Baaghi TV

Tag: punjab police

  • منشیات فروش بہن بھائی

    منشیات فروش بہن بھائی

    خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی پنجاب بھر میں سپلائی کی جانے والی ہیروئن کی بھاری مقدار برآمد

    ڈی پی او محمد علی وسیم کی گائیڈ لائن میں ایس ایچ او کہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت کی 31 کلو ہیروئن برآمد کرلی

    ہیروئن صوابی سے پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمگل کی جارہی تھی
    منشیات فروش بھائی سعد بن طارق اور بہن سحرش بن طارق منشیات اسمگل کرتے تھے

    مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروش گینگ کی خفیہ نگرانی کی گئی منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونیوالی کار بھی برآمد

    گرفتار ملزمان بھائی بہن سے تفتیش جاری ، مزید انکشافات متوقع ڈی پ او کی ایس ایچ او تھانہ خانیوال کہنہ سعد بن سعیداور اس کی ٹیم کو شاباش ، سرسرٹیفیکٹ اور نقد انعام دیے جانے کے احکامات جاری

    منشیات پیشہ عناصر کےخاتمہ کے لیے ضلعی پولیس برسرپیکار ہے منشیات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے
    محمدعلی وسیم ڈی پی او خانیوال

  • عاشورہ پر شاندار سیکیورٹی انتطامات: پنجاب پولیس کو شاباش

    عاشورہ پر شاندار سیکیورٹی انتطامات: پنجاب پولیس کو شاباش

    فیصل آباد: ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو عاشورہ پر فول پروٖف سکیورٹی انتظامات پر شاباش دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو عاشورہ پر فول پروٖ ف سکیورٹی انتظامات پرشاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئند ہ بھی پولیس فورس اسی جذبہ سے فرائض انجام دے گی.انہوں نے محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کرنے اور امن و اما ن برقرا ر رکھنے پرسٹی پولیس افسر فیصل آباد، ڈسٹرکٹ پولیس افسر چنیوٹ، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹریفک پولیس سمیت تمام پولیس افسر وں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور شاباش دی.

    انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تما م پولیس افسروں اور جوانوں کی طرف سے محنت، ایمانداری اور الرٹ ڈیوٹی انجا م دینے کی بنا پر امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔

  • پنجاب پولیس کی حمایت کرتا ہوں، کوئی بھی مجھے نہیں روک سکتا، شہباز گل

    پنجاب پولیس کی حمایت کرتا ہوں، کوئی بھی مجھے نہیں روک سکتا، شہباز گل

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ میں پنجاب پولیس کی حمایت کرتا ہوں، کوئی بھی مجھے نہیں روک سکتا.

    تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "9 اور 10 محرم کو پنجاب پولیس پر سیکیورٹی کا بہت پریشر تھا کیونکہ ہر کوئی پنجاب پولیس پر تنقید میں مصروف ہے، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے بلکہ ہمیں پولیس کو اسپورٹ کرنا چاہیئے، یہ ہماری ہی پولیس ہے” انہوں نےپولیس میں ریفارمز کو اسپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ "پنجاب پولیس میں ریفارمز وقت کی ضروت ہے لیکن فوری طور پر تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ وقت لگے گا کیونکہ 70 سال سے خرابی چل رہی ہے اور ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی.”

    واضح رہے کہ صلاح الدین واقعہ کے بعد سے ہی پنجاب پولیس پر کافی تنقید ہورہی ہے، تاہم اب وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل پنجاب پولیس کی‌ حمایت میں سامنے آگئے ہیں.