Baaghi TV

Tag: rabia kalsoom

  • رابعہ کلثوم نے خود کو کس بڑی اداکارہ کے ساتھ ملا لیا؟‌

    رابعہ کلثوم نے خود کو کس بڑی اداکارہ کے ساتھ ملا لیا؟‌

    رابعہ کلثوم جو ایک اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ اچھی رقاصہ بھی ہیں انہوں نے ھال ہی میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد ایک دلچپسپ پوسٹ کی ہے. اگر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے اور اگر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن27دسمبر کو امن قائم رکھا ہوا تھا اور شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور ہے تو میں بھی آج سے ماہرہ خان ہوں، جاو جو کرنا ہے کرلو۔انہوں نے اس کے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔یاد رہے کہ رابعہ کلثوم کا شمار بھی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو عمران خان کی بہت بڑی حامی ہیں. وہ عمران خان کو نہ صرف پسند کرتی ہیں بلکہ ان کی شخصیت کے سحر میں مبتلا ہیں. اداکارہ رابعہ

    کلثوم کو لگتا ہے کہ ملک میں عمران خان کے علاوہ کوئی بھی سیاستدان ایماندار نہیں ہے نہ ہی ملک پر حکمرانی کرنے کے اہل ہے. یاد رہے کہ رابعہ کلثوم کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ، رابعہ ابھی تک کسی ڈرامے میں ہیروئین کے طور پر نظر نہیں آئیں.

  • رابعہ کلثوم عمران خان کے علاوہ کس سیاستدان سے متاثر ہیں ؟‌

    رابعہ کلثوم عمران خان کے علاوہ کس سیاستدان سے متاثر ہیں ؟‌

    اداکار رابعہ کلثوم جو کہ ہمیں ٹی وی پر ڈراموں میں نہ صرف اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں بلکہ یوٹیوب کی وڈیوز میں‌ڈانس کرتی ہوئی بھی دکھائی دیتی ہیں، رابعہ کلثوم ایک بہت اچھی رقاصہ ہیں وہ اکثر اداکارہ صرھا کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور ان کی ڈانس‌وڈیوز کافی وائرل بھی ہوتی ہیں، رابعہ کلثوم کی شخصیت کا ایک یہ پہلو بھی ہے کہ اداکارہ کو سیاست میں بھی دلچپسی ہے اور وہ سیاست میں عمران خان کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں ، انہوں نے ھال ہی میں ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ عمران خان کے بعد اگر میں نے کسی سیاستدان کو نڈر مسلمان

    دیکھا ہے تو وہ ہے بلاول بھٹو زرداری ، انہوں نے انڈیا کے دورے میں جس طرح سے پاکستان کی نمائندگی کی ہے یہ کوئی اور نہیں کر سکتا تھا. عمران خان نے ہمیشہ بطور مسلمان پاکستانی کی نمائندگی کی اور نڈر بے خوف ہو کر کی . یاد رہےکہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ بھارت کے بعد ان کوپاکستان میں بہت سراہا گیا. رابعہ کلثوم نے بھی انکو کافی سراہا ہے اور انہیں ایک نڈر مسلمان قرار دیدیا ہے.

  • رابیعہ کلثوم کا مرکزی کردار کرنے والی اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟‌

    رابیعہ کلثوم کا مرکزی کردار کرنے والی اداکارائوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟‌

    اداکارہ ربعیہ کلثوم جو کہ ثانوی کردار کرتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا بہت ساری ہیروئنز کا رویہ اچھا بھی ہے لیکن بہت ساری ایسی ہوتی ہیں کہ جن کا رویہ بالکل بھی اچھا نہیں ہوتا. وہ سیٹ پر ماحول کو خراب رکھتی ہیں، سیٹ پر لیٹ آتی ہیں ، ڈائریکٹرز کو بتا رہی ہوتی ہیں کہ ایسے شاٹس لیں یا ویسے شاٹس لیں ان کا مقصد ہوتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں ، بھئی اگر خوبصورت ہی نظر آنا ہے تو جا کر کوئی اور کام کر لوایکٹنگ ضرور کرنی ہے. ربیعہ نے کہا کہ ایسی لڑکیوں کو دیکھ کر بہت

    زیادہ غصہ آتا ہے اور دل کرتا ہے کہ ڈائریکٹر کو سنا دیں کہ ایسی بد دماغ لڑکیوں کو کیوں کاسٹ کیا. ربیعہ نے کہا کہ بہت ساری ہیروئنز ایسی ہیں جن کے بارے میں‌غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ، ہانیہ عامر بھی ان میں سے ایک ہیں ان کے بارے میں بہت ساری غلط باتیں پھیلائی جاتی ہیں حالانکہ وہ ایک بہت ہی اچھی اور پروفیشنل ہیروئین ہیں.میں‌سمجھتی ہوں کہ جب کام کرنا ہو تو ہمیں پروفیشنلزم دکھانا چاہیے بھئی اگر آپ کو نخرے دکھانے ہیں تو گھر بیٹھیں سب کو ڈسٹرب کرنے کی کیا ضرورت ہے.

  • ربعیہ کلثوم کو کیا لگتا ہے کہ انکی شکل کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملتی ہے؟

    ربعیہ کلثوم کو کیا لگتا ہے کہ انکی شکل کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ ملتی ہے؟

    معروف ڈرامہ آرٹسٹ‌ ربیعہ کلثوم کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں ان سے جہاں مختلف سوال ہوئے وہاں ایک یہ بھی سوال ہوا کہ آپ کو بچپن میں یہ کیوں لگتا تھا کہ آپ کی شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے. اس پر انہوں نے کہا کہ آپ کو ایسی انفرمیشن کون دے رہا ہے ؟‌کیسے آپ لوگوں کو ایسی باتیں پتا چل جاتی ہیں. ربیعہ نے کہا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے ایشوریا رائے شدید پسند تھی ، اور مجھے لگتا تھا کہ میری شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے. میرے گھر میں کسی کو بھی ایشوریا رائے پسند نہیں تھی لیکن مجھے بہت پسند تھی. جب ربیعہ سے سوال

    ہوا کہ آپ کو کیا اب بھی لگتا ہے کہ آپ کی شکل ایشوریا رائے سے ملتی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ بالکل مجھے ابھی بھی ایسا لگتا ہے کہ میری شکل ایشوریا سے ملتی ہے. یہ کہنے کے بعد انہوں نے زور دار قہقہ لگایا. یاد رہے کہ ربیعہ کلثوم کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جس پر وہ اپنی ڈانس وڈیوز شئیر کرتی ہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ڈانس کو بے حد پسند کرتی ہے.اس کے علاوہ ربیعہ ڈراموں میں بھی کام کرتی ہیں ان کا آج کل وہاج علی اور ہانیہ عامر کے ساتھ ڈرامہ سیریل مجھے پیار ہوا تھا چل رہا ہے اس میں ان کے کردارکو کافی پسند کیا جا رہا ہے.