Baaghi TV

Tag: pakistani film

  • پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ کا بڑا اعزاز

    پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ کا بڑا اعزاز

    پاکستانی فلم ’ان فلیمز‘ نے انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کینیڈا میں ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ ’ان فلیمز‘ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم میکرز نے خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور اسے ساؤتھ ایشین فلم میکنگ کمیونٹی کیلئے بڑی اچیومنٹ قرار دیا ہے۔فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔ان فلیمز‘ کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

    ”فلم کی کاسٹ اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش ہے” ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اچھی کوشش کی اور اس کو سراہا گیا ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہماری کوشش کو اتنے بڑے پیمانے پر سراہا جائیگا. اس کامیابی نے ہم سب کے حوصلے مزید بلند کئے ہیں . ہماری کوشش ہو گی کہ ہم آئندہ بھی ایسا کام کریں جس کو نہ صرف نوٹس کیا جائے بلکہ اسکو یاد بھی رکھا جائے. فلم کی کاسٹ کا مزید یہ بھی کہنا تھا پاکستا نیوں کا کام انٹرنیشنل لیول پر سراہا جا رہا ہے اس کی مثال فلم جوائے لینڈ بھی ہے. ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اوراپنے کام کے زریعے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں .

    عروہ اور فرحان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

    وہاج علی اور سجل علی اس ماہ سڈنی میں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے

    راچی میں‌سجا لکس سٹائل ایوارڈز کا میلہ ،یمنہ زیدی نے میدان مار لیا

  • کامران  شاہد میرے رومینس کا مذاق اڑتے ہیں میکال ذوالفقار نے ایسا کیوں کہا؟

    کامران شاہد میرے رومینس کا مذاق اڑتے ہیں میکال ذوالفقار نے ایسا کیوں کہا؟

    معروف اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں کہا ہے کہ میری فلم ہوئے تم اجنبی میں میرا کردار رومینٹک اور ایک محب وطن کا ہے. فلم میں بہت زیادہ رومینس ہے اور کامران شاہد اسی وجہ سے میرا مذاق بھی بناتے ہیں. میکال نے یہ بات ہنستے ہوئے کہی ،ان کی اس بات پر ساتھ بیٹھے کامران شاہد ہنستے مسکراتے رہے. میکال نے کہا کہ قوموں کو اپنی سائیڈ کی سٹوریز ضرور پتہ ہونی چاہیے ، اور ہمیں بین الاقوامی سطح‌پر اپنے نقطہ نظر کو ہر حوالے سے رکھنا چاہیے، چاہے وہ صحیح ہو یا غلط . اب انڈیا اور بالی وڈ ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو منفی بنا کر پیش کرتا ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے. میکال نے کہا کہ اس فلم میں میرا جو کردار ہے وہ بہت ہی چیلنجنگ ہے اور ایسا کردار میں نے پہلے کبھی نہیں

    کیا تھا میں کامران شاہد کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس کردار کے لئے چُنا میری صلاحیتوں پر اعتبار کیا. اس فلم کو شوٹ کرنے میں ہمیں ایک لمبا عرصہ لگا. ہم سب نے مل کر بہت محنت کی ہے. اس فلم میں بہت کچجھ ہے وار بھی ایکشن بھی ہے ، دھماکے بھی ہیں . میں نے اپنی زندگی میں صرف دو بار ایسے کردار کئے ہیں جو کلمہ پڑھ کر کئے، اس میں سے ایک سین اس فلم کا ہے . میرا ہوئے تم اجنبی میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی خوشگوار ہے مجھے بہت امید ہے کہ فلم شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی.

  • فلم دلدل، کا موشن پوسٹر جاری

    فلم دلدل، کا موشن پوسٹر جاری

    ایکشن کے متوالوں کے لیے کراچی کے انڈر گراؤنڈ کلچر پر مبنی کرائم تھرلر مووی ’دلدل‘ کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے ڈسٹری بیوشن ادارے میٹرو لائیو موویز کے مطابق دلدل، کا پوسٹراور ٹیزر بھی رواں ہفتے جاری کردیا جائے گا۔ جس کے ساتھ ہی فلم کی تاریخ نمائش کا اعلان بھی متوقع ہے.دلدل، کی کہانی کراچی کی انڈر گراؤنڈ دنیا کا احاطہ کرتی ہے۔ یہ ایک ڈارک کرائم ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں سلیم معراج سمیت شہاب خان، کوثر فاطمہ، مجتبیٰ رضوی، ذیشان الیاس، انور اقبال، لیاقت بھٹو، شکیل مراد، حیدر علی لوہار، ارمان خان اور سبین علی

    شامل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹراور رائٹر جنید عزیز ہیں جو اس سے قبل کمرشل فلمیں بناچکے ہیں۔ دلدل، کے فلم ساز حبیب حسن، اور جام علی وقاص سما ہیں۔فلم کا میوزک شالم عاشر نے کمپوز کیا ہے جبکہ سنیماٹوگرافر ابراہیم ندیم ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم روٹین سے ہٹ کر ہوگی. پاکستان میں اس طرح کی فلمیں‌کم کم بنتی ہیں. فلم کی کہانی پر بہت کام کیا گیا ہے. دلدل یقینا ایک اچھی فلم ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ سینما انڈسٹری کے لئے بھی خوشگوار اور تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی.