Baaghi TV

Tag: pakistan

  • اعجازچودھری کی ویڈیو میں موجودگی، فرانزک رپورٹ جاری

    اعجازچودھری کی ویڈیو میں موجودگی، فرانزک رپورٹ جاری

    <strong نومئی کو جلاؤ گھیرائوکے واقعات کی فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے جبکہ نومئی کے واقعہ میں گرفتارتمام ملزمان ویڈیوزمیں کارروائیاں کرتے نظرآئے ہیں جس میں اعجازچودھری کی موجودگی بھی ثابت ہوگئی اور اب واضح ہوگیا ہے جس سے وہ انکار بھی نہیں کرسکتے ہیں.

    لاہور میں 9 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں کے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے دوران ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس کے مطابق پرتشدد ہجوم کا لبرٹی سے گرجا چوک تک مارچ کا ثبوت مل گیا، گرفتار تمام ملزمان وڈیوز میں کارروائیاں کرتے نظر آئے اورملزم اعجاز چوہدری کی ویڈیو میں موجودگی بھی پائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اس رپورٹ کے مطابق 9 مئی کو 4 بج کر57 منٹ پر ہجوم میں شامل افراد ڈنڈے اور جھنڈوں کے ساتھ شیرپاؤ پل پر پیدل آئے، 5 بج کر 10 منٹ پر موٹرسائیکل سواروں کا ہجوم بھی گرجا چوک میں اکٹھا ہوا، 5 بج کر16 منٹ پر طفیل روڈ اور اسد جان روڈ پر بھی ہجوم کے شواہد ملے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    فرانزک رپورٹ کے مطابق 5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہر پہنچا، 5 بج کر 35 منٹ سے 6 بج کر 45 منٹ تک ہجوم افشاں چوک، فورٹریس اسٹیڈیم چوک میں موجود رہا، 8 بج کر 40 منٹ پر سی ایس ڈی میں داخل ہونے کے ویڈیو ثبوت ملے ہیں ۔ جبکہ خیال رہےکہ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سےپی ایف ایس اے کو مختلف ویڈیوز بھجوائی گئی تھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ویڈیوزکی تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی،تاکہ فرانزک رپورٹ کی مدد سے ان ملزمان کو سزائیں مل سکیں۔

    دوسری جانب گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ افراتفری پھیلانے اور شرپسندی کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ مانگی کے علاقے میں کوئلے سے بھرے متعدد ٹرکوں کو نذرآتش کرنا بزدلانہ فعل ہے ۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی آولین ذمہ داری ہے. غریب عوام کے املاک کو نذر آتش کرنا یا نقصان پہنچانا ایک سفاکانہ فعل ہے۔ ہرنائی اور اس سے متصل علاقوں میں پچھلے ایک دو مہینوں کے دوران ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں.

    انہوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ذمہ دار اداروں سے ایسے تخریبی اور دہشت گردانہ واقعات کی فوری طور رپورٹ طلب کر لی. افراتفری پھیلانے اور شرپسندی کو ہوا دینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام اور موجودہ واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

  • سبزیوں کی برآمد میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

    سبزیوں کی برآمد میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ

    ملک میں سبزیوں کی برآمدات میں مئی 2023کے دوران38.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 38.7فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مئی 2022میں مجموعی طورپر 4.5ارب روپے کی سبزیوں کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جو مئی 2023 میں بڑھ کر6.22ارب روپے ہوگئیں۔ جبکہ اس طرح مئی 2022کے مقابلے میں رواں سال مئی میں سبزیوں کی برآمدات میں 1.72ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    خیال رہے کہ تمام سبز کھانےصحت کے فوائد سے بھرپور ہوتے ہیں اس میں سرفہرست چمکتی جلد بھی شامل ہے۔ سبز پتوں والی سبزیاں بیٹا کیروٹین سے بھری ہوتی ہیں، جو آپ کی جلد کے پرانے خلیات کو ختم کرنے اور نئے بنانے میں مدد کرتی ہے۔ تازہ سبزیاں جوانی کی چمک کو بڑھادیتی ہیں۔

