Baaghi TV

Tag: Pakistani politics

  • وزیر دفاع خواجہ آصف نجم سیٹھی پر برس پڑے

    وزیر دفاع خواجہ آصف نجم سیٹھی پر برس پڑے

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو متنازع ٹوئٹ پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی: نجم سیٹھی کی ٹوئٹ پر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ شخص ریاست کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کرتے ہوئے کہتا ہے سکیورٹی فورسز پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام ہے۔

    کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ، اہلخانہ کےچونکا دینےوالے انکشافات


    انہوں نے کہا کہ اس شخص کے نزدیک فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اسے صرف یہ اطمینان ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے، واضح ہوگیا کہ ہماری اشرافیہ کے نزدیک قومی سلامتی سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے۔

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تو صرف سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لیے ان سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    نجم سیٹھی کو اس ٹوئٹ کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تنقید کے بعد نجم سیٹھی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

    باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،آرمی چیف

  • خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے-

    باغی ٹی وی : نگران صوبائی کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کے بیٹے جرار حسین بخاری کو شامل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے۔

    نگران حکومت نے جرار حسین بخاری کے بارے میں تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کا تعلق کس علاقے سے ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان نے کہا کہ ابھی علم ہوا ہے کہ جرار حسین کا تعلق خیبر پختونخوا سے نہیں ہے، معلوم نہیں تھا کہ جرار حسین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کے بیٹے ہیں جرار حسین کا نام گورنرکے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے دیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ جرار حسین کا تعلق صوبے سے ہے، چھان بین کی جائے گی، اگر جرار حسین کا تعلق صوبے سے نہ ہوا تو پھر انھیں مشیر نہیں ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین بخاری امپورٹڈ مشیر ہیں، ساری نگراں صوبائی کابینہ امپورٹڈ ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین میں ایسی کیا قابلیت تھی کہ انہیں مشیر مقرر کیا گیا، خیبرپختونخوا میں ان کو کوئی نہ ملا تو دوسرے صوبوں سے لوگوں کو مشیر لگایا جانے لگا ہے۔

  • ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کو بھیجے گئے نوٹس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو 21 فروری کو طلب کیا ہے-

    ڈی آئی خان : سابق ناظم اعلیٰ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    ایف آئی اے کے نوٹس پر اپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا، اب مجھے ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔

    فرخ حبیب نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کر لو، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    قبل ازیں فرخ حبیب نے کہا ہےکہ ہمارا کوئی رہنما جیل جانے سے نہیں ڈرتا، عمران خان جب کال دیں گے ہم ملک کی جیلیں بھر دیں گے حکومت جو آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے جا رہی ہے، عام آدمی کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنےجارہے ہیں۔

    واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، جنرل باجوہ آج آکر جواب کیوں نہیں دیتے جنہوں نے ان کو لا کر بھٹایا تھا۔

  • واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرو ،آئین کے اندر سراغ مت تلاش کرو،سب ایک دوسرے پرالزامات اور پھر مقدمات بنانے پر لگے ہوئے ہیں،ہر کوئی الیکشن کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہا ہے-

    باغی ٹی وی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک مشکلات میں ہے،ہم کشتی کو سنبھالا دینے میں نہ ماضی سے سیکھا نہ مستقبل کے اعتبار سے،ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھا جاسکتا ہے،ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،بدقسمتی سے ہم نے اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا،آئی ایم ایف کا پیکج لینے کیلئے حکومت نے بڑی محنت کی-

    عارف علوی نے کہا کہ واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، مذاق بنا لیا کہ ملک میں کرپشن ہوئی ہے، کرپشن کی سب بات کرتے ہیں مگر کوئی کرپشن کرتے ہوئے پکڑا نہیں جاتا،کہا گیا کہ دشمنیاں چھوڑ کر اپنی کارکردگی پر فوکس کرو،ریکوڈک سے ایک روپیہ نہیں ملا مگر 7،8 ارب ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا-

