Baaghi TV

Tag: Punjab Police Action

  • جمشید اور مسرت چیمہ کے گھر  پولیس کا چھاپہ

    جمشید اور مسرت چیمہ کے گھر پولیس کا چھاپہ

    تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے گھر پر پنجاب پولیس نے چھاپہ مارا ہے اور یہ چھاپہ دراصل گھر کی تلاشی کیلئے پولیس نے مارا ہے جبکہ چوکیدار سمیت دو گاڑی بھی ساتھ لے گئے ہیں، نسرت چیمہ کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار ناصرف گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر لے گئے ہیں بلکہ دو گاڑیاں اور گارڈ کو بھی ساتھ لے گئے ہیں.
    Mussarat Cheema House

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مسرت جمشید چیمہ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا گیا تھا لیکن ان کی گھر میں عدم موجودگی کے باعث گرفتاری ممکن نہ ہو سکی تھی جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کی سابقہ رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس 25 مئی کی تاریخ دہرا رہی ہے اور ایک بار پھر ہمارے گھروں پر حملہ آور ہے، پولیس ہمیشہ کی طرح بغیر کسی وارنٹ کے ہمارے گھر کے باہر موجود ہے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    علاوہ ازیں اپن پیغام میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وارنٹ کے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے لئے درجنوں پولیس والے ہمارے گھر کے باہر موجود ہیں۔

  • موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

    موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس عوام کے جان ومال وعزت وآبرو کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شب و روز مصروف عمل ہے اور جرم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں اور خاص کر میڈیا کا شکریہ ادا…

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس عوام کے جان ومال وعزت وآبرو کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف شب وروز مصروف عمل ہے اورجرم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں اور خاص کر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو سماج دشمن عناصر کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ اپنا مثبت او راہم کرداراداکررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کبیروالاپولیس اورسپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی سے بین الاضلاعی موٹرسائیکل سنیچراورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتارکیا گیا اوران سے موٹرسائیکل‘نقدی اورناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ڈی پی اوآفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

    انہو ں نے بتایاکہ گرفتارگینگ میں ملوث ارکان خانیوال اوردیگر اضلاع میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے جن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گینگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمد گی کا ٹاسک دیا جس پر پولیس اورسپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی کے دوران پیشہ وارانہ مہارت اور دن رات محنت کے بعد 08ملزمان کو گرفتارکرلیا‘گرفتار ملزمان میں غلام مرتضیٰ عرف مرتی‘غلام مجتبیٰ‘ندیم اختر‘محمدارشد عرف راشی‘صدام چدھڑ‘قیصرعباس‘وسیم ےٰسین اورمحمدجمشید شامل ہیں‘گرفتارملزمان سے 15موٹرسائیکل اورنقدی تقریباً 02لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور3عدد اوردرجنوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ڈی پی او نے بتایاکہ ملزمان سے دوران انٹیروگیشن 19 مقدمات ٹریس کیے گئے‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے موٹرسائیکل کی چابیاں اصل مالکان کے حوالہ کیں‘مدعیان کی جانب سے ڈی پی او محمدعلی وسیم اوران کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اورپھولو ں کے ہارپہنائے گئے جبکہ ڈی پی اوکی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالاعثمان رضا‘اے ایس آئی میاں غوث اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور سرٹیفیکیٹ دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔

  • پتنگ فروش گرفتار

    پتنگ فروش گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

    تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی پتنگ فروش شہباز ولد محمد یونس قوم انصاری سکنہ سعید آباد رنگ ہاتھوں موقع پر گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور بھاری مقدار میں کیمکل ڈوریں برآمد

    ملزم شہباز جتالہ ٹاؤن میانچنوں سے گرفتار، مقدمہ درج ڈی پی او کی ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں اور ہمراہی ٹیم کو شاباش
    پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ڈی پی او محمدعلی وسیم

  • بورے والا میں موٹرسائیکل چور گینگ پکڑا گیا

    بورے والا میں موٹرسائیکل چور گینگ پکڑا گیا

    بورےوالا میں تھانہ سٹی پولیس نے زبردست بر وقت کاروائی کر کے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا جن سے مال اور مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او بورےوالا شمس الدین خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی زبیر انور لودھی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ اصغر علی ولد برکت علی سکنہ فیصل آباد حال مقیم جیون سٹی معصوم شاہ روڈ بورےوالا کو گرفتار کر کے 10 موٹر سائیکل اور چار لاکھ روپے برآمد کر لئے۔۔۔