Baaghi TV

Tag: politics

  • آج خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کا اعلان

    آج خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کا اعلان

    آج خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ آج خیبر پختون خوا اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، بطور وزیر اعلیٰ آج آخری خطاب کررہا ہوں۔ اپنے خطاب میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ  پوری کابینہ اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارک باد دیتا ہوں، ہارجیت الیکشن کا حصہ ہوتا ہے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے، آج آخری بار وزیر اعلی کے طور پر خطاب کر رہا ہوں، آج ہم کے پی اسمبلی کو تحلیل کردیں گے، آئندہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پورے ملک میں دو تہائی اکثریت لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پشاور سربند دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، پولیس نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ مسخرہ ہے، یہ خود ماڈل ٹاؤن کا قاتل ہے، کے پی ہاتھ سے نکلا تو یہ پنجاب اور سندھ میں بھی نہیں رہ پائیں گے، مرکز نے غیر آئینی طور پر ضم اضلاع کے بارے میں اعلامیہ جاری کیا، گورنر تو کٹھ پتلی ہے، بجٹ ہم نے پاس کیا تو وہاں کے ارکان کو فنڈز گورنر کیسے دے سکتا ہے؟

    محمود خان نے کہا کہ یہ جنیوا میں بھیک مانگتے ہیں اسی لیے لوگ ان پر اعتماد نہیں کرتے، ہم یہ اعلامیہ عدالت میں چیلنج کریں گے، انہوں نے عجیب حالات پیدا کیے ہیں، یہ ضم اضلاع کے لیے پورے فنڈز دیں نہ کہ مداخلت کریں یا پھر آئینی ترمیم کرتے ہوئے واپس لے لیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ افغانستان جانے والے آٹے کے ٹرک ورلڈ فوڈ پروگرام کے ہیں، پیٹ پر اینٹیں باندھنے والا مسخرہ اب کہاں غائب ہوگیا ہے؟ مہنگائی کو کٹرول کرنا مرکز کا کام ہے، کیونکہ ڈالر مہنگا ہونے سے سب مہنگا ہوجاتا ہے، ہم نے فلور ملوں کے لیے کوٹا بڑھایا تاکہ عوام کو آٹا ملے، مرکز ہمیں 200 ارب روپے دے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
    انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ پر پیسہ نہ ہونے سے عمل درآمد نہیں ہوسکا، گندم پر ہم 35 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، مرکز پاک ڈبلیو پی کے ذریعے ایم این ایز کو فنڈزدے رہے ہیں، اگر ان میں صلاحیت نہیں تھی تو کیوں حکومت لی؟ یہ لوگ اپنے کیس ختم کرنے آئے تھے اور اب سب کیس ختم ہوگئے ہیں۔

  • بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے رینجرز متحرک

    بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلیے رینجرز متحرک

    بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات
    پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ پاکستان رینجرز (سندھ) کا پولیس کے ساتھ کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ۔ فلیگ مارچ کراچی کے علاقے حب ریور روڈ، بلدیہ، گولیمار چورنگی،ڈسکو موڑ، ناگن چورنگی، سخی حسن چورنگی، ملیر ماڈل کالونی، گڈاپ روڈ، یونیورسٹی روڈ،نیپا چورنگی، حسن اسکوائر، الآصف اسکوائر، سہراب گوٹھ، بلاول چورنگی، بوٹ بیسن چورنگی،ڈیفنس، کلفٹن، شاہین کمپلیکس چورنگی،ضیاء الدین احمد روڈ،آئی آئی چندریگر روڈ، چاکیواڑہ روڈ، ایم اے جناح روڈ،طارق روڈ، شاہراہ فیصل اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا جبکہ حیدر آباد کے علاقے فتح چوک، قاسم آباد، ٹھنڈی سڑک، لطیف آباد، آٹو بھان روڈ، حیدر چوک، پکا قلعہ، پھلیلی، برنس روڈ، ہالہ ناکہ، قاسم چوک، رانی باغ، صدر پریس کلب شامل ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب الیکشن کے دوران لاء اینڈ آرڈر کو موثر رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیے گئے جس میں متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سر گرمی اور نا خو ش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔دورانِ الیکشن کراچی اور حیدر آباد کے 500 حساس پولنگ اسٹیشن میں رینجرز اہلکار تعینات ہونگے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بطور کوئیک رسپانس فورس علاقے میں موجود رہیں گے۔

     شہر قائد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل اتوار کو ہوں گے

    بلدیاتی انتخابات کیلئے پالیس کی جانب سےسیکیورٹی پلان مرتب

    تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

    موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے…

    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

  • سلیم صافی کے والدین کیخلاف نازیبا زبان: قاسم سوری طلبی کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

    سلیم صافی کے والدین کیخلاف نازیبا زبان: قاسم سوری طلبی کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

    سلیم صافی کے والدین کیخلاف نازیبا زبان: قاسم سوری طلبی کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

    جیو نیوز کے اینکراور روزنامہ جنگ کے کالم نگار سلیم صافی کے مرحوم ماں باپ کو سوشل میڈیا پر گالیاں دینے پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ایف آئی اے کی طلبی پر بھی ادارے کے سامنے پیش نہ ہوئے جس کے بعد انہیں 18 جنوری کو بذات خود پیش ہونے کے لیے دوسرا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے 29 نومبر کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر سلیم صافی کے والدین کو گالی دی تھی جس پر سینئر صحافی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو اسی روز درخواست دی تھی۔

    سلیم صافی کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 10 دن کی مہلت دے کر 2 جنوری کو نوٹس جاری کیا تھا اور قاسم سوری کو 11 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئے تاہم اب ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے پی ٹی آئی رہنما کو 13 جنوری کو ایک اور نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں 18 جنوری کی صبح 11 بجے بذات خود پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر ان کے خلاف یکطرفہ کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
    جبکہ سلیم صافی کے والدین کیخلاف نازیبا زبان: قاسم سوری طلبی کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے  واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت میں مراد سعید کی طرف سے محسن بیگ کے خلاف اسی طرح کی شکایت پر ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرنے کی بجائے اسی روز ان کے گھر پر حملہ آور ہوکر انہیں گرفتار کیا تھا۔ محسن بیگ نے کتاب کے جس صفحے کا ذکر کیا تھا اس پر مراد سعید کاذکر بھی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے عدالت نے محسن بیگ کو بری کردیا تھا۔

  • شہبازگِل اہلیہ اسکالرشپ کی مد میں وصول کردہ رقم کا کیس بغیر کاروائی ملتوی

    شہبازگِل اہلیہ اسکالرشپ کی مد میں وصول کردہ رقم کا کیس بغیر کاروائی ملتوی

    شہبازگِل اہلیہ اسکالرشپ کی مد میں وصول کردہ رقم کا کیس بغیر کاروائی ملتوی

    شہبازگِل کی اہلیہ کے خلاف اسکالرشپ کی مد میں وصول کردہ رقم کا معاملہ میں آج سماعت تھی تاہم یہ کیس بغیر کاروائی ہی معطل کردیا گیا ہے پی ٹی آئی رہنما شہبازگِل کی اہلیہ کے خلاف اسکالرشپ کی مد میں وصول کردہ رقم کا معاملہ میں اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار انتخابات کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ جبکہ سول جج محمد اظہر ندیم نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی.


    واضح رہے کہ اس کیس پس منظر کچھ یوں ہے کہ گزشتہ اگست شہباز گل کی گرفتاری پر معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے لکھا "عمران خان کے چیف آف سٹاف شہبازگِل کی گرفتاری ہی کافی نہیں بلکہ مزید تفتیش، اور گرفتاریاں ہونی چاہیں۔ پورے Evil Nexusنے مل کر پلان بنا کر ARY پر لکھا ہوا بیان پڑھا۔ کس نے لکھ کر دیا، منظوری احکامات کہاں سے آئے، اس ملک دشمن عمل میں کون کون شامل؛ سب کو گرفتار ہونا چاہیے!”


