Baaghi TV

Tag: priniti chopra

  • پرینتی چوپڑا  کی بارات کشتی پر آئیگی

    پرینتی چوپڑا کی بارات کشتی پر آئیگی

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ پرینتی چوپڑا جو کہ پریکانکا چوپڑا کی کزن بھی ہیں ان کی شادی کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 24 ستمبر کو وہ راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ شادی ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ہو رہی ہے اور اس میں راگھوو چڈھا ہوٹل لیک پیلس سے ہوٹل لیلا پیلس تک اپنی بارات کشتی پر لے کر جائیں گے۔پرینیتی اور راگھوو کی شادی کی مذہبی رسومات اتوار کی دوپہر تین بجے ہوں گی جبکہ محفل موسیقی 90 کی دہائی کے گانوں پر مشتمل ہوگی۔اس جوڑے کی شادی میں شریک مہمانوں کے لیے پنجابی کھانوں کے ساتھ ساتھ راجستھانی پکوان بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ شادی کے مقام کو سجانے کے لیے کولکتہ اور نئی دہلی سے خصوصی سفید پھول بھی منگوا لیے گئے ہیں۔

    ”شادی میں پرینتی کے بہت ہی قریبی دوست اور رشتہ دار شامل ہوں گے” ، دیکھنا یہ ہے کہ بالی وڈ سے ان کی شادی میں کون کون شامل ہوتا ہے یا کس کس کو اداکارہ نے دعوت دی ہے. یاد رہے کہ رواں برس ہی دونوں کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں اور پھر انہوں نے منگنی کر لی اب ان کی شادی دھوم دھام سے کی جا رہی ہے. اداکارہ انتہائی خوش ہیں،

     

    مشی خان برس پڑیں ڈرامہ لکھنے اور بنانے والوں پر

    غنا علی نے سسرال سے علیحدگی اخیتار کیوں کی؟‌اداکارہ بول پڑی

    جمال شاہ نے فریال گوہر کے ساتھ طلاق کی وجہ بتا دی

  • پرینتی کا زندگی میں آنا میری خوش نصیبی ہے راگھو چڈھا

    پرینتی کا زندگی میں آنا میری خوش نصیبی ہے راگھو چڈھا

    بالی وڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدن راگھو چڈھا کی لو سٹوری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے. دونوں اسی سال شادی کرنے جا رہے ہیں اور دونوں ہی اس رشتے کو لیکر کافی خوش ہیں. راگھو چڈھا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں پریتنی چوپڑا کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ پرینیتی سے میری پہلی ملاقات طلسماتی تھی۔ہم جیسے بھی ملے، وہ بہت طلسماتی تھا اور ملاقات کا بہت مناسب طریقہ تھا۔ راگھو نے کہا کہ میں ہر روز خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے پرینیتی کو میری زندگی میں بھیجا، یہ میرے لیے بہت بڑی رحمت ہے اور میں اس کا جیون ساتھی بننے پر بے انتہا خوش ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ”پرینیتی ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں ان کو ہر معاملے کی سمجھ بوجھ ہے” . مجھے خوشی ہے کہ وہ ہر سیچوایشن کو بہت ہی پرسکون طریقے سےہینڈل کرتی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ پریتنی سے بہتر میرے لئے کوئی چوائس ہو نہیں سکتی تھی . انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ میری اور پرینیتی کی شادی کا انتظار کررہے ہیں ، جتنے وہ خوش ہیں ان سے کہیں زیادہ میں‌پرینتی کو پا کر خوش ہوں.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

    کیا پرینیتی چوپڑا حاملہ ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جن کی کچھ عرصہ پہلے معروف سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ منگنی ہوئی اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم شادی اگلے برس کریں گے ، لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ دونوں نے شادی کے پلان میں تبدیلی کر دی ہے اور کہا جا رہا ہے شادی اسی سال ہو گی ، دوسری طرف خبریں گرم ہیں کہ اداکارہ پرینتی چوپڑا حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے یہ دونوں شادی میں جلدی کررہے ہیں. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریتنی چوپڑا کو ہندو جا ہسپتال کے باہر بھی دیکھا گیا ، اور وہاں اداکارہ اپنا چہرہ میڈیا سے چھپاتی رہیں . اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ان خبروں میں تیزی آگئی کہ پرینتی حاملہ ہیں. ایسی خبروں کی تردید تاہم ابھی تک اداکارہ کی طرف سے نہیں کی گئی.

    ان کی منگنی کے کچھ عرصہ کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ پریتنی اور راگھو کے درمیان ان بن چل رہی ہے اور دونوں شاید شادی نہ کریں، ابھی تک اس حوالے سے بھی کچھ سامنے نہیں آیا تاہم ان دونوں کی شادی اسی سال ہو گی یہ خبریں پریتنی کے حاملہ ہونے کے ساتھ زیر گردش ہیں. یاد رہےکہ پرینتی چوپڑا پریانکا چوپڑا کی کزن ہیں اور انہوں نے بھی کم وقت میں اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے.

    سنی دیول اور امیشا پٹیل کی غدر ٹو کا ٹریلر 27 جولائی کو ریلیز ہو گا

    فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے حوالے سے اپنے مداحوں سے کیا ریکوسیٹ کر دی ؟‌

    کراچی لاہور سے دو سو سال پیچھے ہے آغا علی

  • پرینتی نے منگنی کے بعد کس کا شکریہ ادا کیا

    پرینتی نے منگنی کے بعد کس کا شکریہ ادا کیا

    بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی ہو گئی ہے اداکارہ اور راگھو اس موقع پر کافی خوش دکھائی دئیے ، پرینتی منگنی کے لئے خصوصی طور پر امریکہ سے انڈیا آئیں، اداکارہ نے منگنی کے بعد ایک پوسٹ کے زریعے اپنے دوستوں اور خصوصی طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے لکھا کہ میں اور راگھو ہماری کام کے حوالے سے فیلڈ بالکل الگ ہے اور الگ ہی دنیا ہے لیکن منگنی کے بعد ہماری دنیا ایک ہو گئی ہے اور میں بہت خوش ہوں، راگھو بھی اس رشتے کو لیکر کافی خوش ہیں. میں اور راگھو ہم دونوں اپنے دوستوں کا

    جنہوں نے ہمیں‌مبارکباد دیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ان کا شکریہ ادا کر تی ہوں اور خصوصی طور پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ ساتھ رہے. انہوں نے کہا کہ اس منگنی کو یادگار بنانے میں میڈیا کا بہت کردار ہے. یاد رہے کہ راگھو اور پرینیتی پہلے اس رشتے سے انکاری تھے تاہم منگنی کے بعد انہوں‌نے اس رشتے پر کوئی بھی پہلی بار بات کی ہے.