    رواں سال کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی تھی جبکہ مختلف سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا جبکہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 520 روپے پر آ گئی، رمضان کے آغاز میں مرغی کا گوشت 550 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے اور گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت میں کمی نہ آ سکی تھیی۔

  • شہر کے مسائل کو مل کر حل کرنا چاہتے ہیں. میئر کراچی

    شہر کے مسائل کو مل کر حل کرنا چاہتے ہیں. میئر کراچی

    میئر کراچی مرتضٰی و ہاب نے جماعت اسلامی کے ٹاون چیئرمینز کو عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے مدعو کیا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ انہوں ںے ڈپٹی میئر کراچی اور جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئر پرسن صاحبان کو عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے مدعو کیا اور مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔


    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سب کی مشاورت سے شہر کے مسائل کو حل کیا جائے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کا کسی نے نہیں سوچا، کے فور منصوبے کی لاگت اس وقت 125 ارب ہے، جب کہ اس منصوبے میں صرف 15 ارب روپے رکھے گئے، وفاق سے کہیں گے کراچی کے پانی میں اضافہ کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی نہیں ہے، ہم پانی کے مسئلے کوحل کریں گے، ہم ان چیزوں پرکام کررہے ہیں جس سے وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور صرف اور صرف عوامی مسائل پر توجہ دینا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کے مسائل ختم نہیں تو کم از کم کم ضرور ہوجائیں.

  • پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم

    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نےلاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دی ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمینِ حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو میری طرف سے حج 1444ھ بہت بہت مبارک ہو۔


    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے

    شہبازشریف نے کہا کہ میری حج کے اس پاک موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اورفلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دورکریں، آمین! واضح رہے کہ دوسری جانب امام کعبہ شیخ ڈاکٹریوسف بن محمد نے خطبہ حج میں مسلمانوں کو دین کو مضبوطی سے تھامنے اور امت کو یکجا ہونے کا پیغام دیا ہے۔ ڈاکٹر یوسف نے کہا کہ امت ایک ہے، نبی ایک ہے، اللہ ایک ہے، دین ایک ہے، تم نے بھی ایک ہو کر رہنا ہے، شریعت کی خلاف ورزی کرنے والے نے اپنا نقصان کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاورایل آر ایچ کا طبی اور انتظامی عملہ عید کی چھٹیوں میں بھی ڈیوٹی پر مامور رہے گا
    پشاور انسداد کرپشن عدالت میں سابق صوبائی وزیر کی ضمانت درخواست پر سماعت
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے امام کعبہ شیخ ڈاکٹریوسف بن محمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی پاکﷺ کو اپنا رسول بنا کر بھیجا، رسول اللہﷺ جو کچھ لے کر آئے وہ رہنمائی کیلئے ہے، نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو، رمضان کے روزے فرض ہیں، جس کے پاس پیسا ہے کہ اللہ کے گھرکی زیارت کیلئے مکہ آئے تو اسے ضرور حج کا فریضہ ادا کرنا چاہیے۔

  • علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے

    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے

    تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخواکے مطابق علی محمد خان کے خلاف کرپشن کا ایک اور مقدمہ درج ہے۔ تاہم محکمہ اینٹی کرپشن نے بتایاکہ علی محمد خان کے خلاف مختلف ٹھیکوں میں خورد برد کا الزام ہے۔

    جبکہ واضح رہے آج ہی پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرمملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے علی محمد خان کو 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا، ان پر غیرقانونی بھرتیوں اور خزانے کو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے، پی ٹی آئی رہنما جوڈیشل ریمانڈ پر مردان جیل میں قید تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    خیال رہے کہ 9 جون کو علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ علی محمد خان پر غیر قانونی بھرتیوں اور خزانےکو 23 لاکھ روپے نقصان پہنچانےکا الزام ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی یہ گرفتاری پانچویں مرتبہ عمل میں لائی گئی تھی، اس سے ایک روز قبل ہی پشاور جیل سے رہائی کے بعد مردان پولیس نےانہیں گرفتار کیا تھا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق علی محمد کی گرفتاری ترقیاتی سکیموں میں مبینہ خردبرد کے مقدمے میں کی گئی ہے جبکہ ایف آئی ار سال 2018 اور 2019 میں لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ خرد برد کے الزام میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار میں سابق صوبائی وزیرعاطف خان اور سابق ایم پی اے طفیل انجم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن کا یہ بھی کہنا تھا دفتر لوکل گورنمنٹ اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ فضل اللہ سمیت متعدد ٹھیکداروں بھی ایف آئی ار میں نامزد ہیں.

  • ڈالر کی قیمت  مزید نیچے آنے کا امکان

    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان

    چیئرمین فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ روپے کے اچھے اور ڈالر کے برے دن آنے والے ہیں، ڈالر کی “ بلیک مارکیٹ “ دم توڑ رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہویئ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی گیپ ختم ہو گیا ہے، قیمت میں بڑا فرق ختم ہونے سے ہنڈی حوالہ کی بلیک مارکیٹ پر ضرب لگی۔

    علاوہ ازیں ملک بوستان نے کہا کہ پشاور میں گرے مارکیٹ میں ڈالر 291 اور دبئی میں 294 روپے پر آ گیا، آئی ایم ایف سے ڈیل کی صورت میں ڈالر بتدریج گر کر 270 روپے پر آ سکتا ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایک ماہ پہلے بلیک مارکیٹ میں ڈالر 320 روپے پر جا پہنچا تھا،ایک ماہ پہلے اوپن، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کا فرق 25 روپے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر قانونی راستوں سے آنے سے ڈالر کی سپلائی میں اضافہ اور قیمت کم ہو گی۔ انٹر بینک میں ڈالر 286.50روپے اور اوپن مارکیٹ میں289روپے پرآگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی تھی جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوا ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 286 روپے 71 پیسے ہے۔ انٹربینک میں جمعے کے روز ڈالر 286 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 290 روپے پر برقرار ہے۔

    ادھر ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 1922 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد ، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی تنزلی کے بعد 214200 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہو کر 183642 روپے ہو گئی ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے ہو گئی ہیں۔

  • پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    حکومت نے سانحہ 9 مئی سے پہلے اور بعد میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاست مخلاف سرگرمیوں ملوث بیرون ملک مقیم 41 افراد کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ وزراء کےغیرملکی دوروں پر احتجاج کرنے والوں کی بھی شناخت کرلی گئی۔

    تاہم ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے کی گئی، بیشتر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ جبکہ تحقیقات میں برطانیہ سے پی ٹی آئی کے 3 عہدیداروں سمیت 12 کارکنان ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ کینیڈا سے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں سمیت 12 کارکنان کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    پی ٹی آئی نیویارک کے عہدیدار اور 5 کارکنان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کرکے شواہد حاصل کرلیے گئے۔ ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریاست مخالف کارروائیوں کی ترغیب دی گئی ہے جبکہ ادھر سوشل میڈیا پر بھی ایسے لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے.

    تاکہ ایسے لوگ پاکستان اور اس کی حفاظت کے ضامن اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے اور ملکی اداروں کے یہ جھوٹ پروپیگنڈہ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے.

  • بل کی منظوری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں.  جہانگیر ترین

    بل کی منظوری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں. جہانگیر ترین

    بل کی منظوری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے رابطہ کرکے قومی اسمبلی میں نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق بل کی پاس ہونے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے نااہلی کی مدت کے حوالے سے بل کی منظوری کے بعد پارٹی رہنماؤں اور وکررز نے جہانگیر ترین سے رابطے کئے۔ جہانگیر ترین نے نیک خواہشات پر پارٹی رہنماؤں اور وکررز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاست میں واپسی پر وہ ملک وقوم کی بہتری کے لئے اپنی پارٹی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جہانگیر ترین اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں اور عید الاضحیٰ کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی مراد علی شاہ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں
    جبکہ خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے نااہلی کی مدت کے تعین اور الیکشن کی تاریخ سے متعلق اصلاحات کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا ہے۔ اس بل میں نااہلی کی مدت پانچ سال رکھ دی گئی ہے اور اس کی منظوری سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر کے لیے اہلیت کی راہ ہموار ہوگی۔

