Baaghi TV

Tag: pankaj tripathi

  • ذاتی زندگی کی مشکلات بتا کر ہمدردی سمیٹنے کا قائل نہیں پنکج ترپاٹھی

    ذاتی زندگی کی مشکلات بتا کر ہمدردی سمیٹنے کا قائل نہیں پنکج ترپاٹھی

    فلم ’گینگز آف واسع پور‘ اور سیزیز ’مرزا پور‘ اور’فقرے 3‘ میں جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پنکج ترپاٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ، میری پرورش ایک چھوٹے سے گائوں میں ہوئی، میں نے اپنے والد کو پائوں میں‌زخموں کے باوجود کھیتوں میں‌کام کرتے دیکھا. مجھے بہت شہرت ملی ہے میں مانتا ہوں‌لیکن زہنی طور پر آج بھی ایک غریب آدمی ہوں ، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی کسی ہوٹل میں‌کھانا کھانے جاتا ہوں تو میں ان سے ریکویسٹ‌کرتا ہوں کہ مجھے کھانا زیادہ نہ دینا ورنہ ضائع ہو گا، لیکن کیا کروں کہ وہ زیادہ کھانا دے دیتے ہیں اور مجھے پھر زیادہ کھانا پڑتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ” میں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل اور میں نے کیسی مشکلارت دیکھیں یہ چیزیں بتانا پسند نہیں کرتا”، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ ایسی باتیں سن کر سمجھتے ہیں کہ شاید ایسی باتیں بتانے والا ہمدردی سمیٹ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے یہ لازمی دیکھتا ہوں کہ کہانی پیغام کیا دے رہی ہے. اور میرا کردار کیسا ہے اس میں‌اداکاری کا کتنا مارجن ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • پنکج  تریپاٹھی نے اپنے گائوں کے سکول میں‌ جدید لائبریری بنوا دی

    پنکج تریپاٹھی نے اپنے گائوں کے سکول میں‌ جدید لائبریری بنوا دی

    بالی وڈ کے معروف اداکار پنکج تریپاٹھی ایک بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ، بالی وڈ کی بڑی بڑی سلیبرٹیز جن کی دنیا دیوانی ہے وہ ان کے کام کی دیوانی ہے. پنکج نہ صرف ایک بہترین آرٹسٹ ہیں بلکہ وہ ایک درد دل رکھنے والے انسان بھی ہیں. وہ سماجی کاموں میں‌بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں. ان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اپنے گاﺅں کے اسکول میں نئی لائبریری بنوا دی۔پنکج اپنے کئی انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ وہ اپنے گائوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور اسکی اور یہاں‌رہنے والوں کی بہتری کے لئے جو بھی بن پایا کریں گے. حال ہی میں‌انہوں نے علم و ادب اور کتابوں سے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہوئے گوپال گنج کے ایک اسکول میں جدید لائبریری بنوائی ہے۔

    پنکج نے لائبریری کا افتتاح بھی خود جا کر کیا۔ حال ہی میں ان کے والد کا انتقال ہوا ہے لہذا انہوں نے لائبریری کو اپنے والد کی طرف سے اسکول کیلئے تحفہ قرار دیا۔ پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ میں‌چاہتا ہوں کہ میرے گائوں کے بچے پڑھ لکھ جائیں اور وہ بھی کل کو اس گائوں اور یہاں‌کے رہنے والوں کا سوچیں. انہوں نے کہاکہ ”آج کل تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے اور وہ اسی طرح ممکن ہے اگرہم سب مل کر کوشش کریں .”

    کیرئیر کے ابتداء میں نامناسب مطالبات ماننے سے انکار کر دیا اعجاز اسلم

    شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    ندا یاسر نے دو سال پہلے ہی کہہ دیا سیبنا بڑی ہیروئین بنیں گی

  • میری توجہ صرف اداکاری پر ہے کیا کما رہا ہوں اس پر نظر نہیں ہے پنکج تریپاٹھی

    میری توجہ صرف اداکاری پر ہے کیا کما رہا ہوں اس پر نظر نہیں ہے پنکج تریپاٹھی

    سیکرڈ گیمز اور مرزاپور 2 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے پنکج کی نئی فلم او ایم جی 2 ریلیز کے مراحل میں ہے۔انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری توجہ صرف اپنی اداکاری پر ہوتی ہے میں یہ نہیں دیکھتا کہ میں کیا کما رہا ہوں، اگر میں اداکاری اچھی کروں گا تو یقینا مجھے پیسے بھی ملیں گے لیکن اگر میری ساری توجہ صرف پیسوں پر ہو گی کہ کیا کما رہا ہوں تو یقینا میں اچھی اداکاری کی طرف سے توجہ ہٹا لوں گا۔او ایم جی 2 اور غدر ٹو ایک ساتھ ریلیز ہونے جا رہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ دونوں فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

    ”غدر ٹو میں سنی دیول اور امیشا پاٹیل ہی”ں اس بار کہانی کیسی ہو گی یہ تو فلم دیکھ کر یہ پتہ چلے گا کیونکہ غدر پارٹ ون کو تو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران پنکج تریپاٹھی نے کہا کہ پوری ایمانداری کے ساتھ اپنا کام کرتا ہوں اور جب کام پورا ہوجاتا ہے تو پھر میں کسی اور چیزوں کے بارے میں نہیں سوچتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ایمانداری ہی یہی ہے کہ میں اپنا سو فیصد دیتا دوں۔ میری جتنی سمجھ ہے اور جتنا کام آتا ہے، اس کے حساب سے ہر پروجیکٹ میں اپنی بہترین پرفارمنس دیتا ہوں اور پھر باقی لوگوں پر چھوڑ دیتا ہوں۔

    ہمارے ملتے ہی کہا جاتا ہے ہائے موٹی ہوگئی پتلی ہو گئی ودیا بالن کا …

    میں بہت اچھی شیف ہوں عفت عمر

    ممتاز ہوئیں تیار پاکستانیوں کے لئے، پوچھا کیسی لگ رہی ہوں میں