Baaghi TV

Tag: punjab police

  • شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل

    شہریوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پرامن اورکرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے شہریوں کا پولیس کیساتھ بھرپور مثبت تعاون درکا رہے۔۔

    خانیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پرامن اورکرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنانے کے لیے شہریوں کا پولیس کیساتھ بھرپور مثبت تعاون درکا رہے اور اس تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ناممکن ہے لہذا جہاں پولیس جوان شب روز اپنی جان کی پراہ کیے بغیر کرائم کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں وہیں ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے آپ کا بھی فرض بنتا ہے اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کے دست وبازو بنیں۔یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں آنیوالے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہاکہ شہری انصاف کی فوری اوربروقت فراہمی کے لیے جھوٹی اوربے بنیاد درخواستوں سے پرہیز کریں تاکہ وقت ضائع کیے بغیر میرٹ اورانصاف کی جلد فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہو ں نے مزید کہاکہ اگر کوئی پولیس آفیسریااہلکارآپ سے رشوت کا تقاضا کرے تو فوری میرے نوٹس میں لائیں جس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ میرے نزدیک شہریوں سے بداخلاقی اوررشوت ستانی ناقابل معافی جرم ہے

  • سرکاری سطح پر اسٹیشنری کی فراہمی

    سرکاری سطح پر اسٹیشنری کی فراہمی

    خانیوال:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ شہریوں اور سائلین کو اس بات سے آگاہ ھونا چاہیے ضلع بھر کے تمام تھانوں اور پولیس افسران کے دفاتروں کی تمام برانچوں میں سرکاری سطح پر سٹیشنری فراہم کی جاتی ہے

    شہری اور سائلین کسی بھی پولیس اہلکار یا افسران کو سٹیشنری کی مد میں کوئی چیز فراہم نہ کریں سٹیشنری کی فراہمی ہر تین ماہ بعد کی جاتی ھے اور ڈیمانڈ کے مطابق دی جاتی ہے۔یہ بات انہوں نے گذشتہ روز اپنے دفتر میں سٹیشنری فراہم کرنے کے عمل کا جائز لینے کے دوران کہی

    بعدازاں انہوں نے پولیس افسران اورہیڈبرانچز میں سٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر مرغوب الحسن قریشی‘رائے فرحت ودیگر پولیس افسران بھی موجودتھے۔

  • موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

    موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس عوام کے جان ومال وعزت وآبرو کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شب و روز مصروف عمل ہے اور جرم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں اور خاص کر میڈیا کا شکریہ ادا…

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ خانیوال پولیس عوام کے جان ومال وعزت وآبرو کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف شب وروز مصروف عمل ہے اورجرم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اس مقصد کے حصول کے لیے شہریوں اور خاص کر میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو سماج دشمن عناصر کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ اپنا مثبت او راہم کرداراداکررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ کبیروالاپولیس اورسپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی سے بین الاضلاعی موٹرسائیکل سنیچراورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان کو گرفتارکیا گیا اوران سے موٹرسائیکل‘نقدی اورناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ڈی پی اوآفس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

    انہو ں نے بتایاکہ گرفتارگینگ میں ملوث ارکان خانیوال اوردیگر اضلاع میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم تھے جن کا سخت نوٹس لیتے ہوئے گینگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورمال مسروقہ کی برآمد گی کا ٹاسک دیا جس پر پولیس اورسپیشل ٹیم کی مشترکہ کاروائی کے دوران پیشہ وارانہ مہارت اور دن رات محنت کے بعد 08ملزمان کو گرفتارکرلیا‘گرفتار ملزمان میں غلام مرتضیٰ عرف مرتی‘غلام مجتبیٰ‘ندیم اختر‘محمدارشد عرف راشی‘صدام چدھڑ‘قیصرعباس‘وسیم ےٰسین اورمحمدجمشید شامل ہیں‘گرفتارملزمان سے 15موٹرسائیکل اورنقدی تقریباً 02لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور3عدد اوردرجنوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ڈی پی او نے بتایاکہ ملزمان سے دوران انٹیروگیشن 19 مقدمات ٹریس کیے گئے‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس مزید انکشافات اوربرآمدگی متوقع ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد علی وسیم نے موٹرسائیکل کی چابیاں اصل مالکان کے حوالہ کیں‘مدعیان کی جانب سے ڈی پی او محمدعلی وسیم اوران کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اورپھولو ں کے ہارپہنائے گئے جبکہ ڈی پی اوکی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کبیروالاعثمان رضا‘اے ایس آئی میاں غوث اور ہمراہی ٹیم کو شاباش اور سرٹیفیکیٹ دینے کے احکامات جاری کیے گئے۔

  • پتنگ فروش گرفتار

    پتنگ فروش گرفتار

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری

    تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی پتنگ فروش شہباز ولد محمد یونس قوم انصاری سکنہ سعید آباد رنگ ہاتھوں موقع پر گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150 پتنگیں اور بھاری مقدار میں کیمکل ڈوریں برآمد

    ملزم شہباز جتالہ ٹاؤن میانچنوں سے گرفتار، مقدمہ درج ڈی پی او کی ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں اور ہمراہی ٹیم کو شاباش
    پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ڈی پی او محمدعلی وسیم

  • ڈی پی او کی جانب سے کرائم مینٹگ کا انعقاد

    ڈی پی او کی جانب سے کرائم مینٹگ کا انعقاد

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے اس سلسلہ میں تقویض کی گئی ذمہ داریوں کو انصاف کے ساتھ بخوبی نبھانا ہمارا نصب العین ہے…

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمد علی وسیم نے کہا ہے کہ پولیس کا مقصد عوام الناس کی خدمت اور جرائم کے خلاف ڈٹ جانا ہے اس سلسلہ میں تقویض کی گئی ذمہ داریوں کو انصاف کے ساتھ بخوبی نبھانا ہمارا نصب العین ہے پولیس افسران کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے طرز عمل اور برتاؤ سے اچھے تاثر کو اجاگر کریں‘ شہری روزانہ کی بنیادپر اپنی شکایات اورمسائل کے حل کے لیے پولیس سے رجوع کرتے ہیں اوران کے مسائل اورمشکلات کو غیرجانبداررہتے ہوئے بروقت حل کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناآپ کے فرائض میں شامل ہے۔

    یہ بات انہو ں نے گذشتہ روز صدرسرکل اورجہانیاں سرکل کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کے دوران کہی جس میں ایس ڈی پی اوصدرسرکل خانیوال ملک اعجاز‘ایس ڈی پی او سرکل جہانیاں غلام مصطفی‘پی اے حمادحسن‘ریڈرائے فرحت‘پی آراومحمدعمران چوہدری‘ایس ایچ اوز‘تفتیشی افسران اورمحرران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ پولیس افسران کی کارکردگی‘زیرتفتیش مقدمات اوراہم امورکا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈی پی او نے پولیس افسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ زیرتفتیش مقدمات کو جلدازجلد میرٹ پر یکسوکرکے فوری مجاز عدالتوں کو بھجوائیں اورعدالتی معاملات اورپینڈنگ ریفرنسزکو بھی جلدازجلدنمٹایا جائے۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بلاامتیاز جاری رکھاجائے۔انہو ں نے کہا کہ پتنگ بازی کا جان لیوا کھیل کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف موثر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے متعددپولیس افسران کو ناقص کارکردگی پر شوکازنوٹسزبھی جاری کیے۔

  • پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال محمدعلی وسیم نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

    خانیوال : انسپکٹر فلکشیر کاٹھیا کو ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور سے ایس ایچ او تھانہ جہانیاں تعینات کردیا سب انسپکٹر ملک عدنان خورشید کو ایس ایچ او تھانہ جہانیاں سے ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں تعینات کردیا

    سب انسپکٹر آصف چوہان ایس ایچ او تھانہ سٹی میانچنوں سے ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور تعینات۔ تمام افسران کو فل فور اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات۔ میرٹ پر انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کاروائیاں عمل میں لائیں
    اس کے علاوہ ڈی پی او خانیوال نے متعدد پولیس افسران کو ڈی پی او خانیوال کی جانب سے ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹسز جاری

