Baaghi TV

Tag: press release

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی نےپنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نےپنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا

    لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق گورنرپنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے خط میں گورنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے آئین کی تشریح اپنی مرضی کے مطابق کی،یہ کہنا بلاجواز ہے کہ اسمبلی از خود تحلیل ہوئی اورگورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا،میں نے وہ خط دیکھا جو گورنر نے الیکشن کمیشن کو لکھا۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کے خلاف درخواست میں وفاقی حکومت، گورنر پنجاب،…

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے نام خط میں کہا کہ حیران ہوں گورنر نے نامعلوم اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کیلئے کہا،گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی،التجا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے خط میں کہا کہ اسمبلی ٹوٹنےکے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نے ابھی تک نہیں کیا، ایسا نہ کرکے آپ آئین سے انحراف کررہے ہیں، آپ جلد سے جلد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ آئینی بحران پیدا نہ ہو۔

    خط میں مزید کہا گیا ہےکہ انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے حوالے سے آپ کے خط سے اتفاق نہیں کرتا، آئینی طورپر اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان ضروری ہے جو آپ نےابھی تک نہیں کیا۔

    اسپیکر کے خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ایسا نہ کرکے آئین سے انحراف کررہے ہیں، آئین کی شق 105 سے واضح ہےکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرناگورنرکی ذمہ داری ہے ، اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے۔

    خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،الیکشن…

    واضح رہے کہ دو روز قبل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کو خط لکھا تھا،گورنر پنجاب نے خط میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے،ملکی اقتصادی اور سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔

    الیکشن کمیشن موجودہ صورتحال کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے،میرا آفس انتخابات سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

    قبل ازیں پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے گورنرز کو دوبار خط لکھے۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختو نخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو خط لکھے۔

    خط میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر اب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی،اسی طرح خیبر پختوا نخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی لیکن اس اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔

    پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

    خط میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرز کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کے لئے گورنرز کو دو بار خط لکھ چکا ہے۔

  • خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،الیکشن کمیشن

    خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دونوں گورنرز کو اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بےبنیاد ہیں گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں ہے۔

    پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی نمائندے معطل کردیئےگئے


    دوسری جاب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہو گا، کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

    الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جس کے بعد 15 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیں گی۔

    بعد ازاں 18 فروری کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی اور پھر امیدوار یکم مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پھر امیدواروں کو 2 مارچ کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 2 سوات ، این اے 3 سوات، این اے 5،6،7 لوئر دیر، این اے 8 مالاکنڈ ، این اے 9 بونیر ،این اے 16 ایبٹ آباد، این اے 19 صوابی ، این اے 20 مردان ، این اے 28 پشاور، این اے 30 پشاور ، این اے34 کرک، این اے 40 باجوڑ، این اے 42 مہمند ، این اے 44 خیبر میں 19 مارچ کو ضمنی الیکشن ہوگا-

    آئی ایم ایف کے مطالبے پرسرکاری افسران اور اہلخانہ پر اثاثے ظاہر کرنا لازمی…

    الیکشن کمیشن کے مطابق ، این اے 61 راولپنڈی میں ضمنی الیکشن ہوگا، این 70 گجرات ، این اے 87حافظ آباد، این اے 93خوشاب میں جمنی الیکشن ہوگا، این اے 96 میانوالی ، این اے 107 فیصل آباد، این اے 109فیصل آباد میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 158 ملتان ، این اے 164 ، این اے 165 وہاڑی میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 177 رحیم یارخان ، این اے 187 لیہ میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشنز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ تمام خالی ہونے والے حلقوں سے عمران خان الیکشن لڑیں گے تاہم موجودہ صورت حال کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے سابق امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

    ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ…

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے۔

    ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔

  • کرپشن، ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری

    کرپشن، ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری

    کرپشن، ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی گئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے ہائی کورٹس سے تعاون حاصل کر لیا،بے نامی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے عدالتوں کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری کی سرکولیشن کے زریعے منظوری دیدی،وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ2017 کو فعال کردیا، وزارت قانون نے خصوصی عدالتوں کیلئے چاروں صوبوں کے متعلقہ چیف جسٹس سے رجوع کیا تھا

    وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی رجوع کیا تھا،چاروں صوبوں کے متعلقہ چیف جسٹس کے نامزد کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نامز کردہ عدالتوں کو خصوصی اختیارات دئیے گئے ہیں،

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

  • عمران خان کا 33 سیٹوں سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

    عمران خان کا 33 سیٹوں سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

    عمران خان کا 33 سیٹوں سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کسی بھی ضمنی الیکشن میں تمام نشستوں سے حصہ نہیں لیں گے، بلکہ ہر نشست پر پی ٹی آئی اپنا امیدوار دے گی تاکہ کامیابی کی صورت میں قومی اسمبلی میں واپسی ممکن ہو۔ قومی اسمبلی میں واپس جانے کی کوشش میں تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے، اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام نشستوں سے حصہ نہیں لیں گے۔

    پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہر نشست پر پی ٹی آئی اپنے امیدوارمیدان میں اتارے گی، تاکہ کامیابی حاصل کرکے قومی اسمبلی میں ہرممکن واپسی ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ضمنی الیکشن کی نشستوں سے آوٹ ہونے کا فیصلہ اندرونی تنقید پر کیا گیا ہے، اور پارٹی رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضمنی الیکشن کی تمام نشستوں پرعمران خان کی کامیابی کے بعد بھی قومی اسمبلی میں واپسی ممکن نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    طویل عرصہ بعد اپنے مالک کو دیکھتے ہی اونٹ جذباتی ہوگیا
    کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دو بندوں کے کہنے پر اسمبلی توڑی گئی اور سب باہر ہوگئے، واپسی کے لئے حلقوں میں امیدواروں کا کھڑا کرنا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں واپسی کی صورت ہی میں حکومت کو مرضی کا نگران سیٹ اپ بنانے سے روکا جا سکتا ہے، مرکز میں نگران سیٹ اپ سے پہلےقومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتی ہے۔

  • دہشتگردی کے خاتمے کیلیے افغان حکومت سنجیدہ تعاون کرے گی،ترجمان دفتر خارجہ

    دہشتگردی کے خاتمے کیلیے افغان حکومت سنجیدہ تعاون کرے گی،ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ کابل بین الاقومی برادری سے کیے گئے وعدے پورے کرے گا اور افغان سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاورمیں ہونیوالے خود کش دھماکے سے متعلق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کے بیان کو بغور دیکھا ہے خطے میں امن کا خواہشمند پاکستان الزام تراشی پر یقین نہیں رکھتا دہشتگردی دونوں ملکوں کو درپیش مشترکہ مسئلہ ہے امید کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے افغان حکومت سنجیدہ اور پرخلوص تعاون کرے گی پاکستان نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے اس مقصد کے لیے افغان حکومت کی مدد بھی درکار ہے

    واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

  • کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم

    کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم

    کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کاافتتاع کرنا باعث فخر ہے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان 27ارب ڈالر کا ایندھن برآمد کررہا ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے وسائل سے نوازا ہے،داسو ڈیم منصوبے پر کام جاری ہے نیوکلیئر کے تھری منصوبے نے نوازشریف دور میں حتمی شکل اختیار کی تھی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں پن بجلی کردار ادا کرسکتی ہے،امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا،پاکستان میں 60 ہزارمیگاواٹ ہائیڈل پاور کی پیداواری صلاحیت ہے،امید ہے سی پیک کے جو منصوبے ماضی میں تعطل کا شکار ہوئے دوبارہ بحال ہونگے،دیامربھاشا اور داسوڈیم کی تکمیل میں 5سال لگ سکتے ہیں،بے پناہ کوئلہ تھر کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر موجود تھے، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی

    کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

    عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

    ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

    ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے کوٹہ کے تحت بھرتیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

  • عمران خان پاکستان ہی نہیں دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، شرجیل میمن

    عمران خان پاکستان ہی نہیں دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہے، شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان ہی نہیں دنیا کا جھوٹا ترین شخص ہیں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے آصف زرداری پر من گھڑت الزا ما ت لگائے گئے عمران خان یہ بتاسکتے ہیں کہ 2018 الیکشن جتوانے میں کس کس نے مدد کی ،کیاعمران خان قرآن پاک اٹھا کر بتا سکتے ہیں کہ آرٹی ایس بٹھانے میں سہولت کارکون تھے؟کیاعمران خان بتا سکتے ہیں کہ آزاد ممبران کو جہازوں میں لانے کے کتنے پیسے دیئے گئے ،عمران خان بتا سکتے ہیں کہ توشہ خانہ کےتحفے کتنے میں لیےاور غلط رسید بنا کر کتنے میں بیچے ،عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے کتنی بار ذاتی طور پر ملاقات کی کیاعمران خان بتا سکتے ہیں فارن فنڈنگ کے کتنےپیسے کہاں چھپائے؟کیاعمران خان بتا سکتے ہیں کہ ان کی بہن نے شوکت خانم کے پیسوں سے پراپرٹی نہیں بنائی

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تحریک انصاف سندھ اسمبلی سے بھی مستعفی ہو تا کہ ضمنی انتخاب میں ان لوگوں کا مقابلہ کریں، عمران نیازی ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلا رہے ہیں،جو ایوان میں لے کر آئے عمران خان ان کیخلاف ہی سازش کررہے ہیں،کراچی بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی سب سے آگے ہیں، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے،مراد علی شاہ نے سندھ حکومت سے متعلق جماعت اسلامی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی،عمران خان سندھ سے پیپلزپارٹی کا صفایا کرنا چاہتےتھے،پیپلزپارٹی نے کراچی میں اگر سیٹیں لیں ہیں تو کام بھی کیا ہے،پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے خدمت کرنے پر ووٹ دیا،

