Baaghi TV

Tag: politics

  • ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے محدود اسٹاک سے متعلق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، ایل سیز فوری نہ کھولی گئیں، تو مسقتبل میں تیل کی قلت کا خدشہ ہے۔ پی ایس او نے وزارت توانائی کا بتایا کہ ہمارے پاس بھی تیل کا ذخیرہ کم ہونے لگا ہے جبکہ کارگوز لائن اپ ہیں لیکن ایل سیز نہیں کھل رہیں صورتحال بہتر نہ ہوئی، تو مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ذرائع کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو بتایا کہ اسے اپنا کارگو منسوخ کرنا پڑا، جو 13 جنوری کو لوڈ ہونا تھا ایک اور کارگو آج 23 جنوری کو لوڈ ہونا ہے جس کے لیے بھی بینکس ایل سی نہیں کھول رہے۔ اسی حوالے سے 19 جنوری کو گورنر اسٹیٹ بینک کو فوری ایل سیز کھولنے کے لیے خط لکھا تھا۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ایندھن کے شدید بحران سے بچنے کے لیے ایل سی کے معاملے میں مداخلت کرے۔

  • حافظ نعیم الرحمان  کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید لاہور پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنائے، پتھیاں نچھاور کیں۔ ائیرپورٹ پر موجود مسافروں نے حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ تصاویر اور سلیفیاں بنوائی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور لوگ تھے جو اختیارات کے لئے روتے رہتے تھے، اگر پیپلز پارٹی ہمارا حق اور اختیارات چھینے گی تو اس کے منہ سے نکال کر بھی اپنا حق لے آئیں گے۔ جماعت اسلامی نے اس شہر کی آواز کو بلند کیا ہےاور ہر میدان میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    جے آئی یوتھ لاہور کے کارکنان نے جبران بٹ (صدر جے آئی یوتھ لاہور) کی قیادت میں ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کا کراچی کے انتخابات کی جیت کے بعد پہلا دورہ لاہور تھا۔

  • ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کسٹمز وکیل سے کہا کہ آپ سو رہے ہیں یا اپنی پوسٹیں بیچ رہے ہیں، گاڑی کوئی جیب میں ڈال کر نہیں لاتا اور نہ ہی اڑ کر آتی ہے، جب گاڑی آ جاتی ہے تو اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، گاڑی آئی کیسے اس کا کوئی جواب نہیں، آپ ذرا چمن بارڈر پر جائیں اور دیکھیں گاڑی کیسے آتی ہے۔

    کسٹمز کے وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے، اگر ایک گاڑی غیر قانونی طریقے سے آتی ہے تو وہ کسٹمز کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لیکن آپ یہ جواب نہیں دیتے کہ گاڑی آئی کیسے؟ آپ کی استدعا یہ ہونی چاہیے کہ آپ اپنے ٹیکس وصول کریں لیکن آپ گاڑی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ دوران سماعت کسٹمز ایمنسٹی اسکیمز کا حوالے دینے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیڑہ غرق ہی ایمنسٹی نے کیا ہے، ون ٹائم ایمنسٹی کوئی سو بار ہو چکی ہے، ہر ادارہ ایمنسٹی دے رہا ہے، ہم نالائق ہیں گاڑیاں روک نہیں سکتے اس لیے ایمنسٹی دے رہے ہیں، ہم ایف بی آر سے ڈیٹا منگوا لیتے ہیں آج تک کتنی ایمنسٹی دی ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سونا، چاندی کی اسمگلنگ کی تو سمجھ آتی ہے گاڑی کیسے اسمگل ہو سکتی ہے؟ ابھی اسلام آباد کی سڑکوں پر عجیب نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں، یہ گاڑیوں والے شاید بہت طاقتور لوگ ہیں نہ کسٹمز والے چیک کرتے ہیں نہ پولیس، آپ نے قانون کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، برطانوی وزیراعظم کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کیوجہ سے چالان ہو گیا، برطانوی وزیراعظم نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی، آپ اپنے وزیراعظم تو دور کسی ڈی سی یا سی ڈی اے افسر کا چالان کر کے دکھائیں۔ عدالت نے گاڑی ضبط کرنے کی پاکستان کسٹمز کی اپیل مسترد کردی۔ پاکستان کسٹمز نے 1998 ماڈل کا ہینو ٹرک 2018 میں پکڑا تھا۔ اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ پاکستان کسٹمز کے خلاف دیا تھا، جسے کسٹمز نے چیلنج کیا تھا۔

  • وزیرآباد فائرنگ؛ وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    وزیرآباد فائرنگ؛ وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    وزیرآباد فائرنگ؛ وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    وفاقی حکومت نے وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کی تحقیقات اب دوبارہ ہوں گی، پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کے اختلافات اور تنازعات کے ساتھ ملزم نوید کے وکیل کے اعتراضات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

    تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی ہے، اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے کنونئیر آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان ہوں گے، جب کہ ڈی آئی جی پنجاب پولیس کامران عادل، اور آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس سے قبل صوبائی حکومت چار بار جے آئی ٹی ٹیم میں تبدیلی کرچکی ہے، تحقیقات کرنے والی ٹیم کے چار ارکان نے صوبائی جے آئی ٹی کے کنونئیر غلام محمود ڈوگر سے اختلاف کیا تھا جس پر ارکان کو ہی بدل دیا گیا اور کنونئیر غلام محمود ڈوگر برقرار رہے۔

    گزشتہ روز بھی محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان کو تبدیل کردیا۔ نئی جے آئی ٹی میں کوئی سینیئر افسرشامل نہیں، نئی جے آئی ٹی میں ڈی پی اوڈی جی خان کمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز کو شامل کیا گیا۔ نئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر 14جنوری کی تاریخ درج کی گئی، جب کہ کسی بھی محکمہ کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیا۔

    سابق ممبران نے جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر کی تفتیش اور طریقہ کار پر اعترضات کرتے ہوئے ان پرسیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات بھی عائد کئے تھے۔ دوسری جانب فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نوید کے وکیل میاں داود نے بھی نئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اور کہا کہ ایک بار پھر پی ٹی آئی ورکرز پر مشتمل نئی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ میاں داؤد نے الزام عائد کیا کہ نئی جے آئی ٹی زمان پارک میں بیٹھ کر بنائی گئی ہے، غلام محمود ڈوگر کا جےآئی ٹی سربراہ برقرار رہنا بدنیتی پرمبنی ہے۔

  • عمران خان کو مزید موقع ملتا تو لنگر خانے کیساتھ پاگل خانے بھی بنا دیتا. سراج الحق

    عمران خان کو مزید موقع ملتا تو لنگر خانے کیساتھ پاگل خانے بھی بنا دیتا. سراج الحق

    عمران خان کو مزید موقع ملتا تو لنگر خانے کیساتھ پاگل خانے بھی بنا دیتا. سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ لنگر خانے بنانے والے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا۔ راولپنڈی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق سیاسی مخالفین پر خوب برسے ۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کی وجہ سے پاکستان کی 23 کروڑ عوام آئی ایم ایف کے مقروض ہیں، جماعت اسلامی کو موقع ملا توپیپلزپارٹی، ن لیگ اور عمران خان کی جائیدادیں بیچ کر پاکستان کا قرضہ اتاریں گے۔ کیوں انہی کی وجہ سے آج ہمارا پورا ملک مقروض ہے.لہذا اس کا یہی حل ہے کہ ایسا ہی کیا جائے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ وہ جب دو بار خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ رہے تو اس وقت صوبے پر ایک روپیہ بھی قرضہ نہیں تھا، آج پی ٹی آئی کی حکومت میں خیبر پختونخوا پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ لنگر خانے بنانے والے کو مزید موقع دیا جاتا تو وہ پاگل خانے بھی بنا دیتا۔

  • اسلام آباد؛ تھانہ آبپارہ کی حدود میں اوباش لڑکوں نے پندرہ سالہ طالب علم کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا

    اسلام آباد؛ تھانہ آبپارہ کی حدود میں اوباش لڑکوں نے پندرہ سالہ طالب علم کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا

    اسلام آباد؛ تھانہ آبپارہ کی حدود میں اوباش لڑکوں نے پندرہ سالہ طالب علم کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا

    تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سیون ٹو میں اوباش نوجوانوں نے پندرہ سالہ طالب علم کو 9 دن تک ہوس کا نشانہ بنایا۔ جبکہ پولیس مقدمہ درج کرنے تک محدود ہے۔ تاحال تمام ملزمان فرار ہیں۔تفتیشی کا کہنا تھاکہ تین بار ریڈ کیا مگر ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق مدعیہ مقدمہ سلمیٰ ملک نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ رحیم عرف کاکو،گل خان، ارشد لالا،اور 6/7 نامعلوم افراد نے میرے بیٹے جو کہ 15 سالہ طالب علم ہے کو ملزم رحیم عرف کاکو نے ورغلا پھسلا کر کہیں لے گیا۔

