Baaghi TV

Tag: punjab police

  • شیخ رشید "سیل” توڑ کو لال حویلی میں داخل

    شیخ رشید "سیل” توڑ کو لال حویلی میں داخل

    لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

    ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے فاضل عدالت کو بتایا لال حویلی کو سیل نہیں کیا گیا ، اسے متصل پراپرٹی کو سیل کردیا گیا ہے۔ عدالت نے لال حویلی میں سیل کئے جانے والے سات یونِٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی۔ عدالت نے متروکہ وقف املاک کو پندرہ دن میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے متروکہ وقف املاک کو شیخ رشید کی دائر کردہ اپیل پر سماعت کیلئے پندرہ دن دے دیئے، واضع موقف پیش نہ کرنے پر عدالت نے ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کی سرزنش کی۔ حکام نے عدالت میں کہا کہ لال حویلی سرکاری اراضی ہے جس پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا ہے

    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید دن باہر گزارنے کے بعد شام کے وقت سیل توڑ کر لال حویلی میں داخل ہو گئے، شیخ رشید نے محکمے کی جانب سے لگائی گئی سیل توڑ دی، شیخ رشید لال حویلی میں جا کر بالکونی سے باہر ہاتھ ہلاتے رہے

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

    لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

  • شہر قائد، گھناؤنے کام کا اڈہ چلانیوالے چار ملزمان گرفتار

    شہر قائد، گھناؤنے کام کا اڈہ چلانیوالے چار ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    تھانہ سعودآباد پولیس نے جراٸم پیشہ عناصرکیخلاف پرزور کارواٸیوں کا عمل جاری رکھتے ہوئے جوٸے و سٹے کا اڈہ چلانے والے چار ملزمان گرفتار کرلئے، سعودآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاررواٸی کرتے ہوٸے, جوٸے کا اڈہ چلانے والے بدنام زمانہ چار ملزمان کو گرفتار کرلیا,گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار سے زاٸد جوٸے پر لگنے والی رقم, تاش کی گڈیاں, پرچیاں اور چار موباٸل فون وغیرہ برآمد کیے،گرفتار جراٸم پیشہ ملزمان میں فاروق, ناصر, اعجاز اور پرویز شامل ہیں, گرفتار ملزمان عادی پیشہ مجرم ہیں, جوکہ پہلے بھی جوا سٹہ اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے مضرصحت گٹکا ماوا سپلائی/فروخت کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تھانہ پیرآباد پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کو منگھوپیر روڈ جمشید پمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سے چھ کلو سے زائد (95 عدد پڑیاں) تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے،گرفتار ملزمان میں واجد ولد گل نواب اور محمد بلال ولد محمد سالار شامل ہیں۔

  • سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پشاور خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور دھماکا خود کش تھا،پولیس کو نشانہ بنایا گیا

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آورکے سہولت کاروں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، مختلف جگہوں پرسیکیورٹی ہوتی ہے کسی ایک جگہ موقع مل جائے تو دہشت گرد حملہ کرتا ہے،دہشت گردی کی یہ لہر نئی نہیں ،یہ مسلسل چل رہی ہے ،نیکٹا اپنا اورسیکیورٹی فورسز ا پنا کام کررہی ہیں،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اس وقت ترجیح زخمیوں اور شہدا کو سنبھالنے کی ہے شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں،سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،خود کش حملہ آورکے لنک کہاں سے تھے ،تحقیقات کریں گے ،ہمسایہ ممالک کی ایجنسیاں بری طرح سے ہمارے خلاف برسرپیکار ہیں،

    پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس نے پشاور حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور سے آنے والی خبر سے شدید صدمہ ہوا،نمازیوں پر ہونے والی دہشت گردی کی اس کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں،

    سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ پولیس لائن کی مسجد انتہائی دلخراش ہے . انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا ۔ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے ۔ : زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔

    وفاقی وزیر و چیئرپرسن بی آئی ایس پی شازیہ مری نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشاور میں پولیس لائن کے قریب بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کے اداروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ دہشت گردوں نے ایک بار پھر پھولوں کے شہر کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ پشاور کے غیور عوام نے ہمیشہ دشمنوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا ہے۔ دہشت گردی کی لہر نے سب سے زیادہ بلوچستان اور کے پی کے کو متاثر کیا ہے۔ دونوں صوبوں کی عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ ہم عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے۔ہمیں اپنی سکیورٹی اداروں اور شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے بھی دھماکے کی مذمت کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللّہ تعالی شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اورزخمیوں کو شفاء کاملہ دے۔ آمین۔

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے پشاور دھماکے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ120 افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 25 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 120 افراد زخمی ہیں،

    لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

  • بنی گالہ سے قاتل ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ

    بنی گالہ سے قاتل ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ

    بنی گالہ سے قاتل ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ

    بنی گالہ سے قاتل ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ اوریوں نامعلوم ملزمان نے بنی گالہ آنے والی جھنگ پولییس کی ٹیم پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا۔ تھانہ بنی گالہ کے علاقہ عمران خان چوک کے قریب ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آنے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں پنجاب پولیس کا کانسٹیبل اخلاق گولی لگانے سے شہید ہوگیا۔

    مقام پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ کی پولیس اقدام قتل کے ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے یہاں آئی تھی، ملزم طارق کو گرفتار کر کے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کار سوار افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ شہید کانسٹیبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
    نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

    جبکہ پولیس کا کہنا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کی جائے گی اور کسی صورت بھی انہیں معافی نہیں دی جائے گی لہذا ان کے خلاف سخت سے سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی تاکہ جرم کا خاتمہ ہو.

  • ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عادی ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

    پاکستان رینجرز(سندھ)اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے اعظم ٹاؤن محمود آبادسے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام عباس عرف علی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں اسد،آصف عرف ڈاکٹر، ماما،مبین،فیض،شہباز اور فیلی کرسچن کے ہمراہ کراچی کے علاقوں بلوچ کالونی،منظور کالونی،قیوم آباد،کورنگی روڈ اور مہران ٹاؤن میں شہریوں کولوٹنے،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم اس سے پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور موٹرسائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

  • پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا،44 افراد شہید،157 زخمی

    پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا،44 افراد شہید،157 زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکہ ہوا ہے

    پشاور دھماکے میں اموات میں اضافہ ہوا ہے، دھماکے میں مرنیوالوں کی تعداد 44 ہو گئی ہے جبکہ157 افراد زخمی ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،ڈپٹی کمشنر پشاور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں44 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 157 افراد زخمی ہیں، ملبے تلےسے ایک اورزخمی شخص کو نکال لیا گیا

    پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، کمشنر ریاض محمود کا کہنا ہے کہ پشاوردھماکے میں امام مسجد بھی شہید ہوئے ،سی سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس لائن میں دہشت گردی کا واقعہ کوتاہی لگتا ہے دھماکے کی جگہ سے بارودی مواد کی بو آرہی ہے،عمارت کے ملبے تلے لوگ موجود ہیں تفتیش کی جارہی کہ دھماکہ خودکش تھا، یا کسی نے بارودی مواد رکھاتھا، مسجد میں 400 سے زائد افراد نماز میں موجود تھے، مسجد میں ظہرکی نمازہورہی تھی، پولیس لائن مسجدمیں دھماکہ سیکورٹی لیپس ہی سمجھے،نمازکے دوران دھماکہ بظاہر خودکش لگتاہے،تفتیش جاری ہے،مسجد کا کچھ حصہ زمین بوس ہوچکا ہے،

    ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ پولیس لائن مسجد کے اندر ہوا اور اس وقت جماعت کھڑی تھی، پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے،مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 25 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے سیکیورٹی فورسزنےعلاقے کوگھیرے میں لے لیا، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں،زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ،ریسکیو1122 کے مطاب 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو1122 کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں

    یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پشاو رپولیس لائن کی مسجد میں ہونیوالا دھماکہ خود کش تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں ظہر کی جماعت ہو رہی تھی، دھماکہ کرنیوالا خود کش پہلی صف میں موجود تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ دھماکے کے تقریباً پچاس زخمیوں کو ایل آر ایچ لایا گیا ہے۔
    دو ڈیڈ باڈیز بھی ایل آر ایچ منتقل کی گئی ہیں ۔زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے زیادہ تر کی حالت تسلی بخش ہے زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ مزید زخمیوں کو شفٹ کیا جا رہا ہے ایل آر ایچ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پولیس لائنز کے قریب اسمبلی اور دیگر اہم سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔

    پشاور، پولیس لائن مسجد میں دھماکے کے بعد کے مناظر، ویڈیو

    نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی ،وزیر اعلی نے ریسکیو اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ،محمد اعظم خان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات یقینی بنائے جائیں، ہسپتالوں میں منتقل کئے جانے والے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

    خیبرپختونخوا حکومت نے ہسپتالوں میں ایمرجینسی نافذ کردی جس کا باقاعدہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا

    پشاور میں دھماکہ۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے۔تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی۔سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھرمل امیجنگ کی صلاحیت سے لیس ہے۔شہری دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد پاکستان کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے خلاف جنگ کرنے والوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ناحق شہریوں کا خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں پوری قوم اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے وفاق صوبوں کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں وزیراعظم شہباز شریف نے شہداءکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور میں خودکش دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہشتگردوں کاسرگرم ہونا انتہائی خطرناک ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرے، ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کی وارداتیں باعث تشویش ہیں، وفاقی اور صوبائی نگران حکومت دہشتگردوں کے منصوبہ سازوں اورسہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لائے

    چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ضمنی اور عام انتخابات سے قبل دہشتگردی کے واقعات معنی خیز ہیں،دہشتگردوں ،ان کے سرپرستوں اورسہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی ،نیشنل ایکشن پلان ہی دہشتگردوں کا علاج ہے اس پر سختی سے عمل کیا جائے گا،پیپلزپارٹی کے کارکن اور عہدے دار خون کے عطیات دیکر زخمیوں کی جان بچائیں ،

    جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے ۔قوم باہمی اتحاد واتفاق سے ایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے اللہ سے دعا گو ہوں

    وفاقی وزیر ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائینز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،ایسے سفاکانہ اور بزدلانہ حملوں کا مقصد قوم کے دہشتگردی کیخلاف عزم کو کمزور کرنا ہے،مگر یہ عزم ہر خون کے بہتے قطرے اور شہادت سے مذید مظبوط ہو گا،

    تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دورانِ نماز دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں۔ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلئے لازم ہے کہ ہم اپنی انٹیلی جنس میں بہتری لائیں اور اپنی پولیس کومناسب انداز میں ضروری ساز و سامان سے لیس کریں۔

    پشاور پولیس لائن کی مسجد میں دھماکہ، تحریک انصاف کا پشاور میں ہونے والا احتجاج منسوخ کردیا گیا۔ صدر اشتیاق ارمڑ، جنرل سیکرٹری شیر علی ارباب پاکستان تحریک انصاف پشاور کا کہنا ہے کہ آج تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی،

    مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ پشاور پولیس لائنز میں مسجد کے اندر بلاسٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اتنی سکیورٹی کے باوجود پولیس لائنز کی مسجد کے اندر دھماکہ افسوسناک ہے ، اور سیکورٹی اداروں پر سوالیہ نشان ہے.

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکے پر رنج ہے، افسوس یہ ہے کہ دہشت گردی پھر سر اٹھا رہی ہے اور حکومت سب اچھا ہے کے راگ الاپ رہے ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پشاور میں مسجد میں حملہ افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے،ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشت گردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے، تھریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائن دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، اللہ تعالی سے زخمیوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں،خیبرپختونخواہ میں وامان کی بگڑتی صورتحال اور دہشت گردی کے پے در پے واقعات انتہائی تشویش ناک ہے،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پشاور خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پشاور دھماکا خود کش تھا،پولیس کو نشانہ بنایا گیاخود کش حملہ آورکے سہولت کاروں کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں،مختلف جگہوں پرسیکیورٹی ہوتی ہے کسی ایک جگہ موقع مل جائے تو دہشت گرد حملہ کرتا ہے،دہشت گردی کی یہ لہر نئی نہیں ،یہ مسلسل چل رہی ہے ،نیکٹا اپنا اورسیکیورٹی فورسز ا پنا کام کررہی ہیں،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اس وقت ترجیح زخمیوں اور شہدا کو سنبھالنے کی ہے شہدا میں زیادہ تر پولیس اہلکار ہیں،سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہوگی،خود کش حملہ آورکے لنک کہاں سے تھے ،تحقیقات کریں گے ،ہمسایہ ممالک کی ایجنسیاں بری طرح سے ہمارے خلاف برسرپیکار ہیں،

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے حکومت تیار ہے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے دہشت گردوں نے پولیس کو ہدف بنایا

  • لسبیلہ بس حادثہ،مالکان کیخلاف مقدمہ درج،38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا،پولیس

    لسبیلہ بس حادثہ،مالکان کیخلاف مقدمہ درج،38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا،پولیس

    لسبیلہ بس حادثہ، پولیس نے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

    مقدمے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں بس مالکان نامزد کئے گئے ہیں،مقدمہ پولیس تھانہ بیلہ میں درج کیا گیا مقدمےمیں اقدام قتل، غفلت، دباؤ، غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں پولیس نے مالکان منظور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مقدمے میں مقتول ڈرائیور سلیم کو بھی نامزد کیا گیا ہے

    بلوچستان بیلہ میں افسوسناک حادثہ پولیس سرجن کراچی سمیعہ طارق کا موقف سامنے آگیا ،سمیعہ طارق پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ حادثہ بلوچستان میں ہوا تھا، بلوچستان میں کوئی طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں،گذشتہ روز 38 لاشوں کو پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا ،خواتین اور مرد میڈیکولیگل ٹیم، مردہ خانہ اسسٹنٹ موجود تھے،مجھ سمیت پوری ٹیم نے مسلسل 11 گھنٹے سے زائد کام کیا،ہم صوبائی دائرہ اختیار سے بڑھ کر جاں بحق افراد کے رشتے داروں سے ملے، دیگر نمونوں کے علاوہ تمام کے ڈی این اے سمیپل حاصل کیے ،نمونوں کو محفوظ کرکے کراچی یونیورسٹی لیبارٹری تک پہنچایا، تمام لاشوں کو ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ پر منتقل کیا ، لاشوں کے مختلف حصوں سے تین اور چار سمپل لیے ہیںزیادہ سیمپل لاشیں بری طرح جلنےپر لئے گئے ہیں کیونکہ ڈی این اے بھی جلنےکا خطرہ ہے، سیمپل مکمل ہونےکےبعد آج دستاویزات مکمل کیےجائیں گے،

     فل کورٹ مستر کیا جاتا ہے تو ہم بھی عدلیہ کےاس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں.حکمران اتحاد 

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

    سیکرٹری پی ٹی اے ظفر کبدانی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوچ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، لسبیلہ انتظامیہ سے مکمل رابطے میں ہیں اورتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے،

    بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی گرنے سے 41 مسافر جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کھائی میں گرنے کے بعد مسافر کوچ میں آگ لگ گئی

  • گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی،عدالت نے سنائی ملزم کو سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی،عدالت نے سنائی ملزم کو سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کرنیوالے ملزم کو عدالت نے سزا سنا دی ہے

    واقعہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پیش آیا تھا، ترجمان پولیس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج چنیوٹ سعد سلیمان نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا ، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سرفراز کو 10 سال قید, 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی ،ملزم سرفراز نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں گھر کس (س) نامی خاتون سے جنسی زیادتی کی تھی ملزم سرفراز کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ 270/22 بجرم 452/376i ت پ درج تھا

    ڈی پی او عمران احمد ملک کا کہنا ہے کہ چنیوٹ پولیس کی بہتر انوسٹی گیشن کی بدولت ملزم پر جرم ثابت ہوگیا,جدید طریقہ تفتیش, ہیومن انٹیلیجنس کی بدولت مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں,

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    قبل ازیں پاکستان کے شہر پنجاب میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، سگی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سزا سنا ئی تھی ، اپنی سگی بیٹی کے ساتھ 2 سال تک جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے،اٹھارہ سالہ علیشبا نے حاملہ ہونے کے بعد بچی کو جنم دیا جسکا ڈی این اے ملزم لطیف اور مٹھو سے میچ ہوا مشہور مقدمہ کا ایڈیشنل سیشن جج سجاول خان نے فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ایک مرتبہ عمر قید 10 لاکھ وکٹم کے لئیے ہرجانہ ، اور 2 لاکھ روپے سات ماہ کی بچی کے لئے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

  • شہری پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا مرکزی ملزم گرفتار

    شہری پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا مرکزی ملزم گرفتار

    بدمعاشی۔غنڈہ گردی نہیں چلے گی شہری پر تشدد اور دھمکیاں دینے والا مرکزی ملزم مغیث گرفتارکر لیا گیا

    نواں کوٹ پولیس نے کارروائی کی، ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ملزمان شہری پر تشدد کررہے تھے’راہ گیر شہری شہباز سعید نے منع کیا منع کرنے پر ملزمان آپے سے باہر شہباز سعید کو بھی دھمکایاجان سے مار دینے کی دھمکی دی ملزمان کے خلاف شہری شہباز سعید کے والد سعید آسی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے

    دوسری جانب ایس پی عثمان ٹیپو نے بطور ایس پی اقبال ٹاؤن آپریشن چارج سنبھال لیا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے چینی قونصل خانہ مسلم ٹاؤن کا دورہ کیا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے چینی باشندوں کی تمام رہائش گاہوں کو بھی چیک کیا ، چینی باشندوں کی رہائش گاہوں۔قونصل خانے کے تمام سکیورٹی پوائنٹس کو چیک کیا ،گارڈ انچارجز چینی قونصل خانہ پر تعینات انچارجز بھی ہمراہ تھے ،چینی قونصل خانے اور رہائش گاہوں کے اطراف سی سی ٹی وی۔سیف سٹی کیمروں کنٹرول روم کو چیک کیا سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی بارے بریف کیا ایس پی اقبال ٹاؤن نے چینی باشندوں سے ملاقات کی سکیورٹی بارے دریافت کیا چینی قونصل خانے سمیت چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے چینی قونصل خانے اور رہائش گاہوں پر تعینات پولیس افسران وجوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    لاہورہائیکورٹ نے "بدمعاشوں” کو ریلیف دے دیا

    کراچی کو کوئی دہشتگرد اب بند نہیں کر سکتا،وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • وزیر آباد حملہ کیس،فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی

    وزیر آباد حملہ کیس،فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران مبینہ حملہ کے حوالہ سے واقعہ کی مکمل فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے

    رپورٹ کے مطابق حملہ میں استعمال ہونیوالے اسلحے اور گولیوں کی رپورٹ چار صفحات پر مشتمل ہے .فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31 گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر پر لگے اسپیکر سے ملے،3 گولیوں کے ٹکرے کنٹینر کی گرل سے ملے گولی کا ایک خول دوکان کے اندر زمین سے ملا،14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے،ملزم نوید کے گھر کے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملےعمران خان کو لگنے والی گولیوں میں دو گولیاں ایسی تھیں جو کسی چیز کو لگنے کے بعد عمران خان کو لگیں،عمران خان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکرا بھی پیوست ہواجو جسم سے نکال لیا گیا،

    چار گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پسٹل سے چلی تھیں، موقع سے ملنے والی دو گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں،ملزم سے ملنے والے ایک پسٹل کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا،حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا،حملے میں زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا،

    قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گااور شناخت کے بعد گارڈ کو شامل تفتیش بھی کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    khan