Baaghi TV

Tag: Pakistani politics

  • خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    خیبرپختونخوا ضمنی الیکشن: امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    پشاور: قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پرصوبہ خیبر پختونخوا کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 8 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہونے جارہے ہیں جس کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

    فہرست کے مطابق پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان ہی کو میدان میں دوبارہ اتارا جبکہ دوسری جماعتیں بھی آزمودہ امیدواروں ہی کو سامنے لائی ہیں ضلع خیبرسے باپ بیٹا اور کوہاٹ سے چچا بھتیجا بھی ضمنی الیکشن میں امیدوار ہیں۔

    فہرست کے مطابق این اے 4 سوات سے 9 امیدوار ، اے این 38 ڈی آئی خان سے 13، این اے 17 ہری پور سے 8، این اے 18 صوابی سے 11، این اے 31 کوہاٹ سے 9، این اے 25 نوشہرہ سے 9، این اے 43 خیبر سے 10 امیدوار سامنے آئے ہیں۔

    صوبے میں قومی اسمبلی کی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سے مستعفی ارکان اسمبلی دوبارہ میدان میں آئے ہیں، جن میں مرادسعید، اسد قیصر، پرویزخٹک، شہریار آفریدی، پیر نورالحق قادری، عمر ایوب اور عمران خٹک شامل ہیں جو ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    ابتدائی فہرست کے مطابق پرویزخٹک کے بیٹے اسماعیل خٹک نے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں۔ قبائلی ضلع خیبر سے باپ بیٹا شاہ جی گل آفریدی اور بلاول آفریدی بھی امیدوار ہیں جب کہ کوہاٹ سے چچا بھتیجا بابر عباس آفریدی اور بابر عظیم آفریدی بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

  • شیخ رشید  ضمانت کیس:عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

    شیخ رشید ضمانت کیس:عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی :سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ شیخ رشید کے وکلا عبد الرازق ،انتظار پنجوتھہ ،پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہوئے-

    وکیل عبد الرازق نے ضمانت کی درخواست پر دلائل دیئے،وکیل عبد الرازق نے ایف آئی آئی کا متن پڑھ کر سنایا،انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے تیار کردہ سازش کے تحت بیان دیا۔ شیخ رشید پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جج نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیا کہ دفعات کے مطابق شیخ رشید کے بیان کا اثر پوری قوم پر ہے، ایسا ہی ہے؟ ،آصف علی زرداری کہہ رہےہیں کہ بیان شیخ رشید نےنہیں دیا، عمران خان نے دیا،پولیس نے شیخ رشید کو بلایا معلومات کے حوالے سے تفتیش کی؟-

    وکیل عبدالرزاق نے کہا کہ انفارمیشن پولیس ریکارڈ میں موجود ہےجو شیخ رشید نے شئیر کردی-

    عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرانسکرپٹ میں کہاں لکھاہےکہ عمران خان نے شیخ رشید کو قتل کی سازش کے حوالے سے بتایا؟شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان سے میٹنگ ہوئی جس میں قتل کی سازش کے حوالے سے آگاہ کیاگیا،اس اسٹیج پر صرف پولیس ریکارڈ کے مطابق فیصلہ کرنا ہے-

    شیخ رشید کی جان کو خطرہ، وکلا نے درخواست دائر کر دی

    جج نے استفسار کیا کہ کیا شواہد تھےجس پر شیخ رشید نے بیان دیا؟ انہوں نے تو کہا شواہد موجود نہیں،وکیل نے کہا کہ عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ 2 بندوں کو آصف زرداری نے عمران خان کے قتل کرنے کے لیے رابطہ کیا-

    پراسیکیوٹر عدنان نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس معطل کیا، مقدمہ درج کرنے سے نہیں روکا۔ مقدمے کے دوران تفتیش کرناقانون کے مطابق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے روکابھی نہیں۔ شیخ رشید کے وکلا نے کیس سے ملزم کو خارج کرنے کے مطابق دلائل دیے، جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ وکیلِ ملزم کی جانب سے کیس سے خارج کرنے کے مطابق دلائل دیے ہی جاتے ہیں۔

    پراسیکیوٹر محمد عدنان نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی کہا کہ شیخ رشید نے جو جرم کیا اسکی سزا 7 سال تک ہے-
     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
    شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ عمران خان کے الزامات کی تحقیقات ہوتیں۔ پولیس فائل کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ۔ پہلی دفعہ ہو رہا ہے متاثرہ پارٹی کو ملزم بنا کر پرچے ہو رہے ہیں۔ رات کو بھی عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ دو بندوں کو آصف زرداری نے پیسے دے رکھے ہیں۔

