Baaghi TV

Tag: politics

  • پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

    پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں: مسرت جمشید

    لاہور:رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں،عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اندرون سندھ کے اضلاع میں پہلے گھنٹے ہی پیپلز پارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی، کراچی کے نتائج ابھی تک نہیں آئے، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں۔

    پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے ہیں. عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی. جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے.

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سندھ کے چند اضلاع کے بلدیاتی الیکشن جہاں ٹرن آؤٹ 30 فیصد سے کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کئے جا سکے، جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے۔

  • آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آصف زرداری سے چودھری شجاعت کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    لاہور:سابق صدر آصف زرداری سے مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق بلاول ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کی مسلم لیگ (ن) کی قیارت سے بھی رابطہ ہوا اور پنجاب کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں چوہدری شجاعت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری کو مبارکباد پیش کی۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی ،ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ملکی اور پنجاب کے عام انتخابات سمیت دیگر سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا کہ ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    دونوں رہنماؤں نے اتفاق کا اظہار کیا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کے معاشی چیلنجز کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ معیشت مضبوط ہو تو سیاست بھی ہوگی۔

  • انتخابی نتائج میں تاخیرامیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے:سعید غنی

    انتخابی نتائج میں تاخیرامیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے:سعید غنی

    کراچی:انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے انتخابی نتائج کے دیر سے آنے پرشکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج کو فوری جاری کرنے کو یقینی بنائے۔

    سعید غنی نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔ تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازعہ بن سکتا ہے۔

    دوسری طرف رہنما پیپلزپارٹی مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیرکا الزام مستردکردیا۔ مرتضٰی وہاب نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر ڈال دی۔

    مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ نعیم الرحمان کی سیاست کا محور احتجاج اور دھرنا ہے، جب نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں تو ہارنے والے راہ فرار اختیار کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ کل تک جماعت اسلامی الیکشن کرانےکا کہہ رہی تھی، اب نتائج آنا شروع ہوئےہیں تو جماعت اسلامی دھرنوں کی بات کر رہی ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، پولنگ ایجنٹس کو بھی رات ساڑھے گیارہ بجے تک فارم گیارہ اوربارہ نہ دیےجانےکی اطلاعات ہیں۔

    ادھر اردو یونیورسٹی میں قائم ڈی آر او آفس میں صحافیوں کو کوریج سے روک دیاگیا۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت کے کچھ ڈپٹی کمشنر نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، فارم گیارہ اور بارہ فراہم نہیں کیا جا رہا، ایک گھنٹے میں نتائج جاری نہ ہوئے تو عوام پولنگ اسٹیشنز کا گھیراؤ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی ، جمہوری اور قانونی حق ہے، ہمیں فارم 12 دیا جائے، کسی کو اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے نہیں دیں گے ۔

  • گلشن معمار بلاک ڈی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم

    گلشن معمار بلاک ڈی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم

    کراچی: گلشن معمار بلاک ڈی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم کی اطلاعات ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے میں نامزد یوسی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 12 پر مبینہ تشدد کیا گیاہے

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تشدد ایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال رحمانی اور ساتھیوں پر کیا گیا، یہ بھی بتایا جارہاہےکہ ساتھیوں کے ساتھ وزٹ کرنے پہنچا تو پیچھے سے تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کردیا

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

    ہلال رحمانی نے اس تصادم کے متعلق بتایا کہ دوستوں کا سر پھاڑا مجھ پر تشدد کیا اور میرے کپڑے پھاڑ دیے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے روکا اس کے باوجود تشدد کیا گیا،

    دوسری طرف کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ سست روی کا شکار ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حتمی نتائج مرتب کرنے میں مزید وقت بھی لگ سکتا ہے۔بلدیاتی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں کو تشویش ہے جبکہ پولنگ ایجنٹس کو فارم 11 اور 12 نہ ملنے کی شکایتیں بھی آرہی ہیں۔

    جماعت اسلامی نے مکمل نتائج جاری نہ ہونے پر کراچی بھر میں دھرنے دینے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری نتائج جاری کرے۔

  • کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد گرفتار

    کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد گرفتار

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک اور ممبر سندھ اسمبلی عدیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا، اس سے پہلے پی ٹی آئی ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

    پولیس کے مطابق عدیل احمد کو شاہ فیصل تھانے میں رکھا گیا ہے، عملے نے الزام عائد کیا کہ عدیل احمد نے ڈیوٹی پر مامور عملے سے بیلٹ پیپر چھینے کی کوشش کی، بیلٹ پیر ڈی آر او آفس سے چھینے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے عملے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عدیل احمد کو حراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی رابستان خان کو ویسٹ پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد کارکنان بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشن کے باہر جمع ہو گئے، واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    ایم پی اے رابستان خان کی گرفتاری پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس حکومت کی غلامی میں الیکشن پر اثرانداز ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منتخب رکن اسمبلی کی گرفتاری ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، رابستان خان کا قصور پیپلز پارٹی کے غنڈوں کو دھاندلی سے روکنا تھا۔

    عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، عمران خان کے مئیر کا راستہ روکنا سندھ حکومت کو مہنگا پڑے گا، رابستان خان کو فوری رہا کیا جائے۔

  • نتائج نہ دیے گئے تو شہر بند کر دیں گے:حافظ نعیم الرحمان

    نتائج نہ دیے گئے تو شہر بند کر دیں گے:حافظ نعیم الرحمان

    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فارم 11 فراہم نہیں کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت، الیکشن کمیشن کو وارننگ دیتا ہوں اگر نیتجہ نہ دیا تو شہر بند کر دیں گے۔

    پریس کانفرنس سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو بہت بہت مبارک ہو، تمام سازشوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا، سازشی عناصر نے مقابلہ کرنے کے بجائے میدان چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ 25 فیصد سے آگے چلا گیا، اگر ایک ہفتہ ملتا تو یہ 50 فیصد پر چلا جاتا، جماعت اسلامی ایک بار پھر ابھر کر سامنے آئی ہے، ن لیگ کبھی بھی بلدیاتی انتخابات کروانا نہیں چاہتی تھی، ہم نے کہا تھا کہ ہم تمہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

    ایم کیو ایم نے الیکشن کمیشن کے خلاف چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے کچھ ڈی سیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں، ہمیں فارم 11 اور 12 فراہم نہیں کیا جا رہا، 1 گھنٹے تک نتائج جاری نہ ہوئے تو شہر بھرمیں دھرنے شروع کردیں گے۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ہونے والی پولنگ کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی پہلے نمبر پر ہے۔

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ابتدائی نتائج میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے، کہیں جماعت اسلامی، کہیں پی ٹی آئی اور کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے، بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا صرف جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ پڑا۔

    ابتدائی نتائج کے مطابق کراچی کی 246 یونین کمیٹیز میں 5 یوسیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، حکمران جماعت پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، جنرل کونسلرز کی 8 نشستوں پر بھی جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی یہاں بھی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • بیلجیئم کا پارلیمانی وفد راجہ پرویز اشرف کی دعوت پرکل پاکستان پہنچے گا

    بیلجیئم کا پارلیمانی وفد راجہ پرویز اشرف کی دعوت پرکل پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی خصوصی دعوت پر بیلجیئم کا پارلیمانی وفد محترمہ ایلیسیا کلوٹس سینیٹر/پاکستان بیلجیئم پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی چیئرپرسن کی قیادت میں 16 جنوری سے 21 جنوری 2023 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کر رہا ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک ٹول کے طور پر کام کرے گا۔ مزید برآں، اس دورے کے دوران تجارت اور کاروبار میں تعاون کی نئی راہیں بھی تلاش کی جائیں گی۔

    بیلجیم کے پارلیمانی وفد پرمشتمل ہے۔محترمہ ایلیسیا کلیز،سینیٹر/بیلجیئم پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی چیئرپرسن، مسٹر۔ کارل وینلوور، ریاستی سینیٹر
    مسٹر فلپ کورارڈ،پی ایس،ریاستی سینیٹر، مسٹر جارج ڈیل میگن، لیس اینجیس، بیلجیئم کے چیمبر آف ریپریزنٹیٹوز کے رکن اور بیلجیئم پارلیمنٹ کےسینئرافسران۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے علاوہ بیلجیئم کا پارلیمانی وفد چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کرے گا۔

    وفد پارلیمنٹ ہاؤس میں کنوینر پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز اور چیئرپرسن ویمن پارلیمانی کاکس سے بھی ملاقات کرے گا۔ علاوہ ازیں پارلیمانی وفد لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا۔ یہ لاہور اور بادشاہی مسجد میں ٹیکسپاک (بیلجیم کمپنی) کا بھی دورہ کریں گے۔

