Baaghi TV

Tag: Pakistani politics

  • راجا ریاض کی بطور حزب اختلاف رہنماء تقرری کیخلاف وفاق اور اسپیکر سے جواب طلب

    راجا ریاض کی بطور حزب اختلاف رہنماء تقرری کیخلاف وفاق اور اسپیکر سے جواب طلب

    راجا ریاض کی بطور حزب اختلاف رہنماء تقرری کیخلاف وفاق اور اسپیکر سے جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت اور اسپیکر سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جب کہ نگراں سیٹ اپ کی مشاورت اپوزیشن لیڈر سے ہونی ہے۔

    وکیل درخواست گزار کے دلائل پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور اسپیکر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلگ مانگی جس پر عدالت نے تینوں کو آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں جواب داخل کرایا جائے، بعد ازاں درخواست پر مزید سماسعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 46 پیسے فی یونٹ تک اضافہ
    عہدہ سنبھالا توعمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی ،گورنر خیبرپختونخوا کا شکوہ
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی منظوری کے بغیر عہدے پر فائز رہنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو ہٹانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب دائر کی گئی تھی. جبکہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ راجا ریاض کو پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا جو اب بھی قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت ہے کیونکہ اسپیکر نے ابھی تک ان کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے۔

    یاد رہے کہ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ راجا ریاض کو قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی ملی بھگت سے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ راجا ریاض کے اس تقرر کا مقصد نیب اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرنا تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ راجا ریاض کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

  • بریسٹ کینسراورامراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا حکم

    بریسٹ کینسراورامراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا حکم

    سپریم کورٹ میں بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت کر دی ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو دونوں امراض سے بچاو کی آگاہی مہم پر حکومت سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور سندھ نے رپورٹ جمع کرادی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ کے پی اور پنجاب کی رپورٹ نہیں آئی، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈریپ وفاق کا ادارہ ہے،وفاقی حکومت دونوں امراض سے متعلق آگاہی مہم چلائے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ امراض سے متعلق آگاہی محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی جاتی ہے،مجھے وفاق سے ہدایات لینے دیں،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • الیکشن کمیشن پرالزام لگاتے،جب کیس لگتا تو آپ کا وکیل آتا نہیں،ممبر کے پی کے

    الیکشن کمیشن پرالزام لگاتے،جب کیس لگتا تو آپ کا وکیل آتا نہیں،ممبر کے پی کے

    الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی چھان بین کا معاملہ ،پاکستان مسلم لیگ ن نے جواب جمع کرا دیا

    معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے وکیل نہیں ہیں ہمیں موقع دیا جائے، ممبر کے پی کے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں ہمارے لئے انتظار کریں،وکیل کا پیش ہونا تو آپ کی ذمہ داری ہے، باہر پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہیں ،جب کیس لگتا ہے تو آپ کا وکیل آتا نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی،

    قبل ازیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دی اور تحقیقات جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا، درخواست میں کہا گیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران تعینات کرکے تحقیقات مکمل کی جائیں،

    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا معاملہ ،پی ٹی آئی کے حلقہ پی پی 257 سے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری مسعود کے خلاف نا اہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی،چوہدری مسعود نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اب یہ نااہلی کا معاملہ ختم ہو گیا، ممبر کے پی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر جرم ہو جائے تو فیصلہ کے بغیر کیسے کیس ختم ہو جاتا ہے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی،

    علاوہ ازیں ق لیگ کی پارٹی صدارت سے متعلق کیس کی الیکشن کمیـشن میں سماعت ہوئی ،کامل علی آغا کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،عامر سعید راں نے کہا کہ پارٹی صدارت کے کیس کے فیصلے کے لیے کمیشن کے سامنے آیا ہوں، الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج ہماری اسی حوالے سے میٹنگ ہے،عامر سعید راں نے استدعا کی کہ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے،

    جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

  • خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے  سمری پر دستخط کر دیئے

    خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

    پشاور: گورنرغلام علی نے خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کر دیئے،

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر کو ارسال کی تھی۔

    گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا تھا کہ دستخط نہ کرتے تب بھی اسمبلی تحلیل ہوجاتی ،مشاورت کے بعد کسی ایک نام پر متفق ہونا چاہیے گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج نیچے آ گیا تھا ،ملک میں سیاسی عدم استحکام سے ہرشعبہ اور ہرطبقہ متاثرہوتا ہے، پی ٹی آئی اراکین سے کہتا ہوں ملک کے لیے مثبت کردار ادا کریں گورنر ہاوس میں وزیراعلیٰ ہیلی پیڈ استعمال کرتے ہیں مگر مجھے مبارکباد نہیں دیتے عہدہ سنبھالا توعمران خان،وزیراعلیٰ سمیت کسی نے مبارکباد نہیں دی موجودہ صورتحال کے پیچھے کون ہے ؟کیا بہتری کے لیے کردار ادا کیا جائےگا،بطور گورنر خیبرپختونخوا میں نے سمری پر دستخط کرکے آئینی مرحلے کو مکمل کیا،

