Baaghi TV

Tag: Pakistani politics

  • سندھ کابینہ کی پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے ڈومیسائل کی چیکنگ کی ہدایت

    سندھ کابینہ کی پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے ڈومیسائل کی چیکنگ کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے ،سندھ کابینہ نے ترکیہ زلزلے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا،سندھ کابینہنےترکی زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے ترکش بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،

    سندھ کابینہ نے کراوڈ مینجمنٹ یونٹ بنانے کی منظوری دے دی، ریپڈ ریسپونس فورس کی پورے صوبے تک توسیع کرنے کی منظوری دی گئی،ریزرو پولیس سندھ ہاوس کو سیکیورٹی دے گی سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لئے کمیٹی قائم کردی سندھ کابینہ نے حیدرآباد پریس کلب کو لطیف آباد میں الاٹ کی گئی 75 ایکڑ اراضی لطیف کی رجسٹریشن اور دیگر کاموں کے لئے 11 ملین روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    سندھ کابینہ نے پشاور پولیس لائن میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دس لاکھ روپے شہید اور پانچ لاکھ روپے زخمیوں کو دینے کا اعلان کیا ہے، سندھ کابینہ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے اس اقدام کو سراہا ،سندھ کابینہ نے پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے ڈومیسائل کی چیکنگ کی ہدایت دی وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کروائیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کے لئے ہیں، آئی جی پولیس ڈی سیز کے ذریعے ڈومیسائل چیک کروائیں،

    ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے کابینہ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا طویل اجلاس ہوا آج اجلاس مکمل نہیں ہوا بلکہ موخر کیا گیا ہے جمعرات کو دوبارہ اجلاس ہوگا ، جس میں رہ جانے والے ایجنڈے پر بات ہو گی آج کے اجلاس میں ترکی اور شام میں ہونے والے زلزلے پر اظہار افسوس کیا گیا پشاور دھماکے کی مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی وزیر اعلیٰ سندھ پشاور گئے اور زخمیوں سے ملاقات کی ،حکومت سندھ کے شہداء کے لئے دس لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے دینے کے فیصلے کی توثیق کی ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے ، بپلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 25 سالہ معاہدے کی منظوری دی گئی ہے سرکاری اسپتالوں میں پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر مختلف وارڈ چلائے جائیں گے،کابینہ نے چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی تیسری سائبر نائف خریدنے کی منظوری دی ہے سندھ حکومت نے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کی گرانٹ کو 540 ارب تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جناح اسپتال میں 2 ہزار دو سو آٹھ بیڈ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی پی موڈ میں ایک نیا سرجیکل کمپلیکس بنانے کی منظوری دی گئی ہے حکومت سندھ نے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن کو عمارت بنانے کا کہا ہے اور عملہ حکومت سندھ فراہم کرے گی سندھ کابینہ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو خودمختاری کا بل منظور کیا ہے ،اس بل کو جاری اجلاس میں پیش کر کے منظور کیا جائے گا سندھ حکومت نے کراچی شہر میں اغواء برائے تاوان کو روکنے کے لئے آپریشن کیا تھا اس کا جائزہ لیا ،اسٹریٹ کرائم ایک چیلنج بنا ہوا ہے قانون سازی کرنے جا رہے ہیں ، ایف آئی آر میں درج ہونے والی پراپرٹی پہلی سماعت پر مالک کے حوالے کردی جائے گی سیف سٹی کے حوالے سے اسی سال داخلی اور خارجی راستوں پر فعال کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ریپیڈ رسپانس فورس کے لئے مزید نئے ٹریننگ سینٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

  • ملک سنگین بحرانوں کا شکار،اسوقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،اسد قیصر

    ملک سنگین بحرانوں کا شکار،اسوقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،اسد قیصر

    تحریک انصاف کے رہنما، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومتی نمائندوں نے زبانی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،کانفرنس کی دعوت دینے کا یہ بالکل بھی مناسب طریقہ نہیں ہے

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں دعوت دینے کا ایک احسن طریقہ کار ہوتا ہے ملک سنگین بحرانوں کا شکار ،اس وقت یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،حکومت کا رویہ غیر آئینی ہے،ایسے ماحول میں یکجہتی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہم نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردی پر بہتر حکمت عملی اپنائی،ہماری ہر پالیسی پاکستان کے مفاد کی پالیسی تھی،ہم امن کے لیے اپنے تمام اختلافات بھلانے کے لیے تیار ہیں،ا

    تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ وزیرآباد حملہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش تھی جے آئی ٹی نے جو تفتیش کی ہے وہ سامنے آنی چاہیے

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ 90 روز میں انتخابات کروانا آئینی ذمہ داری ہے، پنجاب اسمبلی 14اور خیبرپختونخوا اسمبلی18جنوری کو تحلیل ہوئی، آئین کے مطابق اب پنجاب میں 66دن اور خیبرپختونخوا میں 70 روز باقی ہے،الیکش کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے سے کون روک رہا ہے؟الیکشن کمیشن کس سے خوفزدہ ہے؟

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

     اے پی سی کی تاریخ بدل دی گئی

  • اہم قومی مسائل پر اے پی سی، شیڈول میں تبدیلی،نئی تاریخ آ گئی

    اہم قومی مسائل پر اے پی سی، شیڈول میں تبدیلی،نئی تاریخ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی اہم مسائل پر مشاورت کے لئے بلائی گئی اے پی سی کی تاریخ بدل دی گئی، اے پی سی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    وزیراعظم کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی اب سات فروری کی بجائے جمعرات نو فروری کو ہو گی، اے پی سی میں دہشتگردی کے خاتمے اورمعاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا اے پی سی کے شیڈول میں تبدیلی وزیراعظم شہبازشریف کی مصروفیات کے باعث کیا گیا. اے پی سی میں تحریک انصاف کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تا ہم ابھی تک تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا،

    اے پی سی میں پاکستان کی تمام پارلیمانی جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے، اے پی سی میں ملکی معاشی صورتحال اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو لے کر اہم فیصلے کئے جائیں گے،

    وفاقی وزیر اطلاعات، ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیزکانفرنس 7 کے بجائے9 فروری جمعرات کو ہوگی آل پارٹیزکانفرنس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے، دہشتگردی اوردرپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی،

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی اسلام آباد روانگی ملتوی ہو گئی ہے،وزیراعظم نے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہونا تھا،وزیراعظم شہباز شریف ماڈل ٹاون میں اپنی رہائشگاہ پر موجود ہیں شہبازشریف سے لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھرکی ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم نے سیف الملوک کھوکھر کو لاہور پارٹی کاضلعی صدر بننے پر مبارکباد دی،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

  • عدالت نے دی متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت

    عدالت نے دی متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت

    لاہور ہائیکورٹ ،قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کے عدالتی حکم پرعملدرآمد کرانے کے پیمرا کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب، ائی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی کاونٹر ٹیرارزم اور سیکرٹری اوقاف کو 16 فروری کو طلب کر لیا ،عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو متنازعہ ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے دی ،جسٹس شجاعت علی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا معاملہ پندرہ روز میں وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے کابینہ کے فیصلے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا

    وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مزید کہا کہ عدالت نے وفاقی محکموں میں کوآرڈینیشن نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا عدالت نے متنازعہ ویب سائٹ کو فوری بلاک کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کو فیصلے پر عملدرآمد کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی تھی، ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا عدالت تمام متنازع 40 ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی اجازت دے

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

  • خیبرپختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی

    خیبرپختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی

    پشاور، ضمنی انتخابات ، کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 8 قومی اسمبلی کے حلقوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی، کاغذات نامزدگی آج 6 فروری سے 8 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، 9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع کی جائیگی، امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 فروری کو کی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں 16 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گی،ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے کاغذات سے متعلق اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری تک کیا جائیگا، 21 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی، 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے،23 فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے،

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو تحریک انصاف کے اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے، سپیکر قومی اسمبلی نے طویل عرصے بعد تحریک انصاف کے استعفے منظور کر لئے، اب تمام حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے، عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑیں گے تا ہم بعد میں ہمیشہ کی طرح یوٹرن لے لیا اور کہا کہ سب حلقوں سے الیکشن نہیں لڑوں گا

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • شیخ رشید مقدمہ، کراچی پولیس کی راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد

    شیخ رشید مقدمہ، کراچی پولیس کی راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد

    سیشن کورٹ اسلام آباد، میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف کراچی میں درج مقدمے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،

    شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر بھی سماعت ہوئی جو عدالت نے 12بجے تک ملتوی کر دی، دوران سماعت کراچی پولیس نے راہداری ریمانڈ دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی،کراچی پولیس کے تفتیشی اور پراسیکیوٹر محمد انور عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے پراسیکیوٹر کو جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی، پراسیکیوٹر نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے لئے دورانیہ کیا ہو گا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پراسیکیوٹر ہیں آپ کو قانونی نکات کا علم ہونا چاہیے،

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی ،شیخ رشید کیخلاف سندھ اوربلوچستان میں درج ایف آئی آر معطل کر دی گئیں،عدالت نے کراچی اور لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے اسی درخواست پر مقدمے کا اندراج اور گرفتاری کی ، عدالت نے بار کونسلز ، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹسز جاری کردئیے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی وقوعہ پرمختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسےہوسکتی ہیں؟ مجھےنہیں سمجھ آرہی کہ یہ سلسلہ رکے گا کہاں،

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے

  • نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی درخواست کو مشروط طور پر قابل سماعت قرار دیا جاتا ہے،16فروری کو اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالتی معاونت کیلئے پیش ہوں، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اپنا جواب جمع کروائے،

    دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کو تحریک انصاف نے بھی ایک الگ درخواست کے ذریعے چیلنج کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ 27 جنوری کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست وکیل امتیاز رشید صدیقی نے دائر کی۔ مذکورہ درخواست میں محسن نقوی، چيف اليکشن کمشنر اور تمام ممبران کو فریق بنایا گیا ہے، جب کہ تحریک انصاف نے درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی راجا ریاض ، چیف سیکریٹری پنجاب اور کے پی کو بھی فریق بنایا ہے۔

    دائر درخواست میں پنجاب کابینہ تشکیل دینے اور تقرریوں تبادلوں سے بھی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے تقرر میں الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔ عدالت سے استدعا میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کیلئے اقدامات کے احکامات دے۔ وزیراعلیٰ کو انتخابات سے متعلق امور سرانجام دینے سے بھی روکا جائے۔

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    واضح رہے کہ چند روز قبل گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا محسن رضا نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ تقرری پر کہنا تھا کہ حارث اسٹیل کیس میں 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے سے کیسے انصاف کی توقع کی جاسکتی ہے، میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگراں وزیراعلیٰ بن سکتا ہے۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر ضابطے کے خلاف ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ جبکہ مسرت جمشید کا کہنا تھا کہ متنازع شخص کی تعیناتی سوالیہ نشان ہے، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ عدالت سے رجوع کریں گے۔

