Baaghi TV

Tag: qavi khan

  • قوی خان کو جب کینسر کا پتہ چلا، صورتحال بہت بگڑ چکی تھی سہیل احمد

    قوی خان کو جب کینسر کا پتہ چلا، صورتحال بہت بگڑ چکی تھی سہیل احمد

    اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ میری قوی خان کے ساتھ بہت دوستی تھی ، ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ملاقات کیا کرتے تھے ، وہ کراچی میں ہوتے تو میں‌کراچی ملنے جاتا ، لاہور آتے تو روز ہماری ملاقات ہوتی. قوی خان ہر تین ماہ کے بعد اپنے مکمل ٹیسٹ کرواتے تھے اس کے باوجود جب انہیں‌کینسر کا پتہ چلا ،ان کی کنڈیشن بہت بگڑ چکی تھی. سہیل احمد نے کہا کہ ہم دونوں مستنسر حسین تارڑ کے ساتھ صبح کو واک کیا کرتے تھے ، ایک دن قوی خان نے مجھے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ، میں نے کہا ٹیسٹ کروا لیتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کروا لئے ہیں، ہم

    دونوں اپنے جاننے والے ایک ڈاکٹر کے پاس چلے گئے ، ڈاکٹر نے مجھے اگلے دن کال کرکے کہا کہ ان کو تو کینسر ہے اور کینسر بہت بگڑ چکا ہے. میں‌نے قوی خان کو بتایا کیونکہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ پندراں دن کے اندر انجیکشنز شروع کر دئیے جائیں. قوی خان اپنے گھر والوں‌کو نہیں‌بتا رہے تھے پھر میں‌نے قوی خان کے بیٹے عدنان کو کال کی اور بتایا اس کے بعد اس نے ان کو بلوایا اور علاج شروع کر وایا لیکن ان کی زندگی نے ان سے وفا نہ کی .

  • قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    قوی خان نے ہم سے سے بہت سارے فنکاروں‌کو اداکاری کرنی سکھائی ہمایوں سعید

    سینئر اداکار قوی خان کی رحلت پر ہمایوں سعید نے بھی ایک دکھ بھری جذباتی پوسٹ شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ” قوی خان ایک آئیکن، ایک انسپائریشن، ایک انسٹی ٹیوٹ تھے . انہوں نے ہم میں سے بہت سے لوگوں کو نہ صرف اداکاری کرنے کا طریقہ سکھایا بلکہ یہ بھی سکھایا کہ اپنی پوری زندگی کیسے گزارنی ہے اور کن اصولوں پر گازرنی ہے ، انہوں نے یہ بھی سکھایا کہ اداکاری کے لئے خود کو اور خود کے جذبے کو کیسے وقف کرتے ہیں ، خدا ان کے درجات بلند کریں” .

    ہمایوں سعید کی اس پوسٹ‌ پر قوی خان کے بہت سارے پرستاروں نے کمنٹس کئے اور اپنے پسندیدہ اداکار کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ قوی خآن کا خلاء کوئی بھی اور کبھی بھی پورا نہیں کر سکے گا یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور قوی خان نے متعدد پراجیکٹس میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا. قوی خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے . اس کے باوجود وہ جب بھی پاکستان ہوتے کہیں جاتے آتے تو پوری انرجی کے ساتھ جاتے اور کوئی گمان بھی نہ کر پاتا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں قوی خان نے اداکاری کے میدان میں‌خودداری کا دامن اپنائے رکھا.

  • قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    قوی خان کا اداکاری میں مقام بے مثال رہے گا عدنان صدیقی

    اداکار عدنان صدیقی جو کہ قوی خان کی فنی صلاحیتوں کے ہمیشہ سے ہی معترف رہے ہیں انہوں نے قوی خان کے انتقال کے بعد ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ” قوی خان کے انتقال کی خبر یقینا خوفناک ہے ان کا اداکاری کی دنیا میں نام اور مقام بے مثال رہے گا ، ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے وہ نہ صرف اداکاری بلکہ زندگی کے بارے میں بھی سیکھنے کا ایک زندہ ادارہ تھا۔ ہم سب ان کی رحلت پر بہت زیادہ افسردہ ہیں اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. اسی طرح سے ماضی کی اداکارہ شمع جونیجو نے بھی لکھا کہ قوی خان کا انتقال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے یہ ایسا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو گا.

    یاد رہے کہ قوی خان نے سٹیج پلیز میں‌بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ، پاکستان ٹیلی ویژن کی جب بھی تاریخ لکھی جائیگی اس میں قوی خان کا نام نمایاں فہرست میں شامل ہو گا. قوی خان نے ڈرامہ سیریل ببن خالہ کی بیٹیاں میں بہت ہی خوبصورت کردار نبھایا اسی طرح‌سے ان کے کئی ایک لازوال ڈرامے ہیں جو شائقین کو آج بھی یاد ہیں اور ہمیشہ یاد رہیں گے.

  • قوی خان کے انتقال پر عمران خان اور محسن نقوی کا اظہار تعزیت

    قوی خان کے انتقال پر عمران خان اور محسن نقوی کا اظہار تعزیت

    قوی خان کی وفات پر جہاں ان کے شوبزکے ساتھیوں اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے وہیں سابق وزیراعظم جناب عمران خان نے بھی اداکار کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے ” معروف اداکار قوّی خان کی رحلت کے بارے میں جان کر رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں”۔ دوسری طرف نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بھی قوی خان کے انتقال کو شوبز انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اداکار کے سوگوار خاندان کے دکھ میں شریک ہوں ، قوی خان کے انتقال سے اداکاری کا

    سہنری دور ختم ہو گیا ہے. انہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے ٹی وی ڈراموں کو نئی جہت دی۔ان کے یادگار ڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیں . قوی خان مرحوم کی فن و ثقافت کے فروغ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ قوی خان علاج کی غرض سے کینڈا میں زیر علاج تھے ، وہاں وہ اپنے بیٹے عدنان کے ساتھ رہتے تھے. کینسر سے جُوجنے والے قوی خان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ ڈرامے ہیں جن میں اندھیرا اجالا قابل ہے. ستارہ امتیاز حاصل کرنے والا یہ فنکارہمیشہ اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ رہے گا.

  • خوبصورت سیرت اور خوبصورت انسان ہم سے جدا ہو گیا نبیل قریشی

    خوبصورت سیرت اور خوبصورت انسان ہم سے جدا ہو گیا نبیل قریشی

    ہدایتکار نبیل قریشی جنہوں نے گزشتہ برس قوی خان کے ساتھ کام کیا، نبیل قریشی نے قوی خان جیسے لیجنڈ فنکار کو قائداعظم زندہ باد میں ڈائریکٹ کیا. نبیل قریشی نے قوی خان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” قوی خان نہایت ہی خوبصورت اور خوب سیرت انسان تھے وہ ہم سے آج جدا ہو گئے ، خوبصورت فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بہت ہی باخلاق تھے ، بہت زیادہ پیار کرنے والے انسان تھے. ان کے ساتھ کام کرنے

    کی خوبصورت یادیں دل میں رہیں گی”. نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ قوی خان کے ساتھ کام کرنا نہایت ہی یادگار ہے . ان کا یوں دنیا سے چلے جانا ہم سب کے لئے ایک بہت ہی دکھ کی خبر ہے. یاد رہے کہ گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم قائداعظم زندہ باد میں قوی خان نے ایک نہایت ہی خوبصورت کردار کیا. اس فلم کی سکریننگ کے موقع پر قوی خان خصوصی بور پر لاہور تشریف لائے اور انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ پاکستان میں سینما ایک بار پھر ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گیا ہے، آج ہمارے ہاں فلم بھی بہت اچھی بن رہی ہے اور ڈرامہ بھی بہترین بنایا جا رہا ہے.

  • میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے قوی خان کے ساتھ کام کیا فہد مصطفی

    میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے قوی خان کے ساتھ کام کیا فہد مصطفی

    سینئر اداکار قوی خان کی وفات کا سن کر ان کے مداح اور ساتھی خاصے ہیں دکھی. قوی خان نے کئی دہائیوں تک فن کی خدمت کی اور اپنے مختلف کرداروں سے شائقین کے دل جیتے . قوی خان اپنی ذات میں اداکاری کا ایک ادارہ تھے. اداکار فہد مصطفی نے ایک ٹویٹ کے زریعے کہا ہے کہ قوی خان کے انتقال کا سن کر میں بہت زیادہ دکھی ہوں اور صدمے میں ہوں. لیکن میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ کیونکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، میں‌نے ان کے ساتھ قائداعظم زندہ باد میں کام کیا ، وہ اپنے کام کے ماہر تھے ، وہ ہم سب کے استاد تھے

    ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا . وہ ایک حقیقی پاکیزہ روح تھے. یوں فہدمصطفی نے قوی خان کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز گردانتے ہوئے خود کو خوش نصیب کہہ ڈالا.فہد مصطفی نے قائداعظم زندہ باد میں قوی خان کے ایسے بیٹے کا کردار نبھایا جو پیسوں کی خاطر کچھ بھی کر گزرتا ہے، قوی خآن نے ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا کردار کیا.یاد رہے کہ قوی خان نے ڈراموں اور فلموں دونوں میڈیم کے لئے کام کیا اور ہرجگہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

  • قوی خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار

    قوی خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سوگوار

    سینئر اداکار قوی خان کے انتقال کی خبر سب پر بجلی بن کر گری ہے.قوی خان کے مداح اور ان کے شوبز کے ساتھی سوگوار ہیں. قوی خان کے شوبز ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا. اداکار سہیل احمد نے ٹویٹر پر پوسٹ لکھی "عظیم انسان اور لاجواب لیجنڈری اداکار جناب مُحّمد قوی خان ہمیں چھوڑ کر اپنے ربِ کریم کے پاس چلے گئے ” . اداکارہ صباحت علی بخاری نے لکھا ” ایک بہترین اداکار سے شوبز انڈسٹری محروم ہو گئی ہے قوی خان کا چلے جانا یقینا ایک بڑا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا”. ریحان اظہر نے لکھا کہ میں نے اپنا بہت ہی خوبصورت دوست کھو دیا ہے. عمران اشرف نے لکھا کہ ” ایک

    عظیم انسان اور عظیم اداکار دنیا سے چلا گیا ہے” .عفت عمر نے لکھا کہ ” قوی خان اس دنیا سے چلے گئے” ، ہدایتکار ندیم بیگ نے لکھا کہ ” ہم نے ایک اور بڑے آرٹسٹ کو کھو دیا ان جیسا کوئی نہیں نہ ہو گا، ہم ایک عظیم فنکار اور انسان سے محروم ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ قوی خان کینڈا میں زیر علاج تھے ، قوی خان اپنئ بیٹے عدنان کے ساتھ کینڈا میں رہائش پذیر تھے. قوی خان کی نماز جنازہ کا علاج بعد میں کیا جائیگا. قوی خان اپنی ذات میں اداکاری کا ایک انسٹیٹیوٹ تھے.