Baaghi TV

Tag: pakistan

  • انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا

    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہوکر 302 روپے کا ہوگیا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ پر برقرار ہے تاہم یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں 78 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا تھا۔

    تاہم خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی۔

  • آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

    ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات میں مزید استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ہے اور اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    سابق صدر سے برطانوی سفارت کاروں کی ملاقات کے دوران پی پی رہنما شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا موجود تھے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی قیادت نے ملک بھی کارکنوں کو بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوامی احتجاج میں بھرپور طریقے سے شرکت کی ہدایت کردی ہے۔

    سیکرٹری جنرل پی پی پی نیر بخاری نے پارٹی کارکنوں کو بجلی بلوں کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منہگی بجلی کے خلاف سٹی، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے۔ نیر بخاری نے کہا کہ بجلی کی کمر توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔

    واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔ اسلام آباد، پشاور اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا۔ جماعت اسلامی نے بھی 2 ستمبر کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

  • ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا میڈل جیت لیا

    ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا میڈل جیت لیا

    پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوا دیا ہے جبکہ ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا، وہ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی انٹرینشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کوسلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی جبکہ صادق سنجرانی کا شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ روپے انعام اپنے جیب سے دینے کا اعلان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جاکر انعام دیں گے

    جبکہ صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان نام ایک بار پھر روشن کردیا، ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود عالمی فورم پر بہترین کارکردگی دیکھائی، اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم پاکستان کےلئے ٹائٹل لیکر آئیں گے.

    خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام 6 تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 74.80، دوسری تھرو میں 82.81، تیسری تھرو میں 87.82 ، چوتھی میں 87.15 جبکہ چھٹی تھرو میں 81.86 میٹر تک جیولن پھینکا ۔ پانچویں باری میں ان کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ارشد اور نیرج کے درمیان آخری تھرو تک گولڈ کیلئے کشمکش رہی، جب چوتھے نمبر پر آنے والے جولین ویبر نے اپنی آخری تھرو 79.01 میٹر کی، کی تو اس کے ساتھ ارشد ندیم کا میڈل یقینی ہوگیا اور پھر جیکب ویڈلیج بھی ارشد ندیم کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہے۔

    آخری باری میں ارشد ندیم کو 88.17 میٹر سے بڑی تھرو کرنا تھی لیکن انہیں اس میں کامیابی نہ ملی اور ان کی آخری تھرو 81.86 میٹر کی رہی جس کی وجہ سے نیرج چوپڑا گولڈ اور ارشد ندیم سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ۔

  • عمران خان کے بیرک میں لگے کیمرے رولز کے مطابق قرار

    عمران خان کے بیرک میں لگے کیمرے رولز کے مطابق قرار

    آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا اچانک دورہ کیا اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی سمیت انہیں فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے اٹک جیل میں سیکیورٹی اور اسیران کو فراہم کی گئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ہے.

    جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے عمران خان کی بیرک اور بیرک میں لگے کیمروں کا جائزہ لیا۔کیمروں کی لوکیشن اور پرائیویسی کو خصوصی طور پر چیک کیا اور اسے رولز کے مطابق قرار دیا اور جیل حکام نے آئی جی جیل کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے کمرے میں بیڈ، تکیہ، بیڈ، میٹرس، میز، کرسی، ائیر کولر، ایگزاسٹ فین، جائے نماز ، انگریزی ترجمے کے ساتھ قران پاک، مطالعہ کیلئے ایک درجن کے قریب کتابیں، اخبار، چائے تھرمس، کھجوریں اور پرفیوم وغیرہ مہیا کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم

    علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف کے واش روم میں ویسٹرن کموڈ، بیسن، باتھ سوپ، ائیر فریشنر، تولیہ اور ٹیشو پیپر موجود ہیں اور جیل حکام نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ان کی فیملی اور جمعرات کے روز وکلاء سے قانون کے مطابق ملاقات کرائی جاتی ہے۔ طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پانچ ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی پر ایک ڈاکٹر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔

  • زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو پاکپتن کے علاقہ گلشن فرید کالونی کی اور اس واقعہ میں چار کنال زمین کے لالچ میں بیٹا فہد رسول اپنے بوڑھے باپ غلام رسول پر بہیمانہ تشدد کرتا نظر آیا تھا جس میں ایک مزید نوجوان اور ایک عورت بھی انکے ساتھ شامل تھیں جبکہ باپ کے منہ پر لاتیں تک ماری گئی.
    https://twitter.com/MalikRamzanIsra/status/1695807974306906234
    جبکہ اس حوالے سے اب پاکپتن تھانہ فرید نگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازعے پر ساتھی کے ہمراہ بوڑھے والد پر تشدد کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا ہے.