    وکیل سردار عبدالرزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہتک عزت کا کیس بن سکتا ہے۔ سب سے سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا آپ عمران خان کو بھی شامل تفتیش کیا ؟۔ آپ نے عمران خان سے تفتیش نہیں کی ؟۔ کیا عمران خان سے پوچھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں یا نہیں ؟۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید نے کہا میں نے صرف عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا ہے، جس پر جج نے دوبارہ سوال کیا کہ پھر آپ نے عمران خان سے تفتیش کیوں نہیں کی ؟۔
    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 
    اس موقع پر مدعی مقدمہ کے وکیل نے عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کردی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو پھر عمران خان کے خلاف مبینہ الزام کا کیس بنے گا اور اس میں عمران خان کے خلاف سازش کا کیس نہیں بن سکتا۔

    عدالت نے الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی پر جو مرضی بولیں عدالت میں قانون کی بات کریں۔اس سے پہلے غیر ذمے دارانہ گفتگو پر شیخ رشید کے خلاف کتنے مقدمے ہیں ؟، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ اس سے پہلے کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

    سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا-

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

  • سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: درخواست محمد خان بھٹی کے داماد عمر افتخار بھٹی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے درخواست میں کہا گیا ہےکہ محمد خان بھٹی 6 فروری کو مٹیاری کے قریب سے غائب ہوئے، ان پر تشدد کا اندیشہ ہے، عدالت میں فوری پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی گرفتار

    عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ 6 فروری کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پرویز الہیٰ نے بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے، خدشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو ویسے ہی لاپتہ کردیا جائےگا –

    پرویزالہی نے کہا کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں،ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے،وزیر اعلی ٰسندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں،یقین ہے وزیر اعلی ٰسندھ ایسے اقدامات کا راستہ روکیں گے-

    جبکہ ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کا کہنا تھا کہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو حراست میں نہیں لیا۔

  • پنجاب الیکشن کی تاریخ سےمتعلق درخواست، گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب عدالت میں جمع

    پنجاب الیکشن کی تاریخ سےمتعلق درخواست، گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب عدالت میں جمع

    لاہور ہائیکو رٹ میں پنجاب الیکشن کی تاریخ سے متعلق درخواست پر گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکو رٹ میں پنجاب الیکشن کی تاریخ سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،شہری منیر احمد کی درخواست پر گورنرپنجاب نےجواب جمع کرایا،گورنر پنجاب نے درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

    سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کو کچھ دستاویزات متفرق درخواست کے ذریعے ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی-

    لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    عدالت میں گورنر پنجاب کی طرف سے تحریری جواب جمع کرایا گیا،جواب میں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا،تحریری جواب میں کہا گیا کہ گورنر پنجاب اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جائے-

    گورنر کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہےکہ وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو الیکشن کی تاریخ دینا گورنرکی ذمہ داری نہیں، جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ دینا اس کی آئینی ذمہ داری ہے،گورنرکی جانب سے الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے،گورنر آئین اور قانون کے مطابق فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ گورنر نےجواب دیا ہےکہ اسمبلی کی تحلیل انہوں نے نہیں کی اور اگر اسمبلی کی تحلیل انہوں نے نہیں کی تو تاریخ دینا ان کاکام نہیں۔

    جسٹس جواد حسن کا کہنا تھا کہ ہم نے قابل عمل حکم دینا ہے تاکہ عمل درآمد ہو، اب وقت ہی سب کچھ ہے، ہم کو منطق سے چلنا ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ لارجر بینچ کی ضرورت ہے یا نہیں۔

    کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب کے لیے وقت مانگ لیا، وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ میرا بطور وکیل کل ہی تقرر ہوا ہے، میں نےعدالت کے حکم بھی نہیں دیکھے اور جواب بھی تیار نہیں۔

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ الیکشن 90 دن میں کرانے سے متعلق عدالتی نظائر بھی ہیں۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن ہم نےکرانے ہیں لیکن تاریخ گورنر نے دینی ہے، ضمنی الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہوتی ہے، لیکن جنرل الیکشن کی تاریخ دینے کے اختیار میں قانون مختلف ہے۔

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ اسد عمر نے جو الیکشن کمیشن کے خط پر اعتماد کا اظہار کیا، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن نے گورنر کو خط لکھا،جسٹس جواد نے کہا کہ میرے سارے فیصلوں پر عملدرآمد ہوجاتا ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ عملدرآمد کا کہہ رہے ہیں لیکن بہت سے مسائل ہیں-