    عوامی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے لیے دن رات محنت کریں ۔رزق حلال کے جذبے کو اپنا شعار بنائیں ڈی پی او محمدعلی وسیم

  • 8 بچوں کی ماں ، حوا کی بیٹی درندوں کی ہوس کا شکار ہو گئی

    8 بچوں کی ماں ، حوا کی بیٹی درندوں کی ہوس کا شکار ہو گئی

    وقت کا مؤرخ لکھے گا کہ پاکستان پہ اتنا برا وقت پہلے کبھی نہیں آیا جس دن حاکموں کے کُتے سرکاری پروٹوکول میں ہوا خوری کر رہے تھے، اسی دن اک پاکستانی بزرگ ماں کی عزت گَن پوائنٹ پہ لُوٹ لی گئی۔

    ایم این اے ظہور حسین قریشی کے گاؤں کی آٹھ بچوں کی ماں 51 سالہ نسرین بی بی 45 پھاٹک کے قریب گَن پوائنٹ پہ زیادتی کا شکار ہوگئی ہے۔ نیشنل ہائی وے سے رکشے میں سوار ہو کر 44/15L جانے والی 51 سالہ نسرین بی بی کو تین افراد رکشے سے اتار کر کھیتوں میں لے گئے۔دو ملزمان پہرہ دیتے رہے جبکہ تیسرا خنزیر آٹھ بچوں کی ماں بزرگ خاتون کی عزت سے کھیلتا رہا، تینوں خنزیر منھ کالا کرنے کے بعد موقع سے آسانی کے ساتھ فرار ہوگئے۔

    سانحے کے بعد سے پورا علاقہ دہشت کا شکار ہو چکا ہے، ہر کوئی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہا ہے، تھانہ صدر میانچنوں کی پولیس موقعے پہ پہنچ گئی ہے علاقے میں مجرمان کو پکڑنے کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ۔

  • شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ

    شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ

    پولیس پر دباؤ یا پولیس کا عوام سے لگاؤ.چند دنوں بعد حقیقت کھلے گی میاں چنوں سٹی پولیس الرٹ، جگہ جگہ ناکے، داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری.

    ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں آصف چوہان کا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی مذید سخت ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں آصف چوہان نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کا ویزٹ کیا،ویزٹ کے دوران انہوں نے چیکک کے سلسلے کو مزید سخت کرنے اور بغیر نمبر موٹرسائیکل کو بند کرنے کے احکامات دیتے ہوۓ کہا کہ میرے علاقہ میں بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل کا کوئی کام نہیں جس موٹرسائیکل پر نمبر نہیں لکا ہو کا اس کو بند کر دیا جائے گا چوری اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی اکثرت بغیر نمبر پلیٹ ہے

    ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں آصف چوہان نے شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے خود نگرانی بھی کرنی شروع کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان اور شہروں کی جان ومال کا تحفظ کرنا میری زیمداری ہیں ہے معززین علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں آصف چوہان کے ورک پر اعتماد کا اظہار کیا معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں آصف چوہان بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

  • بورے والا میں کیمیکل سے جعلی دودھ بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    بورے والا میں کیمیکل سے جعلی دودھ بنانے والا گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    بورےوالا: پولیس اور محکمہ فوڈ کا مشترکہ آپریشن ، کیمیکل ملا جعلی دودھ بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق 50 کے بی فتح شاہ میں محکمہ فوڈ کی ٹیم اور اے ایس آئی محمد اقبال نے ریڈ کیا تو مختیار جٹ ساتھیوں سمیت کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے میں مصروف تھا۔ موقع سے بھاری مقدار میں کیمیکل اور تیار جعلی دودھ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

  • موٹروے پولیس کی کاروائی

    موٹروے پولیس کی کاروائی

    میاں چنوں:موٹروے پولیس بیٹ نمبر 17 کے افسران کی کاروائی.
    تفصیلات کے مطابق پیچھلے دنوں بوریوالہ میں ایک رکشہ چوری ہوا تھا۔اس چوری ہونیوالے رکشہ کو موٹروے پولیس نے ناکہ لگا کر چور سمیت پکڑ لیا.ملزم چور ناصر کو پولیس تھانہ صدر کے حوالے کردیا.