    جاری اعلامیہ کے مطابق تھانہ فرید نگر کے علاقہ گلشن کالونی میں بدبخت اور نافرمان بیٹے فہد رسول نے اپنے ساتھی طیب کے ہمراہ جائیداد نام نہ لگانے پر اپنے بوڑھے حقیقی والد غلام رسول کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر کے نعش نہر میں پھینکنے کی دھمکیاں دیں تھیں.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    پیپلز پارٹی نے بھی کارکنان کو بجلی بلوں کیخلاف احتجاج کا کہہ دیا

    تاہم پولیس نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے تھانہ فرید نگر پولیس کو فوری طور پر ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا اور تھانہ فرید نگر پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھانہ فرید نگر پولیس نے تشدد کا شکار غلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے.

  • آل پاکستان انجمن تاجران کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان انجمن تاجران کا شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان انجمن تاجران نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف 29 اگست کو ملک گیر احتجاج اور 31 اگست کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جبکہ صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ اور دیگر عہدیداران نے پریس کانفرنس کی جس کے دوران انہوں نے 29 اگست کو ملک گیر احتجاج جبکہ 31 اگست کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کیا ہے.

    جبکہ خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوام کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اور چھٹی کے روز بھی ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے مہنگی بجلی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ 5 لاکھ کا سوٹ اور 10 کروڑ کی گاڑی حکمران استعمال کریں لیکن ٹیکس چوری کا الزام تاجروں پر آتا ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ بڑے واپڈا افسران کی مفت بجلی ختم کرنا مذاق ہے ، باقی ملازمین کیلئے بجلی مفت کیوں؟۔

    پریس کانفرنس کے دوران صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حالات مہنگائی سے آگے نکل کر تباہی کے قریب پہنچ چکے ہیں، 16 ماہ کی حکومت نے تباہی مچائی، نگرانوں کیلئے قانون سازی بھی کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوگوں کو ملک چھوڑنے کی راہ دکھانے والے نگران وزیراعظم معافی مانگیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    احتجاج؛ جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمے درج
    امریکی محکمہ انصاف کا ایلون مسک کی کمپنی پر مقدمے کا اعلان
    15 سالہ سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا بھائی گرفتار

    تاہم واضح رہے کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے بھی بجلی بلوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے 29 اگست کو ملک گیر یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے جبکہ تنظیم کے صدر کاشف چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تاجروں کیلئے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، ملک کا ہر شہری ڈیفالٹ کر چکا ہے، حالات سول نافرمانی کا اشارہ دے رہے ہیں۔

  • احتجاج؛ جماعت اسلامی رہنماؤں  پر مقدمے درج

    احتجاج؛ جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمے درج

    اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی رہنماؤں سمیت 150 افراد پر احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کردیا۔ جماعت اسلامی نے گزشتہ روز بہارہ کہو میں مظاہرہ کیا تھا جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمے میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اور ضلعی امیر نصر اللہ رند ھاوا سمیت جماعت اسلامی کے 12 افراد نامزد ہیں جبکہ مجموعی طور پر مقدمے میں 150 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔


    علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے اٹھال چوک بہارہ کہو روڈ بند کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی تاہم واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بہارہ کہو اسلام آباد میں گزشتہ روز احتجاج کیا تھا۔

    ادھر مظاہرے کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم اور ضلعی امیر نصر اللہ رند ھاوا نے کی تھی اور شرکا نے بجلی کے بلوں میں اضافے پر اٹھال چوک کو بند کیا تھا۔ اس موقع پر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں اور بلوں میں شامل درجن بھر ٹیکسز کو فوری طور پر واپس لیا جائے، مہنگائی سے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

    جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ حکومتوں نے عوام کو سول نافرمانی کی تحریک شر وع کرنے پر مجبور کر دیا ہے، حکومت اشرافیہ کو مفت پیٹرول اور بجلی کی فراہمی بند کر ے، ہر گھر پر بجلی کے بل قیامت بن کر گر رہے ہیں اور گزشتہ روز کے احتجاج میں نصر اللہ رند ھاوا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی موجودہ مہنگائی، معاشی بدحالی کی ذمہ دار ہیں، کوئی مزدور ماہانہ 15 ہزار کماتا ہے تو اس کا بل 20 ہزار آجاتا ہے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی نے کارکنوں کو بجلی کے بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری کی جانب سے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کی گئی کہ بجلی کے بلوں کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

    جبکہ سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی کے خلاف سٹی ، یونین کونسل اور تحصیل سطح پر احتجاج کیا جائے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی گردن توڑ قیمتوں کی وجہ سے ملک کا ہر شہری پریشان ہے، پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاج شروع کریں۔

  • نوجوان لڑکے، لڑکی کے قتل میں اہم پیش رفت

    نوجوان لڑکے، لڑکی کے قتل میں اہم پیش رفت

    کراچی میں قتل نوجوان لڑکے اور لڑکی کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے جب فائرنگ کی تو اس کی بیٹی اور اس کا دوست دونوں گاڑی میں بیٹھے باتیں کررہے تھے تاہم بکھر گوٹھ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سچل میں درج کیا گیا۔

    تاہم خیال رہے کہ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کو علی الصبح پیش آیا تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔ قتل کی جانے والی لڑکی کی شناخت لاریب اور لڑکے کی حسن وقار کے نام سے ہوئی۔ لڑکی کے والد اور بھائی نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ لڑکی کے والد کا نام ڈاکٹر رفیق شیخ ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا مقتول نوجوان صبح 5 بجکر 20 منٹ پر گھر سے نکلا تھا جبکہ مقتول نوجوان اور مقتولہ ایک ہی کالج میں ساتھ پڑھتے تھے۔ لڑکا علیٰ الصبح اپنی دوست سے اس کے گھر کے باہر گاڑی میں ملنے آیا تھا۔ علاوہ ازیں واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول نوجوان کے والد کی گارمنٹس فیکٹری ہے، لڑکی کے والد ڈاکٹر رفیق احمد شیخ نے بیٹے کے پستول سے فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر رفیق نے غیرت کے نام پر نوجوان کو 8 جبکہ بیٹی کو 4 گولیاں ماریں۔ مدعی نے مقدمے میں بیان دیا کہ صبح پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ میرے بھائی کی لاش اسپتال میں ہے، رات تین بجے ہم سے ملنے آنے والے دوست ہمارے گھر سے گئے۔ جبکہ مقتول نوجوان کے بھائی مدعی مقدمہ کے مطابق ساڑھے چار بجے ہم دونوں بھائی سونے چلے گئے، لیکن صبح پولیس کی فون کال موصول ہوتے ہی گھر میں دیکھا تو ہماری سفید ویگو گاڑی موجود نہیں تھی۔

    مقدمے کے متن کے مطابق چوکیدار سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ صبح 5 بجکر 20 منٹ پر حسن گاڑی لے کر گیا ہے، میں جب دوستوں کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال پہنچا تو بھائی اور اس کی دوست کی لاشیں موجود تھیں۔ تاہم واضح رہے کہ فائرنگ کرنیوالے ڈاکٹر رفیق اور بیٹےعبداللہ کو پولیس نے صبح ہی حراست میں لے لیا تھا۔ ابتدائی بیان میں لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود نوجوان نے مجھ پرفائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق لاریب اور حسن گاڑی میں بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ڈاکٹررفیق اور ان کا بیٹا، لڑکی لاریب کی لاش اپنے گھرلے گئے جبکہ حسن کی لاش کو گاڑی میں چھوڑ دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والا شناختی کارڈ حسن کے بھائی احسن کا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 ہتھیار برآمد کیے تاہم اس بات کی تصدیق لائسنس دیکھنے کے بعد کی جائے گی کہ حسن کے پاس بھی اسلحہ تھا یا نہیں۔ جبکہ قتل کی جگہ سے کم از کم پانچ گولیوں کے خول ملے ہیں۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی

    بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے جس سے بورے والا اور بہاولنگر میں درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں، حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ بہاولپور میں دریائے ستلج کا ریلا دریائی پٹی پر تباہی مچانے لگا ہے، بستی لالہ ڈیرہ، بستی آرائیاں، اور ڈیرہ بکھا کے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں اور عارضی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی سیلاب کی نظر ہوگئی ہے.

