Baaghi TV

Tag: Quran burning

  • اسلاموفوبیا کیخلاف جامع حکمت عملی کیلئے انتونیوگریترس سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ

    اسلاموفوبیا کیخلاف جامع حکمت عملی کیلئے انتونیوگریترس سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ

    اسلاموفوبیا کیخلاف جامع حکمت عملی کیلئے انتونیوگریترس سے بلاول بھٹوزرداری کا مطالبہ
    وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے یواین سیکرٹری جنرل کو فون کرکے اسلام وفوبیا کے خلاف جامع حکمت عملی کے لیے اقوام متحدہ کی مشترکہ کاوشوں کا مطالبہ کیا ہے۔


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے فون پر بات کی اور سیلابی صورتحال کے بعد ان کےتعاون پر شکریہ ادا کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے سپلائی چین میں تعطل آنے پر غذائی خدشات کے چیلنجز پر بات کی اور بلیک سی گرین انیشی ایٹوو کی مذاکرات کے ذریعے بحالی پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیرخارجہ کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل سے قرآن پاک کے حوالے سے واقعات پر بھی بات کی، اور اسلام وفوبیا کے خلاف جامع حکمت عملی کے لیے اقوام متحدہ کی مشترکہ کاوشوں کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ کوپن ہیگن، ڈنمارک کے دارالحکومت میں عراق کے بعد مصر کے سفارت خانے کے سامنے بھی ہونے والے مظاہرے میں دو انتہا پسندوں نے قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کی ناپاک جسارت کردی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
    پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
    باغی ٹی وی کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں ایک ہفتے کے دوران قرآن کی بے حرمتی کا یہ تیسرا واقعہ ہے جب کہ اس قبل سویڈن میں بھی رواں ماہ تین بار قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مکروہ حرکت کی گئی۔ ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں منگل کے روز ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اسلام مخالف مٹھی بھر کارکنوں نے مصر اور ترکیہ کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن مجید کے نسخے نذرآتش کیے ہیں۔ڈنمارک میں ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے توقیری کے یہ نئے واقعات ہیں۔

  • کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال دیا گیا

    کوپن ہیگن؛ قرآن کی ایک بار پھر بے حرمتی، ڈنمارک کا سفارتی عملہ بغداد نکال دیا گیا

    عراق نے ڈنمارک میں اپنے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کی ہے جبکہ کوپن ہیگن میں انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے ایک مرتبہ پھر قرآن مجید کی توہین کا مظاہرہ کیا ہے۔ العربیہ ٍڈاٹ نیٹ کے مطابق دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ نے پیر کے روز ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔اس میں ایک شخص مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کررہا ہے، وہ اسے جلاتا اور عراقی پرچم کو کچلتا ہوا نظر آتا ہے۔

    سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں جمعہ اور حالیہ ہفتوں میں ہونے والے اسی طرح کے واقعات کے بعد یہ تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے۔ عراق کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کے نسخے کو نذرآتش کرنے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔وزارت نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات ’’انتہا پسندی اور نفرت کے وائرس‘‘ کو’’معاشروں کے پرامن بقائے باہمی کے لیے حقیقی خطرہ” بننے کی اجازت دیتے ہیں۔

    وزارتِ خارجہ کے ترجمان احمدالصحاف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سفارت خانے کا عملہ ہفتے کے روز عراق سے روانہ ہو چکا ہے۔ کوپن ہیگن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے پہلے واقعے کے بعد عراق کے بااثر شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر کی اپیل پر ہفتے کے روز بغداد میں قریباً ایک ہزار مظاہرین جمع ہوئے تھے۔ انھوں نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے گرین زون میں واقع ڈنمارک کے سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دو پلوں کو بند کر دیا اور مظاہرین آنسو گیس اور لاٹھیوں سے پسپا کر دیا۔ مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے جمعرات کے روز بغداد میں سویڈش سفارت خانہ کو آگ لگا دی تھی ۔انھوں نے یہ کارروائی اسٹاک ہوم میں مقیم ایک عراقی پناہ گزین کی قرآن مجید کی بے حرمتی کے ردعمل میں کی تھی۔

    عراقی حکام نے سفارت خانے کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے جبکہ سویڈش سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔عراق نے اسٹاک ہوم میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر سویڈن کے خلاف جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ سویڈش حکام نے اظہار رائے کی آزادی کی بنیاد پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے مظاہروں کی اجازت دی تھی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کی اجازت اس کارروائی کی کسی منظوری کا اشارہ نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے پیر کے روز یورپی یونین کے دیگر ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو میں انھوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح مذموم افعال کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انھوں نے یورپی یونین کے ممالک پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی نسل پرستانہ کارروائیوں اور تشدد کو بھڑکانے والی تمام کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں۔

  • قران کی بے حرمتی کرنے والے نے سرخ لکیر کو کراس کیا. مولانا فضل الرحمان

    قران کی بے حرمتی کرنے والے نے سرخ لکیر کو کراس کیا. مولانا فضل الرحمان

    سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ قرآن کی بے حرمتی کرنے والا دنیا کے جس حصے میں بھی ہو ہم اس توہین کا بدلہ لیں گے کیونکہ اس ملعون نے ہماری سرخ لکیر کو کراس کیا ہے۔ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں امریکا کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے نام نہاد دہشتگرد کا نعرہ لگا کر مسلمانوں کے خلاف اشتعال پیدا کیا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے چہرے سے لبرازم کا نقاب اتر چکا ہے، تم مسلمان کو برداشت نہیں کرسکتے، تم نے ہماری سرخ لکیر کو کراس کیا ہے، ہم مزید اس قسم کی حرکات کو برداشت نہیں کریں گے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اسلام بھی رہے گا، قرآن بھی رہے گا اور رسول اللہ کا نام بھی رہے گا، ہم نے دنیا کو اس طرف آگے بڑھنے سے روکنا ہے، اگر تم نہ رکے تو دنیا کے کسی بھی حصے میں ہو ہم بدلہ لیں گے۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل سعودی عرب نے سوئیڈن کے حکام کے غیر ذمے دارانہ اقدامات اور کچھ انتہا پسندوں کو قرآن کریم کے نسخوں کو نذر آتش اور بے حرمتی کرنے کی بار بار اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے، نیز عراق کی وزارت خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم سے کہا کہ وہ مسلمانوں کی مقدس چیزوں کے خلاف اس طرح کے مکروہ اعمال کی تکرار کو روکنے کے لیے خصوصی ہنگامی اجلاس بلائے۔

    دوسری جانب عراق کی حزب اللہ تحریک نے مسلمانوں کی مقدسات کی ایک بار پھر توہین کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا: قرآن کریم کی توہین غاصب صیہونی حکومت کے سامنے عرب اور اسلامی ممالک سر تسلیم خم ہونے کا نتیجہ ہے۔ لبنان کی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے قرآن کریم کی توہین کی تکرار کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا: جو کچھ ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں وہ قرآن کریم اور عراقی پرچم کو جلانا ہے جس کا مقصد سویڈن کی حکومت کی حمایت سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو کھلے عام مشتعل کرنا ہے، مسلمانوں کو اس شرمناک اقدام کے خلاف احتجاج کا بھرپور حق حاصل ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ

    پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے فیصلے سے بے حرمتی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اس شیطانیت کے تدارک کی مشترکہ حکمت عملی اور تمام مقدس کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت دینے کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی مہم چلائیں گے۔ واضح رہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گستاخ سیلوان مومیکا نے دوبارہ سویڈش پولیس کی حمایت اور اجازت سے قرآن مجید اور عراقی پرچم کی توہین کی۔

  • عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم

    عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم

    توہین قرآن کریم کے معاملے پرعراقی دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں مشتعل افراد نے دھاوا بولتے ہوئے سویڈن کا سفارتخانہ جلادیا ہے جبکہ عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دینے کے علاوہ سویڈش دارالحکومت سے اپنے چارج ڈی افیئر کو بھی واپس طلب کر لیا ہے، غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کے سفارتخانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے کیا ہے، سویڈن کے سفارت خانے کے باہرصبح سویرے مظاہرہ سوئیڈن میں قرآن کی ایک بارپھر بے حرمتی کی اجازت دیے جانے پرکیا گیا تھا۔

    جبکہ اس دوران ہزاروں مظاہرین سویڈن کے سفارتخانے میں داخل ہوئے اور وہاں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی تھی عراق کی وزارت خارجہ نے سویڈن کا سفارتخانہ جلانے کی مذمت کی ہے اورکہا ہےکہ حکومت نے متعلقہ سکیورٹی حکام کو واقعے کی فوری تحقیقات کے ساتھ ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عراقی حکام کے مطابق واقعے میں سفارتخانے کا عملہ محفوظ ہے،آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور صورت حال پرقابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
    دوسری جانب سویڈش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت خانے اورسفارتی عملےکی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراقی حکومت پرعائد ہوتی ہے ادھر عراق نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے ردعمل میں سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکل جانے کا حکم دینے کے علاوہ سویڈش دارالحکومت سے اپنے چارج ڈی افیئر کو بھی واپس طلب کر لیا، رائٹرز نے عراق کی سرکاری خبر رساں ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عراق نے عراقی سرزمین پر سویڈن کے ایرکسن کا ورکنگ پرمٹ بھی معطل کر دیا ہے۔

  • اردوان نے  قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام پر بزدلانہ حملہ قرار دے دیا

    اردوان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام پر بزدلانہ حملہ قرار دے دیا

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامو فوبیا کی کارروائیوں میں سہولت کاری کرنے پر انقرہ کی طرف سے سوئیڈن کے امریکی زیر قیادت نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کا اشارہ دیا ہے جبکہ اردوان نے سویڈن کے دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا۔ اس دوران ترک صدر نے کہا کہ یہ نفرت انگیز جرائم ہیں جو اسلامو فوبیا کی وجہ سے ہوتے ہیں،لوگوں کی مقدس اقدار پر حملوں کو آزادی فکر کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتا۔
    https://twitter.com/JimStenman/status/1675143509290917888
    ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کسی چرچ، عبادت گاہ یا کسی دوسرے عقیدے کے مندر کو آگ لگانا آزادی نہیں ہے اسی طرح قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے کی بھی آزادی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دیگر مغربی حکومتوں کی اسلامو فوبک کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی اقدامات کرنے میں ناکامی پر بھی سرزنش کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
    اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
    عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
    اردوان نے سوئیڈن پر مزید تنقید کی کہ وہ کرد عناصر کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا رہا ہے جنہیں انقرہ علیحدگی پسند دہشت گرد گروپوں کے ارکان کے طور پر دیکھتا ہے۔ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں اور اسلامو فوبیا کے خلاف پرعزم جنگ ہماری سرخ لکیر ہے۔