  • نواز شریف کی اہم ملاقاتیں،جلد وطن واپسی کا امکان

    نواز شریف کی اہم ملاقاتیں،جلد وطن واپسی کا امکان

    نواز شریف کی اہم ملاقاتیں، بہت جلد واپسی کا امکان

    نواز شریف فیملی کے ہمراہ دبئی میں اپنے داماد علی ڈار کی رہائش گاہ ایمریٹس ہلز میں رہائش پزیر ہیں، نواز شریف آج رائل فیملی اور بزنس کمیونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں مریم نواز بھی اپنے والد کے ہمراہ ہوں گی۔ جبکہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو دبئی حکومت کی جانب سے خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔

    صحافی سبط عارف کے مطابق دبئی نواز شریف دبئی میں قیام کے بعد ابوظبی اور سعودی عرب جائیں گے، نواز شریف سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد دوبارہ دبئی آئیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ابھی تک لندن میں موجود ہیں، ان کی روانگی جلد متوقع ہے، نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ عید دبئی میں منائیں گے۔

    علاوہ ازیں ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ملاقاتوں کا پہلا سیشن اختتام پزیر ہو گیا ہے، نواز شریف کی پاکستان واپسی کا روڈ میپ طے کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے راستے میں حائل قانونی الجھنوں کے سلجھانے کے لیے ماہرین سے مشورے کیے جا رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ

    تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست کا مرکز ابھی دبئی رہے گا جس کے لیے کئی سیاسی رہنماؤں کی دبئی آمد کا امکان ہے، دبئی میں اگلے چند دنوں میں نواز شریف سے سیاسی رہنماؤں کی بیٹھکیں متوقع ہیں۔

    ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور کی صاحبزادی مریم نواز نے دبئی میں ساتھیوں کے اہم ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران لیگی قائد کی واپسی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ایک ملاقات معروف تاجروں سے ہوئی جبکہ ایک ملاقات کے دوران نواز شریف کی پاکستان واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا ، لیگی قائد مستقبل قریب میں جلد پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ اسی دوران میاں نواز شریف نے سیاسی لائحہ عمل پر دوستوں سے صلاح مشورے کیے ۔

  • فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں. مریم اورنگزیب

    فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے ،نواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے ، فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گیا ۔

    جبکہ اپنے ایک بیان اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنے والے اپنے ہی کئے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں؟ 9 مئی کو ملک جلایا، فوجی ونجی املاک پر حملے کئے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے ۔آئی ایم ایف سے سمجھوتہ قریب ہونے کی خبرسنتے ہی تخریب کاروں، سازشیوں اور ملک دشمنوں کا رونا پیٹنا پھر شروع ہوگیا ہے ،سخت شرائط پہ آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا ، خود خلاف ورزی کی ، اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا ، پھر ملک اور معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں ،معاہدہ ہونے پہ چیخنے والوں سے سوال یہ پوچھنا چاہیئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا کیوں تھا ؟،جو معاہدہ ہونے پہ چیخ رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ خود انہوں نے ہی توکیا تھا،اس معاہدے کو نہ صرف خود توڑابلکہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی تھی

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف ملکی معیشت مستحکم کر کے گئے تھے ، فارن ایجنٹ نے معیشت کی بنیادیں ہلائیں اور ملک دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس کیا ،نواز شریف نے واحد لیڈر ہیں جن کی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر بھی ڈالا۔انہوں نے کہا کہ “مرجاوں گاآئی ایم ایف نہیں جاؤں گا “ کون کہتا تھا ؟ پھر وہ آئی ایم ایف کیوں گیا ؟ ۔
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے

    وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی بارودی سرنگیں بچھانے، ملک دیوالیہ کرنے اور عوام کی روٹی روزی پہ ڈاکہ ڈالنے والے فارن ایجنٹ آج اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں ،عوام کے پیٹ پر مہنگائی کے پتھر باندھنے والے بے شرم مجرم ملکی معیشت سنبھالنے والے اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