    بعد ازاں بلجیم کا پارلیمانی وفد کراچی کا دورہ کرے گا۔ جہاں وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔ پارلیمانی وفد ایم اے ایل سی کراچی کے جذام مرکز کا بھی دورہ کرے گا۔اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیےبھی جائے گا

  • نگران وزیر اعلی:تحریک انصاف کی جانب سے تین نام سامنے آ گئے

    نگران وزیر اعلی:تحریک انصاف کی جانب سے تین نام سامنے آ گئے

    لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایم این اے حسین الٰہی اور حافظ فرحت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے، اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصلی طور پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور چودھری پرویز الہٰی سے نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے رائے لی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 ناموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اتفاق رائے سے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل مسلم لیگ (ق) کی پارٹی کا اجلاس ہو گا، ہم نے گورنر کو نام دینے ہیں، گورنر مسلم لیگ (ن) کا ہے وہی نام حمزہ شہباز کو دے دیں گے، عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں، مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ملیں گے تو دونوں جانب بہتری آئے گی۔پارٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے، سینیٹر کامل علی آغابھی شرکت کریں گے

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے سوال پر جواب میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، مسلم لیگ (ن) کا رونا دھونا چل رہا ہے، اب شہباز شریف کو نیند کی گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آئے گی، عمران خان نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، مسلم لیگ والے گھبرائے ہوئے ہیں۔

  • ڈاکٹر اسماء بلوچ:بلوچستان کی بیٹی:پاکستان کا اعزاز

    ڈاکٹر اسماء بلوچ:بلوچستان کی بیٹی:پاکستان کا اعزاز

    بلوچستان کی بیٹی

    ڈاکٹر اسماء بلوچ

    پاکستان بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے سر گرم بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ نے اپنے نام کر کے نہ صرف مستونگ بلکہ بلوچستان کا نام روشن کر دیااور یہ ثابت کیا کہ بلوچ بچیاں اور خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں ۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 11 جنوری 2023 کو وزیراعظم ہاؤس اسلام اباد میں ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ کو بلوچستان سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ پیش کیا ۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں نہ صرف کمیونیکیشن آفیسر کے طور پر کام کیا بلکہ ایک رضاکار کے طور پر سیلاب متاثرین کی دوسرے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر خدمت کی

    بہترین کمیونیکیشن اور لوگوں کے گھر گھر جا کر رابطہ کاری کرنا اور اپنے لوگوں کی مدد کرنے کی وجہ سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ اپنے نام کردیا

    ڈاکٹر اسماء بلوچ نے اپنی اس کامیابی کو اپنے شہید والد چئیرمین منظور بلوچ اور اپنے سپروائزر ڈی ایچ سی ایس او مستونگ سید افتخار شاہ کے نام کردیا انھوں نے کہا کہ میرے والد شہید نے ہمیشہ مجھے ہمت دی اور حالات سے لڑنا سکھایا اور ہمیشہ اپنی سرزمین کے عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی انہوں نے اپنے سپر وائزر سید افتخار شاہ ڈی ایچ سی ایس او مستونگ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیلڈ میں وہ ہمیشہ ان کی مدد اور رہنمائی کرتے رہے۔

  • 70 فیصد سے زائد سیٹیں جیت چکے،کل میئرکا اعلان کریں گے:عمران اسمٰعیل کا دعویٰ

    70 فیصد سے زائد سیٹیں جیت چکے،کل میئرکا اعلان کریں گے:عمران اسمٰعیل کا دعویٰ

    کراچی :پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کی 70 فیصد نشستوں پر کامیابی کا دعوی کردیا۔ٹویٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کے دوران جان بوجھ کرغیر یقینی صورتحال پیدا کی گئی۔ جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم رہا۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی میں واردات ڈالنے کا خدشہ ہے۔ دھمکی دی کہ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران پولیس نے سندھ حکومت کی بی ٹیم کاکردارادا کیا، سندھ حکومت ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرے۔ پی ٹی آئی کل میئر کا امیدوار نامزد کرے گی۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

    جبکہ بعض دیگر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ہونے والی پولنگ کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی پہلے نمبر پر ہے۔

    بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ابتدائی نتائج میں ملا جلا رحجان دیکھے میں آ رہا ہے، کہیں جماعت اسلامی، کہیں پی ٹی آئی اور کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے، بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا صرف جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ پڑا۔

    ابتدائی نتائج کے مطابق کراچی کی 246 یونین کمیٹیز میں 5 یوسیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، حکمران جماعت پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، جنرل کونسلرز کی 8 نسستوں پر بھی جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی یہاں بھی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

    کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