    عمران خان کی حکومت کے 2سال بعد کہا گیا کرپشن چھوڑو اپنی کارکردگی بتاو،عمران خان کی گرفتاری سے ملکی حالات خراب ہی ہوں گے،الیکشن کے ذریعے لوگ سمجھادیتے ہیں کہ یہ بات صحیح کر رہے یہ غلط،الیکشن کیلئے بھی حیلے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں-

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنیوالوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرو ،آئین کے اندر سراغ مت تلاش کرو،سب ایک دوسرے پرالزامات اور پھر مقدمات بنانے پر لگے ہوئے ہیں،ہر کوئی الیکشن کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہا ہے-

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اسحاق ڈار تو کہا کہ منی بجٹ کو ایوان میں پیش کریں،عمران خان کے دور میں معیشت کے حالات تھوڑے بہتر تھے،میری کوششیں مسلسل پس پردہ جاری رہتی ہیں،آج کل مذاکرات کی پس پردہ کوئی کوشش نہیں ہو رہی،جمہوریت میں اعتماد الیکشن سے ملتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مضحکہ خیز ہےکہ الیکشن کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے،بہت سی باتیں وقت پر سمجھ نہیں آتیں،میری کوشش ہوتی ہےکہ بس معاملے کلیئر ہوں،جنرل باجوہ اور عمران خان کی ملاقات میری درخواست پر ہوئی تھی-

    ملک کو لڑائی کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے، مریم نواز

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنیوالوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنیوالوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے آڈیو ٹیپ کرنے والوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ غلام محمودڈوگر سے کیوں بات کی،میری پرائیویسی کو توڑ کرآڈیو ریکارڈ کی گئی۔

    آڈیو اصلی ہے تو جوڈیشیل کمیشن میں انکوائری کروائی جائے، رانا مشہود

    ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم پر دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،کسی کی ریکارڈنگ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایک شہری کی حیثیت کی ہر پولیس افسر سےبات کرسکتی ہوں،عمران خان پاکستان کےسب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،ان پرحملےمیں شہبازشریف اور راناثنااللہ ملوث ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کے حالات ایسے کردیئے ہیں کہ دنیا کے سامنے شرمندہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اورسابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آ ئی ہے مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین کہتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر ہے تو بتائیں ، آرڈر ہوگئے نا؟ جس پر غلام ڈوگر جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں نہیں ابھی تک نہیں ملے آرڈر۔

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک،شہروں سے گرفتاریوں کا شیڈول جاری

    ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں کہ ان کا کیا ارادہ ہے، ویسے پوچھ رہی ہوں۔ جس پر غلام ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈ ر ہونے ہیں،جیسے ہی آرڈر ملیں گے ،ہمارے بندے بیٹھے ہیں وہاں پر وہ ڈاک ساتھ جاتی ہے نا جس پر جج صاحبان کے دستخط ہوتے ہیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے وہ تو کورٹ ٹائم کے بعد کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اچھا ٹھیک ،خان صاحب اس حوالے سے بہت فکرمند ہیں،میں نے خان صاحب کو کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ابھی تک انہیں نہیں ملےغلام محمد ڈوگر نے کہا کہ جی ابھی تک نہیں ہوئی،رات کو ڈاک دستخط ہوکر آجاتی ہوتی ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی،میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔

    عمران خان کو بھی گرفتاری دینی ہو گی، اعجاز چودھری

  • ملک کو لڑائی کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے، مریم نواز

    ملک کو لڑائی کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے، مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو دو چار کرداروں کا احتساب کرنا ہوگا اور نواز شریف کی سزا کا ازالہ بھی خود کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم کی پارٹی کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں موجود ’فیض‘ کی باقیات موجود ہیں وہ اب بھی عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں ’مسلم لیگ ن ہمیشہ سے مسلم لیگ ن تھی نوازشریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی، مسلم لیگ ن کو احساس ہوا کہ نوازشریف پارٹی کیلیے کتنے ضروری ہیں-

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ایک بار پھر کہا کہ حکومتی ذمہ داری میری نہیں نہ پہلے نہ آج میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ ہے، حکومت کا حصہ نہیں لیکن دعاگو ہوں کہ حکومت دن رات محنت کرے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نہ صرف ن لیگ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کا ہوناُچاہیے، ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور وہ کہتے ہمیں حکومت دو، جھوٹ کی زندگی مختصر ہوتی ہے، پہلے بولے سازش امریکی نے کی تو محسن نقوی سے ہوتی ہوئی اختر لاوا تک پہنچ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں نے خود محدود کر دیا تو میں کیوں اُن سے لڑائی کروں گی اور اس وقت ملک کو مفاہمت کی زیادہ ضرورت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص جب اقتدار میں تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے کی رٹ لگا کر رکھتا تبا، پھر اسمبلیوں سےاستعفی دئیے اب واپس لئے گئے، عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا اس کا آئین طے کرے گا، اسمبلی پانچ سال کیلئے منتخب ہوتی ہیں تو وقت پورا ہونا چاہیے۔

    مریم نواز نے کہا ہے میں نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بالکل بھی نہیں ڈانٹا، مورثی سیاست کا فیصلہ والدین نہیں عوام کرتے ہیں۔ن لیگ کا ووٹر چٹان کی طرح کھڑا ہے بلکہ ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ بھی ہوا ہے ،ن لیگ پرانی سیاسی جماعت ہے سب سمجھتی ہے، یقین کریں ابھی میرے ذہن میں کوئی عہدہ نہیں کہ میں وہ لوں۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’جب بھی الیکشن ہوں تو بالکل تیار ہیں عوام کے پاس جا رہی ہوں،الیکشن جیتیں گے محنت کررہے ہیں۔ابھی پلان ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے کیسے بچانا ہے، اگر آئی ایم ایف کی بات مانیں تو پھنستے ہیں اور نہ مانیں تو پھنستےہیں، سو فیصد یقین ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار چاہتے ہیں بحران سے ملک کو نکالیں، میری اور شہباز شریف کی آڈیوز آئی ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں جو ملک کے خلاف ہو، نیب سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں جس نے کچھ نہیں کیا اسے سکون سے رہنا چاہیے ، نیب ترامیم کے خلاف ہوں اور اپنی رہائی میں بھی نیب سے سہولت نہیں لیں۔

    افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرتا اور تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ،بلاول

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا جب ان کی باری آئی تو نیب ترامیم سےفائدہ ہوا جو جرم میں رنگے ہوئے ہیں، ہم نےجو نیب ترامیم کیں وہ عمران خان کے کام آ رہی ہیں، احتساب کے اداروں سے مسئلہ نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال سے مسئلہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور دوسرے لوگ گریبان پکڑ کررہے ہیں، پی ٹی آئی بنکرز سے باہر نہیں نکل رہی وہ تیز نہیں چل رہے۔ عوام و معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کر دیا ہے ہم تعمیر نو کررہے ہیں، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے، عمران خان بل میں چھپے ہوئے ہیں چوہے کی طرح باہر نہیں اور کورٹ میں بھی نہیں آ رہے۔

    ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ گریٹ گیم نہیں رہی کردار قوم کے سامنے آ چکے ہیں، عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ایک یا دو کردار جس سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی تو روک تھام و احتساب خود کرنا ہوگا، قوم کا اربوں روپے کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب نوازشریف کی سزا والا ازالہ عدلیہ کو خود کرنا پڑے گا اگر وہ داغ نہیں دھوئے گی تو مستقبل کا راستہ مشکل ہو جائے گا۔ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور وہ باعزت بری ہوں گے کیونکہ فیصلے دینے اب خود بول پڑے ہیں کہ اُن سے فیصلے کروائے گئے۔ انصاف کا معیار پورا نہیں کریں گے تو مسائل ہوں گے۔

    پی ایس ایل کے انتظامات کیلیے نگران وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات جاری