    ایک صارف نے اس کے جواب میں کہا کہ "شہباز گل کی اہلیہ (اعزہ اسد رسول) کو بھی ایچ ای سی نے امریکہ میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے میں ناکامی کے بعد اسکالرشپ کی ادائیگی نہ کرنے پر طلب کیا ہے۔” اس کے بعد اس معاملہ پر تفتیش کی گئی اور اب یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

  • ملک پراب بھی غربت کے سائے، مشکلات سے ضرورنکلیں گے،وزیراعظم

    ملک پراب بھی غربت کے سائے، مشکلات سے ضرورنکلیں گے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں نے سیلاب زدگان کی جو مدد کی وہ قابل تحسین ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنے والوں نے مشکل کے باوجود انسانیت کی مدد کی دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو یاد رکھا جائے گا ،عملی میدان میں ہر قسم کے چیلنجز آئیں گے ،نمٹنے کا ہنر ہونا چاہیے،ایسے افسران کو جانتاہوں جنہوں نے لگن سے لوگوں کی خدمت کی ،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے پانی اب بھی موجود ہے پبلک سروس کمیشن میں بہترین خدمات والے افسروں کو ہم نے سر کا تاج بنایا عرب امارات نے دل کھول کر پاکستان کی مدد کی ہم نے عزم کیاتھا کہ ملک کے لیے قرضہ نہیں لیں گے مگرمالی مشکلات نے مجبور کیا،ہم آئی ایم ایف کی شرائط میں پھنسے ہوئے ہیں،آئی ایم ایف کا ابھی بھی مطالبہ ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرے

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

    آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

     دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،

     سال 2022ء میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں،

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک پر اب بھی غربت کے سائے ہیں، مشکلات سے ضرورنکلیں گے،ہم تقاریر،شاعری اور خطابات اچھے کرتے ہیں مگر عملی میدان میں مشکل سے نمٹنا اہم ہے،قائد کے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے سب کو محنت کرنی ہوگی،محرومی ختم کرنی ہوگی ،75سال میں ملک کو دولخت ہوتے دیکھا،آج ہمیں پہلے سے زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے ،آرمی چیف کوسعودی عرب حکومت نے عزت دی اور بڑی امداد دی ،سعودی عرب نے سرمایہ کاری کی مد میں بھی پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا،

  • الیکشن زیادہ ضروری ہیں یا پھر انسانی جانیں ؟شرجیل میمن

    الیکشن زیادہ ضروری ہیں یا پھر انسانی جانیں ؟شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کل اتوار کو ہوں گے

    سندھ حکومت کی کوشش کے باوجود الیکشن کمیشن نے الیکشن کو ملتوی نہیں کیا، الیکشن کمیشن ڈٹ گیا اور فیصلہ سنا دیا کہ الیکشن کل ہی ہوں گے، اس حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں کل بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں، تمام امیدوار اور عہدیدار کسی قسم کی افواہوں میں نہ آئیں،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اگر سیکیورٹی کا ایشو رہے گا تو پھر الیکشن زیادہ ضروری ہیں یا پھر انسانی جانیں ؟ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کردیے ہیں،سندھ حکومت نے اپنا رول ادا کردیا

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا،جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرائے جائیں گے، کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہونگے سندھ بلدیاتی انتخابات دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ کل ہوگی الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کےلیے سخت سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ، ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،

    سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ گورنر نے جو کرنا ہے اس پر کچھ نہیں کہیں گے، ہم نے آئینی طریقے سے جو کرنا ہے وہ کریں گے،آئی جی سندھ سے ملاقات کررہے ہیں،معاملات پر بات کریں گے فرنٹیئر کانسٹیبلری کو بھی عوامی مفاد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، ہم نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مد نظررکھنا ہے ،لوگ کل بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز جائیں اور ووٹ کا استعمال کریں

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن الیکشن کمیشن پہنچ گئے آئی جی سندھ سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں آئی جی سندھ سیکورٹی اقدامات پر سکریڑی الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہعوام کو مبارکباد دیتا ہوں ،حکومت اور اتحادی اب نوشتہ دیوار پڑھ لیں ،کون کتنا پاپولر ہے یہ فیصلہ کلعوام کو کرنے دیں عوام تذبذب کا شکارنہ ہوں کل ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کریں سازش کرنے والوں کو علم ہوناچاہیے کوئی ساتھ نہیں دے رہا، کوئی آرڈیننس قابل قبول نہیں ہوگا ،کل الیکشن ہوگا،

    علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ میں کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن موخر کرنے کےمعاملہ پر درخواست دائر کر دی گئی ہے، جماعت اسلامی کیجانب سےمراد علی شاہ،ناصرحسین شاہ اورشرجیل میں کیخلاف درخواست دائرکی گئی ،جس میں کہا گیا کہ عدالت کیجانب سے الیکشن کروانے کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے،سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے الیکشن کروانے کے واضع احکامات ہیں جماعت اسلامی کی جانب سے درخواست توہین عدالت کی دائر کی گئی ہے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سجاول میں کل 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ 194 پولنگ اسٹیشن پر پولیس کہ نگرانی میں پولنگ سامان روانہ کیا جارہا ہے ۔251 نشستوں پر 95 امیدوار مدمقابل ہیں ۔ سجاول ضلع کی ضلع کونسل کی 37 نشستوں میں سے 28 نشستوں پر مختلف امیدوار بلامقابلا کامیاب ہوچکے ہیں پیپلز پارٹی جمیعت علمائے اسلام پی ٹی آئی قومی عوامی پارٹی تحریک لبیک اور آزاد امیدواران کی درمیان مقابلے ہونگے

    حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئیے سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے،پبلک اسکول میں پولنگ عملے کو سامان دیا جارہا ہےعملے کو بیلٹ باکس،بیلٹ پیپرز اور مہر سمیت دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے صوبائی الیکشن کمیشن سندھ،مرکزی دفتر کے اطراف خاردار تاریں نصب کر دی گئی ہیں،مٹیاری : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مٹیاری ضلع میں کل دنگل سجے گا تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ضلع مٹیاری کی تیس یونین کونسل ایک میونسپل اور چھ ٹائون کمیٹیز پر مقابلہ ہوگا۔۔ ضلع مٹیاری کے کل 3 لاکھ 68 ہزار 589 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار 831 جبکہ خواتین کی تعداد 1لاکھ 72 ہزار 758 ہے ووٹرز کے لیے ضلع بھر میں کل 345 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں مرد پولنگ اسٽيشن کی تعداد 80، خواتین کی 80 اور 185 پولنگ اسٹیشنس مشترکہ رکھی گئی ہیں۔ مجوعی طور پر ضلع بھر میں 1040 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں مرد بوتھ کی تعداد 541 اور خواتین بوتھ کی تعداد 499 رکھی گئی ہے ایک میونسپل 6 ٹائون کمیٹیز اور 30 یونین کائونسلز پر 715 امیدواروں میں دنگل ہوگا ،مٹیاری ضلع بھر میں 43 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ کائونسل کے 1 امیدوار فوت ہوچکا ہے ضلع مٹیاری میں 2596 پولیس اہلکار 83 پولیس موبائلز اور 102 رینجرز کے جوان ڈیوٹی پر تعینات ہونگے

    بلدیاتی الیکشن، سیہون کی تمام پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس و حساس قرار دے دی گئیں.ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ سیہون تحصیل کی 35 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں، سیہون کی 91 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دی گئی ہیں جہاں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں،بھان سعیدآباد شہر میں 7 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں،سیہون شریف سٹی کی 27 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس ہیں،تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کے ساتھ اسپیشل برانچ اہلکار بھی تعینات ہونگے رینجرز کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، جہاں رینجرز کی ضرورت ہوگی وہاں پر رینجرز کو مقرر کریں گے،امن امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیئے پولیس ہر وقت الرٹ ہوگی،

    دادو میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجنے کو تیار ہے، انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے، ضلع میں ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 12 ہزار 472 ہے ،مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 191 ہے ،خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 281 ہے ،دادو میں 638 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں الیکشن میں 1425 امیدوارحصہ لے رہے ہیں ۔ الیکشن سے قبل 82 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ،کامیاب ہونے والوں میں پی پی پی کے 62 پی ٹی آئی 15 آزاد امیدوار 02 سمیت 3 دیگر شامل ہیں،

  • بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت کی التوا کی درخواست مسترد