    محمود خان کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت حاصل کرکے قائد عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے ۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئین کے آرٹیکل 112(1) کے تحت اسمبلی تحلیل کرنے کی 17 جنوری کو گورنر کو ارسال کی تھی ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہفتے کو پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ عمران خان کا اشارہ ملتے ہیں اسمبلی تحلیل کردی جائے گی،میں پارٹی کا ادنیٰ کارکن ہوں، میری کیا حیثیت کہ عمران خان اشارہ کریں اور میں کہوں نہیں میں یہ نہیں کر رہا،جب وقت آئے گا تو ہم اسمبلی تحلیل کرنے کی طرف بڑھیں گے۔

    خیال رہے کہ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے 11 جنوری کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اگلے روز صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری پر دستخط کردیے تھے اور سمری گورنر پنجاب کو بھیج دی تھی۔بعد ازاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، تاہم 48 گھنٹے کی مدت ختم ہونے کے باوجود انہوں نے سمری پر دستخط نہیں کیے تھے اور یوں اسمبلی خودبخود تحلیل ہو گئی تھی۔

    تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

  • پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن،روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

    پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن،روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

    پیٹرول اور گیس کی خریداری کا مشن،روسی وفد پاکستان پہنچ گیا

    روس کا اعلیٰ سطح کا وفد مذاکرات کیلئے تین روزہ دورے پر 17 جنوری بروز منگل کو پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے روس سے خام تیل ( Oil )، پیٹرولیم ( Petrol ) مصنوعات اور گیس ( Gas ) کی خریداری کے معاہدوں پر بات چیت کی جائے گی۔ بین الحکومتی کمیشن کا آٹھویں اجلاس آج بروز بدھ 18 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں اہم معاملات طے کیے جائیں گے۔

    دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں فوری 30 فیصد رعایت پر تیل اور سستا ڈیزل خریدنے پر بات ہوگی، جب کہ معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔ روس سے ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کے ساتھ ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے پر بھی بات ہوگی۔ وفود کے درمیان ملکی ضرورت کا 50 فیصد پیٹرول روس سے لینے سمیت ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    اس دوران مجموعی طور پر 3ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہونے کی توقع ہے۔ پاکستانی ریفائنریز روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار پہلے ہی ممکن قرار دے چکی ہیں۔ پاکستان ماہانہ 2 لاکھ ٹن ڈیزل درآمد کرتا ہے۔ روس سے معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی ہوسکتی ہے۔

  • اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے۔

    باغی ٹی وی:ادارہ نور حق میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے نتائج میں تاخیر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسز کے باہر دھرنے دیئے ہیں، جنہیں فی الحال ختم کیا جارہا ہے، اگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو بدھ سے ملک گیر احتجاج اور دھرنا ہوگا اور ضرورت پڑی تو پورے ملک کی سڑکیں جام کریں گے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرکا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے تاریخی کم بیک کیا، شہریوں نے اپنی سیاسی وابستگیوں کو چھوڑ کر جماعت اسلامی کو منتخب کیا، الیکشن کمیشن جان بوجھ کر معاملات خراب کررہا ہے، ہمیں ہروا کر پی پی کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے آر اوز نے نتائج تبدیل کیے، پی پی اور الیکشن کمیشن نے مل کر کارروائی کی۔

    نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چرا کر جشن منا رہی ہے پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ساری کارروائی ڈالی، ہم کراچی کے شہریوں کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، الیکشن کمشنر بتادیں وہ پی پی کیخلاف کچھ نہیں کرسکتے، چیف الیکشن کمشنر کو کراچی آناچاہیے تھا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 20 تاریخ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ہم یوم تشکر کے ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کریں گے۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں…

    انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ووٹ پیپلزپارٹی کے ووٹوں سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں، پی پی سو سال بھی لگا دے تو کراچی میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتی کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، ضرورت پڑی تو پورے ملک کی شاہراہیں جام کردیں گے۔

    نعیم الرحمان نے کہا کہ تین چار بار الیکشن ملتوی کروائے گئے، ووٹر لسٹیں درست نہ ہونے پر بھی ہم الیکشن میں گئے، حلقہ بندیوں میں پڑتے تو الیکشن مزید تاخیر کا شکار ہوتے، عوام کے حقوق کیلیے ہر موقع اور مرحلے پرآواز اٹھائی، شہریوں کیلیے جدوجہد کی اور کرتے رہیں گے اگر کسی نے ہمارے لوگوں اور شہر کا میںڈیٹ چرایا تو اُسے گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

  • وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں کسان پیکیج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے، کراچی صنعتی سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کرنے اور کراچی صنعتی سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے 1 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

    رواں مالی سال کیلئے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کیا گیا جبکہ ٹریکٹرز کی لاگت کم کرنے کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی تجویز بھی پیش کی گئی اور 5 سال پرانے ٹریکٹرز کی درآمد کے لیے آئی پی او 2022 کی متعلقہ شق میں ترمیم کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

    اجلاس میں فوجی فاؤنڈیشن کا ڈہرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے حصص کے حصول کیلئے 49 لاکھ ڈالر کی ایکویٹی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کی تجویز پر فوجی فاؤنڈیشن کو ڈہرکی پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے 27 لاکھ 50 ہزار حصص کے حصول کیلئے سرمایہ کاری کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

    چیری میسرزپاکستان آئل فیلڈزلمیٹڈ کے 34 فیصد ورکنگ انٹرسٹ پولش کمپنی کو دینے اور میسرز اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ کا 6 فیصد میسرز پولسکی گورنیکٹو نفٹو آئی گازووینیٹکٹو ایس اے کو تفویض کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    اجلاس میں تال بلاک کے پی کے سے تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کی سمری، مامی خیل ساؤتھ ڈسکوری سے تھرڈ پارٹی کو گیس کی فروخت کی تجویز اور بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکانزم سے متعلق پالیسی پر وزارت تجارت کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔

  • کراچی: جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا استعفیٰ معمہ بن گیا:انکوائری کرنے والوں کی انکوائری کا مطالبہ

    کراچی: جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا استعفیٰ معمہ بن گیا:انکوائری کرنے والوں کی انکوائری کا مطالبہ

    کراچی: جناح اسپتال کراچی کے حکام کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر حیات کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دیدے گئی،جس کے بعد ڈاکٹر سکندر حیات نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیدیا جو ایک معمہ بن گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی کے چیئر مین شعبہ طب کے سربراہ پروفیسر سید مسرور احمد اور کو چیئرمین ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی، جے پی ایم سی پروفیسر خالد شیر کو بنایا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر جاید درس،ڈاکٹر یحییٰ خان تونیو اور اسپتال کے انچارج ایڈمن-1 علی حیدر کو کمیٹی کے ممبران کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

    کمیٹی کے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ڈاکٹر سکندر حیات کا میڈیکل چیک آپ کروایا جائے گا،لیکن اس سے قبل ان کے اہل خانہ سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ترجمان جہانگیر درانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ اسپتال حکام کو ڈاکٹر سکندر حیات کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں کہ وہ اکثر اسپتال کے ملازمین کیلیے غیر اخلاقی کلمات کا استعمال کرتے تھے اور کام میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے شعبہ حادثات کا نظام مسلسل متاثر کررہے تھے جس کی وجہ سے اسپتال کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) پروفیسر شاہد رسول کی جانب سے ڈاکٹر سکندر حیات کی ذہنی صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

    جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا کہ جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان کو ایگزیکٹیو ڈاکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول نے اسپتال کے تمام شعبہ جات کے ملازمین کی حاضری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی،مگر ڈاکٹر سلیمان نے اسپتال کے بجائے صرف میرے زیر نگرانی جنرل اسٹور ،جنرل ورک شاپ، کچن سمیت دیگر شعبہ جات کے ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیا اور غیر حاضر ملازمین کی حاضری لگادی،جبکہ یہ وہ افسران ہیں جو کچھ اپنی ڈیوٹی پر تاخیر سے آتے ہیں،میرے ملازمین کو نفیساتی دباؤ میں مبتلا کیا جارہا تھا،جبکہ میں روزانہ ڈیوٹی پر ٹائم پر آتا ہوں۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں…

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دوپہر بارہ بجے سے قبل اسپتال میں قدم ہی نہیں رکھتے اور ان کی جی حضوری کرنے والے افسران بھی دس یا ساڑھے بجے اسپتال پہنچتے ہیں، ایسا عمل بار بار دوہرایا جارہا تھا،اس ہی لیے میں صبح کے اوقات میں ڈاکٹر سلیمان اور ڈاکٹر یحیٰی کے زیر نگرانی نرسز آٹنڈنٹ سیکشن اور سینیٹیشن سیکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے ملازمین کی حاضری کی صورتحال دریافت کرنے پہنچ گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیکشن میں ہر ایک ملازمین سے سو سو روپے لیئے جارہے تھے میں نے پوچھا کہ یہ پیسے کیوں لیے جارہے ہیں تو مجھے ڈاکٹر سلیمان کے اسسٹنٹ نے کہا کہ آل پاکستان سپورٹنگ ایسوسی ایشن ابھی یہ پیسے جمع کررہی ہے تاکہ بعد میں ملازمین کو ضرورت محسوس ہونے پر یہ رقم واپس دی جائے، یہ ملازمین ایک سے پانچ گریڈ کے ہیں اور ان کی تعداد آٹھ سو سے ایک ہزار ہے۔

