Baaghi TV

Tag: paksitan

  • سونے کی قیمتوں میں کمی

    سونے کی قیمتوں میں کمی

    سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سعودی خبررساں ادارے نے بتایا ہے کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 227.75 ریال، 22 قیراط ایک گرام 208.77 اور18 قیراط 170.81 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 199.28 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا ہے.

    جبکہ واضح رہے کہ سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,916.12 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,007.37 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,189.86 ریال اور ایک کلوگرام سونا 229,706.88 ریال میں بھی دستیاب رہا.


    اس خبر کو مزید اپڈیٹ کیا جاوے گا

  • دریائے ستلج، پانی میں اضافہ سے  28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    دریائے ستلج، پانی میں اضافہ سے 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    بھارت نے ایک بار پھر دشمن کا ثبوت دیتے ہوئے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا جس سے اٹھائیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جبکہ گنڈا سنگھ والا قصورپردو لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہوا ہے اور یہ تاریخی اعتبار ایسا 1995 کے بعد پہلی مرتبہ ہوا کہ بھارت نے سب سے بڑاپانی کا ریلا چھوڑا جس سے بھارت صرف ہریکے بیراج سے پاکستان کوسیلابی ریلے کاحجم بتارہاہے اور پاکستان کے پاس سیلابی ریلے سے بچائوکےانتظامات کیلئے صرف 12 گھنٹے باقی ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ اور خطرے سے دوچار آبادی کے انخلاء کو یقینی کے لئے ہدایات جاری کر دیں ہیں علاوہ ازیں این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہوا ہے جبکہ سلیمانکی میں دریائے ستلج میں 19 اگست کی صبح 6 بجے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے جبکہ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 21 اگست سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی
    خیال رہے کہ این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ پنجاب پی ڈی ایم اے دریائے ستلج پر جی ایس والا، سلیمانکی اور اسلام کے نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ جاری کرتے ہوئے خطرے سے دوچار افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کے بہائو کی منظم نگرانی کی جائے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھی جائے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

  • عمران خان کی گرفتاری کے وقت پوٹلی سے راکھ اور تعویز ملے. ڈی آئی جی کا انکشاف

    عمران خان کی گرفتاری کے وقت پوٹلی سے راکھ اور تعویز ملے. ڈی آئی جی کا انکشاف

    عمران خان کوزمان پارک سےگرفتارکرنےوالے ڈی آئی جی لاہور پولیس عمران کشورنے اہم انکشاف کیا ہے، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب ہم عمران خان کی گرفتاری کررہےتھےتوہم نےوہاں سےکچھ سامان بھی قبضےمیں لیا تھا اور جب میں ایک سلورباول کوکھولنےلگاتوبشری بی بی نےکہاکہ اسکونہ کھولیں مگرجب میں نے وہ کھولاتواسکےاندر سے ایک پوٹلی ملی جسکےاندر کچھ راکھ تھی اور ایک تعویزتھا.

    انہوں نے نجی ٹی وی کے صحافی کو مزید بتایا کہ اس میں ایک تسبیح بھی تھی اورکچھ مزیدچیزیں بھی تھی جبکہ اس بارے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کہنے لگی کہ یہ پولیس والےصرف پیسےڈھونڈنےآئے ہیں تومیں نےانکوجواب دیا کہ میڈم ہمیں پیسے نہیں چاہئے پیسےجتنےبھی ہیں وہ آپکوضرورت ہیں لہذا آپ رکھ لیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    علاوہ ازیں عمران کشور نے بتایا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے جب ہمارے پاس عدالت کا حکم آیا تو اس کی تکمیل کیلئے ہم لوگ زمان پارک پہنچے مگر پہلے تو وہ دروازہ ہی نہیں کھولنا چاہا رہے تھے لہذا پولیس کا مجبورا شیشے توڑ کر اندر جانا پڑا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہاں پر بشرٰی بیگم نے پولیس کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور اندر جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی مگر وہ ناکام رہی اور پھر ہم نے عمران خان کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا.

    واضح رہے کہ گزشتہ پانچ اگست کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گیا تھا عمران خان کی یہ گرفتاری عدالت کی طرف سے انہیں تین سال جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد عمل میں آئی تھی اور انہیں یہ سزا توشہ خان سے حاصل کردہ تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں سنائی گئی تھی.

  • گریڈ 19 میں ترقی پانیوالے افسران کا نوٹیفکیشن جاری

    گریڈ 19 میں ترقی پانیوالے افسران کا نوٹیفکیشن جاری

    پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں گریڈ 19 میں ترقی پانے والے 15 افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ دو ہفتے قبل ان افسران کی گریڈ 18سے 19 میں ترقی ہوئی تھی اور جن افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے ان میں فراز احمد، آصف امین اعوان، توقیر نعیم، علی رضا، بلال ٖظفر شیخ، عبداللہ احمد اور علی وسیم وغیرہ شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ترقی پانے والوں میں رانا عمر فاروق، محمد بن اشرف، محمد افضل، سید ندیم عباس، رضوان احمد خان، ساجد حسین کھوکھر، کامران نواز اور کامران ممتاز بھی شامل ہی جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بہت جلد آئی جی پنجاب آئندہ چند روز میں ان افسران کی پوسٹنگ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیں گے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس میں پولیس، سیکرٹریٹ اور ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 163 افسران کو بھی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی تھی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پولیس سروس آف پاکستان کے 44 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ سیکرٹریٹ گروپ کے 57 افسران اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 62 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم جی گروپ کے گریڈ 18 کے افسر شاہ جہان کی خدمات سی ڈی اے سے واپس جبکہ او ایم جی گروپ کے ثنا اللہ کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے لی گئیں تھیں۔

  • نئے پاکستان بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا. جہانگیر ترین

    نئے پاکستان بنانے کا خواب ضرور پورا ہوگا. جہانگیر ترین

    استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ناکامیاں سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں استحکام پاکستان پارٹی کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں پارٹی رہنماؤں کو عشائیہ دیا گیا اور پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کے علاوہ ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، عمران اسماعیل، سردار تنویر الیاس اسحاق خاکوانی، محمود مولوی، غازی غلاب جمال، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، فیاض الحسن چوہان، نوریز شکور، شعیب صدیقی، میاں خالد محمود، چوہدری ظہیر اور سعید نوانی سمیت متعدد رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

    جبکہ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان بھی کیا اور جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے پارٹی قائدین سے مشاورت کی جس میں بنیادی پارٹی پالیسی پر اتفاق رائے ہوا اور مشاورت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی ناکامیاں سامنے لائی جانی چاہئے کیونکہ تقریبا تین سال پی ٹی آئی اور قریب 16 ماہ پی ڈی ایم کی حکومت رہی ہے مگر کوئی خاص تبدیلی نہیں لائی گئی.

    علاوہ ازیں پارٹی قائدین کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ توانائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوکس کیا جائے جبکہ بجلی کے بلوں کا ایشو بھی اٹھایا جائے کیونکہ بہت سارے غریب طبقہ کو بجلی کے بلوں‌کا مسئلہ ہے، پیٹرن انچیف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کی کہ عام انتخابات کے لئے سخت محنت کریں۔ جبکہ جہانگیر ترین نے عشائیے میں شریک رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں خود کو پیچھے اور پارٹی کو آگے رکھیں گے، جہاں کسی کو ضرورت ہو گی پارٹی مکمل مدد فراہم کرے گی، نیا پاکستان بنانا خواب تھا اس خواب کو ضرور پورا کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کسی سیاسی جماعت سے الحاق خارج ازامکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی ہر حلقے سے خود الیکشن میں حصہ لے گی ، دونوں حکومتیں آج ہونے والی تباہی و بربادی کی برابر کی ذمہ دار ہیں۔ علاوہ ازیں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صارفین کو تین سو یونٹ اور چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کی بجلی مفت دیں گے، کسی اور کو اہل کرانے کے لئے جہانگیر ترین نے خود کو نااہل کرا کر قربانی دی، عمران خان کی بدنصیبی تھی اس نے جہانگیر ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا، جس جس نے نیکی کی عمران خان نے اس کو ضرور ڈسا، اب مکافات عمل ہورہا ہے۔

  • صدر  مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی ہے جبکہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی ہے اور صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد سابق پی ڈی ایم کی حکومت کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا خاص طور پر میڈیا ورکرز کو باضابطہ مبارک ہو، پرویز مشرف کی آمریت سے جنم لینے والے پیمرا کے سیاہ کالے قانون کو پیمرا ترمیمی بل 2023 کی صورت میں دستور پاکستان کی جمہوری و بنیادی انسانی حقوق کی حدود میں لے آئے ہیں، آرٹیکل 19 کو قانون کا حصہ بناکر اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنادیا ہے۔


    جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوماہ کے اندر واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر سرکاری اشتہارات کی بندش، پیمرا چیئرمین سے اختیارات کی کونسل آف کمپلینٹس کو منتقلی، جبکہ پی بی اے اور پی ایف یو جے کے نمائندوں کی کونسل میں شمولیت سمیت ایسے کئی اقدامات اب قانون بن چکے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
    سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مشاورت سے تیار ہونے والا یہ متفقہ قانون میڈیا ورکرز اور میڈیا ہاؤسز کی مشترکہ کامیابی ہے۔ اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، ایمینڈ، پی ایف یو جے، آر آئی یو جے، وزارت اطلاعات اور پیمرا کے افسران سمیت تمام احباب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے راہنمائی، معاونت اور مدد کی۔ جبکہ مریم اونگریب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، سابق کابینہ، پارلیمان کے تمام ارکان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے یہ تاریخ ساز فیصلہ کیا۔

  • جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد

    جسٹس (ر) مقبول باقر نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیر اعلیٰ سندھ تقرری پر مبارکباد دی ہے اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ایک ماہر اور اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں،جسٹس مقبول باقر نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کو مدنظر رکھتے بطور قانون دان انصاف پر مبنی فیصلے کیے ہیں،امید ہے بطور نگران وزیر اعلیٰ وہ اپنے آئینی تقاضوں کو پورا کریں گے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی سربراہی میں صوبہ سندھ میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہوگا،

    جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اتفاق ہوگیا ہے اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگراں وزیراعلیٰ سندھ نامزد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائرہوئے تھے اور وہ سندھ کے آٹھویں نگراں وزیراعلیٰ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم معاملے پر مشاورت کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

  • 397 شخصیات اعلیٰ سول اعزازات کیلئے نامزد، تقریب 23 مارچ کو ہوگی

    397 شخصیات اعلیٰ سول اعزازات کیلئے نامزد، تقریب 23 مارچ کو ہوگی

    یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت کی جانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 397 پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت مختلف اعلیٰ سول اعزازات کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ یاد رہے کہ متعلقہ شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز دینے کی تقریب 23 مارچ 2024 کو ہوگی۔

    سعودی پرنس خالد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کو ہلال پاکستان کے ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ 26 شخصات کو ہلال امتیاز ، 18 کو ہلال قائداعظم ، 19 شخصیات کو ستارہ شجاعت ، 50 کو ستارہ امتیاز اور 69 شخصیات کو حسن کارکردگی ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
    76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان

    مختلف ایوارڈز کیلئے دیگر نامزد شخصیات میں مرحوم نیوکلئیر سائنسدان حفیظ قریشی ، ادیب افتخار عارف اور ہاکی کھلاڑی صلاح الدین صدیقی بھی شامل ہیں۔ سول اعزازات کیلئے کورونا وباء میں دوران ڈیوٹی جانیں قربان کرنے والے 299 ہیلتھ ورکرز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اور اس کے علاوہ کچھ صحافیوں اور سیاستدانوں کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا.

  • ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

    ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا

    معروف تجزیہ کار ریحام خان نے سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ نئے جذبے اور نیت سے پاکستان واپس آئی ہوں اور اس بار میں پاکستانی سیاست میں حصہ لینا چاہتی ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ زندگی میں ہمیشہ وہ کیا جو کرنا چاہتی تھی کبھی لوگوں کی پرواہ بھی نہیں کی اگر پرواہ کرتی تو سب کچھ چھوڑ کر پاکستان نہ آتی۔

    ریحام خان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں کافی مشکل فیصلے کیے ہیں خاص طور پر اپنے پروفیشن سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، جیسے کہ میں بی بی سی کو چھوڑ کر پاکستان آئی ہوں، انسان کو اپنا راستہ خود بنانا چاہیے جبکہ سب سے ضروری یہ بات ہے کہ انسان جو بھی کرے اس کا ضمیر مطمئن ہونا چاہیے۔ ریحام خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج کل نئے جذبے نئی نیت کے ساتھ پاکستان آئی ہوں اور پاکستان کے ساتھ میرا لگاؤ ہے جو سیکھا ہے وہ واپس دینا بھی چاہتی ہوں جبکہ سیاست میں حصہ ڈالنا چاہتی ہوں، صحافت میں موقع نہیں ملتا ورنہ صحافت میں بھی حصہ ڈالنا چاہتی ہوں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    عمران خان بارے ریحام خان نے کہا کہ اپنا مقصد حاصل کرنے یا اپنے مطالبات منوانے کیلئے پہلے جنگ ہوتی تھی اس کے بعد قتل و غارت کی جانے لگی اور آج کے جدید دور میں ماڈرن وار فیئر یہ ہے کہ خانہ جنگی کرادی جائے علاوہ ازیں انھوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو جو ہوا اسے مجھ جیسے لوگ دیکھ رہے تھے، ایک سال سے یعنی 25 مئی سے، 2022 سے پہلے سے کہا جارہا تھا کہ یہ ہوگا ہونے جارہا ہے، ٹوئٹس میں انٹرویوز میں، میں نے باجوہ صاحب کو مخاطب کرکے یہ بات کہی کہ آپ دیکھیں گے کہ ہونے کیا جارہا ہے۔ ”9 مئی کو جو ہوا وہ ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت ہوا، اس میں عوام آلہ کار بنے اور یہ اتنی خطرناک سازش ہے کہ اور میں نہیں سمجھتی کے خطرہ پوری طرح سے ٹل گیا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی خطرہ موجود ہے“۔

  • تاحال نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہ ہوسکا

    تاحال نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ نہ ہوسکا

    وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سیاسی رابطے تیز کردیئے ہیں جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سے رابطہ کیا ہے اور نگران حکومت کے قیام پر بات چیت کی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے چئیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور میر خالد خان مگسی بھی سے رابطہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی سینئر سیاسی قیادت سے بھی رابطے کیے ہیں ، بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر جلد پیش رفت متوقع ہے۔ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیئے جمیعت علماء اسلام ف کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی کا نام دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے گودار سے رکن اسمبلی حمل کلمتی کو نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    تاہم واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میرعلی حسن زہری، سینیٹر کہدہ بابر اورسابق بیوروکریٹ شبیر مینگل ،سوڈان میں پاکستانی سفیر بہروز ریکی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی اعجاز سنجرانی اور وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے رشتے دار نصیر بزنجو بھی بھی نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی دوڑ میں شامل ہیں۔