Baaghi TV

Tag: pasoori

  • شادی کس سے کرنی ہے؟ اس حوالے سے میرے سٹینڈرڈز بہت ہائی ہیں رمشا خان

    شادی کس سے کرنی ہے؟ اس حوالے سے میرے سٹینڈرڈز بہت ہائی ہیں رمشا خان

    اداکارہ رمشا خان جن کی عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاں‌ ریلیز ہوئی ہے اس میں تین مختلف کہانیاں ہیں جن کو تین مختلف ڈائریکٹرز نے ڈائریکٹ کیا ہے اور مختلف کاسٹ کے ساتھ تین مختلف پرڈیوسرز اور لکھاری بھی ہیں. رمشا خان کی فلم کا نام ہے پسوڑی ، اس میں‌وہ شہریار منور کے ساتھ نظر آئی ہیں، رمشا خان نے اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں کام کرنے کا بہت مزا آیا جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے دیکھا کہ اس میں‌جو میسج دیا جا رہا ہے فلم کے آخر میں لڑکیوں کو وہ بہت زیادہ اہم ہے. بس اسی چیز نے مجھے موٹیویشن دی اور میں نے فلم سائن کر لی.

    رمشا خان نے کہا کہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شادی اور اپنا کیرئیر ایک ساتھ لیکر چلنا پڑے تو لڑکی کس طرح مینج کرتی ہے اور اپنے اردگرد لوگوں کو قائل کرتی ہے لڑکیاں اپنے خواب پورے کر سکتی ہیں اور ان کو اس چیز کی اجازت بھی ہونی چاہیے. رمشا خان نے کہا کہ شادی کے حوالے میں‌یہی کہوں گی کہابھی تک میری پسند کا لڑکا نہیں ملا شاید میرے سٹینڈرڈز اس حوالے سے بہت ہائی ہیں.

     

    میں آج جو بھی ہوں سلمان خان کی وجہ سے ہوں سوناکشی سنہا

    فلم انڈسٹری کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ہمایوں سعید

    گرین ٹی وی کی نشریات کا آغاز کب ہو گا اعلان ہو گیا

  • علی سیٹھی  کا ایک اور اعزاز ، پسوڑی آسکر پارٹی میں گایا

    علی سیٹھی کا ایک اور اعزاز ، پسوڑی آسکر پارٹی میں گایا

    علی سیٹھی کا گایا ہوا گانا پسوڑی نے بے حد شہرت ھاصل کی ہے. پاکستانی ہوں یا بالی وڈ کی سلیبرٹیز سب نے اس گیت کو نہ صرف انجوائے کیا ہے بلکہ اس پر وڈیوز بنا کر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں. بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس گانے کو انجوائے کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی . اری جیت جیساگلوکار بھی علی سیٹھی کے اس گیت کو لائیو کنسرٹس میں گا رہا ہے. علی سیٹھی نے ایسی ہی ایک اور کامیابی اپنے نام کی ہے جی ہاں علی سیٹھی نے گزشتہ رات لاس اینجلس میں ہونے والی آسکر پارٹی میں پسوڑی لائیوگایااور سماں باندھ دیا. سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں علی سیٹھی کو پرفارم کرتے اور لوگوں کو انجوائے کرتا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

    علی سیٹھی کا کوک سٹوڈیو کے لئے گایا ہوا یہ گیت ریلیز سے لیکر ابھی تک مقبول ہے . آج بھی اس گیت کو دیوانہ وار سنا جا رہا ہے. یاد رہے کہ علی سیٹھی نے یہ گیت کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 کے لئے گایااور اس گانے کو جو پذیرائی ملی ہے وہ ابھی تک کوک سٹوڈیو کے کسی دوسرے گیت کے حصے میں نہیں آئی .

  • ارجیت نے پسوڑی گانا دبئی کے ایک کنسرٹ میں گایا

    ارجیت نے پسوڑی گانا دبئی کے ایک کنسرٹ میں گایا

    علی سیٹھی کا گایا ہوا گیت پسوڑی کا بخار ہے کہ اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا. پورا بالی وڈ اس گانے کے سحر میں تاحال مبتلا ہے. پاکستان کے علاوہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں پر پسوڑی کو پسند کیا گیا ہے. علی سیٹھی کے گائے ہوئے اس گیت کواب بالی وڈ کے معروف گلوکار اریجیت جن کے گیتوں کو لوگ خود بے حد پسند کرتے ہیں انہوں نے حال ہی میں پسوڑی گانا گایا ، انہوں نے یہ گانا یو اے ای میں ہونے والے ایک کنسرٹ‌ میں گایا ان کے سامنے لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ، ارجیت نے یہ گیت گا کر یو اے ای میں بہت سارے لوگوں سے بڑے پہمانے پر داد وصول کی .اس گیت کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اریجیت کو گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے. تاہم علی

    سیٹھی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اریجیت نے گانے کے ساتھ انصاف نہیں کیا علی سیٹھی نے جس انداز سے گایا وہ انداز اور سر اریجیت نہیں پکڑ سکے. یاد رہے کہ علی سیٹھی نے پسوڑی گیت کوک سٹوڈیو کے لئے گایا تھا اس گانے کو جتنی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اس سے پہلے شاید ہی کوک سٹوڈیو کے کسی گیت کو حاصل ہوئی ہو.یوں پسوڑی مسلسل پسند کیا جا رہا ہے.