اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت مفادِ عامہ کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے عید قربان کے موقع پر ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے اور مویشی منڈیوں کے قیام و مانیٹرنگ کیلئے سخت اور مؤثر میکانزم وضع کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مخصوص مقامات پر جدید سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں جہاں شہریوں کو پینے کا صاف پانی، سایہ دار جگہیں اور ویٹرنری سروسز کی سہولت میسر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ "ستھرا پنجاب” کی ٹیمیں نہ صرف شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنائیں بلکہ مویشی منڈیوں میں بھی بہترین صفائی انتظامات مکمل کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے تمام اقدامات کو بروقت مکمل کروائیں۔
Tag: #PunjabGovernment
-

ایسٹر 2026: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل
ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ایسٹر 2026 کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کی واضح اور سخت ہدایات کی روشنی میں متعلقہ ادارے متحرک ہیں تاکہ شہر بھر میں صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔بالخصوص سینٹ اینتھونی یونائیٹڈ چرچ اور اس سے ملحقہ راستوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ چرچ آنے جانے والے راستوں کو بھی مکمل طور پر صاف رکھا جا رہا ہے تاکہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل منیجر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ منصور ناگرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ایسٹر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔ڈویژنل کوآرڈی نیٹر عبداللہ عباسی نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیش نظر خصوصی صفائی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت چرچ کے اطراف اور اہم شاہراہوں کی صفائی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔شہریوں نے ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
-

کندھ کوٹ سول ہسپتال میں بدترین کرپشن: سرکاری ادویات کی چوری، مریضوں کی جانوں کو خطرہ
کشمور (بیورو چیف) – کندھ کوٹ کے سول ہسپتال میں سرکاری ادویات کی بدترین چوری اور کرپشن مافیا کے بے لگام اقدامات سے غریب مریض خطرے میں ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ہسپتال اب علاج گاہ نہیں بلکہ ظلم و ناانصافی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں نہ ڈاکٹرز کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی مریضوں کی جان کی کوئی قیمت۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلقہ اسٹور انچارج جی ایم سومرو اور ضلع اسٹور انچارج توحید سومرو سرکاری ادویات کی مبینہ طور پر نجی اسٹورز پر فروخت میں ملوث ہیں، جبکہ ڈی ایچ او اور آفس سپرنٹنڈنٹ کی سرپرستی کے بغیر یہ کرپشن ممکن نہیں۔
گمشدہ اور مبینہ طور پر بازار میں فروخت ہونے والی ادویات میں شامل ہیں:
سیفٹریاکسون،میروپینم،وینکومائسن،انسولین،اینوکساپیرن،اومیپرازول،پیراسیٹامول انفیوژن،ہماکسل،انسولین 70/30،اسپیرٹ،پائیوڈین،وٹامن ڈی انجیکشن،پیناڈول سیرپ،سیفٹو انجیکشن.شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، ڈپٹی کمشنر کشمور اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈی ایچ او، آفس سپرنٹنڈنٹ، تعلقہ اسٹور انچارج جی ایم سومرو اور ضلع اسٹور انچارج توحید سومرو سمیت تمام ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جا سکے اور ہسپتال کو لٹیروں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔ -

ننکانہ صاحب: اقلیتی برادری میں گرانٹس کی شفاف تقسیم، 318 مستحق افراد میں چیکس تقسیم
ننکانہ صاحب میں حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کے لیے خصوصی گرانٹس کے تحت 318 مستحق مرد و خواتین میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق امداد سے 21 ہندو، 198 مسیحی اور 99 سکھ شہری مستفید ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے اور حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ مستحق اقلیتی خاندانوں میں میرٹ کی بنیاد پر مینارٹی کارڈ تقسیم کیے گئے، جس میں کسی قسم کی سیاسی سفارش کو ختم کر دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ کرسمس، ویساکھی، دیوالی اور ایسٹر جیسے تہواروں پر خصوصی گرانٹس جاری کی گئی ہیں، جنہیں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی امور کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 50 کروڑ سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا ہے۔