    واضح رہے کہ بورے والا میں بھی دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں، دریا کے بیلٹ پر بنے 90 فیصد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ پانی میں گھرے سیکڑوں افراد مدد کے منتظرہیں اور ادھر بہاولنگر میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں تیز ہوگئی ہیں، تیزبہاؤ کی وجہ سے دریائی بیلٹ کے قریب وسیع علاقہ زیرآب آگیا، 60 سے زائد دیہات کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج
    جبکہ خیرپور ٹامیوالی میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بیس فٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ اٹھارہ ہزارکیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ جبکہ دریائے ستلج میں سیلاب کے تیز بہاؤ کے باعث لودھراں کی نواحی بستیاں زیر اب آ گئیں، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی ہمارا سب کچھ بہا کرلے گیا، نہ گھر بچا اورنہ ہی فصلیں،اہلخانہ کو منتقل کررہے ہیں۔

  • الیکشن کمیشن نے 5 ستمبر کے کیسز ڈی لسٹ کردیے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 5 ستمبر کے کیسز ڈی لسٹ کردیے ہیں اور ان کیسز میں توہین الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹسسز بھی جاری کیے گئے تھے جبکہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف 5 ستمبر کو مقرر کیے گئے توہین الیکشن کمیشن کیسز ڈی لسٹ کر دیے گئے۔

    جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ کیسز ڈی لسٹ کئے گئے ہیں جو مجموعی طور پر 5 کیسز ہیں اور ان میں دو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، دو فواد چوہدری اور ایک کیس اسد عمر کے خلاف ہے، جبکہ ان کیسز میں ملزمان پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز رویہ اورغیراخلاقی زبان کے استعمال کے الزمات ہیں۔

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز میں الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پہلے ہی منظور کرلی تھی تاہم انہیں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا تاہم چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا تھا اور کہا گیا تھا کہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت ضروری ہے۔

    علاوہ ازیں یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی تھی دوسری جانب ریحان شیخ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تجاویز پیش کردیں۔ مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے معاہدہ کیا تھا کہ 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری پر ہوں گے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے مردم شماری کے رزلٹ اور اُسکی اشاعت اتفاق رائے سے منظور کی ہے، جبکہ تمام سیاسی پارٹیوں نے معاہد ہ کیا تھا کہ 2023 کے انتخابات نئی مردم شماری پر ہونگے۔

    مسلم لیگ کا مؤقف تھا کہ الیکشن کمیشن کے طرف سے جاری کردہ حلقہ بندی کا شیڈول آئین اور قانون کے عین مطابق ہے، انتخابی فہرستوں کی تجدید کا عمل بھی حلقہ بندی کے ساتھ ہونا چاہیے۔ تاہم ن لیگ کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تجدید کا عمل ایک ہی مرحلے میں مکمل ہو جائے اور انتخابات کے انعقاد میں تاخیر نہ ہو۔

    علاوہ ازیں لیگی وفد نے مطالبہ کیا کہ ضابطہ اخلاق پر مشاورتی عمل دوبارہ ہونا چاہیے، نفرت انگیز تقریروں پر پابندی ہونی چاہیے جبکہ امیدواروں کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے صرف پوسٹر اور اسٹیکر کی اجازت ہونی چاہیے جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کروائی کہ الیکشن کمیشن جتنے مختصر وقت میں ممکن ہوا حلقہ بندی اور انتخابی فہرستوں کی تجدید کا کام ایک ساتھ مکمل کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا اور اُسکے بعد ضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائے گی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونگے اور تمام پارٹیوں کو یکساں مواقع میسر ہوں گے اور ضابط اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