  • عمران جیل بھرو تحریک شروع کرے اس کا علاج میں خود کروں گا. رانا ثناء

    عمران جیل بھرو تحریک شروع کرے اس کا علاج میں خود کروں گا. رانا ثناء

    عمران جیل بھرو تحریک شروع کرے اس کا علاج میں خود کروں گا. رانا ثناء

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہارا علاج میں کروں گا۔ ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ یہ جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ن لیگ الیکشن سے گھبرا رہی تو ایک بات واضح کردوں کہ ”ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔“ ہم الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پنجاب میں اپنی حکومت بنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 1999 میں پوری دنیا کے رسائل میں یہ لکھا گیا ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان ایشئین ٹائگر بننے جارہا ہے۔ نوے کی دہائی میں پوری دنیا سے وفود یہ دیکھنے آتے تھے کہ کس طرح سے پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری دنیا اور امریکہ بہادر ایک طرف تھا، وزیراعظم کو دھمکیاں دی جارہی تھیں کہ خبردار اگر تم نے ایٹمی دھماکا کیا، اگر ہندوستان نے ایٹمی دھماکا کیا بھی ہے تو پاکستان ایٹمی دھماکا نہیں کرسکتا، کیونکہ دنیا کو یہ بات منظور نہیں کہ کوئی مسلمان ملک ایٹمی قوت ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان تمام دھمکیوں کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم نے ملک کی خاطر، قوم کی خاطر، پوری امت مسلہ کی خاطر انڈیا کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آج کا پاکستان اگر آج اپنے پورے قد سے کھڑا ہے تو میاں نواز شریف کے اس فیصلے کی وجہ سے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب نواز شریف کو دوبارہ حکومت ملی تو پاکستان جسے دنیا ایشین ٹائگر سمجھتی تھی کہنے لگی کہ ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، دہشتگردی سوات میں اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ کہا جانے لگا اگلا قدم اب اسلام آباد ہے۔ رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاڈلے نے 2014 سے آج تک لانگ مارچ اور دھرنوں کے سوا کچھ نہیں کیا اور ”اب یہ کہہ رہا ہے میں نے جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے، بیٹا تم جیل بھرو تحریک شروع کرو تمہارا علاج میں کروں گا۔“
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    انہوں نے مزید کہا کہ ”25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے کیلئے آنا تھا، پھر تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہئیے۔“ ان کا کہنا تھا کہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہیں انہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں تم نے ہمیں رکھا تھا، ہم تمہیں جیلوں میں ہر چیز مہیا کریں گے کھانے پینے کی، لیکن ایک چیز مہیا نہیں کریں گے اس کے بغیر تمہیں گزارا کرنا ہوگا۔

  • ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

    ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ میں سعید غنی و دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پراعتماد کا اظہار کیا، میری خواہش پر مجھے پارٹی میں ویلکم کیا گیا۔

    باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

    خواجہ سہیل منصورکاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نےمشکل وقت دیکھامگر ملک کی ترقی کےلیےکوشش کرتی رہی،پیپلز پارٹی پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی کے لیےکوشاں ہے جب کہ متحدہ 35 سال میں کراچی کو ترقی نہیں دے سکی، پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں مینڈینٹ حاصل کیا ہے۔

    فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

    یاد رہے کچھ عرسے پہلے ہی خواجہ سہیل منصور نے اپنی قومی اسمبلی رکنیت سے استعفی دینے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں۔

    پرویزمشرف کی میت پاکستان لانےکیلئے خصوصی طیارہ دبئی جائے گا

  • باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

    باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،وزیر اعظم

    مظفرآباد: وزیراعظم شہبازشریف کاآزادکشمیر کی قانون سازاسمبلی سے خطاب میں کہا کہ جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے،مجھے فخر ہے میں آج وہاں کھڑا ہوں جہاں قائد اعظم نے یہ الفاظ ادا کئے تھے-


    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں تقسیم در تقسیم پیدا ہوئی جو افسوسناک ہے، جب کسی قوم میں اتفا ق و اتحاد پیدا ہوتا تو وہ اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرتے ہیں،کشمیر کے اندر 75سال سے لاکھوں مسلمانوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے،مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کااسپیشل اسٹیٹس تبدیل کیا،بظاہر لگ رہاہے کہ کشمیر کامسئلہ دب گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ مذہبی بنیادوں پرعالمی طاقتوں نے سوڈان کو تقسیم کیا،پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کوسپورٹ کیا،کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگ گئی ہے،پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کشمیریوں بھائیوں کو یادرکھا-

    وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ بوسنیا کے مسلمانوں پرظلم ڈھائے گئے،بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کررکھا ہے،مودی نے 2019میں مقبوضہ کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو تبدیل کیا-


    وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ کشمیرپالیسی میں مزید جدت اور وسعت پیداکرنا ہوگی،پاکستانی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کو سپورٹ کیا،75سالوں میں کشمیر میں لاکھوں مسلمانوں کو شہید کیا گیا،باتیں ،نعرے نہیں کشمیر کاذ کیلئے عملی اقدام کرنا ہوں گے،کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد ضرور رنگ لائی گی،اگرکشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت کیساتھ دلانی ہوگی،پاکستان کو اللہ نے اس لیے بنایا تھا کہ دنیا کو لیڈ کرے،کشمیریوں کو ان کاحق مل کررہے گا،نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا،نوازشریف نے امریکا کی 5ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکرایا،ایک دن کشمیرضرور آزاد ہوگا،پاکستان کو کشمیر کی آزادی میں کلیدی کردار اداکرنا ہوگا،کشمیر کے عوام 22کروڑ پاکستانیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں،