Baaghi TV

Tag: pooja bhatt

  • عالیہ بھٹ اپنی والدہ اور والد کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتی تھیں؟

    عالیہ بھٹ اپنی والدہ اور والد کی فلمیں کیوں نہیں دیکھتی تھیں؟

    عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی بہترین اداکارائوں میں ہونے لگا ہے۔ وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے بچپن میں اپنی والدہ سونی رازدان اور والد مہیش بھٹ کی فلمیں نہیں دیکھی تھیں اور نہ ہی ان کی فلمیں دیکھنے کا شوق تھا بلکہ میں تو پوجا بھٹ کی رومینٹک فلمیں شوق سے دیکھا کرتی تھی ۔ اپنی والدہ کی فلمیں نہ دیکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ میں ، میں بچپن میں بہت حساس تھی اور میں فلموں میں جو دیکھتی تھی اسکو بہت سنجیدگی سے لیتی تھی اور میں نہیں دیکھ سکتی تھی میری ماں کو روتے ہوئے یا تکلیف میں ۔عالیہ نے کہا کہ میں نے پوجا بھٹ کی فلمیں ایک بار نہیں کئی کئی بار دیکھیں۔ 

     

     

    انہوں نے کہا کہ ”مجھے فلمیں دیکھ دیکھ کر اداکارہ بننے کا شوق پیدا ہوا” ، اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی پسندکا کیرئیر اپنایا ہے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی نے زبردست بزنس کیاہے ، عالیہ دوسری فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں اس فلم کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں لیکن اداکارہ نے بتایا ہے کہ وہ بہت جلد فلم پرڈیوس کرنے جا رہی ہیں۔

    سیلف ریسپیکٹ پر کمپرمائز نہیں کرتی نادیہ حسین

    راکھی اپنے نکاح کی وڈیوز ایکبار پھر سوشل میڈیا پر شئیر کر کے پھنس گئیں

    اہلیہ کو خوش کرنے کے لئے وکی کوشل کیا کرتے ہیں جان کر رہ جائیں …

  • پوجا بھٹ افواہیں اڑانے والوں پر برہم

    پوجا بھٹ افواہیں اڑانے والوں پر برہم

    بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ اپنے حالیہ انٹرویو میں‌برس پڑی ہیں ان پر جو افواہیں اڑاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ کون گھٹیا قسم کی افواہیں اڑارتا ہے اور کیوں اڑاتا ہے. صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا مضحکہ خیز بات ہے کہ عالیہ بھٹ میری بیٹی ہے بھئی وہ میری چھوٹی بہن ہے اور ہمارے درمیان بہت اچھا رشتہ ہے. وہ مجھ سے کافی چھوٹی ہے لیکن ہمارے درمیان بانڈنگ بہت ہی زبردست ہے. پوجا بھٹ نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت پُرانی چیز ہے کہ کسی کی بھی بیٹی، بھابھی یا بہن کے رشتے کے حوالے سے بات کر لو یا افواہیں اُڑا دو۔

    پوجا بھٹ نے کہا کہ ”جب میں‌بھی کام کررہی تھی تو اس وقت میرے حوالے سے بھی بہت ساری جھوٹی باتیں پھیلائی جاتی تھیں ”، لیکن میں‌بہت کم جواب دیتی تھی. پتہ نہیں شوبز میں کام کرنے والوں کو اتنا آسان ٹارگٹ کیوں سمجھا جاتا ہے کہ کوئی بھی کسی بھی فنکار پر اٹھ کر بات کر دیتا ہے ایسا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے.یاد رہے کہ پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ سوتیلی بہنیں‌ہیں ان کی مائیں الگ الگ ہیں لیکن باپ ایک ہی ہے.

    ویلکم کے تیسرے حصے میں نانا پاٹیکر کیوں نہیں ؟ اداکار نے بتا دیا

    عمارہ حکمت نے لکس ایوارڈز میں مولا جٹ کو کیوں نہیں بھیجا؟‌

    ڈرامہ سیریل جنت سے آگے تنقید کی زد میں‌کیوں‌؟‌

  • پوجا بھٹ میڈ یکیٹد چیونگم کیوں چباتی ہیں؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    پوجا بھٹ میڈ یکیٹد چیونگم کیوں چباتی ہیں؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ‌ کی معروف اداکارہ پوجا بھٹ نے بگ باس او ٹی ٹی میں شرکت کی . اس شو سے جب وہ نکلیں تو انکا ایک انٹرویو ہوا ، اس میں‌ان سے پوچھا گیا کہ شو میں‌سارا وقت آپ کے منہ میں کیا تھا اور آپ کیا چباتی رہیں تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے 7 سال پہلے شراب چھوڑی تھی، جب شراب چھوڑ دی تو اس کے بعد مجھے سگریٹ پینے کی لت لگ گئی ، میں‌اس عادت کو بھی چھوڑنا چاہتی تھی لہذا میں نے ڈاکٹر کے ساتھ رابطہ کیا. اس نے میری صورتحال دیکھی اور مجھے کہا کہ یقینا آپ کی سگرٹ کی یہ عات چھوٹ سکتی ہے ،

