میرپورماتہیلو با غی ٹی وی / نامہ نگار مشتاق علی لغاری -گھوٽکی میں شہری اتحاد کی جانب سے شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ڈکیتیوں، موٹرسائیکل چوری، جوا اڈوں، آئس اور منشیات کی کھلے عام فروخت، اوباش عناصر کی غنڈہ گردی، بلیک میلنگ اور پولیس کی نااہلی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت چیئرمین شہری اتحاد رئیس الہوسایو گھوٹو، سرپرست مکھی کیکا رام اور سینئر وائس چیئرمین لالا قیصر زمان خان پٹھان نے کی۔ ریلی پریس کلب گھوٹکی سے شروع ہو کر پاکستان چوک تک پہنچی۔احتجاجی ریلی میں سینکڑوں دکانداروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شہر میں دیانتدار اور قابل پولیس افسران مقرر کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
Tag: #PriceControl
-

اوکاڑہ میں نان و روٹی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاں
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے نان و روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران نان بائیوں اور تندور مالکان کا معائنہ کیا گیا اور حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے۔مرزا راحیل بیگ کا کہنا تھا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
-

تلہ گنگ میں بڑا کریک ڈاؤن: مہنگی گیس فروخت کرنے والا ایل پی جی پلانٹ سیل، انتظامیہ کا سخت ایکشن
تلہ گنگ: پنڈی روڈ کوٹ سارنگ کے قریب ایل پی جی پلانٹ سیل، علاقے میں ہلچل
تلہ گنگ: اسسٹنٹ کمشنر سلمان منشاء کی ہدایات پر پنجاب پیرا فورس کی بڑی کارروائی
تلہ گنگ: مہنگے داموں گیس فروخت کرنے پر ایل پی جی پلانٹ سیل کر دیا گیا
تلہ گنگ: انسپکٹر محمد احتشام کی نگرانی میں بروقت اور مؤثر ایکشن
تلہ گنگ: عوامی شکایات پر فوری کارروائی، طویل عرصے سے جاری مسائل پر قابو
تلہ گنگ: ضابطہ خلاف ورزی اور اوورچارجنگ پر سخت کارروائی، انتظامیہ کا واضح مؤقف
تلہ گنگ: بڑے مافیا کے خلاف ایکشن، احتساب کا دائرہ وسیع ہونے کا اشارہ
تلہ گنگ: پیغام واضح قانون سب کے لیے برابر، بڑے عناصر بھی گرفت میں
تلہ گنگ: مین پنڈی روڈ کوٹ سارنگ پر واقع گیس پلانٹ مکمل طور پر سیل
تلہ گنگ: پیرا فورس کا کریک ڈاؤن جاری، غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی
تلہ گنگ: شہریوں کے تحفظ اور ریلیف کے لیے سخت نگرانی کا فیصلہ
تلہ گنگ: اہل علاقہ کا بھرپور ردعمل، کارروائی کو سراہا گیا
تلہ گنگ: شہریوں کا مطالبہ مہنگائی مافیا کے خلاف مستقل کارروائیاں کی جائیں
تلہ گنگ: انتظامیہ کی یقین دہانی عوامی استحصال کسی صورت برداشت نہیں ہوگا
تلہ گنگ: قوانین پر سختی سے عملدرآمد، خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن جاری
