Baaghi TV

Tag: Pakistani politics

  • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عامرڈوگر کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے 12 کارکنان کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔ عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے سینیر رہنما اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دن تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔

    واضح رہے کہ ملتان میں پولیس نے الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ ملتان میں آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنان میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا آفس میدان جنگ بن گیا تھا۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے رہنما عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 10 کارکنوں کو حراست میں لے لی سٹی پولیس افسر رانا منصور کے مطابق چھانے کے دوران پی ٹی آئی کے 10 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ حراست میں لیے گئے کارکنوں پر الیکشن کمیشن میں ہنگامہ آرائی کا الزام ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست کے بعد سی سی ٹی وی کی مدد سے مزید ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے بھی کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دینے پر اصرار کیا اور کہا کہ کارکنوں کوحراست میں لیا ہے تو میں بھی آپ کے ساتھ چلوں گا۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    دوسری جانب پولیس نے ملک عامر ڈوگر کی گرفتاری کی تردید کی اور کہا کہ ملک عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک عامر ڈوگر خود کارکنوں کےساتھ گرفتاری دینےآئے ہیں خیال رہے کہ ملک عامر ڈوگر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے چیف وہپ رہے ہیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی بھی رہے۔

  • آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    آئی ایم ایف سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں،وزیر خارجہ بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مطالبہ کیا ہےکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کرے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں ڈونرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھی، تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی، سندھ میں سیلاب سے ہر سات میں سے ایک پاکستانی متاثر ہوا، مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    انسولین، کینسراورڈپریشن کی ادویات کی شدید کمی:دل کےمریضوں کی جان کوخطرات لاحق ہوگئے

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیابی ہے کہ ہم نے عالمی اداروں سے جتنا مانگا اس سے زیادہ ملا، ہمیں عالمی اداروں بالخصوص عالمی بینک سے تعاون ملا، ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں سندھ میں گھروں کی تعمیر کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،تاریخ میں اس سے پہلے ایسی آفت کبھی نہیں آئی،ہمیں کہاگیاکہ دنیا سے امیدیں کم رکھیں مشکل میں مدد کرنے پرسب کےمشکور ہیں-

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہےگی، آئی ایم ایف کی ذمہ داری ہےکہ سیلاب متاثرین کو بھی تحفظ دلائے، آئی ایم ایف کےکہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں، آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ قوم کے ساتھ شرائط نرم کرے، عالمی ادارے اور آئی ایم ایف سے مطالبہ ہے کہ سیلاب میں ڈوبےلوگوں کو مہنگائی میں نہ ڈبوئیں۔

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم داعش کا کمانڈر گرفتار

    ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف ہو، یہ ریلیف زراعت، توانائی اور کھاد کے لیے ہونی چاہیے، یہ تب ممکن ہوگا جب آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی ہوگی، درپیش امتحان اور مسائل کا حل اور منصوبے ہمارے پاس ہیں۔

    سندھ حکومت نے 250 ملین ڈالر مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، اب ہم صرف گھر نہیں بنا رہے ہیں ، متاثرین کو گھروں کے مالک بھی بنا رہے ہیں، لینڈ ریفارمز پر بھی کام کررہےہیں-

    وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مالکانہ حقوق گھر کےخاتون کے نام کریں، خواتین کو مالکانہ حقوق دینے سے انکی معاشی سطح پر بڑا انقلاب آئے گا،مالکانہ حقوق ملنے سے لوگ قرض لے کر کاروبار بہتر کرسکیں گے،دیہی علاقوں میں معیشت بحال ہوگی،ہم اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب ہوں گے ، کمزور اور غریب طبقے کو بااخیتار بنائیں گے ،بلوچستان میں بھی سندھ طرز کا ماڈل اپنا یا جائے-

    وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بنا کر دیں گے،بلاول

  • شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

    شیخ رشید راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے

    اسلام آباد کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی: وفاقی پولیس نے شیخ شید کو اسلام آباد کچہری میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا جہاں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ کیا پہلے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی؟ اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ پہلی بار کر رہےہیں، اس سے پہلے نہیں کی۔

    فونز کے پاسورڈ پولیس کو دے دیئے،ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ رشید

    شیخ رشید کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نےحال ہی میں شیخ رشید کے راہداری ریمانڈکی استدعا مسترد کی تھی، شیخ رشید جیل میں ہیں،کہیں باہر نہیں جاسکتے۔

    وکیل علی بخاری نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی مخالفت کی جس کے بعد پراسیکیوٹر نے راہداری ریمانڈ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،ان کو مری کی عدالت میں پیش کرنا ہے۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر مری پولیس کے حوالے کردیا عدالت نے شیخ رشید کو کل دو بجے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • نیب ترامیم کے بعد کرپشن الزام پر ریفرنسز کی واپسی کی تفصیلات عدالت میں جمع

    نیب ترامیم کے بعد کرپشن الزام پر ریفرنسز کی واپسی کی تفصیلات عدالت میں جمع

    پی ٹی آئی دور میں نیب ترامیم کے بعد کرپشن الزام پر ریفرنسز کی واپسی ،نیب نے ریفرنسز سے متعلق تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

    سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2019سے جون 2022 تک 50نیب ریفرنسز واپس ہوئے،راجہ پرویز اشرف کیخلاف 9 نیب ریفرنسز پی ٹی آئی دور میں واپس ہوئے ،یوسف رضا گیلانی کیخلاف پی ٹی آئی دور میں 2 نیب ریفرنسز واپس ہوئے،شوکت ترین کیخلاف پی ٹی آئی دور میں 2 نیب ریفرنسز واپس ہوئے شوکت ترین پر بطور شریک ملزم اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا،جاوید حسین سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان کیخلاف نیب ریفرنس واپس ہوا، لیاقت علی جتوئی کیخلاف نیب ریفرنس بھی پی ٹی آئی دور میں واپس ہوا،مہتاب احمد خان کیخلاف نیب ریفرنس بھی پی ٹی آئی دور میں واپس ہوا،سابق وزیر صحت گلگت بلتستان گلبہار خان کیخلاف بھی نیب ریفرنس واپس ہوا، فرزانہ راجہ کیخلاف نیب کا بنایا گیا ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوا آصف زرداری کیخلاف نیب کا بنایا گیا ،ریفرنس پی ٹی آئی دور میں واپس ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر سزائے موت کے قانون کو ختم کر کے عمر قید کر دیا جائے تو کیا مجرمان کی سزا بدل جائے گی؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم سے حدود آرڈیننس کے تحت ہونے والی سزاوں کی نوعیت تبدیل ہوئی تھی،حدود آرڈیننس کے تحت غیر انسانی سزاوں کا سلسلہ رکا،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب ترامیم بنیادی حقوق کے سوا باقی آئینی شقوں سے متصادم ہونے پر کالعدم ہو سکتی ہیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی نیا قانون پہلے سے موجود آئینی شقوں سے متصادم ہو تو کالعدم ہو سکتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کسی قانون سازی کے پیچھے ممبران پارلیمنٹ کی نیت کا تعین کر سکتی ہے،وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کئی فیصلوں میں کہا گیا کہ کسی پر بدنیتی کا الزام لگانا سب سے آسان اور ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ نیب ترامیم سے استفادہ ایک مخصوص طبقے نے حاصل کیا ہے؟ وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ نیب ترامیم سب کیلئے ہیں، ان سے کسی مخصوص طبقے کو فائدہ نہیں پہنچا، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے عدالت اس نتیجے پر پہنچے کہ نیب ترامیم سے فائدہ ان ہی کو ہوا جو حکومت میں ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مقننہ نے عدلیہ کو کسی بھی قانون کو کالعدم قرار دینے کے وسیع اختیارات دے رکھے ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم یا متعلقہ فورم پر منتقل ہونے والے کیسز کی ایک بار پھر تفصیلات مانگ لیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم سے کتنے کیسز کا فیصلہ ہوا اور کتنے واپس ہوئے تفصیلات جمع کرائیں،اس تاثر میں کتنی سچائی ہے کہ نیب ترامیم سے کوئی کیسز ختم یا غیر موثر ہوئے؟ اسپیشل نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب ترامیم سے کوئی نیب کیس ختم نہیں ہوا، نیب نے کسی کیس میں پراسیکیوشن ختم نہیں کی، کچھ نیب کیسز ترامیم کے بعد صرف متعلقہ فورمز پر منتقل ہوئے ہیں

    نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

     سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    واضح رہے کہ عمران خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ سیکشن 14،15، 21، 23 میں ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

  • وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بنا کر دیں گے،بلاول

    وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بنا کر دیں گے،بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین ، وفاقی وزیر داخلہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اہم کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں دو اہم واقعات ہوئے جس پر غمزدہ ہیں،پشاور سانحے کے بعد برادر ملک ترکی میں زلزلے سے بڑی جانیں ضائع ہوئیں، کانفرنس ایک مستحکم سندھ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کامیاب کوشش ہے، مون سون بارش نے ملک میں تباہی مچائی،سیلاب سے 5 لاکھ ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوئیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے سیلاب نے سندھ میں زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا،ہر7میں سے ایک پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوا،دنیا نے ہماری امید سے بڑھ کر مدد کی، تاریخ میں اس سے پہلے ایسی آفت کبھی نہیں آئی،ہمیں کہاگیاکہ دنیا سے امیدیں کم رکھیں مشکل میں مدد کرنے پرسب کےمشکور ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کے بھی مشکور ہیں،جنیوا کانفرنس میں بھی لوگ کہہ رہےتھے خالی ہاتھ لوٹیں گے ،جنیوا کانفرنس میں بھی ہماری مدد کے لیے آواز اٹھائی گئی ، ہمیں تمام متاثرہ شعبوں کو جلد بحال کرنا ہوگا،ہم نے وعدہ کیا کہ وقت درکار ہوگا لیکن ضرور ہم گھر بناکر دیں گے،جنیوا کانفرنس میں پہنچا تو تب عالمی بینک کے 2ارب ڈالر آچکے تھے،2ارب ڈالر اس لیے منظور ہوئے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے تیاری مکمل کرلی تھی،ہمیں گھروں کی تعمیر کیلئے 1.5 بلین ڈالر کی ضرورت ہے،سندھ حکومت نے 250 ملین ڈالر مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 250 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، اب ہم صرف گھر نہیں بنا رہے ہیں ، متاثرین کو گھروں کے مالک بھی بنا رہے ہیں، لینڈ ریفارمز پر بھی کام کررہےہیں،وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ مالکانہ حقوق گھر کےخاتون کے نام کریں، خواتین کو مالکانہ حقوق دینے سے انکی معاشی سطح پر بڑا انقلاب آئے گا،مالکانہ حقوق ملنے سے لوگ قرض لے کر کاروبار بہتر کرسکیں گے،دیہی علاقوں میں معیشت بحال ہوگی،ہم اپنی کوششوں میں ضرور کامیاب ہوں گے ، کمزور اور غریب طبقے کو بااخیتار بنائیں گے ،بلوچستان میں بھی سندھ طرز کا ماڈل اپنا یا جائے،

    بلاول بھٹو نےسیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرکیلئے فنڈزکا اجرا کردیا

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

     عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

  • سنگین نتائج سے بچنے کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے،صدرمملکت

    سنگین نتائج سے بچنے کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے،صدرمملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو خط لکھا ہے

    صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا فوری اعلان کریں ، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا،الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے الیکشن کمیشن پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے ، الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جاسکے،

    صدر مملکت عارف علوی نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیا اور کہا کہ آئین آرٹیکل 224 اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 دن میں پر الیکشن کرانے پرزور دیتا ہے آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ای سی پی کا بنیادی اور لازمی فرض ہے، آئین آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو انتخابات کو یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے ،الیکشن کمیشن فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو آئین کی خلاف ورزی کا ذمہ دار اور جوابدہ ٹھہرایا جائے گا، سربراہ ِمملکت ہونے کی حیثیت سے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ،

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنراور ممبران کو آئین کے تحت حلف کے مطابق بنیادی ذمہ داری کی یاددہانی کروائی اور کہا کہ آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج سے بچنے کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی قرارداد ِمقاصد قوم کے آباؤ اجداد کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے آئین میں جمہوری اصولوں اور اقدار کی پابندی اور پیروی کے بارے میں کوئی ابہام نہیں دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں کبھی تاخیر نہیں کی، امریکا نے 1812 میں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کرائے ،سابق امریکی صدر ابراہم لنکن نے1864 میں خانہ جنگی کے دوران بھی انتخابات کو معطل کرنے کا نہیں سوچا،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کرکے آئینی قدم اٹھایا ،پختہ خیال ہے کہ انتخابات ملتوی یا ان میں تاخیر کرنے کا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں ،حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات کے التوا ء نے جمہوریت کو طویل مدتی نقصان پہنچایا ،

  • ویڈیو: آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،شہلا رضا کا علی زیدی سے مکالمہ

    ویڈیو: آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،شہلا رضا کا علی زیدی سے مکالمہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہو رہے ہیں، کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا الیکشن کمیشن دفتر پہنچے تو ملاقات ہو گئی،

    علی زیدی اور شہلا رضا کی ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، شہلا رضا اورعلی زیدی کے درمیان الیکشن دفتر میں مکالمہ ہوا شہلا رضا نے علی زیدی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ چورن، منجن بیچنے آ گئے ،علی زیدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، منجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے، وائرل ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس موقع پر علی زیدی اور شہلا رضا نے اپنے ساتھ آنے والے افراد کا ایک دوسرے سے تعارف کروایا شہلا رضا نے تعارف کے دوران کہا کہ علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے بڑا ہوگیا ہے اب اس کے بال سفید ہو گئے ہیں

    بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اب تک تو تحریک انصاف جیب بھرو تحریک کر رہی تھی،میں نہیں سمجھتی پی ٹی آئی والے ایڈوانس ضمانتیں کروانے جیل بھی بھریں گے، اب تک تو پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت جیل سے روتی ہوئی آئی ہے ،میں بھی جیل گئی تھی لیکن مجھے روتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا،سیاسی کارکن اور جماعت ہمیشہ الیکشن کے لیے تیار رہتے ہیں،اب صرف عوام کا آپشن ہی رہنا چاہیے، طاقت کا سرچشمہ عوام کو ہی سمجھتے ہیں،

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • عدالت نے  پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    عدالت نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کردیا۔ جسٹس شاہد کریم نے 43 سابق ایم این ایز کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے-

    عمران خان کی متوقع گرفتاری، پی ٹی آئی کی ڈنڈا بردار فورس زمان پارک پہنچ گئی

    جسٹس شاہد کریم نے بیرسٹر علی ظفر سے استفسار کیا کہ بتائیں کن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا؟،بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل آئین کے تحت انکوائری نہیں کی ارکان اسمبلی استعفے منظور کرانے کے لیے اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے، ارکان کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات

    واضح رہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ممبران اسمبلی نے استعفیٰ منظور ہونے سے قبل ہی واپس لے لئے تھے ،ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست میں سپیکر کا 22 جنوری اور الیکشن کمیشن کا 25 جنوری کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا-

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا پی ٹی آئی کے ان 43 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کر کے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی الیکشن کمیشن نے اس سمری پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 43 ارکانِ قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تحریک انصاف نے 43 ایم این اے کے استعفے منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا-

  • جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی

    جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی

    جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم؛ نشے کی سہولت میسر نہیں ہوگی، کارکنان کیلئے ضروری نوٹ

    پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک رجسٹریشن فارم میں نجی معلومات اور جیل جانے کے تجربہ بارے پوچھتے ہوئے ساتھ میں ضروری نوٹ بھی جس میں کارکنان کو بتایا کہ جیل میں نشہ کی سہولت موجود نہیں ہوگی بس پھر اس کے بعد تو سوشل میڈیا صارفین نے اس فارم پر جی بھر کر تنقید کی کسی نے لکھا کہ کیا تحریک انصاف جہاز یعنی نشئی لوگوں کی رجسٹریشن کررہی جو نشہ پر پابندی بارے نوٹ میں بتایا گیا.


