Baaghi TV

Tag: Rabi Pirzada

  • رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 22پارے لکھ لئے

    رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 22پارے لکھ لئے

    یہ سب جانتے ہیں اب کہ رابی پیرزادہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد فن خطاطی اور مصوری کے ساتھ ساتھ مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔وہ دین کی جانب مکمل طور پر راغب ہو چکی ہیں.یہی نہیں بلکہ رابی پیرزادہ نے تین سال قبل ہاتھ سے قرآن مجید لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اور اب تک وہ 22پارے لکھ چکی ہیں ۔رابی پیرزادہ کے اپنے ہاتھ سے قرآن مجید کے 22پارے لکھنے کے عمل کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سراہا جا رہاہے اور کہا جا رہاہے رابی پیرزادہ نے جو کہا وہ وہی کررہی ہیں ورنہ تو ہوتا یہ ہے کہ آج اگر کسی اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کافیصلہ کیا ہے تو کل کو وہ پھرسے شوبز میں‌واپس آجاتی ہے ۔

    تاہم ہاتھ سے قرآن مجید کے 22 سپارے لکھنے کےحوالے سے رابی کہتی ہیں کہ خدا کی ذات کی توفیق سے 22پارے مکمل کر چکی ہوں اور ان شا اللہ جلد ہی باقی8پارے مکمل کر لوں گی جس کے بعد اسے لوگوں کے سامنے پیش کروں گی ۔مجھے بہت خوشی ہے کہ خدا کی پاک ذات مجھ سے اس قسم کے کام لے رہی ہے جو میری نجات کا زریعہ بنیں گے . رابی پیرزادہ مزید کہتی ہیں ”جب سے میں‌نے نماز قرآن کے ساتھ اپنا رشتہ جوڑا ہے تب سے مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی سکون میں آ گئی ہے.”

    شاہ رخ کی محبت میں جوان فلم کی دیپیکا پڈوکون

    ریشم کو کیا چیز بہت پسند ہے ؟ اداکارہ نے بتا دیا

    والد کے لاکھوں روپے بینک سے جعلی دستخط کرکے نکلوالئے غنا علی کا انکشاف

  • رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    رابی پیرزادہ کے آفس میں چوری ہو گئی

    رابی پیرزادہ جنہوں نے شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر اللہ سے لو لگا لی ہے وہ اب ایک این جی او چلاتی ہیں جس کے تحت غریبوں کی مدد کرتی ہیں. رابی نے حالیہ دنوں میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لگائی اور اس کے کیپشن میں‌بتایا کہ وہ لندن جا رہی ہیں. رابی چند دن کے لئے لندن گئیں اور واپس آ گئیں. جب وہ واپس آکر اپنے آفس پہنچیں تو کیا دیکھتی ہیں کہ ان کے آفس کے چند ائیر کنڈیشنز جنکے آئوٹرز آفس کے باہر کی طرف لگے ہوئے ہیں وہ ہیں ہی نہیں چوری کر لئے گئے ہیں.

    رابی نے چھان بین کی لیکن انہیں یہی سمجھ آئی کہ انہیں چوری کر لیا گیا ہے، لہذا ”انہوں نے قریبی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر کٹوا دی”. رابی پیرزادہ کا کہنا ہےکہ مجھے ایف آئی آر کٹوائے ہوئے بھی کافی دن گزر چکے ہیں لیکن تاحال اس چوری اور چوروں کا کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا. رابی پیرزادہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس آفس کو غریب لوگوں کی مدد کے لئے چلاتی ہوں اور بجائے غریبوں کی مدد کرنے کے جو ہے وہ بھی چوری کر لیا گیا ہے ، یقینا ہم سب کے لئے افسوس کا مقام ہے.

    انجمن نے شبنم بیگم کو ستارہ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارک دی

    شے گل نے نیا گانا میرا سویرا ریلیز کر دیا

    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین

  • پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی رابی پیرزادہ

    پاکستان کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی رابی پیرزادہ

    اداکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے مکمل طور پر اللہ سے لو لگا لی ہے ایک عرصے سے وہ ایک این جی او چلا رہی ہیں جس کے تحت وہ مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کرتی ہیں ان کے بچوں کو ہنر مند بناتی ہیں ، ان کے بارے میں‌سوشل میڈیا پر ایک افواہ اڑائی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں، اس افواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رابی نے کہا ہےکہ میں پاکستان کو چھوڑ کر کیوں اور کہاں‌جائوں گی؟ پاکستان کے ساتھ مجھے محبت ہے اس ملک نے مجھے نام اور مقام دیا ہے اور یہ میرا پہلا اور آخری گھر ہے .

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ ”جب تک میری زندگی ہے میں لوگوں کی مدد کے مشن پر کاربند رہوں گی ”۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے رابی فائونڈیشن ملک گیر ادارہ بن چکا ہے جس کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ میں ملک چھوڑ کر یو کے منتقل ہو رہی ہوں، اس ملک کو میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی مجھے نہیں سمجھ آتی کہ کون ایسی باتیں پھیلا رہا ہے.

    اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں ہانیہ عامر کی مداحوں کو نصیحت

    عمرہ کرنے اپنے پیسوں سے آئے ہو یا کسی نے دئیے؟ فہد مصطفی سے ایسا …

    ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں

  • صاحب ثروت لوگ مستحق لوگوں کی مدد کریں رابی پیرزادہ

    صاحب ثروت لوگ مستحق لوگوں کی مدد کریں رابی پیرزادہ

    شوبز کو چھوڑکر دین اسلام کی طرف راغب ہونے والی رابی پیرزادہ نے ایک فاﺅنڈیشن بنا رکھی ہے جس کے تحت وہ غریب لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔ اسی حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں غریب اور مستحق لوگوں کی مددکر رہی ہوں اور خدا کی ذات مجھ سے یہ کام لے رہی ہے۔ ہمارا دین بھلائی اور رحم کا درس دیتاہے ، لیکن کچھ لوگوں نے ہمارے دین کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ اللہ تعالی نے ہر معاملے میں آسانی رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین کی راہ پر چلنے میں ہی عافیت ہے اور یہی ہماری نجات کا بھی زریعہ ہے ، دنیا چار دن کی ہے اس کے بعداصل امتحان شروع ہوتا ہے اس لئے ہمیں دنیا میں ایسے کام کرنے چاہیں جو آخرت میں

    ہماری نجات کا زریعہ بنیں۔ میرے پاس بہت ساری ایسی خواتین آتی ہیں جن پر ظلم کے پہاڑ صرف اسلئے توڑے جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے لڑکیوں کو جنم دیا، اسلام نے تو بیٹی کا درجہ بہت بلند رکھا ہے اس سے منہ موڑنے والے اپنی ذمہ اریوں سے بھاگنے والے یقینا خداکے مجرم ہیں۔ ہمارے نبی اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتے تھے تو ہم کیسے بیٹی کی اہمیت سے انکاری ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوں۔

  • ایک واقعہ نے میری زندگی بدل دی رابی پیرزادہ

    ایک واقعہ نے میری زندگی بدل دی رابی پیرزادہ

    اداکاری اور گلوکاری کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میری زندگی میں‌ایک ایسا واقعہ ہوا کہ جس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی. اگر وہ واقعہ نہ ہوتا تو شاید میں اللہ کی طرف اس طرح سے رجوع نہ کرتی جیسے اب ہے اور شاید میں شوبز بھی نہ چھوڑتی. رابی پیرادہ نے کہاکہ میں اپنے اس نئے حلیے اور نئی زندگی سے بہت زیادہ مطمئن ہوں. میں کہنا چاہتی ہوں سب کو کہ آپ اپنا آپ اللہ کے حوالے کردیں خدا آپ کی مشکلیں خود اپنے زمہ لے لے گا. رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ کی طرف رجوع کرنے میں جو سکون اور اطمینان

    ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں ہے، میں نے باقاعدہ کیلی گرافی نہیں سیکھی، لیکن میں بچوں کو کیلی گرافی اور پینٹنگ سکھا رہی ہوں. مجھے بہت اچھا لگتا ہے لوگوں کی مدد کرکے. میرے پاس ایسی ایسی خواتین آتی ہیں جن کا کوئی نہیں ہے اور ان شوہروں نے صرف ان کو اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ ان کے گھر میں بیٹیاں پیدا ہوئیں. رابی نے کہا کہ اب میں پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے کچھ مسنگ تھا لیکن اب میں اپنی ذات اور اپنے حالات سے بے حد مطمئن ہوں.

  • میرے جینے کا مقصد اب صرف انسانیت کی خدمت ہے رابی پیرزادہ

    میرے جینے کا مقصد اب صرف انسانیت کی خدمت ہے رابی پیرزادہ

    اداکارہ رابی پیرزادہ جو کہ اداکاری کو خیر باد کہہ چکی ہیں، انہوں نے مکمل طور پر اللہ کی راہ اختیار کر لی ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اللہ کی پاک زات نے مجھے اپنی راہ پر ڈالا. اور اب میرے جینے کا مقصد صرف ایک ہی ہے انسانیت کی خدمت. میں جب تک زندہ ہوں دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی. مجھے خوشی ہوتی ہے ایسے لوگوں کی مدد کرکے جو بہت غریب ہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہے. میری پینٹنگز سے مجھے جو بھی پیسہ ملتا ہے وہ میں غریبوں کی فلاح پر لگا دیتی ہوں. رابی پیرزادہ نے ایک سوال کے

    جواب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل جینے کا مقصد ہے اگر کسی کو یہ بات سمجھ میں‌آجائے تو پاکستان میں‌لاکھوں کروڑوں لوگوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں . مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ہر کسی کو اس ملک میں اپنی پڑی ہوئی ہے. ہر کوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہے وہ اپنے گھر کے اخراجات پورے کرے یا لوگوں کی مدد کرے. اس میں ہماری حکومتوں کو دیکھنا اور سوچنا ہو گا کہ کس طرح سے لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے. رابی نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے یہ سنتے آرہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے کب ہم یہ سنیں گے کہ ملک خوشحالی کے دور سے گزر رہا ہے.

  • رابی پیرزادہ کا خواتین کےلئے رمضان کا تحفہ

    رابی پیرزادہ کا خواتین کےلئے رمضان کا تحفہ

    ماضی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک وڈیو انسٹاگرام پر لگائی ہے جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا میں رمضان آتے ہی سیلز لگا دی جاتی ہے . چیزوں کی قیمتیں‌کم کر دی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا. ہمارے ہاں رمضان سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور پھر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا. یہ ساری صورتحال کافی افسوسناک ہے. انہوں نے کہا کہ پھلوں کی قیمتیں ہوں یا بیسن آٹا چاول گھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ایسے میں‌، میں نے راولپنڈی

    بحریہ ٹائون میں رابی پیرزادہ سٹور پر خواتین کی تمام چیزوں کی قیمتیں‌کافی کم کر دی ہیں. ان چیزوں پر بالکل بھی منافع نہیں‌کمایا جا رہا ، خواتین جا کر وہاں دیکھیں اگر ان کو قیمتیں‌کم نہ لگیں یا بازار جتنی بھی لگیں تو مجھے ضرور شکایت کریں میں اسکو خود دیکھوں گی. رابی نے کہا کہ میں خواتین کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے امید ہے کہ دوسرے لوگ بھی رعایتی قیمتوں پر چیزیں فروخت کریں گے. انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سب کے روزے اچھے جا رہے ہیں اور خواتین میرے سٹور پر ضرور جائیں گی.