  • بلدیاتی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    بلدیاتی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    کراچی بلدیاتی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    پیپلز پارٹی کے سعید غنی اور فاروق اے نائیک ۔جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈوکیٹ اور راجہ عارف سلطان صاحب کمرہ عدالت میں موجود تھے،جماعت اسلامی کے وکیل حسن جاوید پیش الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،وکیل نے کہا کہ ریٹرنگ افسر نے نتائج تبدیل کیے ،فارم 11 ، تیرہ اور 45 میں ووٹ کا شمار مختلف ہے، ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ کا کیس انتخابات کے بعد کی ہے، ضابطگیوں کا ہے اس سے پہلے کا کوئی مسئلہ نہیں ،وکیل پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ الیکشن ٹربیونل میں حل kیا جائے ،ہمیں ٹیسٹ کیس کے طور پر سن لیتے ہیں کہ ٹمپرنگ تو نہیں ہوئی ،ممبر کمیشن نے کہا کہ اگر گڑبڑ ہوئی تو ازخود ایکشن لے سکتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

  • مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

    مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخوست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، وکیل نے کہا کہ آپ بہترین جج ہیں ہم نے صرف کچھ انفارمیشن سامنے رکھی ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018میں کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی،اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی،آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں،ہم لارجر بینچ کے سامنے معاملہ رکھیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی

    وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے تحریری جواب جمع کراوایا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جواب میں کہا گیا کہ عمران خان مزید رکن قومی اسمبلی نہیں ہے،معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود ہی عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے،عدالت نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ عمران خان سے متعلق نئی صورتحال کا پتہ چلے، جس بیان حلفی پر درخواست آئی ہے وہ 2018 کا ہے

    گزشتہ روز عمران خان نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی کیس میں ابتدائی جواب جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا، اس لئے میرے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس درخواست کو نہيں سن سکتی۔

    واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا

    شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا

    اسلام آباد: شیخ رشید کی گرفتاری کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ گرفتار کرکے میڈیکل چیک اپ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیاان کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

    شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شیخ رشید من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم و دشمنی کرانا چاہتا ہے تاکہ ملک کا امن خراب ہو، الزام لگانے والا سازش کا حصہ ہے جس کو عمران خان کے قتل کی سازش علم ہے لہٰذا شیخ رشید احمد سے معلومات لے کر سازش کو ناکام بنایا جائے اور دفعہ 150۔151 کا اختیار استمال کرکے تمام کردار گرفتار کیے جائیں، ملک میں پھیلتی بے چینی و بدامنی کو روکا جائے۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ کی درخواست 30 جنوری کو موصول ہوئی، شیخ رشید کے خلاف درخواست ملنے پر رپورٹ درج کرکے انکوائری 196بی کے تحت انکوائری کی گئی، شیخ رشید احمد نے کوئی موقف نہیں دیا جس پر 120 بی 153 اے اور 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گرفتار ہونے کے بعد میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاؤٹ ہے اور رانا ثناء اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے اسے نہیں چھوڑوں گا۔


    شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے سارے گھر کے دروازے توڑے، کھرکیاں توڑی ہیں، ملازموں کو بے تحاشہ مارا ہے، یہ مجھے اٹھا کر لائیں ہیں، یہ تھانہ ظلم کا نشان ہے، انشاء اللہ حق کی فتح ہو گی، عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بدمعاشی کی ہے، سو دو سو لوگ داخل ہوئے اور یہ مسلح تھے، یہ مجھے زبردستی مجھے گاڑی میں ڈال کر لائیں ہیں۔


    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں راولپنڈی سے گرفتار کیا جب کہ آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج طارق محمود جہانگیری صاحب سے ضمانت لی اور 6 تاریخ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس مجھے طبی معائنہ کیلیے پولی کلینک لے آئی حالانکہ میں نے آج تک شراب نہیں پی۔ بعدازاں پولیس نے انہیں طبی معائنہ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔


    قبل ازیں سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق نے تھانہ آبپارہ کے باہر اپنے بیان میں کہا کہ رات ساڑھے 12 بجے آبپارہ پولیس نے شیخ رشید کو ان کی بحریہ ٹاؤن میں نجی رہائشگاہ سے گرفتار کیا جو پنجاب کی حدود میں آتی ہے، پولیس نے ملازمین کو زدوکوب کیا، گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے شیخ رشید کو جس ایف آئی آر پر گرفتار کیا اس پر ہم عدالت میں پہلے ہی جا چکے تھے اور ہمیں ریلیف بھی ملا لہٰذا ہم اس پر توہینِ عدالت کی درخواست کریں گے۔

    دوسری جانب لاہور میں شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود جب کہ کارکنوں کی ممکنہ گرفتاری ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے زمان پارک کے اطراف کی سڑکیں بھی بلاک کر دیں۔