Baaghi TV

Tag: politics

  • عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ضمانتی مچلکے جمع کرادیے

    عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ضمانتی مچلکے جمع کرادیے

    عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں بھی ضمانتی مچلکے جمع کرادیے ہیں.

    عمران خان آج لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور انہوں نے لاہور ہائی کورٹ میں ظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے ہیں . واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکےجمع کرانے انسداد دہشت گردی عدالت (اےٹی سی ) لاہور میں پیش ہوئے تھے.

    عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج عمران خان کو ضامن کے ساتھ خود بھی پیش ہونےکا حکم دیا تھا.عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظورکر رکھی ہے۔ عدالت نے عمران خان کو تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔ عمران خان مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت سے روانہ ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات درج ہیں۔ عمران خان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں لانے کی اجازت دی گئی ، عمران خان کی درخواست پر ایڈمن جج عبہر گل نے اجازت دی۔

  • عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر

    عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم کے خلاف ایک اور مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درخواست سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم کے خلاف ایک اور مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائر کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درخواست سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے بطور ریاست کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے لاوارث اور یتیم بچیاں انکی امانت تھیں، عمران خان نے لاوارث اور یتیم بچیوں کے فنڈز اور بجٹ روکنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے یتیم اور لاوارث بچیوں کا بجٹ اور فنڈز روکے، عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے متعدد بار رجوع کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

  • اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

    اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا

    وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پراسیکیوٹر نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کردی ہے. اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی عدالت میں اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے کیس کی سماعت ہوئی اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی گئی ہے، وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔ اعظم سواتی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو سکا، تفتیشی افسر وارنٹ کی تعمیل کے لیے کہاں گئے، کیسے تعمیل کروائی؟ اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے وارنٹ کی تعمیل کروانے والے اہلکار کو طلب کر لیا جس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

    سابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کو 13 اکتوبر کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسلام آباد چک شہزاد کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ خاندنی ذرائع نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رات 3 بجے کچھ افراد فارم ہاؤس پر آئے اور اعظم سواتی کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گرفتار کیا جبکہ ایف آئی نے فوری طور پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

    جس کے بعد ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں 20،131،500 اور 505 کی دفعات شامل تھیں۔ مقدمے میں شامل تعزیت پاکستان کی دفعہ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی نے بد نیتی پرمبنی ٹویٹ کیا جو کہ مقاصد کی تکمیل کے لئے انتہائی تضحیک آمیز تھا، اعظم سواتی نے ریاستی اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔ ایف آئی اے کے مقدمے میں متنازع ٹویٹ کا متن بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا کہ ٹویٹ اداروں میں تقسیم پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ اعظم سواتی منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس میں نامزد تھے، ایف آئی اے نےفارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت کل 11عہدیدارون کونامزد کیا۔

  • عمران خان معاشی چیلنجز کو بڑھانے میں اپنا کردار بھول جاتے. شہباز شریف

    عمران خان معاشی چیلنجز کو بڑھانے میں اپنا کردار بھول جاتے. شہباز شریف

    عمران خان معاشی چیلنجز کو بڑھانے میں اپنا کردار بھول جاتے. شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اب ہم تباہی کے دہانے پر نہیں ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر جاری طویل پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ لگتا ہے معیشت پر عمران خان کی سمجھ بوجھ بہت محدود ہے، عمران خان معاشی چیلنجز کو بڑھانے میں اپنا کردار آسانی سے بھول جاتے ہیں۔
    https://twitter.com/CMShehbaz/status/1663216996907991046-
    انہوں نے لکھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ختم کر کے عمران خان نے ہمیشہ چاہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے، لگاتار احتجاج، لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھی معیشت پر بہت برا اثر پڑا، سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرمایہ کار بھی عمران خان کے پیداکردہ غیر مستحکم ماحول میں سرمایہ کاری سے کتراتے ہیں، صرف 9 مئی کے خوفناک واقعات نے ہی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، 9 مئی کے واقعات عمران خان کے ناپاک عزائم کی ناقابل تردید توثیق ہیں، عمران خان کے بے شمار کرپشن کیسز اس سب کے علاوہ ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہمیں معاشی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اب ہم تباہی کے دہانے سے ہٹ گئے ہیں، سخت معاشی اقدامات، بروقت پالیسی مداخلت کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی کوششیں جاری ہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں دوستوں اور شراکت داروں سے مل کر مالیاتی کمزوریوں سے نمٹ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے اصل چیلنج درآمدات پر انحصار کم کر کے مہنگائی کو کم کرنا ہے، برآمدات، سرمایہ کاری، پیداواریت کو معیشت کی بنیاد بنا کر یہ مقاصدحاصل کیے جا سکتے ہیں، ہماری کوششیں انہی مقاصد کے حصول کی جانب ہیں۔

  • ایک وقت ایسا ہوگا جب عمران خان کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا. فیصل واؤڈا

    ایک وقت ایسا ہوگا جب عمران خان کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا. فیصل واؤڈا

    ایک وقت ایسا ہوگا جب عمران خان کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا. فیصل واؤڈا

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان دور میں وفاقی وزیر رہنے والے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ابھی تو چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ میں جسے ٹکٹ دوں گا وہی جیتے گا لیکن ایک وقت آئے گا جب ان کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ آج نیوز کے پروگرام روبرو میں بات کرتے ہوئے سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ ابھی تو گھنٹے اور دن گزرے ہیں ابھی دنوں، ہفتوں اور مہینوں میں دیکھیں گے کہ ایک دو لوگ ہی بچیں گے۔ ابھی اور لوگ بھی عمران خان کو مورد الزام ٹھہرا کر پارٹی سے نکلتے اور لاتعلقی کرتے نظر آئیں گے۔ میں ان کے کرپشن کے کیسز بھی سامنے لاؤں گا کہ ان لوگوں نے اقتدار میں آکر جائیدادیں بنائیں۔ سب سے غلط کام جو انھوں نے کیا وہ شہدا کی بےحرمتی کرنے کا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر عمران خان کو 20 سال بعد پتا چلا کہ گٹر کے کیڑوں اور سانپوں کو ملک سونپ رکھا تھا تو انھوں نے کیا ملک چلانا ہے جو ملک کے شہدا کی قبر کا احترام نہ رکھ سکے جو جانور اور انسان میں فرق نہ رکھ سکے جو غلاظت اور صفائی میں فرق نہ رکھ سکے وہ پاکستان کیا سنبھالیں گے شرم آنی چاہیے۔ مجھے نکالنے پر پارٹی کے لوگ میری خبر بنارہے تھے لیکن آج خود ہی خبر بن گئے ہیں۔ عمران خان کہہ رہے ہیں میں جسے ٹکٹ دوں گا وہی جیتے گا لیکن ان کا ٹکٹ لینے والا کوئی ہوگا ہی نہیں

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کی پگڑی کس نے اچھالی کیا وہ فوج کے سربراہ نہیں تھے۔ کیا فوج کے شہدا کا مذاق نہیں اڑایا گیا ، سب کو پتا ہے کہ فوج کے سپہ سالار کی بات کی جاتی رہی اور اب عمران خان کیسے کہہ سکتے ہیں کہ میں نے فوج کےخلاف بات نہیں کی جبکہ شہدا کی بے حرمتی کرنے کے بعد پی ٹی آئی کارڈ کے پتوں سے بھی زیادہ تیزی سے گری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مراد سعید کو عمران خان نے چھپایا ہے یا انھیں پتا ہے کہ وہ کہاں چھپے ہیں۔ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بہت قریب رہا بہت سے احکامات پر عمل بھی کیا اور پیغام رسانی کا کام بھی کرتا رہا اور مراد سعید ساتھ ہی عینی شاہد بھی ہوں گے بہت ساری چیزوں کے تو اس تناظر میں بڑی اہمیت ہے مراد سعید کی۔ یصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اس ساری صورتحال کو دیکھ کر عمران کی ذمہ داری بنتی ہے کہ مراد سعید کی جان و مال کی حفاظت کریں وہ اس ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

  • گیدڑ نے امتحان پر امریکا کے پاؤں پکڑے لئے.  مریم نواز کا طنز

    گیدڑ نے امتحان پر امریکا کے پاؤں پکڑے لئے. مریم نواز کا طنز

    گیدڑ نے امتحان پر امریکا کے پاؤں پکڑے لئے مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

    پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کہتارہاامریکی سازش ہوگئی، ہم غلامی نہیں چاہتےحقیقی آزادی چاہتے ہیں،کہتاہےایک بیان دےدوکیونکہ امریکا بیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے،دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے۔ یوم تکبیر کے سلسلے میں لاہور کےلبرٹی چوک میںجلسےسےخطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قوم کو25واں یوم تکبیربہت بہت مبارک ہو،نوازشریف، ذوالفقاربھٹوشہید،سائنسدانوں ، انجینئرزکوسلام،یوم تکبیرکوپایہ تکمیل تک پہنچانےوالےتمام لوگوں کوسلام،قوم نےمتحدہو کرمشکلات کاسامناکیالیکن ملک کوناقابل تسخیربنادیا،ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنےوالی پاک فوج کوسلام۔

    انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکےنہ کرنےکیلئےامریکاسمیت دنیاسےنوازشریف پردباؤتھا،ان کوڈرایاگیاکہ ایٹمی دھماکےکےبعدپابندیاں لگ جائیں گی،نوازشریف نےامریکا اوردنیاکادباؤ برداشت کیا،پابندیوں کی پرواہ نہیں کی،اورسفارتی مہارت سےعالمی پابندیوں کامقابلہ کیا اورایٹمی دھماکےکیےاورملکی دفاع ناقابل تسخیربنادیا،نوازشریف نےپاکستان کاپرچم جھکنےنہیں دیا ۔ لیگی نائب صدر نے کہا کہ گوادرسےکراچی،مشرق سےمغرب تک نوازشریف کےمنصوبے نظرآئیں گے،3ادھورےادوارکامقابلہ75سالہ تاریخ سےکرلو،ان ادوارمیں نوازشریف کوکوئی مدت پوری نہیں کرنےدی گئی،نوازشریف کےتاریخی منصوبےتاریخ سےنکال دوتوپیچھے کھنڈرات بچتےہیں،انہوں نےملک کوبھی سنبھالا،معیشت اورقوم کوبھی سنبھالا،اسےکہتےہیں لیڈرشپ۔

    انہوں نے کہا کہ موٹرویز،اورنج لائن،میٹروبس،14ہزارمیگاواٹ بجلی کےکارخانےنوازنے لگائے،پاکستان کےدفاع سےترقی اورخوشحالی تک قوم کوایک ہی نام نظرآتاہے،ملک بنانے والے کودنیا یادرکھتی ہے،ملک جلانےوالےکوکوئی یادنہیں رکھتا،آج بھی نوازشریف کے ساتھی سیسہ پلائی دیوارکی طرح ساتھ کھڑےہیں،دوسری طرف سب کچھ منٹوں میں بہہ گیا قوموں پرمشکل وقت آتےہیں،لیڈرقوم کےسامنےڈھال بن کرکھڑاہوتاہے۔ چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن نے کہا کہ بل کلٹن نوازشریف کوکہتاتھا5ارب ڈالرلےلوایٹمی دھماکے نہ کرو،نوازشریف نےکہامیں قوم اورمٹی سےوفا کروں گا،ڈالراپنےپاس رکھو،کلنٹن نےخودکہانوازشریف نےکھل کرکہامیں کسی دباؤمیں نہیں آؤں گا،28مئی1998کےوقت بزدل قیادت کررہاہوتاتومنہ پربالٹی ڈال کرچھپ جاتا،بہادرقوموں کی قیادت بہادرلیڈرشپ کرتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    مریم نوازنےکہا کہ عمران خان کہتارہاامریکی سازش ہوگئی،ہم غلامی نہیں چاہتےحقیقی آزادی چاہتےہیں،کہتاہےایک بیان دےدوکیونکہ امریکابیان دیتاہےتوپاکستان میں ہلچل مچ جاتی ہے، دوسری طرف گیدڑکاامتحان آیا تو امریکاکےپاؤں پکڑےلیے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی علامتوں اورعمارات کوجلادیاگیا،دشمن پراستعمال ہونےوالی توپوں کودریامیں پھینک دیاگیا،دشمن کےطیارےگرانےوالےطیاروں کوآگ لگادی گئی،پاکستانیو! 28مئی کےپاکستان کوزندہ رکھناہےیا9مئی کےپاکستان کو؟

    مریم نواز نے کہاکہ یوم تکبیرپرآج اس فتنےکانام نہیں لیناچاہتی تھی قیادت کافرق دیکھناہے تو28مئی1998دیکھواورپھر9مئی2023کودیکھو،جب پاکستان ایٹمی قوت بناتوہرشہری کاسرفخرسےبلندہوگیاتھا،9جبکہ مئی کوہرپاکستانی کاسرشرم سےجھک گیا،9مئی کووہ مناظردیکھےجودہشتگردی سےمتاثرہ ملکوں میں دیکھتےتھے،شہداکی یادگاروں کوجلادیاگیا،ان کی قبروں کوادھیڑکررکھ دیاگیا۔

  • کے پی اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور کا پی ٹی آئی چھڑنے کا اعلان

    کے پی اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور کا پی ٹی آئی چھڑنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم پی اے آغازخان گنڈا پور نے پارٹی چھوڑنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی مگر 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن آغاز خان گنڈا پور نے خاندان سمیت پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ایم پی اے آغازخان گنڈا پور نے پارٹی چھوڑنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دو شہیدوں کے بعد بھی پارٹی نہیں چھوڑی مگر 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    ان کامزید کہنا تھاکہ میں شہید سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کا فرزند ہوں جنہوں نے سیاست میں قوم کی خدمت کی، ہمارا خاندان ملک و قوم کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پارٹی کے ساتھ سیاست نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ آغاز خان گنڈاپور اکتوبر 2018 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان سے رکن منتخب ہوئے تھے۔

  • عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش، حکومت نے مسترد کردی

    عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش، حکومت نے مسترد کردی

    نومئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں پرتشدد مظاہروں کے بعد پارٹی کے بکھرنے پرعمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو حکومت کی جانب سےمسترد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وزیرریلوے سعد رفیق نےجناح ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کوعمران خان چوراورغدارکہتےتھے، اورمذاکرات کی بات کا مذاق اڑاتے تھے، بہت سےدوستوں کےاختلاف کےباوجود میں بات چیت کاحامی تھا، قوم جانتی ہےمذاکرات کے دور ہوئے ، مذاکرات میں پی ٹی آئی ٹیم بےمقصد بات کررہی تھی،ان کی ٹیم واپس گئی توانہوں نےکہااب کچھ نہیں کرنا،مذاکراتی ٹیم کےکچھ لوگ انکےساتھ ہیں اورکچھ اب گھر بیٹھے ہیں،بات چیت کابھی کوئی ماحول اورایجنڈا ہوتاہے،لیکن اب مذاکرات کا ماحول نہیں۔

    وزیرریلوے نے کہا کہ تحریک انصاف پرپابندی لگانے کاعلم نہیں،وفاقی حکومت آئینی مدت سےایک دن آگے نہیں جائے گی،الیکشن آئینی مدت کے مطابق ہوں گے، کوئی بے گناہ ہوگا تو قانون کی عدالت سے چھوٹ جائےگا،جوکام انہوں نے کیےاصل میں وہ غداری ہے،یہ احتجاج نہیں حملہ،دہشتگردی اورتخریب کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج جناح ہاؤس میں موجود ہیں،بہت دل خراش یہ سانحہ عظیم ہے،یہ کئی طریقوں سے تاریخی ہے،یہ بابائے قوم کا گھررہا ہے،ان کے استعمال کی چیزیں یہاں رکھی گئیں، یہ لوگ بابائے قوم کی میراث کو معاف کرنےکیلئےتیارنہیں ہیں، اس کے تقدس کو برے طریقے سے پامال کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بطورکورکمانڈرہاؤس یہ فوج کےسب سے بڑے افسر کا گھر ہے، وہ ویڈیو بھی دیکھی ہے جس میں کورکمانڈر اورانکی فیملی کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے،ہمارا اسٹیبلشمنٹ کےساتھ اختلاف ہوا لیکن کبھی ایسا سوچا بھی نہیں تھا،ان کےاپنےلوگ کہہ رہےہیں ہم باہراوراندربھی موجود تھے۔ سعد رفیق نے کہا کہ جی ایچ کیوہماری طاقت کی علامت ہے،کورکمانڈرہاؤس پر3اطراف سےحملہ کیاگیا،سب کومعلوم ہےیہ سرحدی محافظ کےسب سےبڑےافسرکی رہائشگاہ ہے، کورکمانڈر،ان کی اہلیہ کےساتھ بدتمیزی کی گئی،یہ کس طرح کےلوگ ہیں؟یہ آگ پٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی تھی، کس نےیہ کیمیکل دیئے؟نفرت کےانجن لگاکرپڑھے لکھے نوجوانوں کوورغلایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم کاجہازہماری طاقت اورہمت کا ثبوت ہے،جولوگ فوج کوٹارگٹ کریں ان سےزیادہ بدبخت کوئی نہیں،جوکئی کلومیٹرزتک سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں انکےساتھ یہ کیاگیا،5گناطاقتوردشمن کوروکنےوالوں کیلئےانہیں روکنامشکل نہیں تھا،پاک فوج بارڈرکےاندراورباہردہری جنگ لڑرہی ہے،آپ اپنی مسلح افواج کوشرمندہ نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ سیاست جی ایچ کیوپردھاوانہیں ہے،یہ دہشتگردوں کاکام ہے،پی ٹی آئی نےبھی دہشت گردوں والاکام کیا،یہ نہیں ہوسکتا کہ سیاسی غلاف اوڑھ کردہشتگردوں والاکام کریں،نوجوانوں کےدماغ کوزہرسےبھرناانکےلیڈرکاسب سےبڑاجرم ہے،کتنی نفرت ان لوگوں میں بھری گئی،پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کوپوری قوم اورافواج سےمعافی مانگنی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ جیلوں میں جاتےرہتےہیں مگرایساکوئی نہیں کرتا، ہم بھی بےگناہ جیلوں میں گئے،جیلیں کاٹ کرواپس آگئے،ایک فوجی کےمنع کرنےپرہم دوبارہ وہاں سےکبھی نہیں گزرے،ہم نےکبھی فوجی تنصیبات کےسامنےجاکراحتجاج کاتصوربھی نہیں کیا،قوم فوج کےساتھ کھڑی ہوتی ہے،پاک فوج کےجوانوں اورشہداءکےساتھ یکجہتی کااظہارکرتےہیں۔ جبکہ خیال رہے کہ پاکستان مسلم ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شہداءکی یادگاروں کوجلانےوالوں سےبات نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےویڈیو پیغام میں فیصلہ سازوں کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کے حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں معاشرہ پھٹ جائے گا اور اسی لیے میں بات چیت کی بات کر رہا ہوں۔ ڈنڈوں اور ظلم سے مسائل حل نہیں ہوں گے، جو صرف قانون کی حکمرانی اور اداروں کو مضبوط کر کے ہی ممکن ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز نے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جلائوگھیرائو کے دوران سول اورعسکری تنصیبات میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی، اور متعدد فتح کی علامات کا آگ لگا دی تھی۔ جس کے بعدملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں اوررہنمائوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، اور سول تنصیبات پر حملہ کرنے والے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ اورفوج تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدم درج کیے گئے۔اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کےمتعد د بانی اور دیگر رہنما پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو  دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

    رہنما تحریک انصاف عامر ڈوگر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ عامر ڈوگر کو ملتان پولیس نے گرفتار کیا، اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دو مقدمات درج ہیں جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عامر ڈوگر رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔

    ملک عامر ڈوگر کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا، سول جج محمد وسیم نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈسچارج کردیا تھا۔ عامر ڈوگر رہائی کے بعد عدالت سے باہر آئے تو پولیس انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلاء نے عامر ڈوگر کو موقع سے فرار کروا دیا، جس پر وکلا اور پولیس کے مابین تکرار ہوئی تھی۔

    تاہم یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس کی دوبارہ گرفتاری بچنے کے لئے عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے عامر ڈوگر کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا تھا، سول جج محمد وسیم نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈسچارج کردیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    عامر ڈوگر رہائی کے بعد عدالت سے باہر آئے تو پولیس انہیں گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی ، مقامی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلاء نے عامر ڈوگر کو موقع سے فرار کروا دیا، جس پر وکلا اور پولیس کے مابین تکرار شروع ہوگئی تھی۔

  • ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی

    پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق نے سیاست چھوڑ دی ہے ، اس موقع پر وہ کافی رنجیدہ دکھائی دئیے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں. انہوں نے کہا کہ میری پرورش ایسے گھرانے میں ہوئی ہے جو سیاسی اور فوجی گھرانہ تھا.خواہش ہوتی تھی کہ بڑے ہو کر فوج میں جائیں گے اور شہادت کا رتبہ حاصل کریں گے. فوج اور شہداء کے ساتھ ایک جذباتی وابستگی رہی ہے.پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ ہمیشہ سے تھا.سیاست میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ بڑے لیول پر سوشل ورک کروں گا جس کا فائدہ عوام کو ہوگا،سیاست میں سوشل ورک کرنے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ

    رہا .مزید وقت کیوں ضائع کرو جو عوام کی خدمت کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکے .نومئی کے واقعہ کی ہر ایک نے مذمت کی ہے. میرے ساتھ بیٹھے یہ میرے ساتھ بھی گواہ ہیں کہ میں نے اس وقت بھی تقریر کی جس میں نو مئی کے واقعہ کی پرزور مذمت کی . ہمیں ہمارا دین بہت کچھ سکھاتا ہے .میں پوری دنیا میں سہارا کے لیے فنڈ ریزنگ کے لیے جاتا ہوں پرسوں بھی لندن میں فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ہے،ہر ماہ 82 ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے.سوشل ورک میرے لئے اتنا اہم ہے کہ اس کے لیے سیاست بھی چھوڑی جاسکتی ہے. میں سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں.