 1984ء میں آنند پرسکار، 1981ء میں ودیاساگر پرسکار، 1982ء میں دیسی کوٹم اور 1990ء میں پدم بھوشن اعزاز سے نوازا گیا۔ ایشیاٹک سوسائٹی کولکاتا نے انہیں جدوناتھ سرکار میڈل سے نوازا۔ 1973ء میں انہیں ساہتیہ اکیڈمی فیلوشپ کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔

  • ہرفرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،بل گیٹس

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ ہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا تاہم اب بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکے گی۔

    سمندری سیپی سے تیار ماحول دوست ہیلمٹ


    یہ پیشگوئی بل گیٹس نے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ میں بات کرتے ہوئے کی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں-

    خیال رہے کہ بل گیٹس نے ایک جوہری کمپنی ٹیرا پاور کی بنیاد رکھی ہے جبکہ بریک تھرو انرجی نامی کمپنی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے متعدد جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے،علاوہ ازیں بل گیٹس نے مصنوعی گوشت کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کیا ہے۔

    واٹس ایپ نےصارفین کی آسانی کیلئےتصاویر اورویڈیوزکا نیافیچرمتعارف کرا دیا

    انہوں نے بتایا کہ مصنوعی گوشت سے تیار ہونے والی مصنوعات کا شیئر تو ابھی نہ ہونے کے برابر ہے مگر یہ گوشت کے متبادل ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لیے اہم ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی حالات کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماحول دوست مصنوعات سستی ہوں، یہی واحد راستہ ہے جس سے ہم دنیا بھر کے ممالک سےتبدیلی لانےکا مطالبہ کرسکتے ہیں، اگر ان مصنوعات کی لاگت زیادہ ہوتوہم کامیاب نہیں ہوسکتےہر فرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے آپ ایک ووٹر، خریدار اور ایک ورکر ہیں، ان تمام کرداروں میں آپ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں-

    انہوں نے بتایا کہ میرے پاس امریکہ میں 1/4000 سے بھی کم کھیتی ہے۔ میں نے ان فارموں میں سرمایہ کاری کی ہے تاکہ انہیں مزید پیداواری بنایا جا سکے اور مزید ملازمتیں پیدا کی جا سکیں۔ اس میں کوئی بڑی اسکیم شامل نہیں ہے – درحقیقت یہ تمام فیصلے پیشہ ورانہ سرمایہ کاری ٹیم کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔

    جرمنی کا پاکستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ یورو کی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    بہت امیر لوگوں کو میرے خیال میں انہیں بہت زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہئے اور انہیں وقت کے ساتھ ساتھ اپنی دولت کو چھوڑ دینا چاہئے۔ یہ میرے لیے بہت پورا کرنے والا رہا ہے اور یہ میرا کل وقتی کام ہے مجھے حیرت ہے کہ ٹیکس میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔ مثال کے طور پر کیپیٹل گین کی شرحیں عام آمدنی کی شرح کے برابر ہوسکتی ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ بہت سارے لوگوں کے لیے چیزیں مشکل ہیں۔

    واضح رہے کہ بل گیٹس سے قبل اکتوبر 2022 میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کیجانب سے جاری ایک رپورٹ میں بھی کہا گیا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کا ہدف حاصل کرنا لگ بھگ ناممکن ہے۔

    واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے یا فیچر متعارف کرا دیا

  • 7,500، 15,000، 25,000 اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز بارے اچھی خبر

    7,500، 15,000، 25,000 اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز بارے اچھی خبر

    7,500، 15,000، 25,000 اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز بارے اچھی خبر

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 7,500، 15,000، 25,000 اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام الناس کی سہولت کے لیے 7,500 روپے، 15,000 روپے، 25,000 روپے اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کا تبادلہ /نقد کرانے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے اس کی تاریخ میں 30 جون 2023ء تک توسیع کر دی ہے۔

    حکومت نے ان پرائز بانڈز کو نقد کرانے کے لیے 30 جون 2022 کی تاریخ مقرر کی تھی۔
    7,500، 15,000، 25,000 اور 40,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد ان بانڈز کے بدلے نقد رقم حاصل کرسکتے ہیں۔ ان بانڈز کی 25,000 روپے یا 40,000 روپے کے پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ) میں منتقلی ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں بدلا بھی جاسکتا ہے۔

    ان پرائز بانڈز کا تبادلہ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے 30 جون 2023 تک کیا جا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کو توسیع شدہ تاریخ تک پرائز بانڈز نقد کرانے یا ان کا تبادلہ کرنے کی درخواستیں قبول کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ بانڈز کو رکھنے والے افراد آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی بچت کو 30 جون 2023 سے قبل دوسری شکل میں تبدیل کرا لیں۔ اس توسیع شدہ ڈیڈ لائن کی میعاد ختم ہونے کے بعد مذکورہ پرائز بانڈز کو نقد یا ان کا تبادلہ نہیں کرایا جا سکے گا،اور یہ قابل استعمال نہیں رہیں گے۔

  • 2023 کی سب سے محفوظ اور کم از کم محفوظ ایئر لائنز

    2023 کی سب سے محفوظ اور کم از کم محفوظ ایئر لائنز

    2023 کی سب سے محفوظ اور کم از کم محفوظ ایئر لائنز

    ریڈرز ڈائی جسٹ کے مطابق 2023 میں امریکی بڑے پیمانے پر بیرون ملک سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے جبکہ ٹریول ایجنٹ سینٹرل کے مطابق، 2023 کے لیے خریدے گئے بیمہ شدہ سفر کا 90% سے زیادہ بین الاقوامی مقامات کے لیے ہے جو آخرکار وبائی امراض سے پہلے کی سطحوں سے مماثل ہے۔ سی این بی سی کے ماہرین اسے "انتقام کا سفر” قرار دے رہے ہیں، ایک ایسا رجحان جو کووڈ-19 کے خلاف احتیاطی تدابیر سے پیدا ہونے والی ہلچل کے پاگل پن سے ہوا ہے۔ اور سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے مقامات میں یورپ کی سائٹیں شامل ہیں، اور ایشیا کے سفر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 8% اضافہ ہوا ہے۔ ہم شرط لگاتے ہیں کہ آپ شاید اپنے بالٹی لسٹ کے دوروں پر بھی سوچ بچار کر رہے ہیں۔

    ریڈرز ڈائی جسٹ نے لکھا ہے کہ اس طرح کے دلچسپ آنے والے دوروں کے ساتھ، بہت سے ہوشیار مسافر اپنے ہوائی سفر کی حفاظت کے بارے میں سوچ رہے ہیں، یہاں تک کہ اس کی لاگت سے بھی زیادہ اور خوش قسمتی سے، Airline Ratings، سیکڑوں ایئر لائنز کی حفاظت کی نگرانی کے لیے وقف ایک سائٹ نے ابھی 2023 میں سب سے محفوظ ایئر لائنز کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے تاکہ قارئین محفوظ ترین پروازوں کی بکنگ میں اعتماد محسوس کر سکیں۔

    ایئر لائن ریٹنگز نے حفاظت کا تعین کیسے کیا تھا؟

    ایئر لائن ریٹنگ کا حفاظتی درجہ بندی کا معیار گزشتہ پانچ سالوں سے مختلف حفاظتی میٹرکس کا استعمال کرتے ہوئے 385 مختلف ایئر لائنز کا جائزہ لیا گیا. جس میں ایئر لائن کی کورونا تعمیل، پائلٹ کے تربیتی پروگرام، بحری بیڑے کی عمر اور بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے آڈٹ پر ڈیٹا شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید
    رپورٹ کے مطابق ہر ایئرلائن کو اپنی پرعزم حفاظت کے لیے سات ستارے تک کمانے کا موقع ہوگا اور ایئر لائن کی درجہ بندی کے مطابق کوئی بھی ایسا واقعہ جس میں پائلٹ یا ایئر لائن کی غلطی نہ ہونے کا عزم ہو اسے حفاظتی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔ جبکہ ایڈیٹر انچیف جیوفری تھومس کے مطابق تمام ایئر لائنز میں ہر روز واقعات ہوتے ہیں جبکہ بہت سے ہوائی جہاز کے انجن کی تیاری کے دوران مسائل پائے جاتے ہیں لہذا پرواز کا عملہ ٹریننگ سے ان واقعات کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتے جو ایک غیر محفوظ ایئر لائن سے اچھی ایئر لائن کا تعین کرتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

    پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

    پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری؛ روسی وزیر توانائی کل پاکستان پہنچیں گے

     روس سے خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی خریداری سے متعلق روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔ روس اور پاکستان کے مابین 18 تا 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے ہے۔ وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔ پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے۔ انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

    یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے روس سے سستا تیل خریدنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں آنے والے وقت میں توانائی کی قیمت کو کم کرنے میں روسی خام تیل کا بہت بڑا کردار ہوگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس کی تیل کمپنیوں سے کم قیمت پر تیل خریدنے کی بات ہوئی اور تیل کمپنیوں کی ٹیم کے پاکستان آنے پر پیٹرول اور ڈیزل بھی کم قیمت پر خریدا جائے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ روسی تیل کمپنیوں سے ملاقات کے بعد یہ طے کریں گے کہ دنیا میں جو قیمت چل رہی ہے اس سے بھی کم قیمت پر ڈیزل اور آئل دیا جائے، اسی طرح توانائی کی قیمت کم ہوگی اور پھر ہر چیز کی پیداواری قیمت بھی کم ہوگی۔

  • برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

     آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے کو بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستان ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 59 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    میزبان آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز کا ہدف 29ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔ فوبی لیچ فیلڈ نے 78 رنز اور کپتان میگ لیننگ نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ تین میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 جنوری کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ون ڈے 21 جنوری کو سڈنی میں ہوگا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کنگ عبدالعزیز سٹریٹ دنیا کی سب سے طویل خطاطی والی دیوار بن گئی
    سعودی عرب میں افراطِ زرکی شرح 3.3 فی صد؛ مکانات کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ
    کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے
    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

    جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ نے بلے بازوں کی ذمہ دارانہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دے میچ کے ساتھ ساتھ سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کرلی۔ اس سے قبل پاکستان نے فخر زمان کی سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنائے تھے۔

    کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اس لیے ہم زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستانی اوپنرز نے ایک مرتبہ پھر ناقص آغاز فراہم کیا، اس دفعہ سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے شان مسعود دوسرے اوور میں صفر پر فرگوسن کی وکٹ بن گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی جلدی آؤٹ ہوئے، کیوی باؤلر بریسویل نے میزبان ٹیم کے کپتان کو ساتویں اوور میں اس وقت آؤٹ کیا جب ٹیم کا اسکور محض 21 رنز تھا اور انہوں نے صرف 4 رنز بنائے تھے۔