    ان مزید کہنا تھا کہ میرے بچے کو مورخہ 2/1/23 جنوری سے اغواء کر کے رکھا اور جنسی زیادتی کرتے رہے۔ جس کے کافی دنوں بعد میرے بیٹے کو موقع ملا اور وہاں سے فرار ہوا۔اور بیٹے نےمجھے فون کرکے بتایا کہ مجھے اغواء کیا گیا تھا۔میں اپنے بچے کو گھر لے آئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچے نے بتایا کہ یہ سب ملزمان مل کر مجھ سے زیادتی کرتے رہے۔ان کے خلاف قانونی کاروائی کرکے میرے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 27/23 بجرم 375A/365 درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ جبکہ مقدمہ کے تفتیشی عظمت بھٹی کا کہنا تھاکہ تین بار چھاپہ مارا مگر ملزمان گھر پر موجود نہیں تھے۔

  • اے این ایف کی زیرو لائن طورخم بارڈر کے قریب کارروائی؛ بھارتی ساختہ 17700 نشہ آور گولیاں برآمد

    اے این ایف کی زیرو لائن طورخم بارڈر کے قریب کارروائی؛ بھارتی ساختہ 17700 نشہ آور گولیاں برآمد

    اے این ایف کی زیرو لائن طورخم بارڈر کے قریب کارروائی؛ بھارتی ساختہ 17700 نشہ آور گولیاں برآمد

    ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کے آپریشنز جاری ہیں، اس سلسلے میں نارتھ ناظم آباد کراچی کے رہائشی ملزم سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزم دیگر مقدمات میں بھی مطلوب اور اشتہاری ہے۔ دوسری جانب اے این ایف اور ایف سی نے تفتان (بلوچستان ) میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 350 کلو افیون اور 200 کلو چرس برآمد کرلی۔ علاوہ ازیں کچلاک روڈ کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کار سے 54 کلو چرس برآمد کرکے نوشکی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اُدھر زیرو لائن طورخم بارڈر کے قریب کارروائی میں بھارتی ساختہ 17700 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں 2 مشترکہ کارروائیوں میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 52 کلو 500 گرام چرس اور 3 کلو 500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 120 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میںایک خاتون بھی شامل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    راولپنڈی اولڈ ائرپورٹ کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں کینیڈا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 445 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، جو کہ نمک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ کوٹ لکھپت لاہور کے قریب واقع نجی کوریئر آفس میں امریکا بھیجے جانے والے پارسل سے 880 گرام کیٹامائن برآمد کرلی گئی جو گفٹ اور صابن کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے دبئی جانے والے ملزم کے بیگ سے 1 کلو 514 گرام ہیروئن برآمد کرکے گجرات کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف حکام نے گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • فیکٹ چیک؛ جنرل باجوہ کیساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص محسن نقوی نہیں بلکہ زاہد جمیل ہے

    فیکٹ چیک؛ جنرل باجوہ کیساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص محسن نقوی نہیں بلکہ زاہد جمیل ہے

    نامور صحافی طلعت حسین نے ایک تصویر ٹوئیٹ کی جس میں انہوں تاثر دیا کہہ جیسے نگران وزیر اعلیٰ کو بھی جنرل (ر) باجوہ نے ہی لگوایا ہو جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے محسن نقوی کا نام الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب ہونے کے بعد انہوں تبصرہ کیا کہ؛ "کتنی فکر ہے پاکستان کی۔ جہاز میں بھی اپنے ملک کا خیال بیٹھنے نہیں دیتا۔ یہ ہوتے ہیں خیر خواہ۔ اس کو کہتے ہیں جنون۔”

    تاہم جب باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر نے اس بارے میں فیکٹ چیکنگ کی تو معلوم ہوا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے ساتھ نظر آنے والا شخص نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نہیں بلکہ ایک وکیل زاہد جمیل ہے. تاہم پندرہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی سینئرصحافی طلعت حسین نے ابھی تک اپنی اس ٹوئیٹ کو حذف کیا اور نہ ہی کوئی اس پر وضاحت کی.


    خیال رہے کہ اس تصویر کو پھیلانے اور نامور صحافیوں سمیت عام عوام کی آنکھوں میں دھول جھوکنے کی شروعات تحریک انصاف نے کی تھی. تحریک انصاف کے سوشل میڈیا برگیڈ نے محسن نقوی کی مختلف پی ٹی آئی مخالف سیاستدانوں کے ساتھ والی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلا کر یہ تاثر دیا کہ یہ محسن نقوی تو ہماری مخالف سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملا ہوا ہے جبکہ اس کے جواب میں پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل میر نے لکھا کہ؛ "آج اگر کوئی فرشتہ بھی پنجاب کا نگران وزیراعلی نامزد کیا جائے گا تو پی ٹی آئی کا جھوٹ بریگیڈ اس پر بھی حملہ آور ہو جائے گا۔ محسن نقوی صاحب کی عمران خان کے ساتھ یہ دو تصویریں کیا انہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مخالف ثابت کرتی ہیں ؟ اتنی ساری شکستوں نے پی ٹی آئی کو پاگل کر دیا ہے ۔”


    پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری نے بھی جنرل باجوہ کے ہمراہ والی تصویر میں شامل زاہد جمیل کو محسن نقوی پیش کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر لکھا کہ: "الیکشن کمیشن اپنے متعصبانہ رویے سے کبھی مایوس نہیں ہوا۔ محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر منتخب کیا گیا جبکہ دیکھ لیں جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے ساتھ دبئی جانے والی امارات فلائٹس کی پرواز میں نظر آرہا۔” انہوں نے مزید کہا کہ فرض کریں کہ اس کے نیچے ایک سیاہ بادل کی طرف سے اٹھائے گئے اسناد نے ای سی پی کو متاثر کیا ہے!

    شیریں مزاری کے جواب میں سینئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ؛ "سب سے پہلے تو یہ کہ عمران خان نے ہی اس جنرل باجوہ کو بطور فوجی سربراہ 2019 میں توسیع دی تھی جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور تقریباّ سبھی جماعتیں اس معاملہ پر ایک صفحہ پر تھیں. اور دوسرا غلظ معلومات پھیلانا بند کریں کیوں باجوہ صاحب کے ساتھ تصویر میں نظر آنے والا شخص محسن نقوی نہیں بلکہ زاہد جمیل ہے. تاہم شیریں مزاری نے بجائے اپنی غلطی کو ماننے کے دوسری تصویر جس میں شہباز شریف اور خواجہ آصف نظر آرہے جو غالباّ لندن کی ہے کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کردیا کہ ان کے ساتھ محسن نقوی نظر آرہا ہے.

    لہذا یہاں پر سوال یہ ہے کہ اگر محسن نقوی کی کسی سیاستدان یا جنرل وغیرہ کے ساتھ کوئی تصویر ہو بھی تو اس میں کیا قباحت ہے کیوں کہ ان کی تصاویر تو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ بھی ہیں اور دوسرا وہ ایک صحافی بھی تو رہے ہیں لہذا ایسے شخص جو سی این این کے ساتھ منسلک رہا ہو اور اب ایک ٹی وی چینل 24 نیوز گروپ کا مالک ہو اس کی تصویر کسی کے ساتھ ہونے میں کیسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ دوسرے کا مخالف ہے؟

  • الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تقرریاں و تبادلوں اور ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی عائد کردی۔
    ای سی پی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تقرریاں اور تبادلے کمیشن کی منظوری سے مشروط ہوگی جبکہ تمام صوبائی ادارے شفاف انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کریں۔

    عمران خان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت

    نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب اور کے پی میں تمام ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے گئے۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے سابق وزرائے اعلی اور وزرا سے سرکاری سہولیات واپس لینے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہےکہ سیاسی بنیاد پر بھرتی شدہ تمام اداروں کے سربراہان کو فوری برطرف کیا جائے، سابق وزرائے اعلی، وزراء، مشیران کی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرائی جائیں اور سرکاری گاڑیاں بھی واپس لی جائیں۔

    کیپیٹل پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاون:18گرفتار

    الیکشن کمیشن نے حکم دیاکہ نگران وزرائے اعلیٰ اور وزراء تین روز کے اندر اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں اور نگران وزرائے اعلیٰ نے بھی منصب سنبھال لیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزرائے اعلی اور کابینہ ایک ماہ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی۔

  • کراچی:24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمزکی 84 وارداتیں

    کراچی:24 گھنٹوں میں اسٹریٹ کرائمزکی 84 وارداتیں

    کراچی :گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں 84 اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 84 اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوئیں جن میں 5 ڈکیتیاں، 3 کار چوری، 70 موٹرسائیکل چوری اور 6 موٹرسائیکل چھیننے کی واردات شامل ہیں۔ جبکہ کورنگی میں مزاحمت پر ایک شخص رمیز زخمی ہوا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے یہ بھی بتایا کہ شہر بھر میں 3 پولیس مقابلوں میں آٹھ اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جبکہ 6 دیگرجرائم پیشہ افراد کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ، چرس، موبائل فون، گاڑیاں اور نقدی برآمد کی گئی۔

    ادھرکمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے سرکاری نرخ نافذ کرنے کے لیے شہر کے 85 دکانداروں کے خلاف کاروائی کی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق کارروائی میں آٹھ دکانیں سیل کی گئیں جبکہ مجموعی طور پر تین لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    تمام ڈپٹی کمشنرز نے آٹے کے نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کی ہے جس کے مطابق ضلع جنوبی میں 24 دکانداروں ،ضلع شرقی میں تیس ،ضلع غربی میں گیارہ ،وسطی اور ملیر کے اضلاع میں دس دس دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ضلع جنوبی میں دو لاکھ بائیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے آٹے کے مقرر کردہ نرخ نافذکر نے کی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