Baaghi TV

Tag: press conference

  • نگران وزیر اعلی:تحریک انصاف کی جانب سے تین نام سامنے آ گئے

    نگران وزیر اعلی:تحریک انصاف کی جانب سے تین نام سامنے آ گئے

    لاہور:نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایم این اے حسین الٰہی اور حافظ فرحت عباس بھی اس موقع پر موجود تھے، اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصلی طور پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا اور چودھری پرویز الہٰی سے نگران وزیر اعلیٰ کے نام کیلئے رائے لی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 3 ناموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اتفاق رائے سے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کل مسلم لیگ (ق) کی پارٹی کا اجلاس ہو گا، ہم نے گورنر کو نام دینے ہیں، گورنر مسلم لیگ (ن) کا ہے وہی نام حمزہ شہباز کو دے دیں گے، عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں، مونس الہٰی کا بھی یہی خیال ہے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ملیں گے تو دونوں جانب بہتری آئے گی۔پارٹی کے عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے، سینیٹر کامل علی آغابھی شرکت کریں گے

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے سوال پر جواب میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، مسلم لیگ (ن) کا رونا دھونا چل رہا ہے، اب شہباز شریف کو نیند کی گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آئے گی، عمران خان نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، مسلم لیگ والے گھبرائے ہوئے ہیں۔

  • ڈاکٹر اسماء بلوچ:بلوچستان کی بیٹی:پاکستان کا اعزاز

    ڈاکٹر اسماء بلوچ:بلوچستان کی بیٹی:پاکستان کا اعزاز

    بلوچستان کی بیٹی

    ڈاکٹر اسماء بلوچ

    پاکستان بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے سر گرم بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ نے اپنے نام کر کے نہ صرف مستونگ بلکہ بلوچستان کا نام روشن کر دیااور یہ ثابت کیا کہ بلوچ بچیاں اور خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں ۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 11 جنوری 2023 کو وزیراعظم ہاؤس اسلام اباد میں ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ کو بلوچستان سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ پیش کیا ۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں نہ صرف کمیونیکیشن آفیسر کے طور پر کام کیا بلکہ ایک رضاکار کے طور پر سیلاب متاثرین کی دوسرے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر خدمت کی

    بہترین کمیونیکیشن اور لوگوں کے گھر گھر جا کر رابطہ کاری کرنا اور اپنے لوگوں کی مدد کرنے کی وجہ سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ اپنے نام کردیا

    ڈاکٹر اسماء بلوچ نے اپنی اس کامیابی کو اپنے شہید والد چئیرمین منظور بلوچ اور اپنے سپروائزر ڈی ایچ سی ایس او مستونگ سید افتخار شاہ کے نام کردیا انھوں نے کہا کہ میرے والد شہید نے ہمیشہ مجھے ہمت دی اور حالات سے لڑنا سکھایا اور ہمیشہ اپنی سرزمین کے عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی انہوں نے اپنے سپر وائزر سید افتخار شاہ ڈی ایچ سی ایس او مستونگ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیلڈ میں وہ ہمیشہ ان کی مدد اور رہنمائی کرتے رہے۔

  • 70 فیصد سے زائد سیٹیں جیت چکے،کل میئرکا اعلان کریں گے:عمران اسمٰعیل کا دعویٰ

    70 فیصد سے زائد سیٹیں جیت چکے،کل میئرکا اعلان کریں گے:عمران اسمٰعیل کا دعویٰ

    کراچی :پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کی 70 فیصد نشستوں پر کامیابی کا دعوی کردیا۔ٹویٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کے دوران جان بوجھ کرغیر یقینی صورتحال پیدا کی گئی۔ جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ کم رہا۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    عمران اسماعیل نے الزام لگایا کہ ووٹوں کی گنتی میں واردات ڈالنے کا خدشہ ہے۔ دھمکی دی کہ انتخاب چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو کراچی بند کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران پولیس نے سندھ حکومت کی بی ٹیم کاکردارادا کیا، سندھ حکومت ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرے۔ پی ٹی آئی کل میئر کا امیدوار نامزد کرے گی۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

    جبکہ بعض دیگر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ہونے والی پولنگ کے ابتدائی غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی پہلے نمبر پر ہے۔

    بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ابتدائی نتائج میں ملا جلا رحجان دیکھے میں آ رہا ہے، کہیں جماعت اسلامی، کہیں پی ٹی آئی اور کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے، بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا تناسب انتہائی کم رہا صرف جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو ہی ووٹ پڑا۔

    ابتدائی نتائج کے مطابق کراچی کی 246 یونین کمیٹیز میں 5 یوسیز پر جماعت اسلامی کے امیدوار آگے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، حکمران جماعت پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر ہے، جنرل کونسلرز کی 8 نسستوں پر بھی جماعت اسلامی کا پلڑا بھاری ہے، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی یہاں بھی دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

    کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔

  • کراچی،حیدرآباد:بلدیاتی الیکشن،ووٹوں کی گنتی جاری،پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری

    کراچی،حیدرآباد:بلدیاتی الیکشن،ووٹوں کی گنتی جاری،پیپلزپارٹی کا پلڑہ بھاری

    کراچی:ایم کیو ایم کے مطالبات اور سندھ حکومت کی درخواستوں کے باوجود کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی ہونے کے ساتھ نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی
    ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن یو سی 7 وارڈ 4 پی ایس 23 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول، جماعت اسلامی کے محمد مدثر 192 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تحریک انصاف کے فروغ حسین 51 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔گلستان جوہر پولنگ سٹیشن 2 یوسی 7 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول ہو گیا، جماعت اسلامی کے سید ریحان 87 ووٹ لیکر سرفہرست جبکہ پی ٹی آئی کے عبد القادر خانزادہ 53 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں، ٹی ایل پی کے اقبال خان 7 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    یوسی 2 سولجر بازار وارڈ 4 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول ہو گیا، تحریک انصاف کے فردوس شمیم 184 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے مشیر علوی 96 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔یو سی 3 لیاقت آباد ٹاؤن پولنگ سٹیشن نمبر 2 کا مکمل نتیجہ موصل ہو گیا، جماعت اسلامی کے چئیرمین 161 ووٹ لے کر آگے، جماعت اسلامی کے جنرل کونسل کے امیدوار بھی 324 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں، پی ٹی آئی کے امید وار برائے چئیرمین 126 ووٹ، پی ٹی آئی کے ہی جنرل کونسل کے امیدوار 122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ضلع جنوبی
    یوسی 2 وارڈ 2 پولنگ سٹیشن نمبر 6 شاہین سکول مسجد روڈ بہار کالونی لیاری میں جماعت اسلامی رضوان 262 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے راحیل 121 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ضلع وسطی
    نارتھ ناظم آباد ٹائون یو سی 8 وارڈ 4 پی ایس 201 بوتھ نمبر 1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چئیرمین حافظ نعیم نے 77 ووٹ سے آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ابو بکر 28 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنرل کونسلر کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار 98 ووٹ سے آگے پیپلز پارٹی 8 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر موجود ہےنارتھ ناظم آباد ٹائون یوسی 8 وارڈ 4 پولنگ سٹیشن 201 بوتھ نمبر 2 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول یہاں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چئیرمین حافظ نعیم 121 ووٹ لیکر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار برائے چئیرمین ابو بکر 25 ووٹ لیکر دوسرے نمبر ہیں۔

    ضلع شرقی
    یوسی 2 وارڈ 3 صفورا ٹاؤن محمدی سکول کنیز فاطمہ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا، جماعت اسلامی کے ہنزلہ 233 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر تحریک انصاف کے سید حسن 56 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یو سی 2 سولجر بازار وارڈ 4 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے فردوس شمیم 184ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود، جماعت اسلامی کے مبشر علوی 96 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یوسی 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے ارسلان خالد 105 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جماعت اسلامی کے کلیم الحق 20 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
    چنیسر ٹاؤن، یو سی 8 کاغیرحتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے اورنگزیب تاج 25 ووٹ لیکر آگے ہیں، جماعت اسلامی کے طارق جمیل 14 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ضلع ملیر، ابراہیم حیدری، یو سی 7 کا غیر حتمی نتیجہ چیئرمین کیلئے جماعت اسلامی کے مسعود اختر 23 ووٹ لیکر آگے ہیں پی ٹی آئی کے قاضی ظفر محمود 15 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر ہیں۔

    لانڈھی
    یو سی 7 پولنگ سٹیشن 39 بوتھ 02، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ جماعت اسلامی 34 ووٹ لیکر آگے پی ٹی آئی اور مہاجر قومی موومنٹ کو 8، 8 ووٹ ملے ہیں۔یوسی 7 واوڈ نمبر 4 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے، جماعت اسلامی نے چیئرمین کی نشست پر 208 ووٹ حاصل کیے، پی ٹی آئی 131 اور مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے 57 ووٹ حاصل کیے۔

    مٹیاری
    ٹاؤن کمیٹی بھٹ شاہ وارڈ نمبر 3 کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے واجد حسین ملاح 439 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار علی یاور شاہ 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    کورنگی
    یو سی 4 وارڈ 1 میں چیئرمین کی نشست پر جماعت اسلامی کے کریم 139 ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے حسن ظفر 81 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے، جنرل ممبر کی نشست پر جماعت اسلامی امیدوار نے 138، پی ٹی آئی کے شجاعت نے 81 ووٹ حاصل کیے ہیں۔یوسی 3، وارڈ 2، وارڈ ممبر کی نشست پر جماعت اسلامی کے مصعب 126 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلز پارٹی علی احسن 47 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، چیئرمین نشست پر جماعت اسلامی منصور احمد 122 لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک انصاف کے مبشر 71 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔یو سی 5 وارڈ 1 میں چیئرمین نشست پر تحریک انصاف امجد حسن 68 لے کر آگے جبکہ تحریک لبیک 37 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ماڈل کالونی یوسی 4 وارڈ 4 میں جنرل ممبر کی نشست پر تحریک انصاف کے محمد کاشف کو 40 ، جماعت اسلامی کو 39 ووٹ ملے، یو سی1، وارڈ ممبر کی نشست پر تحریک لبیک 89 ووٹ کے ساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کو 76 ووٹ ملے ہیں۔نمبر 6 یو سی 8 پولنگ سٹیشن 72 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق جماعت اسلامی کے عبد الرحیم 93 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے محمد آصف 16 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں، پیپلز پارٹی کے محمد فیصل 10 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یوسی 8 وارڈ 1 لانڈھی ٹاؤن کا غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول ہو گیا، جس کے مطابق جماعت اسلامی کے محمد شکیل 39 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے فیاض ولی 5 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔یو سی 7 وارڈ 4 میں جماعت اسلامی کے محمد مدثر 424 ووٹ لیکر آگے ہیں، تحریک انصاف کے فروغ حسین 51 ووٹ لیکر دوسرے، تحریک لبیک کے محمد محبوب 20 ووٹ لیکر تیسرے نمبر۔ پر ہیں۔

    ضلع کیماڑی
    یوسی 2 وارڈ 4 سعید آباد سیکٹر 17 دی ایجوکیٹر سکول جماعت اسلامی کے سید شیر علی 27 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پیپلز پارٹی کے وزیر محمد 25 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    جامشورو
    میونسپل کمیٹی کوٹری وارڈ نمبر 1 کے پولنگ سٹیشن نمبر 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جامشورو اتحاد پارٹی کے مشتاق علی شورو 226 ووٹ لے کر آگے ہیں، پیپلز پارٹی کے قاضی خالد حسین 156 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔ٹاؤن کمیٹی بھان سعید آباد وارڈ نمبر6 کا مکمل غیرحتمی نتیجہ موصول ہو گیاپیپلزپارٹی کے قربان علی 212 ووٹ لے کر کامیاب، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے دریا خان لغاری 91 ووٹ لےسکے۔میونسپل کمیٹی کوٹری کے وارڈ 7 کا مکمل نتیجہ پی پی امیدوار عمیر جاوید قریشی 828 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، جامشورو اتحاد کے حسین بخش عاقل بگھیو 485 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔میونسپل کمیٹی کوٹری کے وارڈ 8 کا مکمل نتیجہ بھی موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کےعبدالخالق قمبرانی 619 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جامشورو اتحاد کے لیاقت علی 588 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    حیدر آباد
    یوسی 31 وارڈ 3 کے پولنگ سٹیشن نمبر 5 کا نتیجہ موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے چئیرمین کے امیدوار مسیح الزمان 109 ووٹ لے کے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے چئیرمین امیدوار شاہد خان 75 ووٹ لے کر پیچھے ہیں، بائیکاٹ کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان کو 36 ووٹ کاسٹ کیے گے۔پولنگ سٹیشن یو سی 125 وارڈ 4 کا نتیجہ موصول ہو گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے امیدوار برکت علی ببر 79 ووٹ لے کر آگے ہیں، قومی عوامی تحریک کے امیدوار علی حسن چانڈیو 20 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔یونین کمیٹی نمبر 32 کے پولنگ سٹیشن نمبر 2 کا نتیجہ موصول ہو گیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے امیدوار عبدالرزاق 91 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک لبیک کے امیدوار فراز علی 8 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔یو سی 125 وارڈ نمبر 4 کے پولنگ سٹیشن ایچ ڈی اے آفس کا نتیجہ بھی موصول ہو گیا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے برکت علی ببر 79 ووٹ لے کر آگے جبکہ قومی عوامی تحریک کے امیدوار علی حسن چانڈیو 20 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ٹنڈومحمد خان
    میونسپل کمیٹی ٹنڈومحمد خان وارڈ نمبر 18 کے پولنگ اسٹیشن بوائز سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گئے، پیپلز پارٹی کے عبدالکریم 312 ووٹ لے کر آگے، آزاد امیدوار عبدالرحیم 288 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    ٹنڈواللہ یار
    میونسپل کمیٹی ٹنڈو اللہ یار وارڈ نمبر 3 کے پولنگ سٹیشن اے سیکشن تھانہ کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے نواز بلوچ 172 ووٹ لے کر پہلے جبکہ پی ٹی آئی کے شاہد بیگ 78 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    دادو
    میونسپل کمیٹی جوہی، وارڈ نمبر 4 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے میر مرتضیٰ تھیم 320 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار روشن باہوٹہ 186 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 5 کے پولنگ سٹیشن گرلز سکول کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے قربان چانڈیو 304 ووٹ لے کر پہلے پی ٹی آئی کے سعید احمد سومرو 133 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 6 کے پولنگ سٹیشن گرلز سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہوگیا، پیپلز پارٹی کے حفیظ جمالی 436 ووٹ لے کر پہلے پی ٹی آئی کے نواب علی شاہ 366 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیںمیونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 8 کے پولنگ سٹیشن بوائز ہائی سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، پی ٹی آئی کے وقار لاشاری 214 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر موجود، جبکہ پیپلز پارٹی کے بشیر دین قریشی 181 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔میونسپل کمیٹی خیرپور ناتھن شاہ، وارڈ نمبر 11 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے محمد بروہی 281 ووٹ لے کر کامیاب ، پی ٹی آئی امیدوار لال بخش بروہی 278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 19 کے پولنگ سٹیشن ٹی بی ہسپتال کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے ریاض حسین گوپانگ 588 ووٹ لے کر آگے، پی ٹی آئی کے یاسین سولنگی 345 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔میونسپل کمیٹی دادو کے وارڈ 21 کا مکمل نتیجہ موصول ہو گیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے حاجی لائق 392 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار بشیر احمد 50 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں۔

    سجاول
    ٹاؤن کمیٹی جاتی، وارڈ نمبر 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی جمن خان ملکانی 564 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ایس یو پی کے امیدوار اشرف تھہیم 302 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاؤن کمیٹی میرپور بٹھورو وارڈ نمبر 2 کے پولنگ سٹیشن ہائر سکینڈری سکول کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ایاز سوہو 210 ووٹ لے کر پہلے جبکہ قومی عوامی تحریک کے یوسف کنبھار 66 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاؤن کمیٹی میرپور بٹھورو وارڈ نمبر 3 کے پولنگ سٹیشن بوائز سکول کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے غلام علی خواجہ 288 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی کے محمد طاہر کٹی 28 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاؤن کمیٹی جاتی، وارڈ نمبر 4 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا، پیپلز پارٹی کے یوسف میمن 954 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار دلدار سمیجو 687 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع (وسطی، شرقی، جنوبی،غربی، کیماڑی، کورنگی، ملیر) کی 25 ٹاؤنز کی 246 یوسیز کے 984 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا۔اب تک کے نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 19 کے پولنگ اسٹیشن ٹی بی ہسپتال میں پیپلز پارٹی کے ریاض حسین گوپانگ 588 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے یاسین سولنگی 345 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔میونسپل کمیٹی دادو وارڈ نمبر 6 کے پولنگ سٹیشن گرلز سکول کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے حفیظ جمالی 436 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے نواب علی شاہ3 66 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔جامشورو ٹاؤن کمیٹی بھان سید آباد وارڈ نمبر 7 کے پولنگ بوتھ گرلز سکول کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید زوار شاہ 93 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ سندھ یونائٹڈ پارٹی کے علی اکبر 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جامشورو ٹاؤن کمیٹی بھان سید آباد وارڈ نمبر 6 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کے قربان علی 212ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سندھ یونائٹڈ پارٹی کے دریا خان لغاری 91 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا جہاں نتائج کیلئے ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    ٹھٹھہ، بدین اور سیہون میونسپل کمیٹی کے تمام وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔
    وارڈ نمبر 1 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ سرور اوٹھو 624 ووٹ، وارڈ نمبر 2 پر پی پی کی ہی امیدوار منظور حسین سومرو نے 772 ووٹ، وارڈ نمبر 3 پر گل محمد بھٹی 493 ووٹ، وارڈ نمبر 4 پر سید شہزاد حیدر شاہ نے 593 ووٹ، وارڈ نمبر 5 پر پیپلز پارٹی امیدوار دلدار علی سولنگی 810 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔

    وارڈ نمبر 6 پر پیپلز پارٹی امیدوار غلام مصطفیٰ لاشاری 600 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 7 پر علی شیر لاشاری بلامقابلہ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 8 پر محمد عالم پرارو 407 ووٹ لے کر جیت گئے، وارڈ نمبر 9 پر قربان ابڑو بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 10 پر علی اکبر کٹوہڑ 612 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

    وارڈ نمبر 11 پر پیپلز پارٹی امیدوار نظیر احمد سولنگی 466 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے، وارڈ نمبر 12 پر فہیم احمد سولنگی، وارڈ نمبر 13 پر وسیم احمد سولنگی، وارڈ نمبر 14 پر ریاض حسین سولنگی، وارڈ نمبر 15 سے محمد آچر کھوسو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ بدین میں ٹاؤن کمیٹی کڑیو گھنور میں پیپلز پارٹی نے تمام کے تمام 06 وارڈز جیت لیے ہیں جبکہ ٹاؤن کمیٹی گولارچی میں پیپلز پارٹی 6 میں سے 5 وارڈز پر کامیاب ہو گئی ہے اس کے علاوہ ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے تمام 9 وارڈز پر بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں۔

    حیدرآباد میں 2551، دادو میں 1436، جامشورو میں 839، ٹنڈوالہیار میں 781، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدواروں نے مختلف نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیا۔سندھ بلدیاتی انتخابات کے لئے 8706 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے، مردوں کے لیے 1204 اور خواتین کے لیے 1170 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے۔پولنگ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، رینجرز کو بھی بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنےکا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنےکا اعلان

    لاہور:پشاور::پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جس میں انہوں نے منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ہداہت کی ہے۔

    پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے:عمران خان

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے منگل کے روز گورنر کو سمری ارسال کی جائے گی جس کے بعد گورنر 48 گھنٹوں کے دوران سمری پر دستخط کریں گے، سمری پر دستخط نہ ہونے کی صورت میں 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود تحلیل ہو جائے گی۔

    آج ہونےوالےبلدیاتی انتخابات کومسترد کرتےہیں،اس کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں:خالد…

    عمران خان کے حکم کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔محمود خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری منگل کو گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسمبلی کی تحلیل کے لئے سمری بروز منگل ارسال کی جائے گی ، قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لئے سمری بروزمنگل گورنر کو ارسال کی جائے گی، ان شاء اللہ تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    اس سے قبل وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد 14 جنوری کو خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر کو بھجوادوں گا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی نہ ہی گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی تاہم گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیراعلیٰ کو اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے:عمران خان

    پنجاب میں ہمارا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے:عمران خان

    لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پنجاب میں ہمارا مینڈنٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے.لاہور میں نجی ٹی وی چینلز کے پروڈیوسرز سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور قانون سے بالاتر ہے،حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لئے کام کرے گی۔

    ن لیگ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تین ناموں پر غور شروع

    سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جتنی طاقت فوج کے پاس ہے اتنی کسی اور ادارے کے پاس نہیں، فوج مثبت رول ادا کرے تو ملک کو آگے جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں بہترین خارجہ پالیسی تھی، کبھی کسی کا امریکا میں ایسا استقبال نہیں ہوا جیسا میرا ہوا، ہماری حکومت کی کورونا پالیسی کو سراہا گیا، سابق برطانوی وزیراعظم نے ہماری ماحولیات کی پالیسی کی تعریف کی۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت سے معیشت قابو میں نہیں آنی، ملک 90 فیصد ڈیفالٹ ہو چکا ہے، اس وقت ہم یا تو دیوالیہ ہوں گے یا پھر ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا، بہتر ہوگا ہم اس صورت حال میں آئی ایم ایف کی طرف چلے جائیں۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    عمران خان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو بلا کر کہا گیا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں، جنوبی پنجاب میں ہمارے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونےکے لئےکہا جارہا ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا مینڈنٹ کم کرنے کی کوشش ہوئی تو مزاحمت کریں گے، امید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخاب کروائیں گے، پنجاب اور وفاق میں کمزور مینڈیٹ ملا تو مزاحمت کریں گے۔

  • آج ہونےوالےبلدیاتی انتخابات کومسترد کرتےہیں،اس کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں:خالد مقبول صدیقی

    آج ہونےوالےبلدیاتی انتخابات کومسترد کرتےہیں،اس کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں:خالد مقبول صدیقی

    کراچی:سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔ آج دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا۔کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سنہ 1993 کے الیکشن میں بھی ہم نے حصہ نہیں لیا تھا، تب 5فیصدٹرن آؤٹ رہا کیا۔ کیا آج اِتنے کم ٹرن آؤٹ پرعوام کی نمائندگی درست ہے۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کے بلدیاتی الیکشن کو کوئی قبول نہیں کرے گا، آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں۔ کراچی اور حیدرآباد کے حقوق کو چھیننے کی کوششوں کو ناکام بنادیا گیا۔ عوام کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس والوں سے ہمدردی ہے،اُنھیں اضافی کام کرنا پڑا، پولیس والوں کو بیلٹ باکس بھی بھرنا پڑے۔ کراچی کو دبئی اور لوٹ کا مال سمجھا ہوا ہے، ایم کیوایم حکومتیں بنانے اورگرانے کا ٹھیکہ واپس لے رہی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج سب کی رال ٹپکی ہوئی تھی، تمام جماعتیں عوام کےحق پرڈاکہ ڈال کرالیکشن لڑرہی تھیں، کم ووٹرٹرن آؤٹ،کراچی کی 70 نشستیں ہڑپ کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کوکراچی کی چھینی گئی 70 نشستوں کی فکر نہیں، الیکشن کمیشن نے جانبداری،غیرمنصفانہ طرزعمل کامظاہرہ کیا، یہ پھیکا اور سوکھا بلدیاتی الیکشن تھا۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

    خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ کی وجہ سے اب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔

  • کراچی اورحیدرآباد میں بلدياتی اليکشن کےلیے پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی اورحیدرآباد میں بلدياتی اليکشن کےلیے پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

    کراچی :کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔

    کراچی، حیدرآباد بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری ، غیر حتمی نتائج

    حیدرآباد کی129یوسیز میں سے اب تک4 کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تمام نشستوں پر پیپلزپاٹی کے امیدوار آگے ہیں جبکہ 31نشستوں پر پی پی امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

    کراچی میں لیاری یوسی 11 ، وارڈ 4، پولنگ اسٹیشن نمبر 1کاغیر سرکاری نتیجہ، پیپلزپارٹی72 ووٹ لےکرآگے، پی ٹی آئی کو 54 ووٹ ملے۔

    جامشورو: ٹاؤن کمیٹی بھان سعیدآباد، وارڈ 6 کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج، پیپلز پارٹی امیدوار 212 ووٹ لیکر آگے،سندھ یونائیٹیڈ پارٹیکو 91 ووٹ ملے۔

    میونسپل کمیٹی جوہی، وارڈ 2 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ، پیپلزپارٹی 760 ووٹ لے کر آگے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کو69 ووٹ ملے۔

    دادو: میونسپل کمیٹی دادو کے وارڈ نمبر 8 کے غیرحتمی نتائج، تحریک انصاف کے وقار لاشاری 214 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلزپارٹی کے بشیرالدین قریشی 180ووٹ لے ملے۔

    ٹھٹھہ :ٹاؤن کمیٹی مکلی کے وارڈ 5 کے مکمل غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج، پیپلزپارٹی کےسید فداحسین شاہ 270 ووٹ لےکر آگے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد علی خٹک 34 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

    20 ہزار 180 امیدوار میدان میں ہیں
    بلدیاتی انتخابات میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوئے۔کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کيلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    بعض مقامات پر ووٹنگ شروع ہونے میں تاخیر
    کراچی کے بعض مقامات پر ووٹنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔بعض پولنگ اسٹیشنز پر عملہ ہی وقت پر نہیں پہنچا جب کہ بعض میں پولنگ ایجنٹ بھی موجود نہیں۔

    ایم کیو ایم کا بائیکاٹ
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ کی وجہ سے اب پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں مقابلہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا مرکزی کنٹرول روم
    انتخابات کے صاف، شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر میں شکایت کرائیں۔

  • کراچی: گلشن معمار میں کشیدگی، پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار

    کراچی: گلشن معمار میں کشیدگی، پی ٹی آئی ایم پی اے گرفتار

    کراچی :کراچی کے علاقے گلشن معمار میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے رابستان خان کوحراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے رابستان خان کو گلشن معمار تھانے منتقل کردیا جبکہ تصادم میں زخمی ہونے والے نامزد یوسی چئیرمین ہلال سعید اسپتال منتقل کردیا۔

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کےدوران نامعلوم افراد کی انٹری؛4 الیکشن کیمپ نذر آتش

    دوسری طرف پی ٹی آئی نے الزام لگایا ہے کہ ہمارے کارکن پر تشدد کیا گیا ہے ، اس حوالے سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں بیشتر مقامات پر ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں، ایسے ہی ایک واقعہ میں پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان نے ان کے پولنگ ایجنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کےغیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نارتھ ناظم آباد میں یوسی 3 شہید سرور سکول میں پیش آیا ہے، پولنگ ایجنٹ اسامہ کو دھاندلی روکنے کی کوشش پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    پنجاب میں عمران خان سےمشورہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے نام دیں گے:پرویز الٰہی

    خیال رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بلدياتی اليکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز کے 16اضلاع میں 8 بجے صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ جاری رہی۔بلدیاتی انتخابات میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسلوں، یونین کونسلوں اور وارڈز کی نشستوں پرہوئے۔

    کراچی میں کسی بھی جماعت کو میئر منتخب کرنے کيلئے سادہ اکثریت یعنی 124 یوسیز پر کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

  • مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان

    مقابلہ سخت اور وقت کم ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان

    پشاور:جے یو آئی (ف) کی امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان دوسروں پرالزامات لگاتے اور انہیں چور کہتے ہیں، عمران خان کو اس بات کاافسوس ہے وہ اپنے بیرونی آقاوں کامشن پورا نہیں کرسکا۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی…

    سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی، دنیا ہماری مدد کر رہی ہے، عمران خان بتاؤ کہ پاکستان کے دوستوں نے تم پر اعتماد کیوں نہ کیا؟، دنیا کہتی ہےعمران کو پیسے دیں گے تو ضائع ہوجائیں گے۔عمران خان کے ذریعے پاکستان میں معاشی عدم استحکام لایا گیا، اگر پاکستان کی قسمت میں پھر یہی کم بخت ہے تو پھر یہ ملک اسلامی، اخلاقی ملک نہیں رہے گا، دوسروں کو چور کہتے ہو، اگر تم دیانت دار ہو اور باقی سب چور تو تم پردوست ممالک نے اعتماد کیوں نہیں کیا، کاغذ لہرا کر اس نے اپنے آپ کو مظلوم بنانے کی کوشش کی۔

    کراچی:بلدیاتی انتخابات میں چند گھنٹےباقی:کئی پریذائیڈنگ افسرلاپتہ

    عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تم نے خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے ایک کاغذ کا ٹکڑا لہرایا۔ جس کی بنیاد جھوٹ کے سوشل میڈیا پر ہو وہ ہمیں سچ بتائےگا؟, ان جیسے لوگ اپنے اعمال اور کردار کی وجہ سے بدبودار ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان سوچ رہا تھا میں اسمبلیاں توڑوں گا تو طوفان آجائے گا، عمران خان دوبارہ اقتدار میں آیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