اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت مفادِ عامہ کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عید قربان کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے اور مویشی منڈیوں کے قیام و مانیٹرنگ کیلئے سخت اور مؤثر میکانزم وضع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مخصوص مقامات پر جدید سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں جہاں شہریوں کو پینے کا صاف پانی، سایہ دار جگہیں اور ویٹرنری سروسز کی سہولت میسر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ "ستھرا پنجاب” کی ٹیمیں نہ صرف شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنائیں بلکہ مویشی منڈیوں میں بھی بہترین صفائی انتظامات مکمل کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے تمام اقدامات کو بروقت مکمل کروائیں۔
Tag: #PublicService
-

اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں تیز رفتار فیصلے، متعدد کیسز نمٹا دیے گئے
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ریونیو کورٹ میں کیسز کی سماعت کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا اور متعدد مقدمات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔انہوں نے زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تیاری مکمل اور ریکارڈ درست رکھا جائے تاکہ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ ریونیو معاملات میں عوام کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو سسٹم میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
-

کندھ کوٹ: غلام ربانی خان چاچڑ ایمانداری اور وقت کی پابندی کی روشن مثال
کشمور (بیورو چیف) ضلع کشمور کندھ کوٹ میں محکمۂ تعلیم کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کرنے والے آفس سپرنٹنڈنٹ غلام ربانی خان چاچڑ اپنی دیانتداری، محنت اور اعلیٰ اخلاق کے باعث ایک مثالی سرکاری افسر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔تعلیم کو کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے غلام ربانی خان چاچڑ نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ اگر ذمہ داری کا احساس اور اخلاص موجود ہو تو اداروں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ان کی سب سے نمایاں خوبی وقت کی پابندی ہے، وہ روزانہ بروقت دفتر پہنچ کر مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ان کے آنے کے بعد محکمۂ تعلیم میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ دفتری نظام بہتر ہوا، فائلوں کی بروقت تکمیل ممکن بنی اور عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئی۔ ان کی نگرانی میں شفافیت اور میرٹ کو فروغ ملا ہے جس سے عوام کا ادارے پر اعتماد بڑھا ہے۔غلام ربانی خان چاچڑ کا تعلق چاچڑ قبیلے سے ہے اور وہ ایک محنتی و باصلاحیت نوجوان کے طور پر اپنی شناخت بنا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت اور ایمانداری سے نہ صرف اپنی برادری بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔شہریوں اور اہلِ علم نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ حکام ایسے فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ اداروں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ بلاشبہ غلام ربانی خان چاچڑ جیسے افسران قوم کا قیمتی سرمایہ اور باعثِ فخر ہیں۔
-

رومبور: ایس ایچ او عبد الوکیل کا تبادلہ، ایک سالہ شاندار خدمات پر پروقار خراجِ تحسین
ایس ایچ او تھانہ رومبور عبد الوکیل کا تبادلہ، ایک سالہ کارکردگی پر شاندار خراجِ تحسین
رومبور ( فتح اللہ) چترال کی مشہور و معروف سیاحتی مقام وادی کالاش کے علاقے رومبور میں تعینات ایس ایچ او تھانہ رومبور عبد الوکیل کا تبادلہ تھانہ ارکاری کر دیا گیا ہے۔ وہ تقریباً ایک سال تک رومبور میں خدمات انجام دیتے رہے، جہاں انہوں نے بطور پولیس افسر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔تبادلے کے موقع پر مقامی پولیس اور علاقہ عمائدین کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ایس ایچ او عبد الوکیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں خصوصاً منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے، ایس ایج او صاحب کی ایک سالہ دورانیے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی۔
تقریب کے دوران مقامی روایات کے مطابق انہیں شومن کا ہار پہنا کر عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مولانا محمد اسحاق، برزنگی کالاش سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ویلج کونسل رومبور کے چیئرمین سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبد الوکیل ایک فرض شناس، دیانتدار اور عوام دوست پولیس افسر کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا تبادلہ علاقے کے لیے باعثِ افسوس ہے، تاہم سرکاری ملازمت میں تبادلے ایک معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایس ایچ او عبد الوکیل کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ -

ایسٹر 2026: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل
ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ایسٹر 2026 کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کی واضح اور سخت ہدایات کی روشنی میں متعلقہ ادارے متحرک ہیں تاکہ شہر بھر میں صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔بالخصوص سینٹ اینتھونی یونائیٹڈ چرچ اور اس سے ملحقہ راستوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ چرچ آنے جانے والے راستوں کو بھی مکمل طور پر صاف رکھا جا رہا ہے تاکہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل منیجر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ منصور ناگرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ایسٹر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔ڈویژنل کوآرڈی نیٹر عبداللہ عباسی نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیش نظر خصوصی صفائی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت چرچ کے اطراف اور اہم شاہراہوں کی صفائی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔شہریوں نے ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
