Baaghi TV

Tag: punjabi film

  • پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

    پنجابی فلم بوہے باریاں کو سنسر سرٹیفیکیٹ مل گیا

    طنزو مزاح اور معیاری تفریح سے بھرپور بین الاقوامی پنجابی فلم ” بوہے باریاں “ کو ملک بھرکے سینماﺅں میں نمائش کیلئے پنجاب، وفاق اور سنسر بورڈ ز نے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے اور رواں جمعہ 15ستمبر کو ” بوبے باریاں “ سرکٹ کے تمام سینماﺅں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔ منفرد کہانی ، جاندار پلاٹ اور بہترین کردار نگاری سے سجی فلم خواتین کے با اختیار بنانے کے سماجی پیغام پرمبنی ہے جس کے گیت اور مکالمے ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر قبول عام حاصل کرچکے ہیں ۔

    ”نامور فنکارہ نیرو باجوہ نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے” جبکہ دیگر کاسٹ میں نرمل رشی ،روبینہ باجوہ،جتندر کورسمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد رشید نے کہا کہ ” بوہے باریاں “ کی سنسر رپورٹ انتہائی شاندار آئی ہے۔یہ فلم خواتین کے مساوی حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے اہم فلم ہے جس میں گاﺅں کی کہانی کو ایسا دلچسپ انداز میں فلمایا گیا ہے جو ہر دیکھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے بلکہ قدیم توہم پرستانہ نظریات اورفرسودہ روایات کو ترک کرنے کا پیغام بھی دیتی ہے ۔

    فلموں میں منفی کردار آفر ہوتے رہے سنیتا مارشل کا انکشاف

    جو اصل فنکار نہیں ان کو تھیٹر بند ہونے کی تکلیف ہے طاہر انجم

    طاہر انجم کی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی سےملاقات، تھیٹر ڈرامہ پر گفتگو

  • پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ

    پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا لاہور میں شوٹ

    ڈائریکٹر باسو چوہدری نے پنجابی فلم "بلو بادشاہ دی رئیل ہیرو” کے دوسرے گانے کا شوٹ اقبال پارک لاہور میں مکمل کرلیا ۔فلم کے ہیرو شمس رانا اور سحر ملک پر گلوکارہ شازیہ منظور کے گائے گانے کو عکسبند کیا گیا۔فلم کے ڈائریکٹر باسو چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس گانے کی کوریوگرافی کے لئے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر پپو سمراٹ کی خدمات لی گئی ہیں۔انہوں نے اس گانے کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔گانا فلم کے ہیرو شمس رانا اور ہیروئین سحر ملک پر شوٹ کیا گیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر مختار احمد خواجہ ہیں جو پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے ہوا کا جھونکا ثابت ہورہے ہیں ۔

    ان کے اور بھی پراجیکٹ کررہا ہوں ۔اداکار شمس رانا نے کہا کہ باسو چوہدری اچھے ڈائریکٹر ہیں، وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اپنا کردار نہایت ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ وہ ایک مجاہد ہیں۔بلو بادشاہ کے کردار کے لئے مجھے ان کی رہنمائی حاصل رہی ہے۔اداکارہ سحر ملک نے بتایا کہ شازیہ منظور میری فیورٹ سنگر ہیں۔ ان کی آواز میں گایا گانا مجھ پر عکسبند ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔فلم بلو بادشاہ کی کہانی بہت ہی کمال کی ہے۔باسو چوہدری نے اسے جس خوبصورت انداز سے لکھا ہے اور وہ اس سے بھی زیادہ جاندار ڈائریکشن دے رہے ہیں۔کوریوگرافر پپو سمراٹ نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرچکا ہوں ۔باسو چوہدری بھی اپنے کام کے ماہر ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔ وہ سمجھدار اور محنتی ڈائریکٹر ہیں۔

    رنویر سنگھ ریاضی میں کتنے نمبر لیتے تھے ؟‌اداکار نے خود ہی بتا دیا

    زندگی تماشا 4 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو …

  • ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    ندیم بیگ نے مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم کا اعلان کر دیا

    معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں مہوش حیات کے ساتھ پنجابی فلم بنانے جا رہا ہوں ، اور بہت جلد اس فلم پر کام شروع کر دیا جائیگال. ندیم بیگ نے یہ اعلان لاہور میں‌میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کیا. انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ایک معیاری پنجابی فلم بنا کر دیں گے . ندیم بیگ نے فلم کی ہیروئین کا نام تو بتا دیا لیکن ہیرو کا نام نہیں بتایا انہوں نے کہا کہ ہیرو زیر غور ہے اس کا اعلان بھی بہت جلد کر دیا جائیگا. اس اعلان کے موقع پر مہوش حیات نے کہا کہ میں‌بہت پرجوش ہوں پنجابی فلم کرنے کےلئے.

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجابی ہماری زبان ہے اور مجھے بولنی آتی ہے باقی جو کمی بیشی ہے وہ میں سیکھ کر دور کرلوں گی. ندیم بیگ نے کہا کہ میں مہوش کو ہر فلم میں نہیں‌لیتا بلکہ جس کردار میں فٹ بیٹھ رہی ہوں اسی فلم میں اسکو کاسٹ کرتا ہوں.” ایسا نہیں ہے کہ میں‌مہوش حیات کے علاوہ کسی اور کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا”. ندیم بیگ نے کہا کہ مہوش ایک بہترین اداکارہ ہیں یہ بات اپنی جگہ ہے لیکن ان کی کاسٹنگ سکرپٹ‌کی ڈیمانڈ کے مطابق ہی کی جاتی ہے.
    فادر ز ڈے کے حوالے سے سہیل احمد کی دل کو چھو لینے والی پوسٹ

    کنول آفتا ب کو اپنی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کرنا پڑی؟

    اقراءعزیز نے پہلی کمائی کا کیا کیا؟