    مریم نواز نے کہا کہ ‘’ٹیریان ہو ہیرو کا کیس ہو یا فارن فنڈنگ کیس، ایک سو پانچ ملین پائونڈ جیب میں پیسے ڈالنے کا تو وہ اب بچ نہیں پائے گا، عمران خان عدالت میں نہیں جا سکتے پلاسٹر کا بہانہ بنانا پڑتا ہے، جتنی سہولت عدلیہ کی طرف سے عمران خان کو ملی کسی کو بھی نہیں دی گئی جبکہ وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انصاف کے دوہرے معیار سے بڑا ظلم کچھ نہیں ہو سکتا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی بھی عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں کیونکہ انہیں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر چلنے کی ان کی عادت ہے، پی ٹی آئی پر جو الزامات ن لیگ پر ہوتے تو بہت برا حشر ہوتا، عمران خان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں جس کا نظریہ شروع سے ہی غلط ہے اور وہ چاہتا اسٹیبلشمنٹ اس پر دستِ شفقت رکھے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ پرانی جماعت تھی روایتی جماعت کے سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں اب احساس ہوا ہے، ملک میں کونے کونے میں آواز پہنچانے کیلئے ملک میں سوشل میڈیا کو مضبوط کررہے ہیں،لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ جواب پی ٹی آئی کو کیوں دیتے ہیں، آج مقابلہ ترقیاتی کاموں کا نہیں بلکہ گالیوں کا مقابلہ ہے ، ملک ترقی پذیر ہے اس کو فوکس ترقی پر کرنا ہوگا۔

    چودھری پرویزالہٰی کی عمران خان سےملاقات،جیل بھروتحریک کی حمایت کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ’ایبٹ آیاد میں مجھے کہا گیا کہ ن لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرتی، ہماری جماعت کا ڈی این اے جذباتی نہیں ہے، لوگ مار دھاڑ نہیں گالی گلوچ کا جواب مانگتے ہیں، ن لیگ کا نظریہ پرفارمنس ہے واپس پاکستان کو اسی پر آنا پڑے گا، گالی گلوچ سے ملکی معیشت پر اثر ہوتا ہے، ہم سوشل میڈیا پر ملک اور پاکستان کا بھرپور دفاع کریں گے اور اس میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔

  • نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ سے ملاقات
    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس، رینجرز اور پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔شہداء قوم کے ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہونا ہوگا۔ مٹھی بھر عناصر امن کو تباہ نہیں کر سکتے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی پولیس اوررینجرز نے بہادری سے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اتحاد اوراتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کے حوالے سے پنجاب کا برادرانہ رویہ قابل تحسین ہیں۔پنجاب کے عوام ہر مشکل وقت میں سندھ کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد 

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ شہید اہلکاروں نے جوانمردی اور دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں جہنم واصل کیا۔شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا

  • شیخ رشید عمران خان سے تحفہ لے کر پرجوش

    شیخ رشید عمران خان سے تحفہ لے کر پرجوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے

    شیخ رشید نے ملاقات میں عمران خان کو گرفتاری اور رہائی بارے بتایا، اور یقین دہانی کروائی کہ وہ انکے ساتھ کھڑے ہیں، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آج مجھے سگارکا تحفہ دیا،مریم نواز کہتی ہیں یہ ان کی حکومت نہیں،اگر یہ حکومت مریم نواز کی نہیں تو پھر کس کی ہے؟جو 90 دن سے آگے الیکشن لے کر جائے گا وہ غدار ہو گا، ایسا کرنے والے پر آرٹیکل 6 لگے گا، ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں،

    شیخ رشید عمران خان سے سگار کا ڈبہ لے کر بہت پر جوش تھے، شیخ رشید نے ڈبہ لہرایا اور کہا کہ آج رہائی پر عمران خان نے شاید زندگی میں پہلی بار کسی کو ایسا تحفہ دیا ہو، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں رات کو بھی آؤں اور کل بھی آؤں،کل صبح دس بجے میں اہم پریس کانفرنس کروں گا، اس دوران شیخ رشید سگار بھی پیتے رہے،

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری کی درخواست خارج کر دی ،شیخ رشید کے موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے شیخ رشید کی موبائل فونز اور قیمتی گھڑیوں کی سپرداری سے متعلق درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کی درخواست خارج کر دی

  • پی ایس ایل کے انتظامات کیلیے نگران وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات جاری

