Baaghi TV

Tag: Punjab Assembly

  • دو سگی بہنوں کا قتل، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

    دو سگی بہنوں کا قتل، توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

    کاہنہ میں دو سگی بہنوں کے قتل کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

    توجہ دلاؤ نوٹس مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عبد الرؤف کی جانب سے جمع کرایا گیا

    کیا یہ درست ہے کہ لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں ایک ماہ قبل دو سگی بہنوں کو اغوا کیا گیا۔متن

    کیا یہ درست ہے کہ دونوں لڑکیوں کی لاشیں 5 فروری کو گندے نالے سے برآمد ہوئیں۔متن

    دونوں بہنوں کو تیز دار آلے سے بے دردی سے گردنیں کاٹ کر قتل کیا گیا۔متن

    جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔متن

    کیا اس واقعے کا مقدمہ درج کر کیا گیا ہے۔متن

    کیا کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔متن

    اب تک کی تفتیش میں کیا ہیش رفت ہوئی ہے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔متن

  • کورونا پنجاب اسمبلی کی اہم خاتون رکن کو نگل گیا.

    کورونا پنجاب اسمبلی کی اہم خاتون رکن کو نگل گیا.

    لاہور پاکستان میں کورونا وبا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، عالمی وبا کے باعث رکن پنجاب اسمبلی انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نون لیگ سے تعلق رکھنے والی رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین ستی کرونا کے باعث دو ہفتے سے شدید علیل تھیں، جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم آج وہ خالق حقیقی سے جاملیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی منیرہ یامین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