Baaghi TV

Tag: Pakistani politics

  • گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ

    جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماوں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا جائے گا ،کارکنوں کو ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر سمیت دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی جیلوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو منتقل کیا جارہا ہے، پولیس کی سخت سیکیورٹی میں کارکنوں کو لیجایا جائے گا،

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت اور کارکن ساتھ ساتھ ہیں،آج پشاور میں شاہ فرمان،عاطف خان،شہرام خان گرفتاری دیں گے ،فضل الہٰی، محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی گرفتاریاں پیش کریں گے، تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ پشاور میں جیل بھرو تحریک کا دوسرا دن ہے آج میں خود پشاور میں گرفتاری پیش کرونگا تحریک ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کی ضامن ہے ملک کی بقاء آئین اور قانون کی بالادستی میں ہے ، چیف جسٹس کا سوٹوموٹو لینا اچھا ا قد ام ہے،

    جیل بھرو تحریک ،ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی،دفعہ 144 کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے باعث کیا گیا،خلاف ورزی پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،

    نگراں وزیر جیل خانہ جات خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی خاطر تواضُع کریں گے ،ایک شخص ہوں یا ایک ہزار ،عدالت کا حکم آئے تو ہمارا بندوبست مکمل ہوگا،جیل بھرو تحریک کے قیدی بے فکر ہوکر آئے، جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے،  پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

  • عدلیہ اورایگزیکٹیو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،سپریم کورٹ

    عدلیہ اورایگزیکٹیو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

    تحریری حکمنامے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی،آرٹیکل 175/3 عدلیہ کو ایگزیکٹیو سے الگ کرتا ہے عدلیہ اور ایگزیکٹیو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کرانے کا اختیار تھا سائفر خارجہ امور میں آتا ہے جو وفاقی حکومت کا معاملہ ہے،درخواست گزار سائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کو ثابت نہیں کر سکے،رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں چیمبر اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں،

    اس سے قبل جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں سننے سے معذرت کی تھی جس پر سائفر تحقیقات کے لیے دائر اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھیں۔ خیال رہے پچھلے سال مارچ میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران دعوٰی کیا تھا کہ ان کی حکومت کو ایک ملک کی جانب سے دھمکی آمیز سائفر موصول ہوا ہے۔بعدازاں انہوں نے ایک خطاب کے دوران امریکہ کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت کو سازش کے تحت ختم کرایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    طالبان کا امریکی فوجی اڈوں کو اکنامک زونز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
    چیٹ جی پی ٹی نے نریندر مودی کودنیا کی متنازع ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا
    کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگانے کی ویڈیو وائرل
    سائفر کا معاملہ عدالت تک بھی پہنچا تھا اور اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور 21 جنوری کو سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھیں۔

  • سیاسی انتقام لینا ہوتا تو عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 پر لگنا بنتا ہے. اعظمیٰ بخاری

    سیاسی انتقام لینا ہوتا تو عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 پر لگنا بنتا ہے. اعظمیٰ بخاری

    سیاسی انتقام لینا ہوتا تو عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 پر لگنا بنتا ہے. اعظمیٰ بخاری
    رہنما مسلم لیگ (نواز) اعظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سیاسی انتقام لینا ہوتا تو صدر مملکت اور اس وقت کے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 پر کیس بنتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن کسی کے فرمائشی پروگرام پر نہیں ہوں گے، ایک کارکن نے پولیس کی گاڑی توڑی جس پر اسے گرفتار کیا گیا، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ لاڈلوں والا سلوک کیا ہے، البتہ حکومت پاکستان کو ایسے سیاسی اسٹنٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔


    لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی، اگر ہم کو سیاسی انتقام لینا ہوتا تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور اس وقت کے وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 پر کیس بنتا، سپریم کورٹ نے بھی کہ دیا ہےکہ عمران خان اور صدر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خواجہ آصف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی
    ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدفمحمد رضوان کی ناقابل شکست سنچری
    میری حکومت ضرور آئے گی پھر میں ان کو نہیں چھوڑوں گا:عمران خان
    نائن الیون کےمتاثرین افغان بینک کےفنڈزضبط نہیں کرسکتے:امریکی عدالت کافیصلہ
    آئی ایم ایف پروگرام کے بعد مزید مشکلات آئیں گی: وزیر اعظم شہباز شریف
    اس موقع پر رہنما تحریک انصاف صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے گرفتاری کے لیے پیش کیا، عمران خان نے نئی تحریک کا آغاز کردیا، ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا۔ صداقت علی عباسی نے کہا کہ لاہور میں 200 بندوں نے گرفتاری دینی تھی اس لیے زیادہ لوگ نہیں نکلے، کل پشاور میں اور پرسوں پنڈی میں بھی 200 لوگ گرفتاری پیش کریں گے۔

    انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 90 دن میں الیکشن لینا ہمارا حق ہے، الیکشن کمیشن، حکومت اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابات کرائیں۔

  • وزارت اطلاعات و ثقافت میں آج مادری زبان کا عالمی دن منایا گیا۔

    کابل:وزارت اطلاعات و ثقافت کے سیکریٹری شعبہ فن و ثقافت عتیق الرحمن عزیزی نے آج کابل میں مادری زبان کا عالمی دن منایا۔ باختر نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزارت اطلاعات و ثقافت کے سیکریٹریز، شعبہ امور عامہ کے سربراہ، پروفیسرز، شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی۔

    اس پروگرام میں وزارت اطلاعات و ثقافت کے سیکریٹری ثقافت و فنون مولوی عتیق اللہ عزیزی نے کہا کہ افغانستان بہت سی قابل فخر زبانوں کا گھر ہے اور یہ زبانیں قوموں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہم قومی زبانوں کو اس طرح مضبوط کریں گے کہ ہمارے عقائد کو نقصان نہ پہنچے اور تعصبات پیدا نہ ہوں بلکہ یہ ہمارے قومی اتحاد کو مضبوط کرنے کا سبب بنے۔مولوی عتیق الرحمن عزیزی کے مطابق امارت اسلامیہ بالخصوص وزارت اطلاعات و ثقافت ملک کی تمام زبانوں کو مضبوط اور محفوظ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    دریں اثنا وزارت اطلاعات و ثقافت کے سیکریٹری اشاعتی امور مولوی مہاجر فراہی نے کہا زبان برتری کا معیار نہیں ہے، دین اسلام میں یہ پہچان اور علم کی علامت ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت بلا تفریق ملک کی تمام زبانوں کو مضبوط کرنے اور شہریوں تک مختلف زبانوں میں نشریات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ پروگرام کے تسلسل میں شعبہ امور عامہ کے سربراہ شیخ نورالحق انور نے اسلام کے نقطہ نظر سے زبان کی قدر پر گفتگو کی اور زبان کو کسی معاشرے میں قوموں اور قبیلوں کی شناخت کا ذریعہ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ زبان کو نسلی گروہوں میں نفرت، تعصب اور تقسیم کا باعث نہیں بننا چاہیے، کیونکہ یہ سب کچھ اسلام کے مقدس مذہب میں رد کیا گیا ہے، زبان افغانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا باعث ہے۔

    دوسری جانب وزارت اطلاعات و ثقافت کے سیکریٹری عوامی ثقافت مولوی صفی اللہ رائد نے مادری زبان کی قدر کے بارے میں بات کی اور زبان کو افہام و تفہیم کا ذریعہ قرار دیا۔ کابل یونیورسٹی کے پروفیسر عطا محمد پویا نے معاشرے میں مادری زبان کے کردار پر گفتگو کی اور کہا ہر انسان کے لیے سب سے پیاری زبان اس کی مادری زبان ہے۔ انہوں نے زبان کو اللہ تعالی کی عظیم نعمت اور علم کی دریافت اور منتقلی کا ذریعہ قرار دیا اور متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ ملک میں زبانوں کے تحفظ اور استحکام کے لیے مزید وسیع کام کریں۔

    یاد ر ہے اقوام متحدہ کے سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی ادارے (UNESCO) نے21 فروری کو مادری زبان کا دن قرار دیا ہے اور یہ ہر سال منایا جاتا ہے۔

  • 2 دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوشخبری ملنے والی ہے:اہم شخصیت کادعویٰ

    2 دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوشخبری ملنے والی ہے:اہم شخصیت کادعویٰ

    اسلام آباد:سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ نے کہ ہے کہ دو دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوشخبری ملنے والی ہے اور یہ رول اوور دوست ممالک کے علاوہ ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پربریفنگ دی۔

    سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ نے بتایا کہ دو دن میں پاکستان کو بڑے رول اوور قرض کی خوش خبری ملنے والی ہے، یہ رول اوور دوست ممالک کے علاوہ ہیں، وزیر خزانہ آئندہ چند دن میں ایک اور رول اوور قرض کیلئے متحرک ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ 99 فیصد معاملات طے ہو گئے ہیں اور اگلے دو سے تین دن میں سیٹلمنٹ ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے معاشی چیلنجز فوری طور پر ختم نہیں ہونگے تاہم اگلے دو سے تین ماہ میں حالات معمول پر آجائیں گے۔

    سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ پاور سیکٹر میں گردشی قرض کو کنٹرول کرنا ہے، یہ اضافہ ملک برداشت نہیں کر سکتا، ایف بی آر کے ٹیکس محاصل تو درست سمت میں ہیں تاہم پاور سبسڈی کو ختم کرنا ضروری ہے، ٹارگٹ سبسڈی دی جائے گی۔ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف نے کہا پاکستان کو 875 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، اس کو مذاکرات کے ذریعے 170 ارب روپے پر لایا گیا، بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھائے گئے۔

    سیکرٹری خزانہ نے مزید کہا کہ دسمبر تک ٹیکس وصولی میں 82 ارب روپے کا شارٹ فال تھا، اندازہ تھا کہ رواں مالی سال 162 ارب روپے کم ٹیکس محاصل حاصل ہوں گے، آئی ایم ایف نے ڈالر ٹرم میں 23 فیصد کمی کا اندازہ کیا تھا، روپے کی قدر میں کمی کے باعث ہماری وصولی ٹارگٹ سے 2 سے 3 فیصد زیادہ رہے گی، ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وصولی 43 فیصد بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف سے اتنا بڑا ریلیف لینا حکومت کی کامیابی ہے۔

    کمیٹی چیئرمین قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کہنے پر کمیٹی کا اجلاس تین ہفتے مؤخر کیا لیکن وہ آج بھی اجلاس میں نہیں آئے۔

  • اگلےدس دن رات کو ٹھنڈ دن کوگرمی:محکمہ موسمیات نے بتادیا

    اگلےدس دن رات کو ٹھنڈ دن کوگرمی:محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 10 روز تک کراچی میں دن کے وقت موسم گرم اور رات میں ٹھنڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کراچی میں تیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران دن کے اوقات میں مغربی ہوائیں جبکہ شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا ایکسپریس نیوز سے بات چیت میں کہنا تھا کہ اگلے 10 روز کے دوران مغرب کی جانب سے سندھ بشمول کراچی میں کسی نئے سلسلے کا امکان نہیں ہے، دن کے وقت قدرے گرمی جبکہ رات میں خنکی برقرار رہ سکتی ہے۔

    سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو ایک سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جوشمالی علاقہ جات پر اثرانداز ہوسکتا ہے، موسم سرما کا دورانیہ فروری کے اختتام تک ہوتا ہے، مارچ کے اوائل میں بہار کے موسم کا آغاز ہوجاتا ہے جو مارچ کے وسط تک برقرار رہتا ہے۔

  • چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ سےنکال دیا گیا

    چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ سےنکال دیا گیا

    لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ق لیگ سے نکال دیا گیا۔مسلم لیگ ق نے چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برخاست کردیا۔

    ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے 16 جنوری کو چوہدری پرویز الٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جبکہ انہیں 26 جنوری کو لاہور میں غیرآئینی اجلاس بلانے پر بھی نوٹس دیا گیا تھا۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے نوٹسز کا جواب نہ دینے پر ان کی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں تمام عہدوں سے برخاست کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے مقرر کردہ تمام پارٹی عہدے بھی واپس لے گئے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی آئندہ مسلم لیگ ق کا نام استعمال نہیں کرسکیں گے۔پارٹی ترجمان مصطفیٰ ملک نے چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کی تصدیق کردی۔

    دوسری جانب ق لیگ کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہو سکتے کیونکہ چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے سربراہ ہیں، وہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی سمیت کسی نے پی ٹی آئی میں شامل ہونا ہے تو ق لیگ سے استعفیٰ دے کر شامل ہونا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی سے ڈیل کی گئی تویہ غیرقانونی اورغیراخلاقی ہو گا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پرویزالٰہی کے درمیان آج اہم ملاقات ہونی ہے جس میں مسلم لیگ ق کوپی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حوالے سے فیصلے کا امکان ہے۔

  • مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا  جائے،شاہد خاقان عباسی

    مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے-

    باغی ٹی وی : رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وازیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نوازچھوٹی بہن ہیں،سیاست میں آئی ہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے مریم نواز کی اس بات سے کہ حکومت ہماری نہیں سے اتفاق نہیں کرتا حکومت ہماری ہے ،ہم اون کرتے ہیں الگ بات ہے میں اس کا حصہ نہیں ہوں۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں کو اغوا کرنے کے حق میں بھی نہیں ،نظام میں درستگی کی ضرورت ہے۔ سیاستدانوں کو گرفتاری کی حمایت نہیں کرتا۔جیل بھرو تحریک سے مسائل کا حل نہیں ہوگا۔کیا پتہ جیل بھرو تحریک پر کوئی گرفتار ہی نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آئین پڑھ لیں، الیکشن کی تاریخ دینا یا الیکشن کروانا صدر کا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے،لیکشن کمیشن ہی فیصلہ کرے گا الیکشن کب ہوں گے، آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندار کروانے ہیں، اگر وہ نہیں کروا سکیں گے تو پھر انہیں عدالت میں جواب دینا پڑے گا، حکومت بھی الیکشن نہ روک سکتی ہے نہ کروا سکتی ہے، موجودہ نظام کے پاس معاشی مسائل حل کرنے کی اہلیت ہے، نہ قابلیت اور نہ ہی نیت ہے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ الیکشن ہونے چاہییں ،نتیجہ جو بھی ہوگا دیکھا جائے گا۔بدقسمتی ہے الیکشن بھی قومی مسائل کا حل نہیں۔ملکی مسائل کا واحد حل ملکر بیٹھنے میں ہیں،نئی جماعت بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں نہ ہی مقصد ہے۔

    انہوں نے چیئر مین نیب کے مستعفی ہونے پر کہا ہے کہ آفتاب سلطان بہت محنتی اور ایماندار انسان ہیں، جو وجوہات ہوں گی وہ درست ہی ہوں گی میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نیب کو ختم کر دینا چاہیےیہ ادارہ اتنا خراب اور کرپٹ ہو چکا ہے کہ اپنی خرابیوں کو چھپانے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اگر انہوں نے کام میں مداخلت کا کہا ہے تو بتائیں کہ کس نے اور کیا مداخلت کی ہے۔ میں بھی حکومتی جماعت کا رکن ہوں، میرے خلاف دو کیس چل رہے ہیں جن کا نہ سر ہے نا پاوں ہے، اگر مداخلت ہوتی تو یہ ختم ہو چکے ہوتے مداخلت اسٹیبلشمنٹ اور عدالتوں کی طرف سے بھی ہو سکتی ہےنیب کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہےملک میں معاشی بدحالی کی بڑی وجہ نیب ہے۔

  • شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

    احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کو آج طلب کیا تھا لیکن ان کی جانب سے ان کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے احتساب عدالت کے جج نے ناصر جاوید نے کیس میں عدم حاضری اور استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنے پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔

    عدالت نے شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

  • ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی،شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، پولیس نے میرے گھر پر ڈاکا ڈالا اور قیمتی اشیا بھی چوری کیں، میں نے فون کے پاسورڈ پولیس کو دے دیے ہیں، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی۔


    انہوں نے کہا کہ آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے تاہم 23 فروری کو مری جاوں گا امید ہے لائیسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی پولیس سابق منسٹرز کے گھرپرڈکیتی کرتی ہے اور کوئی تھانہ پرچہ لینے کو تیار نہیں ہے لیکن یہ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی اور 30 اپریل سے پہلے نتیجہ آئے گا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ معلوم نہیں انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہےگا۔


    صدر کی جانب سے الیکشن کے اعلان پر شیخ رشید نے کہا کہ صدر نے ٹھیک آئینی و قانونی اعلان کیا ہے جو سیاسی جماعت انتخابات سے بھاگتی ہے وہ مافیا ہے، صدر عارف علوی نے اپنا حق ادا کردیا ہے، ملک میں انتخابات نہیں ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔


    اپنے ایک ٹوئٹ میں بھی انہوں نے کہا ہےکہ صدر عارف علوی کا فیصلہ آئینی اور قانونی ہے اگر صدر کی بات نہیں مانی گئی تو ملک میں آئینی بحران پیدا ہوجائے گا اور ملک بند گلی میں داخل ہوجائے گادونوں صوبوں میں 9 اپریل کوالیکشن کرانےہوں گےورنہ گھمبیراور سنگین حالات پیدا ہوجائیں گے ملک جسکا متحمل نہیں ہوسکتا اور آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے کندھوں پر آجائے گا-

    شیخ رشید نے کہا کہ جس تیزی سے حالات بگڑ رہے ہیں اور ملک آئینی بحران کی طرف جارہا ہے اس میں خاموشی گناہ ہے، بحران کے وقت ملک کے وزیر خارجہ اور خزانہ دونوں ہی لاپتہ ہیں۔