Baaghi TV

Tag: Pm

  • وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی ہے جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی ہے جبکہ سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں نگران حکومت کے قیام اور قومی اسمبلی کی تحلیل سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی علاوہ ازیں ملاقات میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بالکل سیف زون میں ہے اور شہباز شریف حکومت کی مینجمنٹ کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ نہیں کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پشاور ، حیات آباد میں دھماکا، 8 افراد زخمی
    لون ایپ سے متاثرہ شہری کی خودکشی کیس،ملزمان کا ریمانڈ منظور
    ہمارے ہاں 80% لوگ بے مقصد زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار
    اسلام آباد؛ 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
    اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا ہے اور حکومتی کاوشوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، جون میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 334 ملین ڈالر رہا، پچھلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا اور مالی سال2022-23 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا 2.56ارب ڈالر رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارا تقریباً 14.65 فیصد کم ہوا۔

  • ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں کا آغاز نوازشریف کی بدولت ہوا تھا جس میں بجلی، اورنج لائن منصوبے بنائے سمیت سڑکوں کا جال بچھایا گیا واضح رہے کہ اسلام آباد میں ماڈل اسپیشل اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر احسن اقبال اور اعظم نذیر تارڑ سمیت متعدد لوگ شریک ہوئے۔


    جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک منصوبوں کا آغاز کیا گیا، 2015 سے 2018 تک سی پیک پر سرمایہ کاری ہوئی، سی پیک کے تحت توانائی اور سڑکوں کے منصوبے بنائے گئے، 2018 کے بعد سی پیک منصوبوں کو منجمد کردیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک ترقی کرے گا، یہ منصوبہ کئی سال پہلے مکمل ہونا تھا، سی پیک میں نوازشریف کی بڑی کاوش ہے، 2015 تک اس منصوبے پر سرمایہ کاری کی گئی، سی پیک 5 سال تعطل کا شکار رہا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تبائی ہوئی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زمین زیرآب آئی، ہمیں لاکھوں ٹن گندم باہر سے منگوانا پڑی علاوہ ازیں پاک چین تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں تعطل پیدا کردیا گیا تھا، چین کا پاکستان کے ساتھ کمال تعلق کی نفی کرنے کی کوشش کی گئی اور چین کے پاکستان ساتھ تعلقات کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی، چین میں لیبر بہت مہنگی ہوگئی ہے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو آہستہ آہستہ خیرآباد کہنا شروع کردیا ہے اور ہمارے پاس چین کی سیکنڈ ہینڈ مشینری پاکستان میں لانے کا موقع تھا، سی پیک کے تحت لگنے والے اسپیشل زونز تعطل کا شکار ہوئے۔ جبکہ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں تیل کی امپورٹ پربھی27 ارب ڈالرخرچ کرنے پڑے، بڑھتی مہنگائی نے پوری دنیا کی تبائی مچائی، روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اشیا مہنگی ہوئیں، 100 ارب روپے وفاق نے صوبوں میں تقسیم کیے، دوست ممالک سے سیلاب کے لیے امداد آئی۔

  • مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف، مریم نواز اوردیگر کی دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں اور ان میں آئندہ انتخابات سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر تحفظات کے اظہارکے بعد مولانا فضل الرحمن اورمولانا اسعد محمود کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اوراتحادی امورپربات چیت پر وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

    اس ملاقات میں دبئی مذاکرات ، آئندہ عام انتخابات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، سربراہ پی ڈی ایم نےمستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت نہ کرنے کے گلے شکوے کئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمااسلام کے سربراہ کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ، دبئی میں میاں نواز شریف کی ملاقاتوں پر بریف کیا ۔ اور یقین دہانی کرائی کہ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کےحوالے سے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے۔

    وزیراعظم کا مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے پرمولانا کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی تعریف کی ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کے سخت ردعمل کو درست قرار دیا ،سویڈن کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم کا بیانیہ قابلِ تعریف ہے ۔

    جبکہ اس سے قبل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پرردعمل میں کہا کہ مولانا کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ‎دبئی مذاکرات سےصرف جےیوآئی نہیں پوری پی ڈی ایم لاعلم ہے۔ ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے،جےیوآئی کےنزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التوا سیاسی نقصان ہوگا، ‎پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن پر اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا،ہمارا موقف اسٹریٹ پاورسے حکومت گرانا اورالیکشن کرانا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا،‎وقت بتائے گا عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھی،‎وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کےخاتمےکا بیان باہمی مشاورت سےتھا۔

  • سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازت میں توسیع

    سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازت میں توسیع

    چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو مزید ایک سال توسیع دے دی گئی ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کو ملازمت میں مزید ایک سال توسیع دے دی گئی ہے، اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی منظوری سے توسیع کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی 8 جولائی کو توسیع کی مدت پوری ہو چکی تھی، تاہم اب وہ آئندہ سال جولائی تک اپنے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ جبکہ اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے کام نے شرکت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور فوری الیکشن انعقاد سے متعلق امور زیر غور آئے، جب کہ صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال بھی نہیں ہو سکتا، آئی ووٹنگ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی۔

    اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ فوری الیکشن کے لیے پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز میں ضروری ترمیم کرے۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس نے قرار دیا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے رولز میں ترمیم کر دی، رولز کے ساتھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے، ترمیم کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھا جائے۔

  • وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت کی بحالی اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے جبکہ سرمایہ کاری کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔

    انہوں نے کونسل اور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شرکا کو اپنے غیرملکی دوروں اور ملاقاتوں پر بھی اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف کے کردار کی بھی تعریف کی جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی۔مشکل اور دلیرانہ فیصلے ملک کو تعمیر و ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں لیکن ابھی بہت بڑے چیلنجز ہمارے سامنے ہیں۔ معاشی بحالی کے لیے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ مؤثر عمل درآمد کے لئے وفاق اور صوبوں میں شراکت داری کا انداز اپنایا جائے گا۔

    مزید یہ پڑھیں؛
    وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت
    ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی واردات
    شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی
    امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
    اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
    لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
    سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد

    جبکہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی عوامل کی وجہ سے پیدا ہونیوالے معاشی چیلنجوں کے پیش نظر پاکستان کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل جیسے نمائندہ فورم کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی، معاشی پالیسیاں وضع کرنے، دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے. وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے نو ماہ میں 3 ارب ڈالر ملیں گے جبکہ پہلی قسط جولائی میں ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ہوگی اور یہ ڈیل کوئی فخر کی بات نہیں ہے مگر ہمارے پاس سنبھلنے کا موقع ہے. وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں جو واقعہ پیش آیا ہے پوری مسلم امہ، پاکستانی قوم اس کی بھرپور شدت سے مذمت کرتی ہے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ مجرموں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اور اس سے قبل بھی ایسے دلخراش واقعات پیش آچکے ہیں اور اس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سویڈن میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت کا جو بیانیہ بنایا گیا ہے اس کی پاکستانی حکومت نہ صرف بھرپور مذمت کرتی ہے بلکہ سویڈن حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان واقعات کا بھرپور نوٹس لے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس بات کا بڑا اطمینان ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم نے اس پر ہنگامی اجلاس طلب کیا اور اس اجلاس میں اس حرکت کی بھرپور مذت کی گئی بلکہ مطالبہ کیا گیا کہ نہ صرف مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے بلکہ آئندہ کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام ہونی چاہیے۔ پاکستانی حکومت او آئی سی کے اس فیصلے اور اجلاس کی بھرپور تائید کرتی ہے، اور امید کی جاتی ہے کہ آئندہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہوگا اور سویڈن حکومت سے ہمارا یہ مطالبہ جائز ہے اور ہم اپنی وزارت خارجہ کے ذریعے اس کا بھرپور فالو اپ کریں گے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جن چیلنجز سے گزشتہ 15 ماہ سے ہمارا واسطہ ہے ہم اپنی حکومت کی بقیہ مدت میں بہتری لانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کچھ دن پہلے بے پناہ کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ منطقی انجام کو پہنچا اس کے لیے کابینہ کے تمام معزز اراکین کو اور خاص طور پر وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو اور متعلقہ وزارتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ بڑی کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کا اسٹینڈ بائے معاہدہ ہوا اور ان نو ماہ میں پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملیں گے، جولائی میں پہلی قسط 1.1 ارب ڈالر کی ہوگی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ پر بہت محنت کی ہے، جبکہ آئی ایم ایف سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایک سیاستدان اور وزیراعظم کے یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کچھ ماہ میں چین نے 5 ارب ڈالر کی مدد کی ہے جس میں بیرونی کمرشل بینکوں کے پیسے واپس کیے گئے۔ مشکل وقت میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی جس کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے، اگر آئی ایم ایف معاہدے سے قبل یہ 5 ارب ڈالر نہ ملتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 2 ہزار 231 پوائنٹس کے غیرمعمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کے آغاز پر قوم اور کاروباری برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مسلسل محنت اور درست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں،الحمدللہ، ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے معاشی ترقی، مہنگائی میں کمی اور پاکستان کی تعمیر وترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا، وہیں سے پھر دوبارہ آغاز ہو رہا ہے ۔ شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، قوم کو مبارک ہو ۔ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے اور 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے نتیجے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا تیزی سے اعتماد بحال ہو رہا ہے ۔خدا کرے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر یوں ہی جاری رہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے بیج جڑ پکڑنا شروع ہوگئے ہیں، پرخلوص محنت، دیانتداری اور سچائی ثمر لا رہی ہے ۔ قائد نوازشریف کے تعمیر، ترقی اور عوام کی خوش حالی کے وژن پر ایک بار پھر عمل پیرا ہیں ۔ جس طرح 2013 سے 2018 کے درمیان پاکستان کو توانائی کے بحران، دہشت گردی اور دیگر مسائل سے نجات دلائی تھی، معاشی ترقی لائے تھے، ایک بار پھر اسی جذبے سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر لارہے ہیں ۔ قومی ترقی اور معاشی استحکام کے سفر کو اسی سمت اور اسی جذبے و محنت سے جاری رکھنا ہو گا ۔ جس طرح نوازشریف کی قیادت میں سی پیک کا آغاز کیا، معیشت بحال کی، مہنگائی 4 فیصد اور کھانے پینے کی اشیاء کی شرح 2 فیصد پر لائے تھے، ترقی کی شرح 6.1 فیصد اور پالیسی ریٹ ساڑھے 6 فیصد پر تھا، اب دوبارہ ترقی کے اسی سفر کی طرف لوٹ رہے ہیں ۔ اب زراعت، آئی ٹی، صنعت سمیت دیگر تمام شعبوں میں ترقی کا سفر تیز ہو گا انشاء اللہ ۔ پھر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، نوجوانوں کے روزگار، کاروبار اور معاشی خودمختاری سے ہم کنار کریں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف نے  فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کردیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کردیا

    فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کے ٹرائلز کا کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے لہذا اب فروغ نسیم وزیر اعظم کی طرف سے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

    جبکہ یاد رہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان نے 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔ لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے اعتراضات کے بعد 9 رکنی لارجر بینچ ٹوٹ گیا اور چیف جسٹس نے 7 رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیا تھا۔ جبکہ بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب 7 رکنی بینچ کی کیس کی سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ منگل تک کیس کا فیصلہ کر سکتے ہيں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے آغاز پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئیں میں نے کچھ کہنا ہے، عدالت کو اختیار سماعت آئین کا آرٹیکل 175/2 دیتا ہے، میں اپنی قومی زبان اردو میں بات کروں گا، تعجب ہوا کہ کل رات8 بجے کازلسٹ میں میرا نام آیا، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر کوئی بات نہیں کروں گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل ابھی بنا نہیں تھا کہ 13 اپریل کو سپریم کورٹ کے9 رکنی بینچ نےحکم امتناع دیا، سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل کی سماعت جولائی تک ملتوی کی، سپریم کورٹ رولز پڑھیں کیا کہتے ہیں، آئین سپریم کورٹ کو سماعت کا اختیار دیتا ہے، جج کا حلف کہتا ہےکہ آئین وقانون کے مطابق فیصلہ کروں گا، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایک قانون ہے، میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجربل میں بینچ کا حصہ نہیں، کچھ نہیں کہوں گا۔

  • وزیراعظم سے ایک اہم شخصیت کی ملاقات

    وزیراعظم سے ایک اہم شخصیت کی ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان سےوزیرِ اعلی پنجاب کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری، تجارت و کاروبار سردار تنویر الیاس کی ملاقات

    ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور اور سیف اللہ نیازی بھی شریک

    ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو.

  • پی ڈی ایم کا مظاہرہ، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا.

    پی ڈی ایم کا مظاہرہ، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا.

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دے دی۔

    وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

    وزیراعظم نے پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے، احتجاج میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، تاہم کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گا۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے 19 جنوری منگل کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کل اہم اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں سیکیورٹی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

  • فرد جرم کی کاروائی، عدالت نے شہباز گل کو عدالت طلب کر لیا.

    سیشن عدالت میں وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ہوئی.

    عدالت نے ڈاکٹر شہباز گل کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے 16 جنوری کو طلب کر لیا

    عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز گل کیخلاف بطور ثبوت ویڈیو بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

    ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کے ہتک عزت دعوی پر سماعت کی

    درخواستگزار کمپنی البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے، موقف

    البیراک کمپنی پاکستان، صومالیہ اور دیگر ممالک میں کنسٹرکشن، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کر رہی ہے، درخواست گزار

    البیراک گروپ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 میٹر لمبی میٹرو بس متعارف کروائی. میٹرو بس عام بسوں کے مقابلے میں بہترین بس ہے.

    ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی لے پروگرام اعتراز ہے میں 26 ستمبر 2020ء کو درخواستگزار کمپنی کیخلاف بیان بازی کی، موقف

    ڈاکٹر شہباز گل نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے، درخواستگزار

    6 برس قبل میٹرو بس پراجیکٹ پر 3 اعشاریہ 68 ڈالر فی کلومیٹر کے حساب سے ٹھیکہ لینے کا الزام لگایا گیا، موقف

    شہباز گل نے 1 اعشاریہ 85 ڈالر فی کلو میٹر کے حساب سے سلمان شہباز کو دینے کا بھی الزام عائد کیا، درخواستگزار

    شہباز گل نے لاہور میٹرو بس کے ٹھیکے سے آدھی رقم مسلسل سلمان شہباز کو دینے کا الزام لگایا ہے، موقف

    درخواستگزار کمپنی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں، درخواستگزار

    شہباز گل نے درخواستگزار کمپنی پر ثبوتوں کے بغیر کرپشن کا الزام لگایا، موقف

    شہباز گل کے ٹی وی چینل پروگرام میں الزامات لگانے سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی، درخواستگزار

    شہباز گل نے پلیٹ فارم کمپنی کیخلاف سوشل میڈیا مہم بھی چلا رکھی ہے، موقف

    شہباز گل کے میڈیا اور سوشل میڈیا بیانات کے سبب کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان ہوا، درخواستگزار

    شہباز گل کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت ہتک عزت کی کارروائی کی جائے، استدعا

    درخواستگزار کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر شہباز گل کو بھاری جرمانہ اور سزا سنائی جائے، استدعا