    ایک صارف نے تو بندروں کی لائن والی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "زمان پارک کے باہر جیل بھرو تحریک کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جبکہ ابھی تک بیس عمرانڈو لائن میں لگے نظر آرہے ہیں جبکہ ابھی تک کوئی انسان رجسٹریشن کیلئے پیش نہیں ہوا ہے. جبکہ ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن نہیں کرانی پڑتی پہلے لیڈر خود گرفتاری دیتا ہے بزدلوں کی طرح چھپتا نہیں ہے.
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    کامران اکمل کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    پیسے دینے کے بہانے خاتون کے ساتھ جنگل میں تین ملزمان نے کیا گھناؤنا کام
    اپرکوہستان میں بس اور کار کھائی میں جاگریں، 17 افراد جاں بحق
    https://twitter.com/MuhibRizvi7/status/1622996270234370048
    تاہم پی ٹی آئی کارکنان کا دعوٰی ہے کہ اب تک کئی کارکنان نے رجسٹریشن فارم جمع کروا دیئے اور کئی لوگ کروا رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے ناقدین کا کہنا ہے اگر عمران خان میں اتنی جرات ہے تو پہلے خود کو گرفتار کروائے پھر کسی اور کو گرفتار کروائے. واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ رضاکارانہ طور پر جیل بھرو تحریک کے لیے رجسٹریشن کرائیں، پھر تاریخ دوں گا۔
    https://twitter.com/MuhibRizvi7/status/1622996270234370048
    محب نامی صارف نے لکھا کہ "بہت دن سےجیل بھرو تحریک کےلیے رجسٹریشن ہورہی تھی کسی بندے نےنام نہیں لکھوایا تو عمران خان نےکہا میں سب سے پہلےجیل جاؤں گا تاکہ لوگ نام درج کروائیں مگر دوسری طرف فوادچودری وغیرہ سے کہلوا کرکہ قیادت کو جیل نہیں جاناچاہئے لہذا خود جیل نہیں جائے گا. اب اور کارکنان بیچارے کہیں گےدیکھو ہمارا لیڈر.

  • چیئرمین سینیٹ  سے بین الپارلیمانی یونین کے صدرکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے بین الپارلیمانی یونین کے صدرکی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوآرتے پاشیکونے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الپارلیمانی یونین کو مزید متحرک بنانے اور ادارہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی پی یو کے صدر انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کی روڈ سیفٹی کے حوالے سے 8 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہیں۔انہوں نے آئی پی سی کے اس اقدام کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ روڈ سیفٹی جدید دور میں انتہائی اہم ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اس وقت علاقائی سطح پر رابطہ کاری کو بڑھانے اور زمینی راستوں کے ذریعے کاروبای و معاشی نقل وحمل پر زور دے رہا ہے۔ روڈ سیفٹی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے لئے سب کو مل کر کام کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی سی نے اس موضوع کی اہمیت کومحسوس کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی سیاسی قیادت اور ماہرین کے تجربات سے بھی استفادہ کیاجائے اور مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے حکمت عملی تیار اور سفارشات مرتب کی جائیں۔
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان آئی پی یو کے مشن کے مطابق امن، جمہوریت، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور پائیدار ترقی کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر جن چیلنجز کا سامنا ہے ان میں روڈ سیفٹی بھی خاصی اہمیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔روڈ سیفٹی مجموعی ترقیاتی عمل میں کافی اہمیت رکھتی ہے اور مسئلہ عالمی نوعیت کا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹرینز عوام کو آگاہی دے سکتے ہیں۔ چیئر مین سینیٹ نے مہمان کو ایوان بالا کے آئینی اور قانونی کردار، انتخاب کے طریقہ کار اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئی پی یو ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ بین الپارلیمانی تعاون،قومی اور علاقائی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو IPU جیسی تنظیم پر مکمل اعتماد ہے اور اس کے ذریعے مضبوط بین الپارلیمانی تعاون، ترقی کے مواقع پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔پاکستان عوامی بھلائی کی خاطر پائیدار ترقی کا عزم رکھتا ہیں اور اسی مقصد کے لئے کوشاں ہے۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آئی پی یو کے فورم سے تنازعات کے پرامن حل کی جانب بڑھا جا سکتا ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں توجہ طلب ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ صدر آئی پی یو کی حیثیت سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ادارہ جاتی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور صحیح سمت میں آگے بڑھنے کیلئے رنگ، مذہب، جغرافیہ یا معاشیات کی تفریق کو ختم کرنا ہوگا۔ صدر آئی پی یو نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے آئی پی یو میں کردارکے معترف ہیں