    پی ایس ایل کے انتظامات کیلیے نگران وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات جاری

    نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے ہفتہ کے روز پی ایس ایل کے انتظامات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر پی ایس ایل کی کامیاب انعقاد کے لیے مثالی اقدامات کیے جائیں گے اور سٹیڈیم و گردو نواح میں صفائی یقینی بنائی جائے گی۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ موثر فنانشل مینجمنٹ کے ذریعے پی ایس ایل کے اخراجات کنٹرول کیے جائیں گے۔

    انہوں نے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام کو ہدائت کی کہ وہ سٹیڈیم کو آنے والے راستوں پر خراب سٹریٹ لائٹس بلا تاخیردرست کرائے اور لاہور ویسٹ میجنمنٹ کمپنی کے افسران زیر تعمیر کلمہ چوک کے راستوں پر پڑا ملبہ اور کوڑا اٹھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ وزیر بلدیات نے لاہور پارکنگ کمپنی کے سی ای او کو ہدائت کی کہ وہ سٹیڈیم کے ارد گرد غیر قانونی پارکنگ سائٹس کا خاتمہ کرائیں۔ابراہیم حسن مراد نے ایم سی ایل اور ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت کی کہ وہ میچوں کے دوران ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے لیے ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کریں اور تجاوزات کا خاتمہ کرائیں تاکہ شائقین کو سٹیڈیم تک پہنچنے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے سیکیورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

    صوبائی وزیر نے پی ایس ایل کی کامیابی کے لیے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی کاوشوں کو خراج تحسین پش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے شائقین کے لیے ان شائاللہ یہ پی ایس ایل یادگار ہو گا۔ قبل ازیں وزیر بلدیات سمیت وزیر اعلیٰ کی وزارتی کمیٹی برائے پی ایس ایل کے دیگر ارکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ساتھ اجلاس بھی کیا۔ اجلاس میں نگران وزیر صحت، وزیر مواصلات اور کمشنر سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

  • عمران خان کو بھی گرفتاری دینی ہو گی، اعجاز چودھری

    عمران خان کو بھی گرفتاری دینی ہو گی، اعجاز چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بھی گرفتاری دینا ہو گی،کسی کو بھی گرفتاری سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے

    جیل بھرو تحریک کے حوالہ سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 22 فروری کو 2 سو کارکنان اور چھ سابقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی گرفتاریاں دیں گے، اگر گرفتار نہ کیا گیا تو اسی مقام پر دھرنا دیا جائے گا، مرحلہ وار گرفتاریوں کا عمل مکمل ہو گا، لاہور سے شروع ہونے والی تحریک فروری کے اختتام تک صوبے کے 8 شہر وں میں پھیلا دی جائے گی،عمران خان سمیت کوئی بھی رہنما گرفتاری سے استثنیٰ نہیں ہے سب باری باری گرفتاریاں دیں گے

    اعجاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد ملک میں آئین کی پامالی کو روکنا ہے الیکشن کمیشن اور موجودہ حکومت آئین اور فیصلوں پر عملدرآمد سے انکاری ہیں اس وقت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا وقت ختم ہو چکا ہے کے پی کے گورنر جنہوں نے اسمبلی تحلیل سمری پر دستخط کئے وہ کیوں تاریخ نہیں دے رہے ،کراچی پولیس ہیڈ کوارٹرز پر دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے شہدا کیلئے دعائیں ہیں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں پی ٹی آئی کو تشویش ہے حکومت کی ترجیحات دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا کر خوفزدہ کرنا ہے عمران خان نے 22فروری کو جیل بھرو تحریک کااعلان کیا ہے تو پر امن طریقے سے تحریک چلائیں گے،جلاؤ گھیراؤ یا پولیس سے لڑائی ہماری تحریک کا مقصد نہیں ہے

    دوسری جانب زمان پارک میں عمران خان سے چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، جیل بھرو تحریک اور عام انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا عمران خان اور پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ن کی عدلیہ مخالفت مہم کی مذمت کی، چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کردی دونوں رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنی روایت کے مطابق عدلیہ پر حملہ آور ہے

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش