Baaghi TV

Tag: palestine

  • بلاول  اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر   کی بلاول ہاؤس  میں ملاقات

    بلاول اورآصفہ بھٹو زرداری سےفلسطینی سفیر کی بلاول ہاؤس میں ملاقات

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر بلاول ہاؤس پہنچے-

    باغی ٹی وی : دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو ز رداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم اور مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فلسطینی سفیر سے کہا کہ پاکستان غزہ کے معاملے پر اہلیان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل نے غزہ میں ظلم و بربریت کی وہ تاریخ رقم کی ہے کہ پوری انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے، مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پورا پاکستان ایک ہے، ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے فلسطینی سفیر کی ملاقات کے موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے-

  • فلسطینی سفارتخانے نے  3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی خبروں کو جعلی قرار دیا

    فلسطینی سفارتخانے نے 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کی خبروں کو جعلی قرار دیا

    اسلام آباد : اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر 3 ہزار فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیا ہے، بیان میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر 3000 فلسطینی یتیم بچوں کو گود لینے کے حوالے سے جو کچھ شائع ہوا، وہ جعلی اور غیر قانونی ہے، ہمارا سفارت خانہ ایسی خبروں کی مذمت کرتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرتا ہےکہ ریاست فلسطین کی پالیسی کے تحت فلسطینی یتیموں کی کفالت صرف ریاست فلسطین کے اندرہونی چاہیے ریاست کے باہر فلسطینی یتیم بچوں کی کفالت کی اجازت نہیں ہے اور ہم یہ بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی فلسطینی یتیم نہیں آیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کی پٹی میں نسل کشی، مجرمانہ جنگ اور تباہی کی روشنی میں فلسطینی عوام کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے مخصوص بینک کھاتوں میں عطیات کی اپیلوں کی بار بار گردش کرنے کے حوالے سے ہم آپ کی توجہ جعلی خبروں اور الزامات کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں اسی مناسبت سے ہم اپنے پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کوئی بھی عطیہ دینے، یتیموں کی کفالت کرنے یا چھپے ہوئے خاندانوں کی مدد کرنے سے پہلے اس مسئلے کے حوالے سے ہمارے سفارت خانے سے رابطہ کریں، تاکہ ہم آپ کو سرکاری، معتبر اور قابل اعتماد حکام تک پہنچاسکیں، فلسطین کا سفارت خانہ ان مسائل کے حوالے سے اپنے تمام قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے اور پاکستانی حکام اور اہلکاروں کے تعاون سے اس معاملے کی پیروی کرےگا۔

    فلسطینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے تعاون پر ان کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہیں ہم پاکستانی صدر، وزیر اعظم، سرکاری افسران اور پاکستانی فوج کے بھی شکر گزار ہیں ہم ان اداروں اور شخصیات کو بھی سراہتے ہیں جنہوں نے تسلیم شدہ پاکستانی اداروں کے ذریعے کام کیا اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ کے عطیات غزہ تک پہنچائے جائیں گے۔

  • اسرائیلی بمباری میں معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا شہید

    اسرائیلی بمباری میں معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا شہید

    غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جہاں بہت ساری شہادتیں ہو چکی ہیں وہیں معروف مصنفہ، شاعرہ اور ناول نگار حبا ابوندا بھی شہید ہوگئی ہیں۔32 سالہ مصنفہ حبا ابوندا کو اپنے ناول ’’آکسیجن ازناٹ فاردی ڈیڈ‘‘سے شہرت ملی تھی جبکہ سوشل میڈیا پر حبا ابوندا کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہورہا ہے۔وائرل ویڈیو میں حبا ابوندا سوال کر رہی ہیں کہ “ہم کس جہنم میں رہ رہے ہیں؟ ایسا کیسے کب تک چلے گا؟”غزہ کی معروف مصنفہ حبا ابوندا نے اپنی شہادت سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں کہا تھا کہ ” اگر ہم مرجائیں تو جان لیں کہ ہم ثابت قدم ہیں اور ہم سچے ہیں”۔

    یاد رہے کہ” اس سے قبل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں وہ 12 سالہ فلسطینی یوٹیوبر عونی الدوس بھی شہید ہوگیا تھا جو یوٹیوب پر ایک لاکھ سبسکرائبرز مکمل ہونے کا خواب سجائے ہوا تھا”۔عونی الدوس نے غزہ پر اسرائیلی حملوں سے کچھ عرصہ قبل ہی یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا تھا، وہ اپنے چینل پر “گیمنگ ویڈیوز” اپ لوڈ کرتے تھے اور اُن کا خواب تھا کہ وہ ایک مشہور اور کامیاب انسان بنیں۔شہید ہونے والی مصنفہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی تھیں.

    پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

    ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

  • اسرائیلی جارحیت ، کراچی گورنر ہاو س میں‌تقریب شوبز سٹارز کی شرکت

    اسرائیلی جارحیت ، کراچی گورنر ہاو س میں‌تقریب شوبز سٹارز کی شرکت

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لئے شوبز سٹارز مختلف پلیٹ فارمز پر آواز اٹھا رہے ہیں ، گزشتہ روز اداکارہ اشناہ شاہ نے ایک ریلی میں شرکت کی ، اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی. اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں‌یکجہتی دکھانے کےلئے آج گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔شرکا میں اداکار قیصر خان نظامانی،مجاہد علی اصغر ،ندیم جعفری،عدنان جیلانی،ٹیپو،اسامہ غازی، یاسمین کاوش،ایاز خان اور بہروز سبزواری شامل ہیں۔شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اور اقوام متحدہ فلسطینیوں کو ان کا حق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ بندی کے لئے بھی اقدامات کرے۔

    ان تمام شوبز فنکاروں نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف بلا امتیاز متحد ہو جانا چاہیے۔”فلسطین میں ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر نظر آ رہے ہیں”مسلسل بمباری میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہو چکی ہے لیکن دُنیا میں بعض ایسے ”انصاف پسند“ بھی ہیں جن کا دِل چند اسرائیلی بچوں کی موت پر تو دُکھی ہو جاتا ہےلیکن فلسطینیوں کی شہادت پر آواز اٹھاتے ہوئے ان کو تکلیف ہوتی ہے.

    پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

    ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

    پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

  • اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے یوم الفتح منایا

    اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ نے یوم الفتح منایا

    چارسدہ ( ) اسلامی جمعیت طلبہ مقام چارسدہ نے اہلِ فلسطین اور حماس کی مسلسل جدوجہد اور قربانیوں کی بدولت اسرائیل کی جنگ بندی کے اعلان اور سیز فائر کو یوم الفتح کے طور پر منایا۔

    اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ مقام نے اہل فلسطین کی کامیابی کو بھر پور طریقے سے مناتے ہوئے اس دن کو "یوم الفتح” کے طور پر منایا اور اس مناسبت سے الخدمت فاونڈیشن سکول تا بہلولہ چوک تک ریلی نکالی گئی ۔

    ریلی کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چارسدہ مقام نسیم الرحمان نے کی۔

    ریلی سے حطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو درپیش مسائل عالم اسلام کے باہمی اتحاد و یگانگت سے ممکن ہے۔

    اس موقع پر فیصل خان، ظاہر شاہ او ردیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔

  • فلسطین میں ظلم و ستم کون کروارہا ہے؟ اسرائیلی اخبار کا ہوشربا انکشاف

    فلسطین میں ظلم و ستم کون کروارہا ہے؟ اسرائیلی اخبار کا ہوشربا انکشاف

    مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر ہماری حکومت مجبور کر رہی ہے.

    اسرائیلی انتظامیہ نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ سال سے فلسطینیوں کی غیر ممالک نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اسرائیلی اخبار نے ایک سرکاری عہدےدار کا نام خفیہ رکھتے ہوئے خبر دی ہے کہ انتظامیہ نے اس بارے میں حوصلہ افزائی کرنے کی خاطر جنوبی اسرائیل میں ایک ہوائی اڈے کی تعمیر کا بھی منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی متعدد عرب ممالک سے ان پناہ گزینوں کو لینے کی درخواست کی مگر کسی نے مثبت جواب نہیں دیا۔
    اخبار کا مزید لکھنا ہے کہ گزشتہ سال 35 ہزار فلسطینیوں نے ہجرت کی ہے۔