Baaghi TV

Tag: Quetta

  • سانحہ مچھ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے. رحمان ملک کا مطالبہ

    سانحہ مچھ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے. رحمان ملک کا مطالبہ

    اسلام آباد
    چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا سانحہ مچ کیخلاف احتجاجی دھرنے میں شریک و اظہار یکجہتی

    رحمان ملک کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

    سانحہ مچھ کا واقعہ صرف اہل تشیع کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے،

    سب سے پہلے تعزیت کرتا ہوں سانحہ مچھ کے لواحقین کے ساتھ،

    سانحہ مچھ پر دل خون کا آنسو بہا رہا ہے،

    افسوس ہے کہ آج چھٹا دن ہے اور شہدا اب تک دفن نہیں ہو سکے ہیں،

    وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ انا کو ایک طرف رکھے فوری کوئٹہ جائے،

    اپنی کتابوں میں میں نے کئئ بار تذکرہ کیا کہ پاکستان میں دائش بڑھ رہی ہے

    پاکستان کے ساٹھ ہزار نوجوانوں کی دائش نے ٹریننگ کی ہے

    دائش کا طریقہ کار گلہ کاٹنا ہوتا ہے

    ہماری حکومت کے وقت بھی سو سے زائد شیعہ دوست شہید ہوئے

    پہلی بار بتا رہا ہوں کہ تب میں نے کہا تھا کہ شیعہ برادری سے مشاورت کرکے حل نکالا جائے

    موجودہ سانحہ مچھ پر سیاست نہیں ہونی چاہیے

    وزیراعظم عمران خان آپ پاکستان کے ہر فرقے کے وزیراعظم ہیں

    سانحہ مچھ کے لواحقین کا چھوٹا سا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ہمارے پاس آئیں

    جس نے بھی ایسی دہشت گردی کی وہ پاکستان میں شیعہ سنی کا فساد پیدا کر رہا ہے

    حکومت وقت سے اپیل ہے کہ سانحہ مچھ کو نظر انداز نہ کیا جائے

    سانحہ مچھ پر سپریم کورٹ کے جج کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن بنایا چائے،

    جوڈیشل کمیشن میں چاروں صوبوں کے ہائی کورٹ کے جج شامل کئے جائے،

    بطور چیرمین سینٹ کمیٹی برائے داخلہ میں نے سانحہ مچھ کا پہلے دن نوٹس لیا تھا،

    صدر مملکت یا وزیراعظم پاکستان میں سے کسی کو کوئٹہ میں موجود ہونا چاہیے تھا

    جب سانحہ مچھ پر کمیشن قائم ہوگا تو دیکھنا ہوگا کہ دائش کے پاکستان میں کہاں کہاں مراکز ہیں

    میری معلومات کے مطابق چین پاکستان ایران کے حوالے سے داعش نے پلان کیا ہے

    امید ہے حکومت پاکستان سانحہ مچھ کی مکمل تحقیقات کرے گی

    کیا مچھ میں جب واقعہ پیش آیا تو تب سیکیورٹی سوئی ہوئی تھی

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں عوام کی حفاظت کے لیے ہوتی ہیں

    سانحہ مچھ پر ایک کیا کئی جے آئی ٹی بننی چاہیے تھیں

    سانحہ مچھ پر جو بھی کمیشن بنے وہ بظاہر دکھانے کے لیے نہیں ہونا چاہیے

    میں نے وزیراعظم کو خط اور ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ سانحہ مچ پر نوٹس لیں

    وزیراعظم کو چاہیے کہ جلد جہاز میں بیٹھیں اور کویٹہ چلے جائیں

    آج شیعہ کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے تو میں بتا رہا ہوں کہ کل سنیوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہوگی

    سانحہ مچھ کے لواحقین چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آئیں اور ان کی مشکلات سنیں

    کہنا آسان ہے لیکن جس کا بیٹا شہید ہوا ہے اس سے پوچھنا چاہیے

    بہت ہی بھاری دل سے میں اسلام آباد کے مظاہرین کے پاس آیا ہوں

    میری حکومت سے اپیل ہے کہ سیاسی کشیدگیوں کو فی الفور ختم کیا جائے،

    اخر میں وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدارا کوئٹہ جائے تاکہ شہداء کی تدفین ہو سکے

  • سانحہ مچھ کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

    ‏کوٸٹہ میں آج مکمل شٹر ڈاٶن ہرتال جاری ہے.

    مرکزی انجمن تاجران نے بروز جمرات کو کوٸٹہ بھر میں مکمل شٹر ڈاٶن ہڑتال کا اعلان کیا تھا.

    مچھ بولان میں 11 افراد کو بے گناہ قتل کرنے کے واقعہ کیخلاف کوٸٹہ بھر میں مکمل شٹر ڈاٶن ہرتال جاری ہے.

    مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا تھا.

  • سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    سانحہ مچھ کے خلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

    ‏کوٸٹہ میں آج مکمل شٹر ڈاٶن ہرتال جاری ہے.

    مرکزی انجمن تاجران نے بروز جمرات کو کوٸٹہ بھر میں مکمل شٹر ڈاٶن ہڑتال کا اعلان کیا تھا.

    مچھ بولان میں 11 افراد کو بے گناہ قتل کرنے کے واقعہ کیخلاف کوٸٹہ بھر میں مکمل شٹر ڈاٶن ہرتال جاری ہے.

    مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا تھا.

  • ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع

    ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع

    ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع

    کوئٹہ میں ہونے والے علم ناک سانحہ کے پیش نظر جس میں گیارہ بے گناہ لوگ کو بے دردی کے ساتھ ذبح کرکے شہید کر دیا گیا تھا

    ان کے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کو کہا گیا تھا جس کے پیش نظر آج میاں چنوں میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیے جارہیں ہیں
    احتجاجی مظاہرہ میں شیعہ سنی علامہ کرام
    نے شرکت کی شیعہ علامہ میں سید شفقت حسین شاہ علامہ بشارت علامہ محمد رضا نقوی صاحب اہلسنت علامہ میں علامہ رفیق احمد شاہ جمالی اور عبداللہ سیالوی وکلا برادری میں سید علی حسین ایڈووکیٹ انجینئر سمیر الحسن اور عام عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی ان سب کا یہی مطالبہ ہے کہ سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے گیارہ افراد کو انصاف دیا جاۓ اور ان کے قاتلوں کو سخت سے سخت سے دی جاۓ

  • طیارے میں فنی خرابی، بلاول کی کوئٹہ روانگی تاخیر کا شکار

    طیارے میں فنی خرابی، بلاول کی کوئٹہ روانگی تاخیر کا شکار

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹر پر پیغام.

    میں ابھی وزیراعلی سندھ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ کوئٹہ جانے کے لئے کوشاں ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

    انجن کے نہ چلنے کے سبب ہمیں کراچی سے کوئٹہ جانے والے طیارے سے اتار دیا گیا ہے. میں اب کوئٹہ پہنچنے کے لئے متبادل انتظامات کے حوالے سے کوشاں ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

    وزیراعظم کو دہشتگردی سے متاثرہ ان مظلوموں کے مطالبات تسلیم کرنا چاہئیں جو میتوں کے ساتھ پانچ روز سے احتجاج کررہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

  • کوئٹہ مچھ واقعے کے متاثرین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری.

    کوئٹہ مچھ واقعے کے متاثرین کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری.

    ‏سانحہ مچھ ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے.

    ورثاء کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم کے آنے تک دھرنا جاری رکھیں گے.

    ورثاء کے وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ ہونیوالے مذاکرات ناکام ہو گئے تھے.

    ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ہمیں ٹارگٹ کیا جاتا لیکن اس کے باوجود حکومت ہمیں تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کو اس ملک کا حصہ ہی نہیں سمجھا جاتا.

  • کوئٹہ میں مظاہرین کے وزیر داخلہ سے مذاکرات ناکام.

    کوئٹہ میں مظاہرین کے وزیر داخلہ سے مذاکرات ناکام.

    مچھ میں بے دردی کے ساتھ قتل کیے جانیوالے افراد کے لواحقین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا.

    ہزارہ افراد کے لواحقین نے وزیر اعظم کے نا آنے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا.

    کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہو گئے. وفاقی وزیر وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ پہنچے تھے.

  • کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ میں فائرنگ

    کوئٹہ: چمن میں دشمنی کی وجہ سے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق چمن میں کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب دیرینہ دشمنی کی بناءپر گاڑی پر فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ لیویز حکام کے مطابق چمن کوئٹہ شاہراہ پر بائی پاس دروازہ کے قریب پرانی دشمنی کی بناءپر مسلح افراد نے کوئٹہ سے افغانستان جانے والی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان خدائیداد اور اس کی والدہ بی بی عزیزہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے۔ لیویز نے بتایا کہ چند سال قبل ایک شخص افغانستان میں قتل ہوا تھا جس کا الزام مقتول خدائیداد پر لگایا گیا جسے پاکستان میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بجھوایا تھا اور وہ 3 سال کوئٹہ میں رہا لیکن گزشتہ روز عدالت نے عدم ثبوت کی بناءپر اسے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا اور جیل سے رہائی کے بعد مقتول خدائیداد اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ واپس افغانستان جارہا تھا کہ چمن کوئٹہ شاہراہ پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

    لیویز نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشوںکو افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔ لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • بھارت کشمیر کے بعد اب کونسے پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے جارہا ہے؟ ہر طرف افراتفری

    بھارت کشمیر کے بعد اب کونسے پاکستانی علاقے پر حملہ کرنے جارہا ہے؟ ہر طرف افراتفری

    کوئٹہ: نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بھارت میں مہم چلائی جا رہی ہے کہ کشمیر کے بعد اب بلوچستان پر وار کیا جائے اور پاکستان کو توڑا جائے.

    تفصیلات کے مطابق نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت میں مہم چلائی جا رہی ہے کہ کشمیر کے بعد اب بلوچستان پر وار کیا جائے اور پاکستان کو توڑا جائے، میں اُن کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں فرزندِ میر سراج خان رئیسانی ہوں۔ بھارت کو قبرستان بنا کر رکھ دوں گا اگر جس نے بھی میرے ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا۔ کشمیری میری جان کا حصہ ہیں.

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35 اے اور 370 کی منسوخی کے بعد ملک بھر سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، تاہم اب نواب زادہ جمال خان رئیسانی نے بھی مودی سرکار کو للکارا ہے.

  • سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال

    سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال

    سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان.
    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کا بھر پور مقابلہ کریں گے. پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے. انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا. یاد رہے کہ اس دھماکے میں اب تک چار پولیس اہلکاروں کی شہادت جبکہ سویلین سمیت 11 زخمی ہیں. انہوں نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی.