Baaghi TV

Tag: pakistan

  • راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے اور نوٹیفیکشن کے مطابق یہ دفعہ 7 روز کیلئے نافذ کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست کی رات تک نافذ العمل رہے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ عوام کی پریشانی کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں یوم آزادی کے موقع پر دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر ہارن بجانے یا خریدنے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی اس اصول کو توڑتا ہے تو وہ قانون کے شکنجے میں آجائے گا۔ اور اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.

    اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر پولیس افسران اور اہلکار سب کی حفاظت کے لیے موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں ان میں سے 1500 سے زیادہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ سے بچا جاسکے، مزید برآں، 550 افسران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے۔

    نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے 14 اگست کے دن فیلڈ میں افسران بھی موجود ہونگے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر چیز پرامن ہے اور ٹریفک میں رکاوٹ نہ بنے جبکہ لوگوں کو ایک پہیے پر بائیک چلانے سے روکنے کے لیے خصوصی اشارے لگائے گئے ہیں، اور پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی پولیس بھی بھیج دی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    خیال رہے کہ پولیس موبائل گشت بھی جاری رہے گا اور سی ٹی ڈی کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جبکہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں جو خطرناک اسٹنٹ کے لیے استعمال ہونے والی بائیک تیار کرتے ہیں جبکہ پولیس کسی بھی برے رویے یا قواعد کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔ یوم آزادی پر، وہ خاص طور پر قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جاوے گی.

  • بلوچستان اسمبلی کل ٹوٹ جائے گی

    بلوچستان اسمبلی کل ٹوٹ جائے گی

    بلوچستان میں نگراں حکومت کے قیام کا معاملہ التوا کا شکار ہے جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آئندہ چوبیس گھنٹے میں متوقع کی جارہی ہے اور بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    علاوہ ازیں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی اور جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام ظاہر کیئے گئے ہیں تاہم بی اے پی کی جانب سے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ اس حوالے سے فیصلہ کل شام تک متوقع ہے۔ وزیر اعلی کوئٹہ پہنچنے کے فوری بعد اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرکے نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اسمبلی تحلیل کی سمری کل ( ہفتے کو) رات تک گورنر کو بھیج دیں گے۔ جس کے بعد گورنر کے سائن/دستخط ہوتے یہ اسمبلی ٹوٹ جائے گی۔

  • پرویز خٹک کے واپس آنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔  بیرسٹر سیف

    پرویز خٹک کے واپس آنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ بیرسٹر سیف

    تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ڈائری جھوٹ کا پلندہ ہے، ان الزامات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیئے، آڈیولیکس کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی، پرویز خٹک کے واپس آنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خیال آیا نگراں کابینہ سیاسی ہے، الیکشن کمیشن کو 6 ماہ پہلے یہ خیال آجاتا تو بہتر تھا، نگراں حکومت کا مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرنا تھا۔

    بیرسٹر سیف کامزید کہنا تھا کہ بالآخر الیکشن کمیشن کل خواب خرگوش سے جاگی ہے، نگراں حکومت کا کام 90 دن میں الیکشن کرانا تھا، نگراں حکومت غیر آئینی طور پر بیٹھی رہی، پالیسی معاملات چلانا نگراں حکومت کا کام نہیں۔ جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ کے فیصلے واپس لینے چاہئیں، پرویز خٹک کی واپس آنے کی خواہش پوری نہیں ہوگی، پرویزخٹک الیکشن تک نہیں جیت سکیں گے، ہوسکتا ہے پرویزخٹک کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ غیرجانبدار کابینہ بنائیں، پرویز خٹک کی خواہش تھی وہ وزیراعلیٰ بنے رہیں، پرویز خٹک 5 سال اسلام آباد میں منہ بناکر بیٹھے رہے، پاکستان میں کسی کے خلاف کرپشن کی فائل بنانا مشکل نہیں۔ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری منظرعام پر آنے کے حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا کہ کیسے ثابت ہوگیا یہ بشریٰ بی بی کی ڈائری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش ہے، ان الزامات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیئے، بشریٰ بی بی کی ڈائری جھوٹ کا پلندہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ آڈیو لیکس کے حوالے سے بیریسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی، سابق وفاقی وزیر نے آڈیو لیکس کی فرانزک کیوں نہیں کرائی، ان معاملات کو اٹھانا صرف بدنام کرنے کی کوشش ہے، یہ اپنی چوری پر پردا ڈالنا چاہتے ہیں۔

  • سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا

    سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد سمری لے کر گورنر ہاؤس گئے جہاں ان کا استقبال کامران ٹیسوری نے کیا اور اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ سابق صوبائی وزراء سعیدغنی، ناصرحسین شاہ، شبیربجارانی اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دی جس پر ان کی جانب سے دستخط کر دیئے گئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جبکہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد سندھ کابینہ بھی ختم ہو گئی تاہم یاد رے کہ سندھ اسمبلی چار سال 11 ماہ اور 29 دن رہی۔

    جبکہ ترجمان گورنر کے مطابق گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ کی سفارش پر آرٹیکل 112 شق نمبر ایک کے تحت سمری پردستخط کیے۔ مدت مکمل ہونے سے قبل اسمبلی ٹوٹنے پر 3 دن میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت کرنی ہے۔علاوہ ازیں آج سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت اسپیکر آغا سراج درانی نے کی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    تاہم خیال رہے کہ قومی اسمبلی 9 اگست کو توڑ دی گئی تھی جس کے بعد اب نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔

  • سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ؛ ریفیولنگ سہولت کی افتتاحی تقریب

    سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ؛ ریفیولنگ سہولت کی افتتاحی تقریب

    سکردو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ریفیولنگ سہولت کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ، سی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل محمد عامر حیات کی شرکت اور اس کے علاوہ ایم ڈی اینڈ سی ائ او پاکستان سٹیٹ ائل سید طحہ اور مقامی معززین اور اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

    ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے اس موقع پر کہا کہ ملکی ہوابازی کی ترقی کے لیے دو قومی پرچم بردار کمپنیوں کے درمیان اتحاد واقعی ایک اہم کامیابی ہے جبکہ ریفیولنگ نہ صرف ہوائی اڈے کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گی بلکہ ایئر لائنز کوبھی بڑی سہولت ہوگی.

    ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ ہوا بازی کی صنعت کے لیے بے مثال مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لیے تعاون اور عزم کے لیے پی ایس او کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اے وی ایم محمد عامر حیات سی ای او پی ائی اے نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی رابطے گلگت بلتستان کی اقتصادی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوں گے، سی اے اے اور پی ایس او کی بدولت پی آئی اے نے اسکردو کے لیے پہلی بین الاقوامی پرواز چلانے کا منفرد اعزاز حاصل کیا.

    ایم ڈی اورسی ائ او پی ایس او سید طحہٰ نے کہا کہ اسکردو کو ایک متحرک سیاحتی مقام بنانے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہم سی اے اے کی انتھک اور مسلسل حمایت کے لیے ان کی مخلصانہ تعریف کرتے ہیں، طیاروں کو ایندھن فراہم کرنےکے چار دہائیوں سے زیادہ کے تجربہ و مہارت پر فخر ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر یاد گاری تختی کی نقاب کشائی اور پودا بھی لگایا گیا، بین الاقوامی اسکردو ہوائی اڈہ 14 اگست کو اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کوخوش آمدید کہنےکو تیار ہے جبکہ سی اے اے نے مزید کہا کہ سیاحتی مقام اسکردو اور ائرپورٹ کی حیثیت خطے کے لیے ایک اہم تجارتی اور نقل و حمل کے مرکز کی ہے.

  • پاکستان اور امریکا مل کرعظیم کام کرسکتے ہیں. ڈونلڈ بلوم

    پاکستان اور امریکا مل کرعظیم کام کرسکتے ہیں. ڈونلڈ بلوم

    پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا گیا جبکہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کرعظیم کام کرسکتے ہیں، مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مستقبل کی ویژن موجود ہے۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


    تقریب میں پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا گیا اور ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان تھے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ ڈاک ٹکٹ دونوں ملکوں کی آزادی کی علامتوں کو نمایاں کرتا ہے، یہ ڈاک ٹکٹ دوستی کے 75 سال کا نشان ہے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری مستقبل کی شراکت داری کے ایک وژن کو ظاہر کرتا ہے، جب ہم مل کر کام کرتے ہیں تو ہم عظیم کام انجام دے سکتے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ 75 سالوں سے پاکستان کا امریکا شراکت دار رہا ہے، امریکا کے ساتھ اپنے وسیع البنیاد تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس 616 پوائنٹس سے بڑھ کر 48424 پوائنٹس پر بند ہوا ہے اور مارگن اینڈ اسٹینلے کے سمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 16 کمپنیوں نے شمولیت اختیار کی ہے جس کے بعد ایم ایس سی آئی کے سمال کیپ انڈیکس میں شامل کمپنیز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

    علاوہ ازیں ایم ایس سی آئی میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد بڑھنے کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 89 پیسے بڑھ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 287.60 روپے سے بڑھ کر 288.49 روپے ہوگئی۔ جبکہ اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی کرنسی کے علاوہ سعودی ریال کی قیمت 76 روپے، ملائیشین رنگٹ کی قیمت 62 روپے اور یورو کی قیمت 317 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 4 ڈالر اور پاکستانی صرافہ مارکیٹوںمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1918 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    تاہم دوسری جانب گزشتہ جمعے کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی ہوگئی۔ قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 90 ہزار 672 روپے ہوگئی۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

    محکمہ داخلہ پنجاب نےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے لیے نام مانگ لیے ہیں جبکہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ججز کے نام ملنے پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے گا۔

    جبکہ جوڈیشل کمیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا تاہم خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ویڈیو اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانےکااعلان کیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ یاد رہے کہ گزشتہ دونوں سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا فورمز پر اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور میں حالیہ اسکینڈل سے متعلق ویڈیو کلپس یا تصاویر کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کرنے کی درخواست واپس کر دی تھی، جبکہ ذوالفقار احمد بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئ درخواست میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم کو یہ بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے کہ برآمد شدہ ویڈیو کلپس اور تصاویر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لیک یا نشر نہ ہوں۔

    علاوہ ازیں یہ درخواست حال ہی میں میڈیا میں ان الزامات کے بعد دائر کی گئی تھی کہ یونیورسٹی میں طالب علموں کو کھلے عام منشیات فروخت کی جا رہی ہیں اور یہ کہ نامعلوم عناصر طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ تاہم درخواست گزار نے کہا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں قابل اعتراض ویڈیوز اور طالبات کی تصاویر کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

  • صدر مملکت  خط؛  12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام مانگ لیا

    صدر مملکت خط؛ 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام مانگ لیا

    صدر مملکت خط؛ 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام مانگ لیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا جبکہ صدر مملکت کا وزیراعظم میاں محمد شہبار شریف اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ ریاض احمد کو خط میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائدِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں.


    جاری اعلامیہ کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر وزیرِ اعظم اور قائدِحزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے۔

    صدرمملکت کا خط میں کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائدِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں، اور آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِحزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
    ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    جبکہ صدر مملکت نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی ، 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے اور وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں.

  • غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ

    غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ

    مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے سوا سال میں کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا گیا، نہ کسی پر منشیات ڈالی نہ کسی کو بلاوجہ جیل میں ڈالا۔ جبکہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بارے کہا آپ کو چوری کے اوپر تین سال قید ہوئی اور واویلا کیا جا رہا ہے، بڑے بڑے وکلاء کو فیس آفر کی جا رہی ہے کہ آکر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کروائیں۔

    عطاء تارڑ نے کہا کہ پیرنی صاحبہ نے کوئی منتر پڑھا اور سامنے مائیکس گرگئے جبکہ توشہ خانہ کیس میں ایک نہیں دو جج تبدیل کیے گئے، ٹرائل کئی مہینے تک چلا اور اس میں تاخیر ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی رقوم کو ذاتی استعمال میں لایا گیا، اور جب آپ غیر قانونی کام کریں تو اس کا جواب دینا پڑتا ہے۔

    لیگی رہنما عطاء یہ بھی کہنا تھا کہ تحفوں سے آنے والی رقوم کو ڈکلیئر کیوں نہیں کیا گیا، کچھ بد نصیب ہیں جو گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کے عادی ہیں،جبکہ نو مئی کے روز اپنے ہی ملک میں اپنی ہی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل

    خیال رہے کہ عطاءاللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ایک جج کیخلاف بین الاقوامی مہم چلائی گئی جبکہ چوری کی ہے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، سابق وزیراعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے اے سی اتار دوں گا۔ جبکہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کیوں کی گئی، سائفر کے معاملے پر من گھڑت کہانیاں گھڑی گئیں جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