Baaghi TV

Tag: pakistani artist

  • خوبصورت مرد تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے بھارتی صارف کی دلچپسپ وڈیو

    خوبصورت مرد تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے بھارتی صارف کی دلچپسپ وڈیو

    انڈینز پاکستانی ڈراموں کے مداح ہیں ، نہ صرف پاکستانی ڈراموں کو پسند کرتے ہیں بلکہ پاکستانی فنکاروں کے بھی دیوانے ہیں، فواد خان ہو ، ہمایوں سعید ہو وہاج علی سب کو بہت پسند کیاجاتا ہے.
    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ان دنوں پاکستانی چینلز پر چلنے والے ڈرامے انڈینز کی اولین پسند بنے ہوئے ہیں. وہاج علی کو ایک انڈین مصور لڑکی نے ان کی تصویر بنا کر انسٹاگرام پر ٹیگ بھی کی اوراپنی پسند کا اظہار بھی کیا، وہاج علی نے اس لڑکی کا شکریہ بھی ادا کیا. حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک بھارتی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے،

    جس میں پاکستان کے موجودہ تمام خوبرو اداکاروں کی ویڈیو کلپس کو ایک ساتھ جوڑا گیا ہے۔مذکورہ ویڈیو کا عنوان تھا 1947 کی تقسیم پر پچھتاوا کرتے ہوئے ایک اور دن‘ جبکہ ویڈیو پر بھارتی گانا اک پردیسی میرا دل لے گیا لگایا گیا تھا۔پچھتاوے سے بھرپور اس ویڈیو میں پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید، اداکار خوشحال خان، احد رضا میر، وہاج علی، فواد خان، دانش تیمور، بلال عباس، شہریار منور اور فیروز خان کو دکھایا گیا ہے۔”بھارتی اکثر سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کی بات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کچھ عرصہ پہلے انڈین گلوکار بادشاہ نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور اداکاری کی تعریف کی .”

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

  • شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    شمعون عباسی نے شیری شاہ کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا

    اداکار شمعون عباسی جو کہ شادی کے حوالے سے سکینڈلز کی زد میں ہی رہے ہیں ان کی کوئی بھی شادی کامیابی کے ساتھ ہمکنار نہ ہو سکی . تاہم شمعون عباسی اور شیری شاہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے. قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ دونوں نے شادی کر لی ہے. قیاس آرائیوں کا یہ سلسلہ گزشتہ چار برسوں سے جاری تھا. لیکن شمعون عباسی نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے. اور اپنی اور شیری شاہ کی شادی کا اعلان کر دیا ہے. گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنی اور شیری کی تصویر شئیر کرتے

    ہوئے لکھا کہ ہم نے شادی کر لی ہے.گزشتہ چار سال سے ہم ایک خوبصورت رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. شیری نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دیا ہے. میں نے شیری شاہ سے شادی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ، میں اب ایک پر سکون زندگی گزار رہا ہوں، اس خاتون میں بہت زیادہ پازیٹویٹی ہے اس پازیٹیویٹی نے مجھے بھی بہت زیادہ پر سکون کر دیا ہے اور پازیٹیو بنا دیا ہے. جب انسان کو گھر کا سکون ہو تو وہ کوئی بھی کام بہتر انداز میں‌کر سکتا ہے. میںسوشل میڈیا پر تشہیر کا عادی نہیں ہوں لیکن اب مناسب سمجھا تو اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے.

  • ربعیہ کلثوم کو کیا لگتا ہے کہ انکی شکل کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملتی ہے؟

    ربعیہ کلثوم کو کیا لگتا ہے کہ انکی شکل کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملتی ہے؟

    معروف ڈرامہ آرٹسٹ‌ ربیعہ کلثوم کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں ان سے جہاں مختلف سوال ہوئے وہاں ایک یہ بھی سوال ہوا کہ آپ کو بچپن میں یہ کیوں لگتا تھا کہ آپ کی شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے. اس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو ایسی انفرمیشن کون دے رہا ہے ؟‌کیسے آپ لوگوں کو ایسی باتیں پتا چل جاتی ہیں. ربیعہ نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے ایشوریا رائے شدید پسند تھی ، اور مجھے لگتا تھا کہ میری شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے. میرے گھر میں کسی کو بھی ایشوریا رائے پسند نہیں تھی لیکن مجھے بہت پسند تھی. جب ربیعہ سے سوال

    ہوا کہ آپ کو کیا اب بھی لگتا ہے کہ آپ کی شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ بالکل مجھے ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ میری شکل ایشوریا سے ملتی ہے. یہ کہنے کے بعد انہوں نے زور دار قہقہ لگایا. یاد رہے کہ ربیعہ کلثوم کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اپنی ڈانس وڈیوز شئیر کرتی ہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ڈانس کو بے حد پسند کرتی ہے.اس کے علاوہ ربیعہ ڈراموں میں بھی کام کرتی ہیں ان کا آج کل وہاج علی اور ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا چل رہا ہے اس میں ان کے کردارکو کافی پسند کیا جا رہا ہے.