اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عیدالاضحیٰ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر اور چوہدری جاوید علاؤالدین سمیت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کے حکام نے مویشی منڈیوں کے قیام اور انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب کمپنی چوہدری عبدالجبار گجر نے صفائی ستھرائی اور ویسٹ مینجمنٹ پلان سے آگاہ کیا۔عوامی نمائندوں نے مویشی منڈیوں میں مقامی بیوپاریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایت جاری کی کہ عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منڈیوں میں بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں اور افسران باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید کہا کہ کیٹل مینجمنٹ کمپنی بیوپاریوں اور خریداروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرے، جبکہ متعلقہ افسران کیمپس میں سہولیات اور ڈیوٹی اہلکاروں کی نگرانی جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عیدالاضحیٰ کے مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، منڈیوں میں پینے کے پانی کی باقاعدہ ٹیسٹنگ کروائی جائے اور سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عید کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
Tag: #PunjabNews
-

اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں تیز رفتار فیصلے، متعدد کیسز نمٹا دیے گئے
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ریونیو کورٹ میں کیسز کی سماعت کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا اور متعدد مقدمات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔انہوں نے زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تیاری مکمل اور ریکارڈ درست رکھا جائے تاکہ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ ریونیو معاملات میں عوام کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو سسٹم میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
-

دیپالپور میں کرایوں کی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3 مسافر گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ ڈرائیورز کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، جس پر زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات درست ثابت ہوئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری مقرر کردہ کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کرایہ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں، بصورت دیگر اڈہ مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
-

ننکانہ صاحب: وساکھی میلہ سر پر، سیوریج منصوبہ نامکمل — یاتریوں کو مشکلات کا خدشہ
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز وساکھی میلہ میں 2 دن باقی کیا ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے کیا مسائل جوں کے توں رہیں گےننکانہ صاحب میگا سیوریج پراجیکٹ سست روی کا شکار، واسا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے احکامات کے باوجود کیپٹن حسنین نواز شہید روڈ کلیئر نہ ہو سکی دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو شدید مشکلات کا خدشہ، مرکزی شاہراہ کھدائی اور پائپوں سے بھر گئی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے فوری نوٹس کا مطالبہ ضلعی انتظامیہ کے لیے وساکھی کے دنوں میں کیپٹن حسنین نواز شہید روڈ کلیئر کرنا بڑا چیلنج بن گیاننکانہ صاحب وساکھی میلہ کی تقریبات میں محض 3 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ننکانہ صاحب میں جاری سیوریج میگا پراجیکٹ تاحال سست روی کا شکار ہے جس کے باعث واسا کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی جانب سے واضح احکامات اور سات روزہ ڈیڈ لائن کے باوجود کیپٹن حسنین نواز شہید روڈ پر کام مکمل نہ ہو سکا، جبکہ سڑک کے مختلف حصوں میں کھدائی، بکھرے پائپ اور ادھورا کام شہریوں اور زائرین کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے،10 اپریل سے شروع ہونے والی تقریبات میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچیں گے، جو اپنے قیام کے دوران مختلف مقامات کی یاترا کریں گے،جن میں گوردوارہ جنم استھان، گوردوارہ تنبو صاحب، گوردوارہ پانچویں اور چھٹی پاتشاہی، گوردوارہ مال جی صاحب اور گوردوارہ کیارہ صاحب سمیت شہر کے اہم گوردوارے اسی مرکزی شاہراہ پر واقع ہیں،جبکہ شہر کے بڑے بازار بھی اسی روڈ سے منسلک ہیں،موجودہ صورتحال میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر سیوریج لائن کی کھدائی اور سڑک پر پڑے پائپ بروقت نہ ہٹائے گئے تو سکھ یاتریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو نہ صرف انتظامی کارکردگی بلکہ شہر کی ساکھ پر بھی اثر انداز ہوگا،شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وساکھی میلے کے دنوں میں اس اہم شاہراہ کو کلیئر کروانا انتظامیہ کے لیے ایک بڑا امتحان بن چکا ہے اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا واسا اور ضلعی انتظامیہ وساکھی میلے سے قبل اس اہم شاہراہ کو کلیئر کر کے اپنی کارکردگی ثابت کر پائیں گے، یا مسائل جوں کے توں رہیں گے.
-

کلر کہار: پاک مشہدی کراکری اسٹور میں آگ، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا
کلر کہار میں تلہ گنگ روڈ پر واقع پاک مشہدی کراکری اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چکوال نے فوری طور پر قریبی پوائنٹ سے ایمبولینس سروس اور سنٹرل اسٹیشن سے فائر وہیکل جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر سین اسیسمنٹ کے بعد فوری طور پر فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً 20 سے 25 منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا، جبکہ بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا تاکہ آگ دوبارہ بھڑکنے کا خدشہ ختم کیا جا سکے۔ریسکیو 1122 کے بروقت اور مؤثر رسپانس کی بدولت ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
رپورٹ: فیضان شیخ، باغی ٹی وی -

ننکانہ صاحب: اقلیتی برادری میں گرانٹس کی شفاف تقسیم، 318 مستحق افراد میں چیکس تقسیم
ننکانہ صاحب میں حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کے لیے خصوصی گرانٹس کے تحت 318 مستحق مرد و خواتین میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق امداد سے 21 ہندو، 198 مسیحی اور 99 سکھ شہری مستفید ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے اور حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ مستحق اقلیتی خاندانوں میں میرٹ کی بنیاد پر مینارٹی کارڈ تقسیم کیے گئے، جس میں کسی قسم کی سیاسی سفارش کو ختم کر دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ کرسمس، ویساکھی، دیوالی اور ایسٹر جیسے تہواروں پر خصوصی گرانٹس جاری کی گئی ہیں، جنہیں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی امور کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 50 کروڑ سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا ہے۔
-

ننکانہ صاحب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن، بلا نقشہ تعمیرات مسمار
ننکانہ صاحب حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر راؤ تسلیم اختر کی زیر نگرانی چیف افیسر عامر اختر بٹ ضلع کونسل کی ھدایت پر ننکانہ صاحب بلڈنگ انفورسمنٹ ونگ کا غیر قانونی بلا نقشہ منظوری ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 51 ار بی اضافی ابادی چوہدری جمیل گجراضافی ابادی عمر فاروق جمرہ روڈ شاہکوٹ 51 ار بی متعدد نوٹس جاری کرنے کے بعد عدم تعمیل کی صورت میں موقع پرقانونی کاروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر آفس کے بلڈنگ سڑکات اور سیوریج وغیرہ گرا دیے گئے مزید یہ کہ حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا اور زرعی زمین پر بے تحاشہ رائشی سکیمز بنا کر سادہ لو عوام کو ترقیاتی کاموں کا جھانسا دے کر سبز باغ دکھا کر چاندی کرنے میں مگن ہیں. متعلقہ محکمہ یا اتھارٹی سے منظوری نہ لینے کی بنا پر مزید غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان اور ڈیویلپرز کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف ائی ار کا اندراج کروایا جائے گالہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ داری کرنے سے پہلے متعلقہ لوکل گورنمنٹ یا اتھارٹی سے ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے متعلق واضح کر لیں تاکہ اپ کا قیمتی سرمایہ ضائع ہونے سے بچ سکے.