    بلدیاتی انتخابات: سندھ حکومت کی التوا کی درخواست مسترد

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی التوا کی درخواست مسترد کرتے ہوئےکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر میں چیف الیکش کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئےجبکہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید بھی شریک تھے-

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے۔ رانا ثنا…

    الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس میں کل ہی کراچی، حیدرآباد اور دادو میں کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی کل ہی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کی ہے۔

    واضح رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جبکہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی تھی۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شریک تھے، اجلاس کے شرکاء کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ وفاقی حکومت فوج اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرچکی ہے جبکہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کب ہوں گے نئے الیکشن؟

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کب ہوں گے نئے الیکشن؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے لئے گورنر پنجاب کو سمری ارسال کر رکھی ہے ، آج شب اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو نگران سیٹ اپ آئے گا اور اگلے نوے روز میں الیکشن ہوں گے، اس حوالہ سے ن لیگ کی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کروائے جائیں گے، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی سینئر ترین قیادت کا اجلاس لاہور میں ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی،اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ صوبائی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے فیصلے سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیااجلاس میں وزیر اعظم نے پارٹی ر ہنماوں کو پنجاب میں اپنے حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی ٹوٹنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر کرنے کیلئے لیڈر آف ہاؤس اور لیڈر آف اپوزیشن کو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک پر 3 دن میں اتفاق کرنا ہو گا عدم اتفاق کی صورت میں معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا جائے گا جو اپوزیشن اور حکومتی بنچوں کے 3 تین ارکان کی کمیٹی تشکیل دیں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیں کے آرٹیکل 224 اے کی شق 2 سے 4 کے مطابق لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر کا 3 روز کے اندر کسی ایک نام پر اتفاق کرنا ضروری ہے

    پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کون ہو گا؟ اس حوالہ سے سیاسی جماعتوں نے مشاورت شروع کر دی ہے، تا ہم ابھی تک کسی کا نام سامنے نہیں آ سکا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد ہی نام سامنے آ سکیں گے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس حوالہ سے اجلاس طلب کر رکھا ہے، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی ۔عمران خان پارٹی رہنماوں کے ساتھ نگران سیٹ کیلئے ناموں پر مشاورت کریں گے۔عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ بھی نگران سیٹ اپ پر مشاورت کریں گے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹس، سابق جج صاحبان اور سماجی شخصیات کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔عمران خان مسلم لیگ ق سے مشاورت کے بعد تین ناموں کی حتمی منظوری دیں گے

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

    دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کا اعلامیہ جاری نہ کرنے کی صورت میں بھی رات دس بجے کے بعد اسمبلی آئینی طور پر تحلیل ہو جائے گی پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگنے کی بجائے سیاسی میدان میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرے اس وقت پی ڈی ایم کراچی بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہی ہے پہلے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن، اس کے بعد تھریٹ الرٹ اور الیکشن کمشن بھی فوراً ان کے ‘خط’ پر اجلاس بلا لیتا ہے کہنے کو یہ سیاسی جماعتیں ہیں لیکن عوام سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ الیکشن سے بھاگ رہی ہیں آصف علی زرداری نے ن لیگ کو پنجاب میں ذلیل کروا کر پچھلا تمام حساب چکتا کر دیا ن لیگ کے رہنماؤں کو سمجھ نہیں آ رہی کہ کس دیوار میں اپنا سر ماریں

  • سندھ حکومت کابلدیاتی الیکشن ملتوی کرنےکیلئے الیکشن کشمنر کو خط ،حافظ نعیم کا ردعمل

    سندھ حکومت کابلدیاتی الیکشن ملتوی کرنےکیلئے الیکشن کشمنر کو خط ،حافظ نعیم کا ردعمل

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کے بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو دوبارہ انتخابات نہ کروانے کیلئے خط لکھا ہے کہ جس میں کہا کہ امن و امان کا مسئلہ ہے، یہ مسئلہ تو 2018 میں بھی تھا جب کسی کو خیال کیوں نہ آیا۔

    موجودہ حالات میں حکومت کا ساتھ جاری رکھیں،گورنر سندھ کی خالد مقبول صدیقی سے…


    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سریز کراچی میں ہوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں آیا، تین دن کراچی ایٹ فیسٹیول چلا کوئی سیکیورٹی مسئلہ نہیں ہوا،کیویز نے شہرمیں ون ڈے کھیلی کوئی ٹینشن نہیں ہوئی، دفاعی نمائش آئیڈیاز، بک فئیر، فرنیچز ایگزیبیشنز جیسی درجنوں ایکسپوزچلتی رہی اور چل رہی ہیں کوئی سیکیورٹی کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی لیکن کراچی کے بلدیاتی انتخاب کی آئی تو سیکیورٹی ٹھریٹ کی آڑ میں بلدیاتی انتخاب پرشب خون مارنےکی سازش شروع ہوگئی۔


    حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کولاوارث سمجھنے والو! تم نے شہر کو سمجھ کیا رکھا ہے؟، تمہارا ہر راستہ بند کردیں گے اور اپنا حق لینے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی نے کراچی کا سوچے سمجھے پلان کے ذریعے بیڑہ غرق کیا، اس سے ملک کی معیشت کر فرق پڑتا ہے۔ کراچی کے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ردعمل کا اظہار کریں، کل نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، شہر کے ساڑھے 3 کروڑ کی عوام کے ساتھ بلیک میلنگ ہے۔

    بلدیاتی انتخابات: تمام افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ختم

    ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ تم جس دروازے سے آؤ گے تمھیں ایکسپوز کیا جائیگا، اب لوگ نکلیں گے اور بولیں گے۔ اگر حکومت کی پارٹیاں اتنی پاپولر ہیں تو الیکشن سے فرار کیوں ہونا چاہتی ہیں؟ کراچی میں میئر کا انتخاب ڈائریکٹ ہونا چاہئے جن جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف تھے ان کی گود میں بیٹھ گئے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے کراچی کو ہمیشہ دھوکہ دیا عوام تنگ آچکے ہیں اس لئے الیکشن ضروری ہے-

    انہوں نے کہا کہ کل الیکشن ہوگا کسی نے سازش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ عزت کے ساتھ الیکشن کرائیں نہیں تو ذلت کے ساتھ کروانا پڑے گا، پیپلز پارٹی کے اپنے لوگ انتخابات کروانے کے حق میں ہیں ایک دوسرے کو بھارتی ایجنٹ کہنے والے یکجان ہوگئے ہیں، شہر میں کوئی توانا آواز ہے تو وہ صرف جماعت اسلامی ہے-

    تم آرڈیننس لاؤ گے ہم اس کا بھی عدالتوں میں مقابلہ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

  • راجہ بشارت آراضی کیس؛ لین دین سے متعلق کیس کی سماعت حتمی دلائل کے لیے 18 جنوری مقرر

    راجہ بشارت آراضی کیس؛ لین دین سے متعلق کیس کی سماعت حتمی دلائل کے لیے 18 جنوری مقرر

    راجہ بشارت آراضی کیس؛ لین دین سے متعلق کیس کی سماعت حتمی دلائل کے لیے 18 جنوری مقرر

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت دیگر کے خلاف آراضی کے لین دین سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمن اللہ نے کی ہے جبکہ اس کیس میں تمام گواہان کے بیانات قلمبند کر لیئے گئے ہیں. عدالت کی جانب سے فریقین سے حتمی دلائل کے لیے 18 جنوری کی تاریخ مقرر کیا گیا.

    واضح رہے کہ جو ڈیشل مجسٹریٹ نصر من اللہ کی عدالت نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت سمیت دیگر کے خلاف اراضی کے لین دین سے متعلق کیس میں حتمی دلائل طلب کئے ہیں تاہم اس کے لیئے 18 جنوری تک وکیل کی جانب سے مہلت مانگی گئی ہے لہذا عدالت نے 18 جنوری تک کا وقت دے دیا ہے۔


    یاد رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران در خواست گزار کے وکیل افتخار شاہد اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے جبکہ راجہ بشارت عدالت پیش نہ ہوئے ، کہیں میں تمام گواہان کے بیانات مکمل ہو جانے پر عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ راجہ بشارت کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے جس میں ملزمان پر بنی گالا میں 20 کنال اراضی 18 لاکھ روپے میں غیر خاتون کو فروخت کرنے کا الزام ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