    بس آپ کو یہ کرنا ہو گا کہ ایک چیونگم چبانی ہوگی اس نے مجھے ایک میڈیکیٹڈ چیونگم دی جو میں مسلسل چبا رہی ہوں ، ”یہ چیونگم مجھے پر سکون رکھتی ہے ”سگریٹ پینے کی طلب کو کم کرتی ہے. جو لوگ سگریٹ چھوڑنا چاہتے ہیں وہ اس چیونگم کو ضرور چبائیں ان کی زندگی میں‌سکون آجائے گا اور وہ خود میں‌ایک خوبصورت تبدیلی محسوس کریں گے. مجھے تو اس چیونگم نے بہت سکون دیا ہے لیکن اسے مسلسل چبانا پڑتا ہے.چیونگم چبانا ویسے بھی ایک اچھی چیز ہے.

    میری ماں حیات ہوتیں تو آج میں شادی شدہ ہوتی نازش جہانگیر

    مجھ پر فحاشی کا الزام لگا کر جھوٹی ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں پائل …

    سرمد کھوسٹ کی مستنصر حسین تار ڑ کے ساتھ ملاقات

  • جب میں پیدا ہوئی تو والد کے پاس 1200 روپے تھے پوجا بھٹ کا انکشاف

    جب میں پیدا ہوئی تو والد کے پاس 1200 روپے تھے پوجا بھٹ کا انکشاف

    نوے کی دہائی میں پوجا بھٹ نے ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ، آتے ہی انہوں نے دھوم مچا دی اور ان کے نام کا ڈنکا بجنے لگا. پوجا بھٹ کے پاس کام کا ڈھیر لگ گیا ، اور وہ ہر دوسرے پرڈیوسر کی اولین چوائس بن گئیں ، ایک وقت میں اتنا مصروف رہنے والی اور پیسہ کمانے والی اداکارہ نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو کے زریعے انکشاف کیا ہے کہ مجھ پر قسمت کی دیوی جہاں‌مہربان تھی وہیں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب میرے اکاوئنٹ میں صرف 4 ہزار تھے . لیکن میں گھبرائی نہیں ، اور کام بھی دور دور تک نہیں‌مل رہا تھا . انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ میرے والد بھی اپنے وقت کے نامور ڈائریکٹر رہے ہیں لیکن پھر بھی جب میں پیدا ہوئی تو ان کے اکائونٹ میں صرف 1200 روپے تھے.

    انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے والد سے یہ چیز سیکھی ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں کسی سے شکوہ نہ کریں ، کیونکہ دوسرے مدد نہیں کرتے لیکن آپکا مذاق ضرور بنا کر رکھ دیتے ہیں.” میں نے ایک اچھی بلکہ بہترین زندگی گزاری ہے جو دل کیا زندگی میں وہی کیا ”، کبھی کسی سے نہیں ڈری والد نے اعتماد دیا اور وہ اعتماد بہت کام آیا .

     

    ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک …

    فہد مصطفی کیفی خلیل کے دیوانے نکلے

    خلیل الرحمان ہر چیز اچھی نہیں لکھتے ثروت گیلانی

  • میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا سا جواب

    میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا سا جواب

    پوجا بھٹ کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں‌وہ میڈیا کے سوالوں کے جوابات بہت ہی خوشی سے دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں، وہ کالے رنگ کا جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں ، ایک صحافی نے جب ان سے سوال کچھ یوں کیا کہ جب آپ جوان تھیں ، تو پوجا نے صحافی کو سوال کے درمیان میں ہی ٹوک کر کہا کہ ایکسیوزمی کیا مطلب کہ آپ جب جوان تھیں ؟ میں اب بھی جوان ہوں مجھے جوان ہی بلائیے دل جوان ہونا چاہیے اور میں دل سے جوان ہوں اور سنگل بھی ہوں. انہوں نے کہا کہ ایج صرف نمبر ہے.

    اس سے کیا ہوتا ہے بھلا؟ ”مجھے آئندہ جوان ہی سمجھیں اور جوان ہی کہیں‌،” یوں پوجا بھٹ نے صحافی کو ٹکا سا جواب دیدیا اور شکریہ کہہ کر وہاں سے چلی گئیں. یاد رہے کہ پوجا بھٹ کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارائوں یمں ہوتا ہے جو من موجی ہیں انہوں نے زندگی اپنی شرائط پر گزاری ہے وہ نہ کسی کی بات سنتی ہیں اور نہ ہی فضول کی بحث میں‌پڑتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان کو بوڑھا کہنے والے صحافی کو ٹکا سا جواب دے کر چپ کروا دیا .

    شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

    ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیں

    مدیحہ شاہ نےایک ماہ میں 11 پائونڈ وزن کم کر لیا

  • پوجا بھٹ کو سلمان خان سے نفرت کیوں تھی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    پوجا بھٹ کو سلمان خان سے نفرت کیوں تھی ؟‌اداکارہ نے بتا دیا

    بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک انکشاف کیا ہے اور وہ انکشاف ہے حیران کر دینے والا. جی ہاں پوجا بھٹ نے بتایا ہے کہ جب ہمارے کیرئیر کی شروعات تھی تو میں اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ کمفرٹیبل نہیں تھے، معلوم نہیں‌ہمارے درمیان ایسا کیا تھا کہ ہماری بنتی نہیں تھی، ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نفرت تھی ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ سلمان خان تب بھی بڑے سٹار تھے میں بھی اچھا کام کررہی تھی لیکن دونوں‌کے مسائل ہم دونوں کو سمجھ نہیں آرہے تھے لہذا ہم نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کئے رکھی،

    انہوں نے کہا کہ لیکن اب تو بہت سال بیت چکے ہیں” اب ہم ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں ایک دوسرے کے ساتھ ملتے بھی ہیں” اور ا سوقت کو یاد کرکے ہنستے ہیں جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ نفرت کیا کرتے تھے. یاد رہے کہ پوجا بھٹ معروف فلم میکر مہیش بھٹ کی بیٹی ہیں، اور سلمان خان معروف رائٹر سلیم خان کے بیٹےہیں ، ان دونوں فیملیز کے درمیان کبھی دشمنی یا ناراضگی نہیں ہوئی اس کے باوجود پوجا بھٹ اور سلمان خان کے درمیان نفرت کے معاملات رہنا حیران کن ہیں.

     

     

    بشری انصاری نے کس فنکارہ کی تصویر اپنے کمرے میں‌لگا رکھی ہے؟‌

    وہ فلیٹ جس نے بہت سارے فنکاروں کو کامیابی دی

    جسمانی طور پر معذور ہونے والی لڑکیوں کے مسائل کو کہانیوں کی صورت میں دکھانے کی ضرورت ہے حبا بخاری

  • کرن کھیر کے بعد پوجا بھٹ بھی کورونا میں مبتلا

    کرن کھیر کے بعد پوجا بھٹ بھی کورونا میں مبتلا

    ایک بار پھر کورونا سر اٹھا رہا ہے ، ہر دوسرا انسان کورونا میں مبتلا ہو رہا ہے. ھال ہی میں کرن کھیر کورونا میں مبتلا ہوئیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں میں مجھے ملے ہیں وہ اپنا ٹیسٹ ضرور کروائیں. کرن کھیر کے بعد نوے کی دہائی کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ پوجا بھٹ ہو گئی ہیں کورونا میں مبتلا. پوجا بھٹ جو کہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں اپنے مداحوں کو لمحہ بہ لمحہ اپنی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دیتی رہتی ہیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ

    ٹویٹر پر شئیر کی اور کہا کہ میں‌پہلی بار اس مہلک وائرس کا شکار ہو گئی ہوں. پوجا بھٹ نے جیسے ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کی صحیتابی کےلئے دعائیں لکھنا شروع کر دیں. پوجا بھٹ کو ان کے مداحوں نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے مختلف قسم کے مشورے دئیے اور پوجا ان کا جواب بھی دیتی رہیں. ایک صارف نے لکھا کہ پوجا ہم آپ کو بہت زیادہ پیار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ ہمیں چست اور توانا نظر آئیں. پوجا بھٹ نے کہا کہ میں سب سے اپیل کرتی ہوں‌ کہ ماسک لگا کر رکھیں.

  • باپ نے جب دادی کا کردار کرنے کو کہا تو گھبرا گئی پوجا بھٹ

    باپ نے جب دادی کا کردار کرنے کو کہا تو گھبرا گئی پوجا بھٹ

    نوے کی دہائی میں فلم زخم آئی جس میں‌پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ، اس فلم میں اجے دیوگن نے ان کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کیا . فلم بنیادی طور پر ان کی دادی کی زندگی پر بنائی گئی تھی ، پوجا بھٹ نے اپنی ہی دادی کا کردار ادا کیا . پوجا بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میرے والد نے مجھے دادی کا کردار کرنے کو کہا تو میں گھبر گئی مجھے یہ بہت بڑی ذمہ داری لگی لہذا میں نے والد سے کہا کہ آپ کسی اور کاسٹ کرلیں، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جس کو شاید میں اچھے سے نہ نبھا سکوں. پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ جب میں‌نے اپنے والد

    سے ایسا کہا تو انہوں نے کہا کہ میں تم سے پوچھ نہیں رہا تم کو بتا رہا ہوں کہ تم نے یہ کردار کرنا ہے اور تم ہی کرو، یوں مجھے گھبراہٹ تو تھی لیکن دادی کے کردار کو کرنے کے لئے جان لگا دی اور مجھے خوشی ہے کہ میرے اس کردار کو آج تک یاد رکھا جاتاہے. انہوں نے کہا کہ یہ دل میرے دل کے قریب ہے اور ہمیشہ میرے دل کے قریب ہی رہے گی . یاد رہے کہ فلم زخم 1998 میں‌ریلیز ہوئی ، اس کو مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کیا تھا ، یہ فلم بطور ڈائریکٹر مہش بھٹ کی آخری فلم تھی . اس کے بعد انہوں نے آج تک کوئی فلم ڈائریکٹ نہیں کی .