Baaghi TV

Tag: PML-N

  • 30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید کادعویٰ

    30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید کادعویٰ

    راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے-

    باغی ٹی وی : شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں،صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار رکھتے ہیں،صدر علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں-

    شیخ رشید نے کہا کہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کوبحران میں دھکیلنے میں الیکشن کمیشن نے عزت ہیں کمائی ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے، یہ کہتے تھے اسٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے، مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں ہے، تو بتائیں کس کی حکومت ہے؟-

    سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ آدھا سامان جیل مین چھوڑ کر آیا ہوں، عمران خان کہے گا تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا،20سے 30 تاریخ تک فیصلہ ہوجائےگا،پہلے ایف آئی آر لکھوائی ہے کہ آصف زرداری سمیت 5 میرے مجرم ہوں گے،گرفتاری اور ضمانت کے بعد ایک نیا شیخ رشید سامنے آیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ ان قیمتوں کو بڑھانے پر آئی ایم ایف خوش نہیں ،انہیں علم ہے یہ سب چور ہیں،قوم سے پوچھتا ہوں 10ماہ گزر گئے نوازشریف کیوں وطن واپس نہیں آرہے-

    سابق وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہوں گے-

  • ملکی مسائل کے حل کی کوئی  بات کوئی نہیں کررہا،ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں،شاہد خاقان

    ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کررہا،ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں،شاہد خاقان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کررہا ،صرف سب ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں –

    باغی ٹی وی: شاہد خاقان نے کہا کہ یہ باتیں پارلیمنٹ میں ہونی چاہییں،آج ہمیں اپناسیاسی اتحاد ایک طرف رکھنا چاہیے،یہ کوشش بغیر کسی ذاتی اور سیاسی مفاد کے ہے،معاشی ،آئینی ،سیاسی حالات کی خرابی کے حل کی کوشش کرنی ہے،ہمیشہ کہا ہے ٹروتھ کمیشن بنائیں اور حقائق عوام کے سامنے رکھیں،

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کاتشویش ناک واقعہ پیش آیا،اس طر ح کے واقعات معیشت کو مزید کمزور کردیں گےایسے واقعات کا پہلا بھی یکجا ہوکرمقابلہ کیا اوراس سےنجات حاصل کی،کوئی ریاست ایسے حملے برداشت نہیں کرسکتی ،ملکی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اوراہلیت نظر نہیں آتی –

  • ڈاکٹر یاسمین راشد نےغلام محمود ڈوگر سے ہونے والی گفتگو کو حق بجانب قرار دیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد نےغلام محمود ڈوگر سے ہونے والی گفتگو کو حق بجانب قرار دیا

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے لیکڈ فون ٹیپ میں غلام محمود ڈوگر سے ہونے والی گفتگو کو حق بجانب قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ سابق سی سی پی او لاہور کی تقرری تحریک انصاف کا براہ راست مسئلہ ہے کیونکہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کی تحقیقات ان ہی کے پاس ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنیوالوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بتایا جائے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ان سے پوچھنے میں کیا غلطی ہے؟ فون ٹیپ کرنے والے شرم و حیا کریں، ان لوگوں نے ملک میں پرائیویسی تک نہیں چھوڑی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں پتا ہے کہ سہولت کار فون ٹیپنگ میں کیوں لگے ہوئے ہیں؟

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے آڈیو ٹیپ کرنے والوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا-

    ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم پر دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،کسی کی ریکارڈنگ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایک شہری کی حیثیت کی ہر پولیس افسر سےبات کرسکتی ہوں،عمران خان پاکستان کےسب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،ان پرحملےمیں شہبازشریف اور راناثنااللہ ملوث ہیں ان لوگوں نے پاکستان کے حالات ایسے کردیئے ہیں کہ دنیا کے سامنے شرمندہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں سنا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد غلام محمود ڈوگر سے فون پر کہہ رہی ہیں کہ کوئی اچھی خبر سنا دیں، آرڈر ہوگئے ہیں؟ اس پر غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ ابھی تک آرڈر نہیں ملے ۔

    آڈیو اصلی ہے تو جوڈیشیل کمیشن میں انکوائری کروائی جائے، رانا مشہود

    مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے کہا کہ ان کا ارادہ کیا ہے، ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، جس پر غلام محمود ڈوگرکا کہنا تھا کہ نہیں نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈر ہونے ہیں، جیسے ہی ہوں گے، مل جائیں گے، وہاں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، وہ ڈاک جاتی ہے ناں ساتھ، تو جج صاحبان سائن کرتے ہیں اس پر، جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے وہ تو کورٹ ٹائم کے بعد کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اچھا ٹھیک ،خان صاحب اس حوالے سے بہت فکرمند ہیں،میں نے خان صاحب کو کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ابھی تک انہیں نہیں ملےغلام محمد ڈوگر نے کہا کہ جی ابھی تک نہیں ہوئی،رات کو ڈاک دستخط ہوکر آجاتی ہوتی ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی،میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔

    عمران خان کو بھی گرفتاری دینی ہو گی، اعجاز چودھری

  • عارف علوی فارن فنڈنگ کیس کے جرم میں شریک ہیں،رانا ثناللہ

    عارف علوی فارن فنڈنگ کیس کے جرم میں شریک ہیں،رانا ثناللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس کے جرم میں شریک ہیں۔

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، وہ اپنے منصب کی عزت کا پاس رکھیں، پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے کچھ ایسے اقدامات کرائے جس کو سپریم کورٹ نے آئین شکنی قرار دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے، صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکارنہیں عارف علوی الیکشن کمیشن کےآئینی اختیار میں مداخلت کر رہےہیں عارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک جرم ہیں، عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    جیل بھرو تحریک سے متعلق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ جیل بھرو تحریک کی حکمت عملی بنالی ہے، یہ تحریک دو ہفتے سے زیادہ نہیں چلے گی۔

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کیلئے کوئی سرحدیں نہیں ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر میں کراچی سمیت تمام جگہوں پر گیا، پچھلے چار ماہ سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی زیادہ ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی سندھ اور پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان سے بہت بہتر ہے، سندھ حکومت نے سی ٹی ڈی بہتر بنانے میں بہت کام کیا ہے، دہشت گردی واقعات سندھ اور پنجاب میں کم ہوئے ہیں دہشت گردی کےخلاف رقم صرف پختونخوا کو دی جاتی ہے، کے پی کے میں کرائے کی بلڈنگ میں سی ٹی ڈی کے دفاتر ہیں۔

    دوسری جانب خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں الیکشن سے متعلق قانون کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر مملکت انتخابات کے معاملےپرسیاست نہ کریں اوراپنی آئینی اوقات میں رہیں عارف علوی اپنی نہیں تواپنےعہدےکی عزت کا خیال کریں یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ہونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں صدر مملکت کے عہدے پر قابض ہوئے۔ خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔

    باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،آرمی چیف

  • وزیر دفاع خواجہ آصف نجم سیٹھی پر برس پڑے

    وزیر دفاع خواجہ آصف نجم سیٹھی پر برس پڑے

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو متنازع ٹوئٹ پر برس پڑے-

    باغی ٹی وی: نجم سیٹھی کی ٹوئٹ پر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ شخص ریاست کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کرتے ہوئے کہتا ہے سکیورٹی فورسز پر حملہ حلال اور پی ایس ایل پر حرام ہے۔

    کراچی پولیس آفس حملے میں ملوث دہشتگرد کے گھر پر چھاپہ، اہلخانہ کےچونکا دینےوالے انکشافات


    انہوں نے کہا کہ اس شخص کے نزدیک فوج اور پولیس کی جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اسے صرف یہ اطمینان ہے کہ پی ایس ایل محفوظ ہے، واضح ہوگیا کہ ہماری اشرافیہ کے نزدیک قومی سلامتی سے زیادہ اپنا مفاد عزیز ہے۔

    پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش جاری، 65 امیدواروں کی درخواستیں موصول

    واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) تو صرف سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑے ہیں، اس لیے ان سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    نجم سیٹھی کو اس ٹوئٹ کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تنقید کے بعد نجم سیٹھی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی۔

    باہمی اعتماد، عوام کی مرضی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے،آرمی چیف

  • خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے-

    باغی ٹی وی : نگران صوبائی کابینہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری کے بیٹے جرار حسین بخاری کو شامل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان اپنے مشیر جرار حسین بخاری سے متعلق لاعلم نکلے۔

    نگران حکومت نے جرار حسین بخاری کے بارے میں تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کا تعلق کس علاقے سے ہے۔

    نگران وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان نے کہا کہ ابھی علم ہوا ہے کہ جرار حسین کا تعلق خیبر پختونخوا سے نہیں ہے، معلوم نہیں تھا کہ جرار حسین پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کے بیٹے ہیں جرار حسین کا نام گورنرکے پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے دیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ جرار حسین کا تعلق صوبے سے ہے، چھان بین کی جائے گی، اگر جرار حسین کا تعلق صوبے سے نہ ہوا تو پھر انھیں مشیر نہیں ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین بخاری امپورٹڈ مشیر ہیں، ساری نگراں صوبائی کابینہ امپورٹڈ ہے۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جرار حسین میں ایسی کیا قابلیت تھی کہ انہیں مشیر مقرر کیا گیا، خیبرپختونخوا میں ان کو کوئی نہ ملا تو دوسرے صوبوں سے لوگوں کو مشیر لگایا جانے لگا ہے۔

  • ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کو بھیجے گئے نوٹس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو 21 فروری کو طلب کیا ہے-

    ڈی آئی خان : سابق ناظم اعلیٰ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    ایف آئی اے کے نوٹس پر اپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا، اب مجھے ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔

    فرخ حبیب نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کر لو، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    قبل ازیں فرخ حبیب نے کہا ہےکہ ہمارا کوئی رہنما جیل جانے سے نہیں ڈرتا، عمران خان جب کال دیں گے ہم ملک کی جیلیں بھر دیں گے حکومت جو آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے جا رہی ہے، عام آدمی کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنےجارہے ہیں۔

    واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، جنرل باجوہ آج آکر جواب کیوں نہیں دیتے جنہوں نے ان کو لا کر بھٹایا تھا۔

  • واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرو ،آئین کے اندر سراغ مت تلاش کرو،سب ایک دوسرے پرالزامات اور پھر مقدمات بنانے پر لگے ہوئے ہیں،ہر کوئی الیکشن کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہا ہے-

    باغی ٹی وی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک مشکلات میں ہے،ہم کشتی کو سنبھالا دینے میں نہ ماضی سے سیکھا نہ مستقبل کے اعتبار سے،ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھا جاسکتا ہے،ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،بدقسمتی سے ہم نے اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھا،آئی ایم ایف کا پیکج لینے کیلئے حکومت نے بڑی محنت کی-

    عارف علوی نے کہا کہ واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، مذاق بنا لیا کہ ملک میں کرپشن ہوئی ہے، کرپشن کی سب بات کرتے ہیں مگر کوئی کرپشن کرتے ہوئے پکڑا نہیں جاتا،کہا گیا کہ دشمنیاں چھوڑ کر اپنی کارکردگی پر فوکس کرو،ریکوڈک سے ایک روپیہ نہیں ملا مگر 7،8 ارب ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا-

    عمران خان کی حکومت کے 2سال بعد کہا گیا کرپشن چھوڑو اپنی کارکردگی بتاو،عمران خان کی گرفتاری سے ملکی حالات خراب ہی ہوں گے،الیکشن کے ذریعے لوگ سمجھادیتے ہیں کہ یہ بات صحیح کر رہے یہ غلط،الیکشن کیلئے بھی حیلے بہانے تلاش کئے جا رہے ہیں-

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنیوالوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرو ،آئین کے اندر سراغ مت تلاش کرو،سب ایک دوسرے پرالزامات اور پھر مقدمات بنانے پر لگے ہوئے ہیں،ہر کوئی الیکشن کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہا ہے-

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ اسحاق ڈار تو کہا کہ منی بجٹ کو ایوان میں پیش کریں،عمران خان کے دور میں معیشت کے حالات تھوڑے بہتر تھے،میری کوششیں مسلسل پس پردہ جاری رہتی ہیں،آج کل مذاکرات کی پس پردہ کوئی کوشش نہیں ہو رہی،جمہوریت میں اعتماد الیکشن سے ملتا ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مضحکہ خیز ہےکہ الیکشن کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے،بہت سی باتیں وقت پر سمجھ نہیں آتیں،میری کوشش ہوتی ہےکہ بس معاملے کلیئر ہوں،جنرل باجوہ اور عمران خان کی ملاقات میری درخواست پر ہوئی تھی-

    ملک کو لڑائی کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے، مریم نواز

  • ڈاکٹر یاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنیوالوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا آڈیو ٹیپ کرنیوالوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے آڈیو ٹیپ کرنے والوں کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ غلام محمودڈوگر سے کیوں بات کی،میری پرائیویسی کو توڑ کرآڈیو ریکارڈ کی گئی۔

    آڈیو اصلی ہے تو جوڈیشیل کمیشن میں انکوائری کروائی جائے، رانا مشہود

    ڈاکٹر یاسمین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم پر دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،کسی کی ریکارڈنگ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ایک شہری کی حیثیت کی ہر پولیس افسر سےبات کرسکتی ہوں،عمران خان پاکستان کےسب سے مقبول ترین لیڈر ہیں،ان پرحملےمیں شہبازشریف اور راناثنااللہ ملوث ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کے حالات ایسے کردیئے ہیں کہ دنیا کے سامنے شرمندہ ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اورسابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی مبینہ آڈیو سامنے آ ئی ہے مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین کہتی ہیں کہ کوئی اچھی خبر ہے تو بتائیں ، آرڈر ہوگئے نا؟ جس پر غلام ڈوگر جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں نہیں ابھی تک نہیں ملے آرڈر۔

    تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک،شہروں سے گرفتاریوں کا شیڈول جاری

    ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں کہ ان کا کیا ارادہ ہے، ویسے پوچھ رہی ہوں۔ جس پر غلام ڈوگر جواب دیتے ہیں کہ نہیں وہ تو سپریم کورٹ سے آرڈ ر ہونے ہیں،جیسے ہی آرڈر ملیں گے ،ہمارے بندے بیٹھے ہیں وہاں پر وہ ڈاک ساتھ جاتی ہے نا جس پر جج صاحبان کے دستخط ہوتے ہیں۔ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورٹ ٹائم میں تو نہیں کرتے وہ تو کورٹ ٹائم کے بعد کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اچھا ٹھیک ،خان صاحب اس حوالے سے بہت فکرمند ہیں،میں نے خان صاحب کو کہا کہ میری اطلاع کے مطابق ابھی تک انہیں نہیں ملےغلام محمد ڈوگر نے کہا کہ جی ابھی تک نہیں ہوئی،رات کو ڈاک دستخط ہوکر آجاتی ہوتی ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد بولیں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی،میں ویسے ہی پوچھ رہی ہوں، غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اللہ خیر کرے گا۔

    عمران خان کو بھی گرفتاری دینی ہو گی، اعجاز چودھری

  • ملک کو لڑائی کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے، مریم نواز

    ملک کو لڑائی کی نہیں مفاہمت کی ضرورت ہے، مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ آڈیو لیک کے بعد عدلیہ کو دو چار کرداروں کا احتساب کرنا ہوگا اور نواز شریف کی سزا کا ازالہ بھی خود کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم کی پارٹی کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں موجود ’فیض‘ کی باقیات موجود ہیں وہ اب بھی عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں ’مسلم لیگ ن ہمیشہ سے مسلم لیگ ن تھی نوازشریف دور گئے تو پارٹی مشکلات کا شکار رہی، مسلم لیگ ن کو احساس ہوا کہ نوازشریف پارٹی کیلیے کتنے ضروری ہیں-

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر سندھ سے ملاقات

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ایک بار پھر کہا کہ حکومتی ذمہ داری میری نہیں نہ پہلے نہ آج میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ ہے، حکومت کا حصہ نہیں لیکن دعاگو ہوں کہ حکومت دن رات محنت کرے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نہ صرف ن لیگ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کا ہوناُچاہیے، ہمارا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور وہ کہتے ہمیں حکومت دو، جھوٹ کی زندگی مختصر ہوتی ہے، پہلے بولے سازش امریکی نے کی تو محسن نقوی سے ہوتی ہوئی اختر لاوا تک پہنچ گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اداروں نے خود محدود کر دیا تو میں کیوں اُن سے لڑائی کروں گی اور اس وقت ملک کو مفاہمت کی زیادہ ضرورت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص جب اقتدار میں تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے کی رٹ لگا کر رکھتا تبا، پھر اسمبلیوں سےاستعفی دئیے اب واپس لئے گئے، عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا اس کا آئین طے کرے گا، اسمبلی پانچ سال کیلئے منتخب ہوتی ہیں تو وقت پورا ہونا چاہیے۔

    مریم نواز نے کہا ہے میں نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بالکل بھی نہیں ڈانٹا، مورثی سیاست کا فیصلہ والدین نہیں عوام کرتے ہیں۔ن لیگ کا ووٹر چٹان کی طرح کھڑا ہے بلکہ ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ بھی ہوا ہے ،ن لیگ پرانی سیاسی جماعت ہے سب سمجھتی ہے، یقین کریں ابھی میرے ذہن میں کوئی عہدہ نہیں کہ میں وہ لوں۔

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ’جب بھی الیکشن ہوں تو بالکل تیار ہیں عوام کے پاس جا رہی ہوں،الیکشن جیتیں گے محنت کررہے ہیں۔ابھی پلان ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے کیسے بچانا ہے، اگر آئی ایم ایف کی بات مانیں تو پھنستے ہیں اور نہ مانیں تو پھنستےہیں، سو فیصد یقین ہے شہباز شریف اور اسحاق ڈار چاہتے ہیں بحران سے ملک کو نکالیں، میری اور شہباز شریف کی آڈیوز آئی ہیں لیکن کوئی ایسی چیز نہیں جو ملک کے خلاف ہو، نیب سے کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں جس نے کچھ نہیں کیا اسے سکون سے رہنا چاہیے ، نیب ترامیم کے خلاف ہوں اور اپنی رہائی میں بھی نیب سے سہولت نہیں لیں۔

    افغانستان میں خواتین کو تعلیم حاصل کرتا اور تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں ،بلاول

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا جب ان کی باری آئی تو نیب ترامیم سےفائدہ ہوا جو جرم میں رنگے ہوئے ہیں، ہم نےجو نیب ترامیم کیں وہ عمران خان کے کام آ رہی ہیں، احتساب کے اداروں سے مسئلہ نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال سے مسئلہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور دوسرے لوگ گریبان پکڑ کررہے ہیں، پی ٹی آئی بنکرز سے باہر نہیں نکل رہی وہ تیز نہیں چل رہے۔ عوام و معیشت کا بیڑا غرق تحریک انصاف نے کر دیا ہے ہم تعمیر نو کررہے ہیں، نوشتہ دیوار پر پی ٹی آئی کی شکست نظر آ رہی ہے، عمران خان بل میں چھپے ہوئے ہیں چوہے کی طرح باہر نہیں اور کورٹ میں بھی نہیں آ رہے۔

    ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ گریٹ گیم نہیں رہی کردار قوم کے سامنے آ چکے ہیں، عدلیہ کو باور کروانا چاہتی ہوں احتساب سے ادارے کمزور نہیں مضبوط ہوتے ہیں، ایک یا دو کردار جس سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی تو روک تھام و احتساب خود کرنا ہوگا، قوم کا اربوں روپے کبھی سوشل میڈیا پر نہیں لگایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اب نوازشریف کی سزا والا ازالہ عدلیہ کو خود کرنا پڑے گا اگر وہ داغ نہیں دھوئے گی تو مستقبل کا راستہ مشکل ہو جائے گا۔ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور وہ باعزت بری ہوں گے کیونکہ فیصلے دینے اب خود بول پڑے ہیں کہ اُن سے فیصلے کروائے گئے۔ انصاف کا معیار پورا نہیں کریں گے تو مسائل ہوں گے۔

    پی ایس ایل کے انتظامات کیلیے نگران وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات جاری

    مریم نواز نے کہا کہ ‘’ٹیریان ہو ہیرو کا کیس ہو یا فارن فنڈنگ کیس، ایک سو پانچ ملین پائونڈ جیب میں پیسے ڈالنے کا تو وہ اب بچ نہیں پائے گا، عمران خان عدالت میں نہیں جا سکتے پلاسٹر کا بہانہ بنانا پڑتا ہے، جتنی سہولت عدلیہ کی طرف سے عمران خان کو ملی کسی کو بھی نہیں دی گئی جبکہ وہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، انصاف کے دوہرے معیار سے بڑا ظلم کچھ نہیں ہو سکتا‘۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی بھی عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں کیونکہ انہیں عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر چلنے کی ان کی عادت ہے، پی ٹی آئی پر جو الزامات ن لیگ پر ہوتے تو بہت برا حشر ہوتا، عمران خان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں جس کا نظریہ شروع سے ہی غلط ہے اور وہ چاہتا اسٹیبلشمنٹ اس پر دستِ شفقت رکھے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ پرانی جماعت تھی روایتی جماعت کے سوشل میڈیا کی اہمیت کے بارے میں اب احساس ہوا ہے، ملک میں کونے کونے میں آواز پہنچانے کیلئے ملک میں سوشل میڈیا کو مضبوط کررہے ہیں،لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ جواب پی ٹی آئی کو کیوں دیتے ہیں، آج مقابلہ ترقیاتی کاموں کا نہیں بلکہ گالیوں کا مقابلہ ہے ، ملک ترقی پذیر ہے اس کو فوکس ترقی پر کرنا ہوگا۔

    چودھری پرویزالہٰی کی عمران خان سےملاقات،جیل بھروتحریک کی حمایت کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ’ایبٹ آیاد میں مجھے کہا گیا کہ ن لیگ پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرتی، ہماری جماعت کا ڈی این اے جذباتی نہیں ہے، لوگ مار دھاڑ نہیں گالی گلوچ کا جواب مانگتے ہیں، ن لیگ کا نظریہ پرفارمنس ہے واپس پاکستان کو اسی پر آنا پڑے گا، گالی گلوچ سے ملکی معیشت پر اثر ہوتا ہے، ہم سوشل میڈیا پر ملک اور پاکستان کا بھرپور دفاع کریں گے اور اس میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے۔