    تاریخی مسجد شاہ جہاں کے محافظ چور بن گئے ،مسجد اجڑنے لگی

    انہوں نے کہا کہ اب اندازہ لگا لیں کہ ماہانہ یہ رقم پانچ لاکھ سے کم نہیں بنتی اور اس شعبہ میں غیر حاضر افراد کی حاضری لگائی جارہی تھی ،میں نے رجسٹر لے کر غیر حاضر ملازمین کو غیر حاضری ظاہر کیا تاکہ ان ملازمین سے پیسے لے کر ان کی حاضری نہ لگا دی جائے اور ڈاکٹر سلیمان کی اسسٹنٹ کو ہدایت کی کہ اس رقم کا آڈٹ کرواکر حکام کے علم میں لایا جائے،جس کے بعد جناح اسپتال کے ای ڈی ڈاکٹر شاہد رسول نے میرے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

    ملک بھر میں‌ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ

    ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر حیات نے کہا کہ میرے خلاف بنائی جانے والی کمیٹی میں ان پروفیسرز کو شامل کیا گیا ہے جو خود تاخیر سے آتے ہیں،اسپتال کے ای ڈی نے مجھے اپنے پاس بلا کر معاملہ دریافت کرنے کے بجائے مجھے استعفیٰ دینے کے لیئے مجبور کیا،مجھے زبرستی ذہنی طور پر متاثرہ قرار دے کر نکالنے کی کوشش کی گئی اور مجبوراً میں نے استعفیٰ دے دیا۔

  • پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

    پاکستان اور افغانستان کو دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں کو دہشت گردی کے چلینج کا سامنا ہے جبکہ پاکستان دہشتگردی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر بھی عمل پیرا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ قابل مذمت ہے، افغان عبوری حکومت تحقیات کر رہی ہے جبکہ افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے زور دیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے کئے وعوے پورے کرے۔

    اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر پروفیسر کلاز شواب سے ملاقات کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر کلاز شواب سے مل کر خوشی ہوئی، وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پروفیسر کلاز شواب کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت کو متحرک کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

  • چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تمام 35 حلقوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تمام 35 حلقوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 34 ارکان اور شیخ رشید احمد کے استعفے منظور ہونے کے بعد تمام 35 حلقوں پر خود الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسدعمر کا کہنا تھا کہ ان تمام 35 حلقوں پر تحریک انصاف کا امیدوار عمران خان ہوں گے۔ یہ ایک علامتی الیکشن ہے کوئی اصل الیکشن تو ہے نہیں کہ ہم دیگر امیدوار نامزد کرسکے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ جب ہوجائے تو اس وقت تحریک انصاف کے جتنے اراکین اہل ہوں وہ قومی اسمبلی میں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر ہمیں لیڈر آف اپوزیشن سمیت دیگر پارلیمانی عہدوں سے دور رکھنا چاہتا ہے تو صرف 35 اسعفوں سے کام نہیں بنے گا۔

    پی ٹی آئی کی35خالی نشستوں پرضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لےگی:فضل الرحمان

    اسدعمر نے کہا کہ تحریک انصاف کی ساری سینئر قیادت کے استعفے اس خوف کے باعث منظور کیے گئے کہ انکے اسمبلی میں واپس آنے سے کہی حکومت نہ گرجائے، حالانکہ اعتماد کا ووٹ انہوں نے لینا ہے ہم نے تو کچھ کرنا نہیں، ہم 35 اسمبلی میں موجود ہوں یا نہ ہوں، اس سے فرق نہیں پڑیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ایک مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے دوران مصروف رکھا جاسکے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرکا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا

    اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میں معمول کے کارروائی میں شرکت کےلیے نہیں جارہے، بلکہ ایوان میں جانے کا مقصد آئندہ الیکشن کےلیے قائد خزب اختلاف کی صورت میں وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر نگراں حکومت پر مشاورت کا حصہ بننا ہے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرکا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اسعفوں کا معاملہ ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے اور قانونی محاذ پر ہم اس کیس کی پیروی کریں گے۔ ہمارا مؤقف ہے کہ ہم سب اسعفے دے چکے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی ایک ہی طریقہ کار کے تحت ایک ہی دن دیے گئے استعفوں میں سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ مجھے یہ 11 یا 35 قبول ہیں، باقی نہیں۔

    خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 34 ارکان اور شیخ رشید احمد کے استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