    جسٹس جواد نے کہا کہ بتائیں کیا مسائل ہیں، میں نے گورنر کو الیکشن کا نہیں کہنا،اسی لیے تو الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،الیکشن کمیشن کی انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے،یہ تو خوش آئند بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجوزہ تاریخ دی-

    بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اگر گورنر اور الیکشن کمیشن تاریخ نہ دیں تو صدر الیکشن کی تاریخ دے سکتاہے۔

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ نے یہاں صدر کو تو فریق نہیں بنایا، ہم نے یہاں دیکھنا ہے کہ تاریخ کون دے سکتا ہے، ابھی الیکشن کمیشن نے الیکشن کروانے سے انکار نہیں کیا،

    وفاقی حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگرتاریخ کا اعلان ہوجائے اور الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمدنہ کرسکے تو کیا ہوگا؟

    جسٹس جواد نے تحریک انصاف کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ قابل عمل حکم کیا چاہ رہے ہیں، اس پر بیرسٹر علی ظفر نےکہا کہ الیکشن13 اپریل سے پہلے ہونا چاہیے، سوال تاریخ دینےکا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں عام انتخابات کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے گئےلاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے حوالے سے دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی تھی عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 فروری کو جواب طلب کیا تھا-

    خانیوال:سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، انتہائی مطلوب دہشتگرد…

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کےحلقوں کا ضمنی شیڈول جاری کردیا۔ عام انتخابات کا شیڈول جاری نہ ہونے سے حلقے کےووٹرز کااستحقاق مجروع ہورہا ہے۔ اسمبلیوں کی تحلیل کےنوے دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کی تحلیل کےباوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرکے آئین سے انحراف کررہا ہے۔ صاف و شفاف انتخابات کےلئے انتخابی شیڈول کااجراء جمہوری اساس ہے۔آئین کےآرٹیکل 105 کےبرعکس گورنر بدنیتی کی بناء پر انتخابی شیڈول جاری نہیں کررہا۔ عدالت الیکشن کمیشن کو پنجاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے۔

    کوہلو: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی

  • کوہلو: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی

    کوہلو: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہو گی

    کوہلو: یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے پولنگ آج ہو گی-

    باغی ٹی وی: بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہوگی تیسرے مرحلے میں یونین کونسل چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے انتخابات آج ہورہے ہیں میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابات آج ہوگا-

    پی ائی اے کے دو طیارے امدادی سامان لیکر ترکی اور شام کیلئے روانہ

    میونسپل کمیٹی کے23 یونین کونسلز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخابات جمعرات کو ہورہا ہے، پہلے اور دوسرے مرحلے میں منتخب کونسلر کی حلف برداری بھی آج ہوگی-

    بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لئے 3 پولنگ اسٹیشن قائم کرلئے گئے ہیں، مونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کرنے کے لئے ڈگری کالج کوہلو میں پولنگ اسٹیشن قائم کرلیا ہے جبکہ یوسی1 سے 11 تک گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول اور یوسی 12 سے 23 تک تحصیل کاہان کے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول میں پولنگ اسٹیشن قائم کرلیا گیا ہے-

    اہل شام کی مدد کیجیئے،عالمی برادری شام پرانسانیت کیخاطرپابندیاں ختم کردے:مبشرلقمان

    ڈسٹرکٹ کونسل کے 241 کونسلر اور مونسپل کمیٹی کے 12 کونسلر اپنے حق راہی دہی استعمال کریں گے۔

  • الیکشن سے زیادہ اہم عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے. حاجی غلام علی

    الیکشن سے زیادہ اہم عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے. حاجی غلام علی

    الیکشن سے زیادہ اہم عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے. حاجی غلام علی

    گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں الیکشن خونی ثابت ہوسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے غلام علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کی سیاست سے نکلے، میں نے اپنی رائے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے کیونکہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔


    جبکہ صوبے میں الیکشن سے متعلق گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ میں اسبملی تحلیل کے حق میں بھی نہیں تھا، اسمبلی تحلیل سے پہلے بنوں کا واقعہ ہوا، البتہ انتخابات پر آئی جی نے کہا اس دوران دہشت گردی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، معظم جاہ انصاری نے 57 ہزار اہلکاروں کی کمی سے آگاہ کیا۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    ان کا کہنا تھا کہ شاید میں اپنا مؤقف سمجھا نہیں پا رہا، میں نےکسی کو مشاورت کے لئے نہیں بلایا، کیالکی مروت اور ڈی آئی خان میں انتخابی مہم چلائی جا سکتی ہے، صوبےکی سکیورٹی صورتحال سب کےسامنے ہے، لہٰذا ہمارے لئے الیکشن سے زیادہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اہم ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ پر زور دیئے جانے پر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اسی دن یہ الیکشن کے لئے عدالتوں میں مصروف تھے۔

  • عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء

    عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں. رانا ثناء
    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کے ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں اور پھر فیصلہ کریں کہ جیل بھرنی ہے یا خالی کرنی ہے۔ معروف صحافی حامد میر سے ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں جس میں انہیں رکھا گیا تھا، جن کو ضرورت ہے ان کو جیل میں رکھیں گے تاکہ ان کو پتا چلے کہ جیل ہوتی کیا ہے، جن کو ہمیں جیل میں رکھنا ہے ان کورکھیں گے۔


    عمران خان بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیےکسی ایک کا ثبوت نہیں دیا، عمران خان نے امریکی خط کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا، اب عمران خان اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جو شیخ رشید نےکہا اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید حوصلہ پیدا کریں۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    ان کا مزید کہنا تھا فواد چوہدری نے دھمکیاں دیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا، فواد چوہدری کے دوبارہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے پر دوبارہ مقدمہ درج ہو گا، اگر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کے خاندان کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو مقدمہ درج کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔ ن لیگ میں اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا ایک طرف امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی ہیں تو دوسری طرف سردار مہتاب عباسی ہیں، ان کا آپس میں مسئلہ ہے پہلے بھی حل کرنے کی کوشش کی لیکن اب معاملہ گہرا ہوتا جا رہا ہے، خدشہ ہے یہ لوگ آگے ایک ساتھ نہیں چل سکیں گے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کا اصلاحات پر اتفاق

    پاکستان اور آئی ایم ایف کا اصلاحات پر اتفاق

    پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں اصلاحات اور ان کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا.

    آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا کہ مذاکرات کا میوچل اکنامک اینڈ فِسکل پالیسی (ایم ای ایف پی) مسودہ مرتب کر رہے ہیں، ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ آج فائنل کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں فسکل پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    جبکہ آئی ایم ایف وفد اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آج نواں روز تھا اور کل کل آخری روز ہوگا جبکہ قبل ازیں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا تھا کہ حکومت اور آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات میں ہونے والے فیصلوں کی وزیر اعظم سے منظوری لے لی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پاکستان کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اب چیزوں کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

  • حکومت کا سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت کا سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت کا سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سال میں دیے گئے 417 ارب روپے کی تحقیقات کا فیصلہ

    سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سابقہ فاٹا کو گزشتہ 10 سالوں میں دیے گئے 417 ارب روپےکی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کو دیےگئے 417 ارب روپے کا فنانشل اور پرفارمنس آڈٹ کیاجائے گا، وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو417 ارب روپے کی تحقیقات کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔

    ایاز اکبر کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ سانحہ پولیس لائنز پشاور کے پیش نظر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر اہم فیصلے کیے جائیں گے ، عسکری قیادت سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ان کیمرہ بریفنگ دلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی اور پلان کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ملک میں جاری سیاسی انتشار کو ختم کرنے کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کا فیصلہ ہوا ہے۔

    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کو ضرب عضب آپریشن کی مد میں 100 ارب روپے سالانہ جاری ہوئے تھے، رقم وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے تین سال تک کے پی حکومت کو فراہم کی جاتی رہی ہے ۔ تاہم خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 84 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس کے ایجنڈے میں ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر، پاکستان کی معاشی صورتحال، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور ترکیے اور شام میں آنے والا زلزلہ ہے۔

    پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کے سربراہان کو فوری عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت

    اجلاس میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے قراردادپیش کی گئی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ کشمیر یوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیری 75سال سے بھارتی بربریت کاشکار ہیں-

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلہ سے ہزاروں افرادجاں بحق ہوئے،ترکیہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں اپنے برادر ممالک کے ساتھ ہیں مشترکہ اجلاس میں ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی-

    وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی شریک ہیں۔

    سوشل میڈیا پروائرل زلزلے سے متعلق پیشگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں،ڈائریکٹر…

    جبکہ مشترکہ اجلاس میں سینیٹ اور اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ کورم بھی پورانہ ہوسکاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کورم کی تعداد 111بنتی ہے،قومی اسمبلی کا کورم 86اورسینیٹ کا 25بنتا ہے-

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اورشاہدخاقان عباسی مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری،بلاول بھٹواورخواجہ آصف شریک نہیں ہوئے جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہیں-

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین چیئر مین عمران خان کی ہدایت پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا