Baaghi TV

Tag: paksitan

  • اسپیکر قومی اسمبلی کا 76ویں یوم آزادی پر اہم  پیغام

    اسپیکر قومی اسمبلی کا 76ویں یوم آزادی پر اہم پیغام

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کے 76 یوم ازادی کے موقع پر پوری پاکستانی قوم اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جش آزادی کی مبارکباد دیتے ہو کہا کہ بلا شبہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ تعالٰی کا خاص شکر ہے کہ اس نے ہمیں اس عظیم نعمت کبریٰ سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ اقبال اور اپنے آباؤ اجداد کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک محنت قربانیوں کی بدولت ہمیں یہ عظیم ملک حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطاء کردہ اس عظیم نعمت کبریٰ کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد اور بانیان پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک خدا داد پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے لاکھ ماؤں، بہنوں اور بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں۔

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد اسلامی اقدار اور روایات کے پیش نظر ایسا جمہوری نظام قائم کرنا تھا جہاں انصاف برابری اور حقوق کا تحفظ ممکن ہو۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں میں اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر خدا کا شکر ہے کہ ہم صحیح سمت کی طرف گامزن ہیں۔انہوں نے کہ کہا کہ گزشتہ حکومت نے 16 ماہ کے قلیل عرصے میں ملک کو درپیش سنگین سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجرز کو بڑی حد تک خوش اسلوبی سے حل کیا ہے، مگر ابھی بھی ترقی اور خوشحالی کی منزل دور ہے جس کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر آپس کے اختلاف کو بھلا کر ترقی اور خوشحالی کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ من حیث القوم ہمیں نفرت اور شدت پسندی کو ترک کر کے جمہوری روایات کو اپنا کر اگے بڑھنا ہوگا، تاکہ ہم اس ملک کی تکمیل کو صحیح معنوں میں عمل میں لا سکیں جس کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا اور جو قائد اعظم نے ہمارے آباؤاجداد کے ساتھ مل کر ہمارے لیے حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تجدید عہد کرنا ہو گا بطور پاکستانی اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے 14 اگست، 1947 کے جذبے کو دہراتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد

    اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جش آزادی کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولنا چاہیے، جو گزشتہ سات دہائیوں سے آزادی کی نعمت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لیے جاری جدو جہد کی تمام علاقائی اور عالمی فورمز پر سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام تر تنازعات کا پرامن اور پائیدار حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں بسنے والے شہریوں کو آزادی کی نعمت جو ان کا بنیادی حق ہے سے محروم رکھنا دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست، 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے حقوق کو صلب کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے شہری دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں پابند سلاسل ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے متنازعہ مسئلے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی حق آزادی کو تسلیم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔

  • افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے. حناربانی کھر

    افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے. حناربانی کھر

    وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت افغان حکومت کو دے دیے، پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا خواہشمند نہیں، افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ بہت ضروری ہے، افغانستان سے آنے والوں کے بائیو میٹرک لیے جاتے ہیں، امن کی بات اس وقت ہوتی ہے جب امن کی امید ہو۔

    حنا ربانی کھر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے بہت کوششیں کیں، دہشت گردی سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا ہے، امن مذاکرات کی کوشش کی لیکن کوئی نتیجہ نہیں آیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود ہے، ہم کالعدم ٹی ٹی پی سے کئی بار ڈسے ہوئے ہیں، ہم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے خواہشمند نہیں، کالعدم ٹی ٹی پی کوئی مطالبہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، افغان خواتین کے حق میں بیان دینا دفتر خارجہ کا فیصلہ تھا، بلاول بھٹو کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغان باشندوں کو ویزا لے کر پاکستان آنا پڑے گا، افغانی ویزا اور پاسپورٹ کے بغیر پاکستان نہیں آسکتے، پاکستان نے فی الحال کسی افغان کو مہاجرین کا اسٹیٹس نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت افغان حکومت کو دے دیے ہیں، ایک افغان باشندہ میڈیکل ویزا پر پاکستان آیا اور دہشت گردی میں ملوث پایا گیا۔

  • حکومتی اتحادی جماعتوں کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی مخالفت

    حکومتی اتحادی جماعتوں کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی مخالفت

    حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی مخالفت کردی ہے جبکہ سینیٹ میں بل پیش کرنے پراپوزیشن کا شور شرابا ،نو نو کے نعرے لگا دیئے گئے۔ جبکہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا ہے جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں پیپلزپارٹی، جے یو آئی ایف سمیت اے این پی نے بھی اس بل کی مخالفت کردی ہے جبکہ نون لیگ کے افنان اللہ بھی ہم آواز ہوگئے، جبکہ جے یو آئی اور اے این پی نے بھی شدید اعتراض اُٹھادیا۔

    اراکین کا شکوہ تھا کہ آرمی ایکٹ سمیت دیگر قوانین کے بارے میں اُنھیں کان و کان خبر تک نہ ہونے دی گئی تھی جبکہ اِسی غصے میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے بھٹو کی لیگیسی کا ذکر کرتے ہوئے بل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے ہیں ۔ رضا ربانی نے مزید کہا ایسا لگتا ہے کہ میں ایوان میں نہیں راج واڑے میں بھیجا گیا ہوں ۔ میری آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

    جبکہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ تاویلیں دیتے رہے ،تاہم ان کی وضاحتیں کچھ کام نہ آئیں۔ جیسے ہی بل پیش کیا گیا ، چیئرمین صادق سنجرانی نے فوری طور پر صورتحال بھانپ لی اوروزیر قانون کو چپ کراتے ہوئے بل قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل دوہزار تئیس کی منظوری دے دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    علاوہ ازیں اجلاس کے دوران یونیورسٹیوں کے قیام کے بلز پر حکمران اتحاد کے ارکان آمنے سامنے گئے۔ اور پھر ڈپٹی اسپیکر کی کوششوں کے باوجود پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا۔تاہم ایوان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023کی منظوری دے دی۔

  • ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا مقدمہ 7 روز بعد درج

    ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کا مقدمہ 7 روز بعد درج

    ڈیفنس میں ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کا مقدمہ 7 روز بعد مقتول کے کزن سانول خان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ ماہ 26 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی ایڈووکیٹ اکرم ابڑو اور بھتیجے شہریار ابڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا تاہم اب اس قتل کا مقدمہ درج ہوگیا ہے.

    مقدمہ مقتول اکرم ابڑو کے کزن سانول خان کی مدعیت میں زبیر شہوانی، گارڈ ثناءاللہ اور مجیب سمیت 8 ملزمان کیخلاف درج کروایا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں مدعی نے یہ بیان دیا ہے کہ مقتول اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کو پرانی دشمنی پر دھمکیاں مل رہی تھیں، تاہم واقعے کے روز ہم لوگ جیکب آباد جانے کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں ہماری گاڑی پر موٹرسائیکل سوار 8 لوگوں نے فائرنگ شروع کر دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حکومت کی مدت کے آخری دن، قومی اسمبلی میں مزید قوانین منظور
    اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی
    میڈیا ملازمین کی کم سے کم تنخواہ حکومت کی مقررکردہ ہوگی،مریم اورنگزیب
    عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر
    جبکہ واضح رہے کہ 26 جولائی کو ڈیفنس فیز سیون میں عائشہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق اوردو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ ملزمان نے مہارت سے گاڑی کو گھیر کر حملہ کیا۔

  • کوئیٹہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

    کوئیٹہ میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

    بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ دھماکہ کی اطلاعات مل رہیں جبکہ پولیس حکام کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے مشہور علاقے اسپینی روڈ پر ہوا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص حملہ آور معلوم ہوتا ہے، تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مقامی ہسپتال انتظامیہ کو الرٹ کر دیاگیا ہے،

    تاہم خیال رہے کہ دو روزقبل خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق 54 افراد جاں بحق اور200 سے زائد افراد زخمی ہوئے گئے تھے، مختلف اسپتالوں میں اب بھی درجنوں افراد زیر علاج ہیں، 38 افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

    اپڈیٹ جاری

  • تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    محکمہ داخلہ پنجاب نے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی ایک اور پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ نو مئی کو جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کے جلاؤ گھیراؤ کا تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی ایک اور پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جب کہ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن رضا تنویر، ایس پی اے وی ایل ایس لاہور زاہد پرویز اور اے ایس پی تیمور خان کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    جبکہ اس کے علاوہ پانچ رکنی جے آئی ٹی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر سرور بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقدمہ قتل، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ، دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت درج ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    کاروبار کے دوران انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
    خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مذکورہ مقدمہ کی تفتیش نئے سرے سے کرے گی، مقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی، اسلم اقبال، محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف درج ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مٸی واقعات پر صوبے میں 50 سے زائد عسکری ٹاور جب کہ جناح ہاؤس کے واقعات پر 15 کے قریب جے آئی ٹیز تشکیل دی جاچکی ہیں۔