Baaghi TV

Tag: punjab police

  • مڈل کےطالبعلم نےچاقو کےزور پرچھٹی جماعت کی طالبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا

    مڈل کےطالبعلم نےچاقو کےزور پرچھٹی جماعت کی طالبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے گھر میں داخل ہوکر زبردستی چاقو کے زور پر چھٹی کلاس کی لڑکی کی مانگ میں سندور بھر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے مہاراج گنج ضلع میں طالب علم اپنے ایک دوست کے ہمراہ لڑکی کے گھر پہنچا اور دیوار پھلانگ اندر داخل ہوا۔اُس وقت لڑکی گھر کی صفائی کر رہی تھی دوست نے لڑکی کی گردن پر تیز دھار چاقو رکھا اور لڑکے نے لڑکی کی مانگ میں سندور بھردیا جب تک شور شرابہ سن کر اہل خانہ آتے لڑکے فرار ہوگئے۔

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    لڑکی کے والد نے توہین آمیز رویہ، دھمکیاں دینے، اور ویوئیر ازم کے الزام میں اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز ایکٹ 2012 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل کا پتہ لگایا اور اس کی مدد سے لڑکوں تک پہنچ گئی پولیس نے 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔

    مہاراج گنج کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر روی کمار رائے نے بتایا کہ لڑکا اپنے ایک دوست کے ساتھ 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچا دونوں لڑکوں کو گرفتار کرکے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس فعل پر کوئی پچھتاوا نہیں وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اسی سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔

    دوسری جانب لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا یہ لڑکا اسکول میں بھی بچی کو تنگ کرتا تھا جس پر ہم نے اسکول ہی تبدیل کروادیا تھا لیکن وہ اب گھر آن دھمکا۔

    اسکول کے کھانے میں سانپ نکل آیا؛ طلبا کی حالت بگڑ گئی

  • شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئ

    شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئ

    پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی..

    پولیس مقابلہ میں شہیدہونیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی‘پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔تفصیل کیمطابق تھانہ سٹی کبیروالا کو اطلاع ملی کہ چارمسلح اشخاص واردات کی نیت سے کچہری موڑ موجود ہیں جس پر پولیس ٹیم نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلا ع پر ریڈکیا اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس ٹیم نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی‘فائرنگ کے تبادلہ میں کنسٹیبل محمدوقاص کو فائر لگا جنہیں نشترہسپتال ملتان ریفرکردیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے جبکہ ملزمان محمداجمل ولد نسیم قوم لودھی سکنہ ظہورآباد ‘محمد رمضان ولد نثاراحمد قوم راجپوت سکنہ 16/9Rکو زخمی حالت میں اوراسحاق ولد اللہ بخش قوم بھٹی سکنہ19/9R‘توقیر ولد عبدالغفارقوم راجپوت سکنہ16/9Rکو گرفتارکرکے 125اوریونائٹیڈ موٹرسائیکلیں قبضہ پولیس لی گئیں۔

    شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم کی نمازجنازہ پولیس لائن میں قاری کریم بخش نے پڑھائی نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسرملتان سیدخرم علی شاہ‘ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم‘ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی‘ایم پی اے فیصل اکرم نیازی‘ ضلعی صدرپی ٹی آئی عمران دھول‘ایس پی انوسٹی گیشن حافظ عطاء الرحمن‘ممبران امن کمیٹی شیخ ذالفقارعلی رضوی‘مفتی عمرفاروق‘شہیدکا والدریٹائرڈ سب انسپکٹر محمدارشاد سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام‘وکلاء برادری‘صحافی برادری ‘پولیس افسران وجوانوں‘حساس اداروں کے افسران اورشہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ آر پی او ملتان‘ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او ملتان اور ڈی پی او نے شہید کنسٹیبل وقاص عظیم کے لواحقین کو دلاسہ دیا۔آر پی او ملتان سیدخرم علی شاہ نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈٹ جانیوالے شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے ملک اوراپنے محکمے کاسرفخر سے بلند کردیا ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کاجاسکتا ہم شہید کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اورمشکل کی ہرگھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے آپ کو امر کرلیا ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی یقینا” پولیس کا ہرافسر اورجوان جذبہ شہادت کی امند لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف برسرپیکار ہے انشاء اللہ ضلع خانیوال کو امن کا گہوارہ بنانے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر اپنی جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ خانیوال پولیس کے جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کررہے ہیں اسی سلسلہ میں وقاض عظیم کی قربانی پوری قوم کے لیے قابل تقلید ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔

  • ناجائز اسحلہ رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار

    ناجائز اسحلہ رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار

    میاں چنوں: تھانہ تلمبہ پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔متعدد ملزمان گرفتار ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج

    پولیس پارٹی نے دوران گشت شراب فروش دھر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ تھانہ تلمبہ کی حدود میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا متعدد ملزمان گرفتار کئے اور ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔پولیس کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ ملزم شاہد منیر ولد منیر احمد قوم ماچھی سکنہ چک 21/8 آر سے ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کیا آور ایف آئی آر درج کر لی اور ملزم محمد افتخار ولد رمضان قوم نون سکنہ روثلہ حدود تھانہ تلمبہ سے ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور بمع تین کارتوس برآمد لیے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

    پولیس پارٹی نے دوران گشت شراب فروش شوکتِ علی ولد محمد رمضان مصلی سکنہ چک 56 کو دس لٹر شراب برائے فروختگی سمیت دھر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔چاہے وہ منشیات فروش ہوں اور ڈاکو ہوں یا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ہوں یا شراب فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے ہوں پولیس اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کرتی رہے گی۔۔اور کرائم کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گی۔

  • پولیس نے دو ماہ میں کیا کیا؟

    پولیس نے دو ماہ میں کیا کیا؟

    ڈسٹرکٹ خانیوال پولیس کی 2021 کے پہلے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ

    ضلعی پولیس نے ماہ جنوری/فروری میں 12 خطرناک گینگ کے 36 ملزمان گرفتار کیے.گرفتار ملزمان سے 56 مقدمات ٹریس کر کے 25 لاکھ 85 ہزار 5 سو 50روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا رواں سال 02 اندھے قتل بھی ٹریس کیئے گے ضلعی پولیس نے 267 خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار کیئے

    "A” کیٹگری کے 28 جبکہ 239 "B” کیٹگری کے گرفتار ہوئےضلعی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 156 مقدمات درج کیے
    ملزمان کے قبضہ سے 01 کلاشنکوف ، 125 پسٹلز، 02 رائفلز،08 بندوق/رپیٹرز 12 بور، 04 ریوالورز ، اور 500 سے زائد گولیاں برآمد کیں

    ضلعی پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائیوں میں 223 مقدمات درج کیے.ملزمان کے قبضہ سے 328 کلوچرس، 7.500 کلوگرام ہیروئن، 2797 لیٹر شراب اور 11 چالوبھٹیاں برآمد کیں.قمار بازی ایکٹ کے تحت 50 جواریوں کو بھی پابندسلاسل کیا گیا

    ساونڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 09 مقدمات درج کیئےپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 مقدمات درج کیے گے ہیں. انشاءاللہ سال2021 کرائم فری اور پولیس کلچر میں تبدیلی کا سال ہوگا ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مثالی کردار کو یقینی بنانے میں دن رات مصروف عمل ہے. قیام امن پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائیگا،سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا
    ڈی پی او محمد علی وسیم

  • پولیس کی جانب سے لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری

    پولیس کی جانب سے لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری

    خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی جانب سے دوستانہ ماحول میں لوگوں کی داد رسی کا عمل جاری

    ڈی پی او نے فرداً فرداً ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کی شکایات و مسائل سنے ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو سائلین کی دادرسی اوران کے مسائل کے حل کے لیے تحریری احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹس طلب کرلیں

    شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کے لیے بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہےخانیوال پولیس مخلوق خدا کی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل ہیں
    پولیس افسران اورجوان صدق دل سے عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں

    پولیس افسران عوام دوست پولیسنگ کیساتھ بھرپور انسدادی کاروائیوں سے معاشرے میں احساس تحفظ کی فضاء کوفروغ دیں انصاف کی فراہمی‘عوامی خدمت اورجرائم پیشہ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا ہی ہمارامقصدہونا چائیے ڈی پی اومحمدعلی وسیم

  • پولیس نے سامان مدعیوں کے حوالے کردیا

    پولیس نے سامان مدعیوں کے حوالے کردیا

    میاں چنوں :سرکل میاں چنوں پولیس کی جنوری 2021 تا فروری 2021 کی کاروائیاں

    جنوری 2021 تا فروری 2021 تک کے عرصہ میں کل 4 ڈکیت گینگز گرفتار.اس کے علاوہ ڈاکوؤں سے 7 موبائلز 7 موٹر سائیکلز 1 رکشہ 9 پسٹل اور 9 لاکھ 98 ہزار کی نقدی برآمدکی گئ، ڈی ایس پی طارق پرویز کی ایس ایچ اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی, برآمد ہونیوالا مسروقہ سامان مدعیوں کے حوالے کردیا گیا

  • مبینہ پولیس مقابلہ

    مبینہ پولیس مقابلہ

    میاں چنوں:تھانہ تلمبہ کی حدود پل مصطفیٰ آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ.

    ڈاکو محمد امین سکنہ ساہیوال فائرنگ سے جاں بحق . پولیس ذرائع نے بتایا مرنے والے ڈاکو محمد امین کو ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا. پولیس تھانہ تلمبہ جب گرفتار ڈاکو کی نشاندہی پر دیگر ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے روانہ ہوئی تو محمد امین کے ساتھیوں نے گرفتار ڈاکو امین کی پولیس سے رہائی کروانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی. اسی دوران محمد امین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا..

    اس کے علاوہ میاں چنوں سبزی چوک سے بھی 2 ڈاکوں کو گرفتار کیا گیا جن کو تشویش کے لیے تھانہ سٹی میں منتقل کردیا گیا

  • پولیس بنی خاموش تماشائی

    پولیس بنی خاموش تماشائی

    میاں چنوں:ڈکیتی و چوری کی بڑھتی وارداتیں نا رُک سکیں

    معراج ٹاؤن میں دو مسلح ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹ لیا ڈاکو خاتون سے سونے کے کنگن اور پرس چھین کر لے گئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اب تک نیوز کو موصول

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو خاتون سے سونے کے کنگن اور پریس چھین رہے ہیں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج پولیس خاموش تماشائی بن کر رہے گی شہریوں کی ڈی پی او خانیوال سے اپیل ھے کہ وہ اس بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنائیں

  • پنجاب پولیس کو نئی پولیس موبائلز مل گئیں

    پنجاب پولیس کو نئی پولیس موبائلز مل گئیں

    میاں چنوں: حکومت پنجاب کی جانب سے تھانہ سٹی, تھانہ صدر, تھانہ تلمبہ اور تھانہ چھب کلاں کو ایک ایک پولیس موبائل دے دی گئ ہیں۔

    پنجاب پولیس کو پولیس موبائل دینے کی تقریب میں پیر ظہور حسین قریشی ایم این اے پارلیمانی سیکرٹری پانی و بجلی اور ایم پی اے پیر سید عباس علی شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چودھری جمشید شوکت ٹکٹ ہولڈر پی پی 208 نے پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی گی پولیس موبائل وین جو کہ میاں چنوں میں تھانہ سٹی تھانہ صدر تھانہ چھب کلاں اور تھانہ تلمبہ کو ایک ایک تقسیم کی ان کے ہمراہ چودھری وسیم آرائیں رہنما پاکستان تحریک سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف ایاز محمود گیلانی چوہدری طارق آرائیں۔

    ان کے علاوہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف خانیوال میاں مسعود خالد ایڈووکیٹ چوہدری نعیم ابرھیم سیال مہر اجمد سیال ملک وحید ملک نعیم باؤرمضان مہر اشرف سیال ایڈووکیٹ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں چنوں نجف دلوں بھی موجود تھے

  • موبائل یونین سراپا احتجاج

    موبائل یونین سراپا احتجاج

    میاں چنوں موبائل شاپ پر چوری کی واردات ……….
    لیاقت روڈ رحیم چوک میں واقع پاک موبائل کی دکان پر کار سوار چور قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوگئے

    میاں چنوں،رحیم چوک مسجد بازار میں پاک موبائل شاپ سے صبح سویرے تالے توڑ کرسلورکارمیں نامعلوم ڈاکودس لاکھ روپے مالیت کے موبائل لے کر فرار ہوگۓ موبائل فون کمیٹی کا پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج جس کے نتیجے میں انہوں نے آج موبائل مارکیٹ کو احتجاج کرتے ہوۓ مارکیٹ کو بند کردیا اور ٹی چوک کو بلاک کرکے پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پولیس ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ھے