Baaghi TV

Tag: Pakistani politics

  • گجرات میں ظہورالہٰی ہاؤس پرپولیس کاچھاپہ،پرویزالہٰی کی تصدیق

    گجرات میں ظہورالہٰی ہاؤس پرپولیس کاچھاپہ،پرویزالہٰی کی تصدیق

    گجرات: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے-

    باغی ٹی وی: پرویز الہی نے اپنے گھر پر پولیس چھاپے کی تصدیق کر دی ہے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صبح سویرے پولیس اہلکار سیڑھی لگا کر ظہورالہٰی ہاوس میں داخل ہوئے،عدلیہ پر یقین ہے ،انہیں عدالتوں سے سزا دلوائیں گے،حکومت کے ہتھکنڈوں کے خلاف تاجر،طلبا بھی نکل رہے ہیں-

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ گھسے پٹے سیاستدان ایسی حرکتیں کررہے ہیں حکومت پتہ نہیں کہاں کی حکومت ہے ، حکومت دہشت گردوں کو پکڑے،جو کچھ بھی ہورہاہے ،ریکارڈ اکھٹا کررہے ہیں،چھاپے سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا،حکمرانوں کو الیکشن میں اپنی شکست نظر آرہی ہے –

    انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا کام بھول گئے ہیں ،ان کا کام انتخابات کرانا ہے،حکمران اپنی دشمنیاں نکال رہے ہیں ،خیبر پختونخوا میں نگران حکومت ہے وہاں ایسی کوئی صورتحال نہیں ،حکمرانوں کی اس حرکت پرپورا گجرات باہر نکلا ہے،حکمرانوں کا بھی احتساب ہوگا اور بہت جلد ہوگا-

    واضح رہے کہ پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر کنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئے چوہدری پرویزالہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کے گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی پرویز الہیٰ گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ مونس الہیٰ ملک سے باہر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے اب تک پرویز الہٰی کے گھر پرچھاپے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

  • مجھےعون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا ،مفتی سعید

    مجھےعون چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا ،مفتی سعید

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا ہے کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا۔

    مفتی سعید نے کہا کہ پہلے نکاح کے لیے عون چوہدری نے مجھے سے رابطہ کیا تھا اور جب لاہور روانہ ہوئے تو عمران خان کی گاڑی میں زلفی بخاری بھی موجود تھے عمران خان کے نکاح کے گواہان ذلفی بخاری اور عون چوہدری تھے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور کے ایک بڑے اور شاندار گھر میں نکاح کی پہلی تقریب ہوئی جس میں بشریٰ بی بی کے اپنے بچے بھی شریک تھے-اس تقریب میں دو تین لڑکیاں بھی موجود تھیں جنہوں نے بشریٰ بی بی کو اپنی بہن ظاہر کیا تھا-

    مفتی سعید نے کہا کہ میں نے براہ راست بشریٰ بی بی سے بھی پوچھا کیا ان کی طلاق ہو چکی ہے، عدت بھی ہو چکی ہے اور کیا وہ آزادانہ طور پر یہ نکاح کر رہی ہیں اور حق مہر کے بارے میں بھی ان سے بات ہوئی انہوں نے بھی سب کچھ کلئیر کردیا۔

    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کوآخری موقع دے دیا

    انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو عدت کا علم تھا اوراس کے باوجود بھی نکاح کیا توشدید گناہ کیا اوربشریٰ بی بی کو یقیناً اصل صورتحال کا علم تھا کیونکہ عورت چاہے جاہل ہی کیوں نہ ہو اس کو اپنی عدت کا علم ضرور ہوتا ہے اس لیے ان کی جانب سے غلط بیانی کی گئی اگر انہوں نے توبہ کر لی ہو تو ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ورنہ بشریٰ بی بی کو تجدید ایمان کرنی چاہئیے تھی-

    مفتی سعید نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ زمان پارک کا گھر حق مہر میں دینا چاہتے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی بنی گالہ کے سات کنال گھر کا مطالبہ کررہی تھیں عمران خان کی جانب سے نکاح کے معاملے کو خفیہ رکھنے کا کہا گیا تھا لیکن خفیہ کیوں رکھا گیا اس کا مجھے معلوم نہیں-

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

  • گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

    گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کی جانب سے صوبے میں انتخابات کرانے کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    تاہم اب گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکرٹری نے دیا ہے۔

    گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے لیکن گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

    ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    گورنر نے اس خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے بیان میں حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا میرا نہیں بلکہ کسی اور کام ہے۔

    مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے

  • اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کوآخری موقع دے دیا

    اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کوآخری موقع دے دیا

    اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی: ترجمان پولیس کے مطابق شیخ رشید احمد کےلیے آخری موقعہ کل شام 4 بجے تک پولیس کے روبرو پیش ہوں شیخ رشید احمد پولیس انکوائری میں تعاون نہیں کررہے ہیں –

    شیخ رشید احمد ایک بالواسطہ پیغام میں آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے منحرف ہوگئے ان کے مطابق انہوں نے یہ بیان عمران خان کے بیان کی بنیاد پر دیا انہیں کسی سازش کا علم نہیں۔

    ترجمان کے مطابق انکوائری افسر تھانہ آبپارہ نے شیخ رشید کو کل شام 4 بجے تک مزید مہلت دی کہ وہ خود پیش ہوکر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

    سانحہ پشاور کے بعد ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائنز دھماکہ سانحہ اے پی ایس سے کم نہیں، اس وقت بھی تمام سیاستدان اکھٹے ہوئے تھے، اس وقت بھی قوم کو تمام تر اختلافات کے باوجود اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پشاور پولیس لائنز میں 100افراد کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی گئی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی ایوان میں دعا کی گئی، جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے دعا کروائی۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں سانحہ پیش آیا،آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی نہیں بھولے، 2010 سے2017 تک دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس خودکش حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے تاہم اس کا فیصلہ قومی سلامتی کی کمیٹی کرے گی امید ہے وزیراعظم آپریشن ضرب عضب جیسا کوئی فیصلہ کریں گے ماضی کی طرح اس وقت بھی قومی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور پولیس لائن مسجد پر خود کش دھماکے میں 100 افراد کی شہادت سانحہ آرمی پبلک اسکول سے کم نہیں۔ اس وقت قوم کو تمام تر اختلافات کے باوجود اتفاق رائے کی ضرورت ہے اے پی ایس سانحہ کے وقت بھی تمام سیاستدان اکٹھے ہوئے تھے لیکن ہمیں ماضی پر بھی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے اور غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جب روسی فوج افغانستان میں داخل ہوئی تو ضیا دور میں ہم امریکی جنگ میں کود گئے۔ روس واپس چلا گیا اور امریکا خوش ہوگیا لیکن خمیازہ ہم نے بھگتا اور پھر مشرف دور نائن الیون میں دوبارہ اس حصہ کا بن گئے پریڈ لین میں جو کچھ ہوا ہم بھول گئے-

    خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چن چن کے وہ بچے شہید کئے گئے جن کے والد سوات آپریشن میں حصہ لے رہے تھے، ایک دو سال پہلے ان لوگوں کو یہاں لا کر بسانا تباہ کن فیصلہ ثابت ہوا،دہشت گردوں کا کلمے یا دین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، عبادت کے وقت حملہ ہمارے دشمن ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ دو سال قبل جو بھی فیصلے کئے تھے وہ اس ہاؤس نے قبول نہیں کئے تھے، کل پشاور میں بہائے جانے والے خون کا حساب کون دے گا؟ یہ کون بتائے گا کہ کون آکر لوگوں کے پیاروں کی جان لے گیا؟

    وزیر دفاع نے کہا کہ اس پوری جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہم نے بھگتا پشاور پولیس لائنز سانحہ اے پی ایس سانحے سے کم نہیں پھر ان دہشت گردوں کو واپس لانے کی باتیں ہوئیں اور اب ہم کیسے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو کیسے بتائیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جانی چاہئے اتنی آواز نہیں آ رہی، دہشت گردی کے خلاف ساری قوم کو متحد ہونا چاہیے، اس جنگ میں کوئی لکیر نہیں کھینچی گئی، دہشت گردی کسی مذہب یا فرقے کی پہچان نہیں رکھتی، ایوان میں اس مسئلے پر صرف تقریر نہیں ہونی چاہیے، ہماری افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

    خواجہ آصف نے فرقہ واریت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ایسا دنیا میں کہاں ہوتا ہے اسرائیل میں بھی مساجد میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوا، نمازیوں پر مسجد میں حملہ نہ بھارت میں ہوتا ہے نہ اسرائیل میں، نائن الیون میں ہمیں دھمکی ملی ہم ڈھیر ہوگئے، افغانستان کی جنگ ہماری دہلیز پر آگئی-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ ساڑھے چار لاکھ افغانی قانونی دستاویزات پر پاکستان آئے اور اب وہ واپس نہیں جائیں گے۔ معلوم نہیں ان میں سے کون معصوم شہری ہے اور کون دہشت گرد ہے ہمیں امریکا کا حواری بننے کے بجائے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔ دوحہ مذاکرات میں طالبان نے لکھ کر یقین دلایا تھا کہ افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر 126 ارب ڈالرز لگا دیا، فوج اور سول افراد کی 83 ہزار قربانیاں ہیں، اب تو ہم آپس میں بھی دہشت گردی کرتے ہیں، اب تو سیاست، زبان اور اعمال کی بھی دہشت گردی آگئی ہے، پچھلے پانچ سال میں عوام کا جس طرح مزاج بدلا اس کی گواہی سوشل میڈیا سے مل جائے گی، پاکستان میں آج کل ایک شخص باؤلا ہوگیا ہے، کبھی کہتا ہے کہ خطرناک ہوجاؤں گا اور کبھی کچھ اور ہوجائے گا 126 بلین ڈالرز ہم نے کھویا ہے جب کہ ہم ہی 400 اور 500 ملین ڈالرز کیلئے ساری دنیا میں بھیک مانگتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے اپنا پورا کا پورا ملک گروی رکھ دیا ہے، ہمیں سپر پاورز کا آلہ کار بننے کا شوق بڑا پرانا ہے، ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے، ہمیں امریکہ کے کہنے پر جنگ نہیں لڑنی چاہیے، چاہتے ہیں امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں مگر ان کی باتوں پر عمل نہیں کرنا چاہیے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر قیمت پر دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پشاور واقعے پر ہر پاکستانی افسردہ ہے، ہمیں مجاہدین تیار کرنے کی ضرورت نہیں تھی، لوگوں کو مجاہدین ہم نے بنایا اور وہ خود دہشت گرد بن گئے، روزانہ فوج اور ایف سی کے لوگ قربانیاں دے رہے ہیں، قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والوں کےساتھ ہے۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہاں وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی آئیں گے، پہلے کی طرح پارلیمنٹیرینز کو بریفنگ دی جائےگی، وزیراعظم اور عسکری قیادت بھی ایوان کی رہنمائی حاصل کریں گے، اب کم و بیش وہی صورتحال ہے جو دس بارہ سال پہلے تھی، ہماری پالیسی آج بھی اے پی ایس سانحےکے بعد والی ہے۔

  • دہشتگردوں کو ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟ شازیہ مری

    دہشتگردوں کو ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟ شازیہ مری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید نے بتا دیا تھا کہ دہشت گرد وطن دشمن ہیں،دہشتگردی کی مذمت کافی نہیں دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے ریاست کا ساتھ دینا ہوگا،ملک کو دہشت گردوں سے اس طرح پاک کیا جائے جیسے صدر آصف علی زرداری نے سوات کو پاک کیا تھا، دہشت گردوں سے دشمن جیسا سلوک کیا جائے،دہشتگردوں کو ناراض بھائی کہنے والا آج کہاں ہے؟ دہشت گرد کسی کے بھائی نہیں، قوم آج عمران نیازی کی دہشتگرد دوستی پالیسی کا خمیازہ بھگت رہی ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مزاحمت کی ہے

    وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پشاور میں دل دہلانے والا خودکش حملہ اور دہشتگردی کے بڑھتے واقعات بہت تشویشناک ہیں۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی ان کا دکھ اوردرد سمجھ سکتی ہے۔ اس طرح کے واقعات قومی یکجہتی کو جنم لیتے ہیں۔ ہمیں قومی یکجہتی اورنیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔دہشتگردی سے مقابلے کیلئے قوم، تمام سیاسی جماعتوں اور ہر شراکت دار کو متحد ہونا ہوگا۔ملک مزید تقسیم و دہشتگردی کا متحمل نہیں،سابق حکومت کی غیر واضع پالیسی کی وجہ سے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملا۔اب عمران خان کہہ رہے کہ وہ طالبان کو کے پی میں دوبارہ آباد کرنا چاہتے تھے۔ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دہشت گرد تنظیموں میں نرم گوشہ پیدا کرنے کی کوشش کہ جا رہی ہے۔ 2013 کے انتخابات میں دہشتگرد تنظیموں نے پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا اور انتخابی مہم چلانے نہیں دی۔ انتخابات سے پہلے دہشتگردی کی نئی لہر پر پیپلز پارٹی کو شدید خدشات ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل ٹیم پشاور روانہ کی گئی ہے، پنجاب سے پشاور جانے والی میڈیکل ٹیم زخمیوں کا علاج معالجہ کرے گی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ٹیم روانہ ہوئی ہے پنجاب کے نگران وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹر عامر خان سے رابطہ کیا اور نہیں ہرقسم کی امدادی معاونت کی پیشکش کی،ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق پروفیسرکامران کی سرپرستی میں 13 رکنی ٹیم برن یونٹ جناح اسپتال لاہور سے پشاور روانہ ہو رہی ہے زخمیوں کے لیے ادویات، خون اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

  • وزیراعظم کا سیاسی قوتوں کو پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا پیغام

    وزیراعظم کا سیاسی قوتوں کو پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی جماعتوں کو ایک بار پھر اتحاد کا پیغام دے دیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی گھناؤنی حرکتوں کے ذریعے دہشت گرد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، یہ لوگ دہشت گردی کے خلاف ہماری محنت سے حاصل کامیابیوں کو پلٹنا چاہتے ہیں، تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان دشمن عناصر کے خلاف اتحاد کا پیغام دیتا ہوں ہم اپنی سیاسی لڑائی بعد میں لڑ سکتے ہیں، پاکستان دشمن عناصر کے خلاف ایک ہونے کا وقت ہے

    قبل ازیں سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سانحہ پشاور کے حوالے سے تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے 8 فروری کو ہونے والے مشترکہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کی نئی پالیسی تشکیل دی جائے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے، ایوان کو پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کرنے کے معاملے کا بھی جائزہ لینا چاہیے پارلیمنٹ میں قومی مذاکرہ کو فروغ دیا جائے، ملک کو دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ پر بحث میں مصروف ہیں حالانکہ اس حوالے سے آئین میں سب کچھ واضح ہے۔

    سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ خیبرپختونخوا خون سے لہو لہو ہے، ہمیں اس معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سینیٹر محمد اکرم نے کہا کہ مضبوط معیشت نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہیں اور اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ہم ابھی تک انسداد دہشت گردی پالیسی وضع نہیں کر سکے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر درست راہ کا تعین کرنا ہو گا، ہمیں اقتدار کی جنگ چھوڑ کر پاکستان کے لئے متحد ہونا ہو گا، مسائل کے حل کے لئے انتخابات کی طرف جانا ہو گا، 8 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس معاملے پر بحث کرائی جائے، انسداد دہشت گردی پالیسی کی تشکیل کے لئے ٹاسک فورس قائم کی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والوں کی تعداد 95 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

  • سینیٹ اجلاس، قومی حکومت کی گونج،چیئرمین سینیٹ نے سی وی مانگ لی

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    سینیٹر مشاہد حسین نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور واقعہ میں ہماری نالائقی اور نااہلی ہے،حکومت تو آنی جانی ہے، یہ حکومت تو لولی لنگڑی ہے،وقت آگیا ہے کہ اب ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں،ہم آمر کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں مگر آج بھی ان کو فالو کرتے ہیں ،سابق صدر ضیا الحق نے کہا تھا کہ جب مثبت نتائج ائیں گے تب الیکشن کروائیں گےکیا ہمارے اندر صلاحیت نہیں کہ ریفارمز کریں ،سری لنکا آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا خود ہی اپنے پاوں پر کھڑا ہوا،

    سینیٹر مشاہد حسین اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی میں مکالمہ ہوا،مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اگر کچھ نہیں کرسکتے تو قومی حکومت کا اعلان کریں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور رضا ربانی مل کر قومی حکومت کا اعلان کردیں،چیئرمین سینیٹ نے مشاہد حسین سید سے کہا کہ آپ اپنی سی وی دے دیں، مشاہد حسین سید نے کہا کہ میری ایک ہی صفحہ کی سی وی ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ہم نے آپس میں نہیں ،دشمن سے لڑنا ہے ،ہم نے غربت اور مسائل سے لڑنا ہے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے عمران خان کےدور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا ،مشاہد حسین کاسچ بات کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ہمیں آئین کے ساتھ جڑ کر رہنا ہے اور جمہور کو سننا ہے پاکستان میں تمام طبقات احتجاج کررہے ہیں، پاکستان آج انصاف کے لیے پکار رہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہو رہا ہے پاکستان میں بڑھ رہی ہیں،

    سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس لائن دھماکہ بدترین دہشتگردی اور درندگی ہے مذمت کیلئے الفاظ نہیں ہیں،ہماری فرسٹ ڈیفنس لائن خیبرپختونخوا پولیس سے تعزیت، غیرمعمولی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع

    میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع

    محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کے حوالے سے اہم پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کشمیر میں گڑھی دوپٹہ کے مقام پر 37 ملی میٹر ہوئی، پنجاب میں سیالکوٹ میں 13 اور ناروال میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں 06، استور میں 05 اور مری میں 2.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ استور، گوپس اور کالام پارا چنار میں منفی 07، بگروٹ کوئٹہ، قلات اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈر کیا گیا۔

  • توشہ خانہ کیس؛ عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

    توشہ خانہ کیس؛ عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

    توشہ خانہ کیس؛ عمران خان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

    توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس عدالت کو بھیجا تھا۔

    عدالت نے عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان پر فرد جرم آئندہ سماعت میں 7 فروری کوعائد کی جائے گی۔ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں عدالت نے آج عمران خان کو طلب کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
    عدالت نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ عمران خان کا وکالت نامہ کدھر ہے جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ وکالت نامہ اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک عمران خان خود نا آئیں۔ وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ سماعت پر عمران خان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔ عدالت نے وکیل کو آج وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ وکیل کا موقف تھا کہ جب تک شورٹی بانڈز نہیں آ جاتے تب تک یہ وکالت نامہ نہیں دے سکتے۔